20/11/2025
آج کمشنر ملتان ڈویژن جناب عامر کریم خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں میں سینئر سٹیزنز لاؤنج کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں محترمہ ارم شہزادی،سید وسیم اے ڈی سی آر لودھراں، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لودھراں ڈاکٹر فرحان سعید، ڈاکٹر خاور ضیا ملک اور ڈاکٹر فرقان ارشد بھی موجود تھے۔
کمشنر ملتان کو نئے قائم کیے گئے سینئر سٹیزنز لاؤنج کے مقصد اور سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ لاؤنج 50 سال اور اس سے زائد عمر کے مریضوں کے لیے نہایت آرام دہ، باوقار اور ترجیحی سروس فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے، جہاں رجسٹریشن، انتظار اور مریضوں کی رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ منصوبہ ضلعی انتظامیہ کی صحت کے شعبے میں بہتری اور خصوصاً بزرگ شہریوں کے لیے مریض دوست ماحول فراہم کرنے کی مسلسل کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔