14/02/2026
دنیا میں زیادہ تر لوگ
آپ کو "Extrovert" ملیں گے،
گہما گہمی کو پسند کرنے والے،
ہَلاّ گُلاّ، چہکتے ہوۓ، بلند قہقہے لگاتے ہوۓ،
محفلوں اور رنگینیوں کے شیدائی،
یہ پریکٹیکل لوگ ہوتے ہیں،
یہ اپنے" Desires" کو فولّو کرتے ہیں،
یہ کسی غم اور پریشانی کو
زیادہ دیر تک اپنے پہ حاوی نہیں ہونے دیتے،
لیکن کچھ لوگ " introvert" ہوتے ہیں،
وہ اس دنیا کی حقیقت کو جان چکے ہوتے ہیں،
وہ زندگی کا انجام جب موت دیکھتے ہیں
تو انھیں ارد گرد کی ہر چیز فضول اور
بیکار نظر آتی ہے،
وہ احساس اور جذبات کے قیدی ہوتے ہیں،
اس میں کوئی شک نہیں کہ لوگ ایسے لوگوں کو
استعمال کرتے ہیں، ان کے جذبات اور احساسات کا
ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں اور یہ بیوقوف بن بھی جاتے ہیں
یہ جانتے ہوۓ بھی کہ انہیں بیوقوف بنایا جا رہا ہے،
یہ تنہائی کو ترجیح دیتے ہیں،
انہیں ڈوبتا سورج اور اداس شامیں بھلی لگتی ہیں،
یہ زیادہ چہکتے نہیں، بلکہ خاموشی کو ترجیح دیتے ہیں،
یہ محفلّوں سے اور دنیا کی چمک دمک سے
متاثر نہیں ہوتے، میرے لیے ہمیشہ ایسے لوگ
زیادہ کشش رکھتے ہیں ...
کیونکہ میں بھی ان میں سے ایک ہوں 🍁