Insaf Doctors Forum Malakand

Insaf Doctors Forum Malakand Official page of Insaf Doctors Forum Malakand | Manage by IDF KP Media Cell.

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جناب سہیل خان آفریدی کو دلی مبارکباد!انصاف ڈاکٹرز فورم...
23/10/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جناب سہیل خان آفریدی کو دلی مبارکباد!

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا جناب سہیل خان آفریدی کو وزراتِ اعلیٰ کا قلمدان سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں خیبرپختونخوا میں صحت کے شعبے میں پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم، چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق شفافیت، اصلاحات اور عوامی فلاح پر مبنی پالیسیوں کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صحت کے نظام کی بہتری، ڈاکٹرز و ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے مسائل کے حل، اور عوام کو معیاری علاج کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا

انصاف ڈاکٹرز فورم بونیر کے زیرِ اہتمام ضلع بونیر کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل، ویٹرنری، سائیکاٹری اور ریلیف کیمپس کا ڈ...
23/08/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم بونیر کے زیرِ اہتمام ضلع بونیر کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل، ویٹرنری، سائیکاٹری اور ریلیف کیمپس کا ڈاکٹر سید مظفر شاہ کی قیادت میں انعقاد کیا گیا، جہاں عوام کو علاج معالجہ، نفسیاتی مشاورت اور امدادی سہولیات فراہم کی گئیں۔

بٹئی کیمپ میں مجموعی طور پر 207 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 75 مریضوں کے ایکس رے کیے گئے، جبکہ تمام مریضوں کا موقع پر علاج یقینی بنایا گیا۔ ملک پور کیمپ میں 105 مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا، سائیکاٹری میڈیکل کیمپ میں تقریباً 100 افراد کی کونسلنگ کی گئی، جبکہ ویٹرنری کیمپ میں 17 جانوروں کا علاج کیا گیا۔ اس کے علاوہ ویمن یونیورسٹی مردان کی 17 ماہرینِ نفسیات پر مشتمل ٹیم نے انصاف ڈاکٹرز فورم کی زیرِ نگرانی 30 سے زائد خاندانوں کے گھروں کا دورہ کیا اور انہیں نفسیاتی کونسلنگ فراہم کی۔

ملک پور اور قادر نگر میں قائم ریلیف کیمپس میں تقریباً 50 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا تاکہ وہ اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔

علاوہ ازیں، کیمپ میں ڈاکٹر جاوید خان، ڈاکٹر سارن زیب خان اور دیگر ڈاکٹروں و ہیلتھ کیئر عملے نے انتھک محنت سے اہم کردار ادا کیا، جس سے یہ تمام اقدامات نہایت مؤثر اور کارآمد ثابت ہوئے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم بونیر کی ان کاوشوں کا مقصد ضلع بونیر کے متاثرہ عوام کو علاج، نفسیاتی مدد اور ریلیف کی بروقت فراہمی ہے، تاکہ وہ مشکل حالات میں خود کو تنہا نہ سمجھیں اور ہر ممکن سہولت انہیں ان کی دہلیز پر میسر آ سکے۔

ضلع بونیر کے علاقے گاؤش بشونی میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور شدید سیلاب سے متاثرہ عوام کی سہولت اور فوری طبی امداد کی فراہمی ...
22/08/2025

ضلع بونیر کے علاقے گاؤش بشونی میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور شدید سیلاب سے متاثرہ عوام کی سہولت اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے انصاف ڈاکٹرز فورم کے زیرِ اہتمام مفت ایمرجنسی میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

22/08/2025

مؤرخہ 18/08/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم بونیر کے وفد کا ڈاکٹر سید مظفر شاہ کی قیادت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پیر بابا کا ایم ایس ڈاکٹر امتیاز صاحب کے ہمراہ تفصیلی دورہ کیا۔

وفد میں صدر انصاف ڈاکٹرز فورم مالاکنڈ ڈاکٹر ہدایت اللّٰہ، سیکرٹری اطلاعات گوہر رحمان سمیت دیگر سینئر رہنما شامل تھے۔

اس موقع پر ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا گیا۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے ایم ایس ڈاکٹر محمد قاسم صاحب نے بھی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات خصوصاً ایکس رے اور لیبارٹری یونٹس کا جائزہ لیا۔

دونوں معزز ایم ایس صاحبان کے ساتھ ملاقات میں ہسپتالوں کی موجودہ صورتحال اور درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ڈاکٹر محمد قاسم صاحب نے آئندہ ممکنہ امراض اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور احتیاطی تدابیر و علاج سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم بونیر کی ٹیم نے پورا دن سیلاب اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے درمیان گزارا اور انہیں ابتدائی طبی امداد سمیت مختلف بیماریوں کا علاج فراہم کیا

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاد ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا ایک جعلی تنظیم کی غلط بیانی پر ردِعملانصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی مختلف میڈیکل ٹی...
20/08/2025

انصاد ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا ایک جعلی تنظیم کی غلط بیانی پر ردِعمل

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی مختلف میڈیکل ٹیمیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بونیر کے ہمراہ ڈاکٹر سید مظفر شاہ اور ڈاکٹر ہدایت اللّٰہ کی قیادت میں گزشتہ تین دن سے بلا تعطل متاثرہ عوام کو ہنگامی صورتحال میں طبی خدمات فراہم کررہی ہیں۔

ایسے نازک اور حساس موقع پر ایک جعلی تنظیم کی جانب سے غلط بیانی اور گمراہ کن دعوے نہایت افسوسناک اور شرمناک ہیں۔ یہ تنظیم ہمیشہ سے دوسروں کی محنت اور خدمت کو اپنے کھاتے میں ڈال کر جھوٹی تشہیر کرنے کی عادی رہی ہے۔

ہمیں اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ خدمت کا کریڈٹ کون لیتا ہے، کیونکہ انصاف ڈاکٹرز فورم کا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے۔ تاہم قابلِ افسوس امر یہ ہے کہ ایک طرف یہی جعلی تنظیم محکمہ صحت اور انصاف ڈاکٹرز فورم کے خلاف انتہائی غلیظ اور نامناسب زبان استعمال کرتی ہے، اور دوسری طرف انہی خدمات کو اپنی جھوٹی مہم کا حصہ بنا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

لہٰذا عوام کو یہ وضاحت دینا ضروری ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صرف اور صرف انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اپنی میڈیکل ٹیموں کے ساتھ موجود ہے، جو دن رات بلا تفریق عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

20/08/2025

سیلاب متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اُن کی صحت کے حوالے سے اور بھی کئی پہلو سامنے آتے ہیں جن پر توجہ دینا بے حد ضروری ہے۔ ایسے میں ہسپتالوں اور دیگر تنظیموں کو چاہیے کہ وہ نہ صرف ایمرجنسی علاج معالجہ فراہم کریں بلکہ ادویات، بچوں اور خواتین کی مخصوص ضروریات، حفاظتی ٹیکے، صاف پانی اور بنیادی لیبارٹری سہولتیں بھی ساتھ لے کر آئیں۔

ہمارے میڈیکل کیمپ کی دو دن کی کاوشوں کے تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرین کو صرف فوری علاج ہی نہیں بلکہ طویل مدتی صحت کی سہولتوں اور آگاہی کی بھی سخت ضرورت ہے۔

ہماری ٹیم اپنے اس تجربے کو آپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں آنے والے ریلیف کیمپس مزید مؤثر اور فائدہ مند ثابت ہو سکیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

18/08/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی جانب سے ضلع بونیر میں میڈیکل ریلیف کیمپ کا دوسرا روز!

صدر انصاف ڈاکٹرز فورم مالاکنڈ ڈاکٹر ہدایت اللّٰہ اور ان کی ٹیم کی زیرِ نگرانی متاثرین کو مسلسل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

کیمپ میں متاثرہ عوام کے لیے ادویات، ابتدائی طبی امداد، علاج کا انتظام کیا گیا ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم نے عزم دہرایا ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

ضلع بونیر میں جاری ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے فوری طور پر کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی...
18/08/2025

ضلع بونیر میں جاری ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے فوری طور پر کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ کمیٹی مقامی انتظامیہ، ہسپتالوں اور دیگر فلاحی تنظیموں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی میڈیکل ریلیف کیمپس کے موثر اور منظم انعقاد کو یقینی بنائے گی۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ ریلیف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرہ بھائی بہنوں کا ساتھ دیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

16/08/2025

مشیرِ صحت خیبرپختونخوا اور صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا ضلع بونیر کے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ

بونیر (16 اگست 2025) – صوبے میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر مشیرِ صحت خیبرپختونخوا احتشام علی ایڈووکیٹ اور صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے ضلع بونیر کا ہنگامی دورہ کیا۔

مشیرِ صحت اور ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں، بازاروں اور مختلف طبی مراکز کا دورہ کیا اور جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وفد نے ٹی ایچ کیو پیر بابا اور پیربابا بازار کا معائنہ کیا، جہاں عوامی مشکلات سنی گئیں اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں مشیرِ صحت اور ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بونیر اور ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈگر کا دورہ کیا، جہاں زخمی مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ متاثرین کے علاج میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے اور تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

مشیرِ صحت احتشام علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ:
“صوبائی حکومت متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کسی صورت عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انصاف ڈاکٹرز فورم کی میڈیکل ٹیمیں میدان میں ہیں اور صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔”

انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی جبکہ زخمی مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اپنی میڈیکل ٹیموں کے ہمراہ ریلیف سرگرمیوں میں سرگرمِ عمل ہے اور متاثرین کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی ایمرجنسی میڈیکل ریلیف فنڈ کے لیے عطیات کی اپیلپشاور (15 اگست 2025) — انصاف ڈاکٹرز فورم...
15/08/2025

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی ایمرجنسی میڈیکل ریلیف فنڈ کے لیے عطیات کی اپیل

پشاور (15 اگست 2025) — انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا قدرتی آفات اور ایمرجنسی حالات میں بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ادویات، آلات اور دیگر میڈیکل ریلیف سپلائیز کا انتظام کر رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے ہم اپنے مخیر حضرات، اداروں اور عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ ایمرجنسی میڈیکل ریلیف فنڈ میں عطیات دیں تاکہ ضرورت کے وقت فوری اور مؤثر طبی امداد ممکن ہو سکے۔

عطیات مندرجہ ذیل اکاؤنٹ میں جمع کروائے جا سکتے ہیں:

بینک کا نام: HBL
اکاؤنٹ ٹائٹل: AMIR AA
اکاؤنٹ نمبر: 23627000173503
IBAN: PK59HABB0023627000173503

آپ کا تعاون کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر محمد عامر خلیل
سیکرٹری اطلاعات
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر ہدایت اللّٰہ کی رہائشگاہ ضلع بونیر آمد۔5 ...
05/08/2025

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر ہدایت اللّٰہ کی رہائشگاہ ضلع بونیر آمد۔

5 آگست کے احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگوں۔

Address

Malakand
23100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum Malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram