20/07/2025
جو لوگ انسانیت کا خدمت کرتا ہے۔ اپنے وطن سے پیار کرتا ہے۔ پاکستان بابا فاؤنڈیشن نے ہمیشہ ان لوگوں کو سپورٹ کیا ہے ۔
مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان بابا فاؤنڈیشن کا حصہ ہوں 🇵🇰💪 #
#اصلاحی و فلاحی تنظیم اماندرہ #
Pakistan BABA
آج بمورخہ 20/07/2025 پاکستان بابا فاونڈیشن مالاکنڈ کے زیر اہتمام ملاکنڈ ڈویژن میں حالیہ سیلاب میں حصہ لینے والے رضاکاروں کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب اہتمام کیا گیا تھا۔تقریب کی صدارت محترم جناب امجد علی شاہ صاحب نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹخیلہ میں اپنی خدمات پیش کرنے والے چلڈرن سپیشلسٹ محترم جناب ڈاکٹر سراج خالد صاحب تھے۔ دیگر مہمانان کرام میں ڈاکٹر. حکیم زادہ صاحب منیجنگ ڈائریکٹر مبارک ڈایئگناسٹک لیبارٹری اینڈ ریسرچ سنٹر پشاور، محترم جناب الطاف حسین صاحب ایم ڈی الفلاح وال پینل اینڈ سیلنگ انڈسٹری آماندرہ بٹخیلہ تھے۔ تقریب کا مقصد ان رضاکاروں اور تنظیموں کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو اعزازی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازنا تھا جنہوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں آنے والے حالیہ سیلاب میں قیمتی انسانی جانوں کو بچایا تھا۔ ان میں ضلع سوات سے محمد ہلال ہیومینیسٹ اور سید نواب ( سول ڈیفنس واٹر ریسکیو) ، ضلع دیر اپر سے عشیرئی واٹر ریسکیو، ضلع ملاکنڈ سے سول ڈیفنس کے رضاکار، الخدمت فاونڈیشن ملاکنڈ کے رضا کار اور نظام الدین گروپ کے رضاکار شامل تھے۔ اسکے علاوہ تقریب میں اصلاحی کمیٹی آماندرہ کے چیئرمین محترم جناب اسرار صاحب، صدر محترم جناب شاہ ررحم صاحب، ابرار صاحب اور نوید صاحب جبکہ بلڈ دونیشن اینڈ سوشل ایکٹیویٹی الہڈھنڈ سے محترم جناب فضل نعیم خانجی، جمال سپین دادا، طارق سر دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی۔ تمام رضاکاروں میں پاکستان بابا فاونڈیشن مالاکنڈ کی طرف سے شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے اور سول ڈیفنس مالاکنڈ کیطرف سے پاکستان بابا فاونڈیشن مالاکنڈ کو شیلڈ پیش کیا گیا۔ تقریب میں مہمانوں کے علاوہ تمام تنظیموں کے عہدیداروں کو بھی بات کرنے کا موقع دیا گیا تمام شرکاء نے سوشل ورک یا انسانیت کی خدمت پر روشنی ڈالی اور پاکستان بابا فاونڈیشن۔ مالاکنڈ کے اس کاوش کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کی چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی۔