Rescue 1122 Layyah

Rescue 1122 Layyah Follow our page for the latest updates on our services, programs, and initiatives.
(1)

Rescue 1122 is Pakistan's premier emergency service that is committed to providing immediate assistance in medical emergencies, accidents, natural disasters, and other crises. Since its inception in 2006, Rescue 1122 has saved countless lives and has become a symbol of hope and reliability for people across the country. With its highly trained staff of emergency responders, paramedics, and firefig

hters, Rescue 1122 is always ready to respond to any emergency, 24 hours a day, 7 days a week. The organization has also launched several community outreach programs to raise awareness about safety and provide education on emergency response. Follow us on Facebook to stay up to date with our latest services, news, and events.

26 اپریل 2026لیہ: چک 335 ٹی ڈی اے، چوک اعظم میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک نامعلوم شخص زخمیلیہ کے علاقے چک 335 ٹی ڈی...
26/04/2026

26 اپریل 2026

لیہ: چک 335 ٹی ڈی اے، چوک اعظم میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک نامعلوم شخص زخمی

لیہ کے علاقے چک 335 ٹی ڈی اے، چوک اعظم میں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تقریباً 32 سالہ نامعلوم شخص بے ہوش حالت میں زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ٹیم *10 منٹ* میں موقع پر پہنچی، ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور پولیس کی موجودگی میں مریض کو THQ ہسپتال چوک اعظم منتقل کر دیا۔

18 اپریل 2026لیہ ; محلہ حافظ آباد میں 1  چمگادڑ گھر کے اندر داخل ہو گئی جس سے اہلِ خانہ خوفزدہ ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریس...
18/04/2026

18 اپریل 2026

لیہ ; محلہ حافظ آباد میں 1 چمگادڑ گھر کے اندر داخل ہو گئی جس سے اہلِ خانہ خوفزدہ ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ طریقے سے چمگادڑ کو بغیر نقصان پہنچائے محفوظ طور پر پکڑ لیا۔ ریسکیو کے بعد چمگادڑ کو قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

18 اپریل 2026لیہ:، جمن شاہ کے قریب افسوسناک واقعہ، تالاب میں گرنے سے بچی جاں بحقلیہ ; جمن شاہ کے قریب ایک بچی گھر کے قری...
18/04/2026

18 اپریل 2026

لیہ:، جمن شاہ کے قریب افسوسناک واقعہ، تالاب میں گرنے سے بچی جاں بحق

لیہ ; جمن شاہ کے قریب ایک بچی گھر کے قریب کھیلتے ہوئے ٹیوب ویل کے تالاب میں گر گئی جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ ریسکیو اسٹاف نے بچی کو موقع پر آکسیجن فراہم کی اور سی پی آر جاری رکھتے ہوئے DHQ ہسپتال لیہ منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور وفات پا گئی۔بچی کی شناخت آمنہ دختر امجد (4 سال) سکنہ جمان شاہ لیہ کے طور پر ہوئی۔ لواحقین کے مطابق بچی کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہو گئی تھی اور بعد ازاں وہ تالاب سے ملی۔ ریسکیو 1122 شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ بچوں کو پانی کے ذخائر اور خطرناک مقامات سے دور رکھیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

*17 اپریل 2026*لیہ، لیب اے نیلم پل : گھر میں مانیٹر لیزرڈ (گو) داخل ہونے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 لیہ کی ٹیم نے فوری ریسپ...
17/04/2026

*17 اپریل 2026*
لیہ، لیب اے نیلم پل : گھر میں مانیٹر لیزرڈ (گو) داخل ہونے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 لیہ کی ٹیم نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر مانیٹر لیزرڈ (گو) کو محفوظ طریقے سے قابو پا لیا اور بعد ازاں اسے جنگل میں چھوڑ دیا۔

*17 اپریل 2026**٭روڈ ایکسیڈنٹ٭**لیہ: بھکر روڈ، 90 موڑ کے قریب  سڑک کراس کرتے ہوئے 10سالہ بچی ٹرک سے ٹکرا کر جانبحق*بھکر ...
17/04/2026

*17 اپریل 2026*
*٭روڈ ایکسیڈنٹ٭*
*لیہ: بھکر روڈ، 90 موڑ کے قریب سڑک کراس کرتے ہوئے 10سالہ بچی ٹرک سے ٹکرا کر جانبحق*
بھکر روڈ، 90 موڑ کے قریب منی ٹرک کی ٹکر سے 10 سالہ بچی جاں بحق۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری رسپانس کیا اور ابتدائی کارروائی کی۔
عینی شاہدین کے مطابق بچی سُہانا بی بی دختر ارشد سڑک کنارے جانور چرا رہی تھی اور روڈ کراس کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔
یہ واقعہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور سڑک عبور کرتے وقت خصوصی احتیاط کی اہمیت کو واضح کرتا ہے

لیہ: کھوکھر آباد، کوٹ سلطان کے قریب بسوں کے مقابلے کے دوران رکشہ کو حادثہ
16/04/2026

لیہ: کھوکھر آباد، کوٹ سلطان کے قریب بسوں کے مقابلے کے دوران رکشہ کو حادثہ

لیہ: پیر جگی روڈ، کوٹ سلطان کے قریب گھر میں سانپ کی موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو کارروائی
16/04/2026

لیہ: پیر جگی روڈ، کوٹ سلطان کے قریب گھر میں سانپ کی موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو کارروائی

16/04/2026

*16 اپریل 2026*

*لیہ: کھوکھر آباد، کوٹ سلطان کے قریب بسوں کے مقابلے کے دوران رکشہ کو حادثہ*

کھوکھر آباد، کوٹ سلطان کے قریب دو بسوں کے درمیان مقابلے کے باعث ایک بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار 6 افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے THQ ہسپتال کوٹ سلطان منتقل کر دیا گیا۔

یہ واقعہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور تیز رفتاری سے اجتناب کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

16/04/2026

*16 اپریل 2026*

*٭سانپ ریسکیو آپریشن٭*

*لیہ: پیر جگی روڈ، کوٹ سلطان کے قریب گھر میں سانپ کی موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو کارروائی*

پیر جگی روڈ، کوٹ سلطان کے قریب گھر میں سانپ کی موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔سانپ کو سانپ پکڑنے والے آلے کی مدد سے بحفاظت قابو میں کر لیا۔ تقریباً 4 سے 5 فٹ لمبا بھورے رنگ کا سانپ بغیر کسی نقصان کے کامیابی سے پکڑا گیا۔واقعہ کے دوران نہ تو کسی شہری کو نقصان پہنچا اور نہ ہی ریسکیو اہلکاروں کو کوئی نقصان پہنچا۔
گھروں کے اردگرد صفائی رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں

اپریل 15روڈ ایکسیڈنٹ لیہ: نواں کوٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر ، 44سالہ شخص جانبحق۔​ریسکیو کنٹرول کو ...
15/04/2026

اپریل 15
روڈ ایکسیڈنٹ

لیہ: نواں کوٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر ، 44سالہ شخص جانبحق۔

​ریسکیو کنٹرول کو شام 7بج کر 33 منٹس پر کال موصول ہوئی، نامعلوم گاڑ ی کی ٹکر سے 44سالہ شخص جانبحق، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی موجودگی میں قریبی ہسپتال چوبارہ منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والے کی شناخت محمد اکرم کے نام سے ہوئی جس کی عمر 44 سال تھی۔ جانبحق ہونے والے شخس پیر بارو شریف نوشہرہ تھل کلاں شمالی تحصیل چوبارہ کا رہائشی تھا۔

Animal Rescue (Dog Rescue) A call was received at 18:40 about a dog trapped in a dead-end street. The rescue team respon...
15/04/2026

Animal Rescue (Dog Rescue)

A call was received at 18:40 about a dog trapped in a dead-end street. The rescue team responded within just 4 minutes and reached the scene quickly. Assessing the situation, they created an opening in a wall to reach the animal. The dog was safely rescued, proving that every life truly matters.

15/04/2026

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب، ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد کی زیرِ نگرانی الخدمت ہسپتال لیہ میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک جامع اور بھرپور موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مشق ہسپتال جیسے حساس ادارے میں کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے منعقد کی گئی۔موک ایکسرسائز کے دوران فائر ڈرل، ایمرجنسی ریسپانس اور وکٹم ایویکوایشن کی عملی مشق کی گئی۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ اہلکاروں نے فرضی فائر ایمرجنسی کے تحت فوری رسپانس دیتے ہوئے فائر فائٹنگ آلات کے مؤثر استعمال، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور متاثرہ افراد کو بحفاظت نکالنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، منظم حکمتِ عملی اور ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کیا۔ زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی مشق بھی کامیابی سے انجام دی گئی۔ اس موک ایکسرسائز کا بنیادی مقصد ہنگامی حالات میں فوری، منظم اور مؤثر ردعمل کو یقینی بنانا، ہسپتال عملے اور ریسکیو ٹیم کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو بہتر بنانا اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے عملی تیاری کو مزید مضبوط کرنا تھا۔مشق کے دوران ایمرجنسی کنٹرول، ٹیم کوآرڈینیشن اور ریسکیو آپریشن کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔شرکاء نے ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ تربیت، بروقت رسپانس اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ایک کامیاب اور مؤثر مشق قرار دیا، جو مستقبل میں ایمرجنسی حالات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 لیہ

Address

Layyah
31200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Rescue 1122 Layyah:

Share