Siddiqia Dawa Khana

Siddiqia Dawa Khana ۱۹۴۷ سے قائم شدہ بااعتماد مرکز، ‎زنانہ و مردانہ پوشیدہ امراض اور جسمانی و روحانی معملات کی تشخیص و علاج کے لئیے ابھی رابطہ کریں۔

23/08/2025
لونگ‘ پیٹ کی بیماریوں سے حفاظت کا ذریعہ  لونگ ایک درخت کے خوشبودار پھولوں کی کلیاں ہوتی ہیں جسے عام طور پر ایک مصالحے کے...
21/08/2025

لونگ‘ پیٹ کی بیماریوں سے حفاظت کا ذریعہ
لونگ ایک درخت کے خوشبودار پھولوں کی کلیاں ہوتی ہیں جسے عام طور پر ایک مصالحے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔لونگ جزائر ملوک، انڈونیشیا کا مقامی پودا ہےاور تجارتی طور پر انڈونیشیا، پاکستان ،بھارت، مڈغاسکر، زنجبار، سری لنکا اور تنزانیہ میں کاشت کیا جاتا ہے۔
لونگ کےاستعمال کے ویسے تو بہت سے طبی فوائد ہیں لیکن اس کا استعمال پیٹ کی جملہ بیماریوں کا شافی علاج ہے،خاص طور پرایسی کیفیت میں جب آپ نے خالی پیٹ چائے پی ہو،پسندیدہ ڈش کی وجہ سےزیادہ کھانا کھایا ہولونگ کا استعمال انتہائی مفید و معاون ہوتا ہے اورآپ کوتکلیف سے نجات دلاتا ہے۔
چٹ پٹے مصالحے دار کھانے،پسندیدہ ڈش دیکھ کر بسیار خوری ، خالی پیٹ چائے پینابے وقت کھانا کھانے کی عادت،نہ ہونے کے برابر ورزش ،کم جسمانی سرگرمی ،سہل پسندی،دبائو اور الکوحل کا استعمال تیزابیت کا سبب بنتا ہے اور ایسی صورت حال میں کھانے کی نالی میں صفرا ،کھٹا پانی بہتا ہے جس کی وجہ سےکھانے کی نالی کی اندرونی تہہ میں درد ہوتا ہے اورآپ شدید بے چینی کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
ایسی کیفیت سے چھٹکارا پانے کیلئے بہت سی جڑی بوٹیوں (ہر بل) اور دیسی ٹوٹکوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن میں تخم ریحاں، تخم بالنگا،دارچینی،چھاچھ،سرکہ خاص طور پر سیب کا سرکہ،زیرہ اور لونگ کا استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس فہرست میں پہلے نمبر پر حیرت انگیز نتیجہ کی حامل لونگ ہے جسے آپ کی دسترس میں رہنا چا ہئے۔
تیزابیت اور اس کی علامات
جب ہم غذا کھاتے ہیں اور وہ کھانے کی نالی کے ذریعےجب ہمارے معدے میں پہنچتی ہے اس وقت شکمی غدود ایک خاص قسم کا مادہ یا تیزاب خارج کرتے ہیں جو غذا کے ہضم میں معاون و مددگار ہوتا ہے، لیکن جب یہ ہی مادہ (تیزاب) زیادہ مقدار میں خارج ہونا شروع ہو جائے تو تیزابیت کی شکایت پیدا ہوجا تی ہے ۔
تیزابیت پیدا ہونے سے معدے کے منہ پر جلن شروع ہو جاتی ہے اور عدم توجہ کی وجہ سے شدت میں بتدریج اضافہ شروع ہو جاتا ہے۔ایسے مریضوں کو کھانا ٹھیک طرح سے ہضم نہیں ہوتا، پیٹ بھاری رہتا ہے، کھٹی ڈکاریں آتی ہیں ، گلے ،سینے، پیٹ میں جلن ، متلی قے میں سبز ، زرد ، نیلے یا لال رنگ کا مادہ جگر سے نکلتا ہے۔ایسی صورت حال کا ہمارے خطے میں زیادہ سامنا رہتا ہے جس کی وجہ یہاں کے زیادہ تیل والی اور مصالحے دار غذائوں کا استعمال بہت زیادہ ہے۔
منہ سے بد بوآنا ، دیر تک میں ترش ذائقہ رہنا ،گلے ،سینے اورپیٹ میں جلن ،قے اور متلی کی شکایت ،قبض تیزابیت کی دیگر علامات ہیں۔
ماہر غذائیت اور ہیلتھ کوچ کا کہنا ہے کہ تیزابیت کی شدت میں کمی اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے اضطراب اور درد کو دور کرنے میں لونگ کا استعمال انتہائی مفیدہے ،خاص طور پرلونگ کو سالن تیار کرتے وقت اسے مصالحے کے طور پر استعمال میں لایا جائے تو یہ تیزابیت کو روکنے کا باعث بنتا ہے جبکہ سالن میں لونگ کے ہم وزن الائچی کا استعمال بھی کرلیا جائے تو اس کا اثر دگناہوجاتا ہے،یہ غذاکو ہضم کرتا ہےجبکہ اس میں غذائی اجزاء کو جذب کرنے کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔
اس کے علاوہ لونگ کاکھانوں میں استعمال گیس کے اخراج کا باعث بنتا ہے کیوں کہ گیس تیزابیت کے نقصانات کو دگنا کرتی ہے اس لئے کاسر ریاح کے باعث انتہائی مفید ہے۔
لونگ کی ایک اور بڑی خصوصیت لعاب کا پیدا کرنا ہے اور لعاب کے پیدا ہونے سے بھی تیزابیت ختم ہو تی ہےسدھا اور آئیوردک کے ماہرین سینے،پیٹ ،معدے اورگلے کی جلن میں لونگ چوسنا ہی تجویز کرتے ہیں۔
دو سے تین لونگیں چبانے سے جوں ہی اس کا جوس معدے میں پہنچ کر تیزابیت میں فوری طور کمی لائے گا. اور آپ کی بے چینی اور اضطراب کی کیفیت سے نجات دلائے گا۔
چند لونگ الائچی کے ساتھ چبانے سے نہ صرف تیزابیت کی شکایت کو دور کرے گا بلکہ اس سے آپ کے منہ کی بدبو بھی دور ہو جائے گی اور فرحت بھی محسوس کریں گے۔
پیٹ کی پیچیدگیوں اور دیگر مسائل سےمحفوظ رہنے کیلئے اپنی ہانڈی کےسالن کی کری اور چاولوں کی ڈشوں میں لونگ کا استعمال کریں۔۔

کسی بھی بیماری کے علاج و مشورہ کے لیے آج ہی رابطہ کریں۔
صدیقیہ دواخانہ
منڈی بہاوالدین۔

# # Health and Wellness
-
-
-
-
-

# # Herbalism
-
-
-
-
-

# # Clinic and Services
-
-
-
-
-

# # Specific Conditions
-
-
-
-
-

-
-
-
-

Happy Independence Day! Wishing you all a day filled with joy and pride. From our family to yours, Pakistan Zindabad! 🇵🇰...
14/08/2025

Happy Independence Day! Wishing you all a day filled with joy and pride. From our family to yours, Pakistan Zindabad! 🇵🇰💚

Siddiqia Dawa Khana.

بلیک کافی شوگر کے مریضوں میں انسولین کی حساسیت بہتر بناتی ہے۔ اس سے شوگر لیول قابو میں رہنے میں مدد ملتی ہے۔یہ جسم کی چر...
13/08/2025

بلیک کافی شوگر کے مریضوں میں انسولین کی حساسیت بہتر بناتی ہے۔ اس سے شوگر لیول قابو میں رہنے میں مدد ملتی ہے۔

یہ جسم کی چربی گھٹانے اور میٹابولزم بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہے، جو وزن کنٹرول کے لیے اچھا ہے۔ وزن کم ہونا شوگر کو بھی بہتر کرتا ہے۔

اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں سوزش کم کرتے ہیں، جو شوگر کی پیچیدگیوں سے بچاتے ہیں۔

لیکن اعتدال ضروری ہے۔
زیادہ مقدار میں پینے سے کچھ افراد کو نیند کی خرابی یا بےچینی ہو سکتی ہے۔

معدے کی تیزابیت کا شکار افراد کو خالی پیٹ پینے سے معدے میں جلن یا گیس ہو سکتی ہے۔ایسے افراد کو چاہیے کہ کھانے کے بعد کافی پئیں

کافی دن میں ایک یا دو کپ تک محدود رکھیں۔ اس سے زیادہ پینے سے گریز کریں۔

کیا آپ بلیک کافی پیتے ہیں؟

Natural Relief for Depression and AnxietyFeeling overwhelmed and stressed? Herbalism offers several effective remedies t...
11/08/2025

Natural Relief for Depression and Anxiety
Feeling overwhelmed and stressed? Herbalism offers several effective remedies to calm your mind and promote relaxation.

Herbal Remedies:
1. *St. John's Wort*: A natural mood stabilizer that reduces symptoms of depression.
2. *Ashwagandha*: An adaptogenic herb that helps your body cope with stress and anxiety.
3. *Lavender*: A calming herb that promotes relaxation and reduces anxiety symptoms.
4. *Passionflower*: A natural sedative that helps reduce anxiety and promote sleep.

Herbal Preparations:
1. *Infusions*: Steep 1 teaspoon of dried herbs (e.g., lavender, chamomile) in 1 cup of boiling water for 5-7 minutes. Strain and drink 2-3 times a day.
2. *Decoctions*: Combine 1 tablespoon of dried herbs (e.g., ashwagandha, passionflower) with 1 cup of water. Bring to a boil, then reduce heat and simmer for 10-15 minutes. Strain and drink 2-3 times a day.
3. *Tinctures*: Mix 10-15 drops of herbal tincture (e.g., St. John's Wort, lavender) with water and drink 2-3 times a day.

Dietary Recommendations:
1. *Increase Omega-3 Intake*: Include omega-3 rich foods like fatty fish, nuts, and seeds in your diet.
2. *Stay Hydrated*: Drink plenty of water to help regulate mood and reduce anxiety symptoms.
3. *Avoid Caffeine and Sugar*: Limit foods that can exacerbate anxiety and depression symptoms.

Precautions:
1. *Consult a Healthcare Professional*: Before starting any herbal treatment, consult with a healthcare professional to ensure proper diagnosis and treatment.
2. *Allergic Reactions*: Monitor for any allergic reactions or sensitivities to herbal remedies.

Try these herbal remedies and dietary recommendations to alleviate depression and anxiety symptoms and promote mental well-being!

مغالطے( مغالطہ لیکیوریا) عورتوں کے امراض میں ایسے علاج بھی ہیں ۔  جس کا نام سنتے ہی نسخہ جات بے شمار بتائے اور کھلائے  ج...
11/08/2025

مغالطے
( مغالطہ لیکیوریا)

عورتوں کے امراض میں ایسے علاج بھی ہیں ۔ جس کا نام سنتے ہی نسخہ جات بے شمار بتائے اور کھلائے جاتے ہیں ۔ حالانکہ عورت کو ان ادویات کی چندا ضروت نہیں ہوتی کیونکہ تشخیص ہی غلط تو لازمی علاج بھی غلط۔

تو آئیے پوسٹ میں امراض نسواں یعنی عورتوں کی بیماریوں میں سے (1) کے بارے وضاحت کرتے ہیں۔ کہ تشخیص اور علاج میں بہت ہی بڑا مغالطہ کیسے معالج اور مریض

1- سیلان الرحم (لیکیوریا)
سفید پانی کی طرح شفاف رطوبت جس میں لزوجیت اور بو بہت معمولی ہو ، مبہل کے راہ خارج ہو ، سیلان الرحم حقیقی ہوتا ہے۔

قازف نالیوں، اندام نہانی، مبہل، خصیتہ الرحم اعضائے تناسل زنانہ سے نکلنے والی رطوبات سیلان حقیقی میں شمار نہیں ہیں۔ سیلان حقیقی صرف رحم سے خارج ہونے والی رطوبت ہی ہوگی۔(حکیم محمد رمضان خان)

کبھی سفید لیسدار مادہ، کبھی پیپ، کبھی پانی خون، کبھی بدبودار کبھی بغیر بدبو، کبھی قازف نالیوں سے تو کبھی صرف مبہل، یا پھر عنق الرحم یعنی رحم کی گردن سے بھی رطوبات و مواد خارج ہوتے ہیں جو سوزش یا مترشہ رطوبات تو ہو سکتی ہیں مگر سیلان نسواں نہیں ۔۔۔۔

سیلان حقیقی کنواری یا جوان شادی شدہ عورتوں کی مرض ہے۔لہذا باقی عورتوں میں خارج ہونے والی رطوبات لیکیوریا کی علامات نہیں ہوتیں اور نہ ہی مریضہ مبتلا سیلان ہوتی ہے۔ سیلان الرحم غیر حقیقی سن یاس کی عورتوں اور کبھی کبھار معصوم بچیوں یا جوان عورتوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔ مگر یہ لیکیوریا نہیں ہے بلکہ سوزشی رطوبت جو متاثرہ مقام پہ تراوش پاتی ہے۔تو فیصلہ آپ خود فرمائیں۔

باوجود اس کے سوزش یا دوسرے اخراجی مواد جوکہ لیکیوریا کے نہیں ہوتے کا سدباب ، مستقل علاج یا عضو کی تقویت کے بجائے۔۔۔۔ دھڑا دھڑ لیکیوریا کے نسخہ جات مریضہ کو خصوصی اہتمام کے ساتھ کھلائے جاتے ہیں۔ جو نقصان کا موجب اور کئی دوسری امراض خاص کر بے اولادی کا سبب بنتے ہیں۔ اور اکثر علاج ناکام ہوتے ہیں

‎کیا آپ کے پیشاب میں جھاگ ہوتی ہے؟‎کیا آپ ہر وقت تھکے تھکے رہتے ہیں؟‎آنکھیں نیچے سے سوجی ہوئی ہیں؟‎کیا سانس پھول رہا ہے؟...
10/08/2025

‎کیا آپ کے پیشاب میں جھاگ ہوتی ہے؟
‎کیا آپ ہر وقت تھکے تھکے رہتے ہیں؟
‎آنکھیں نیچے سے سوجی ہوئی ہیں؟
‎کیا سانس پھول رہا ہے؟
‎کیا جلد خشک ہے اور جسم پر خارش ہے؟
‎کیا آپ کی سانس بدبودار ہے؟
‎نیند نہیں آتی؟
‎نیند میں سانس بند ہوجاتا ہے؟
‎بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے؟

‎جناب آپ کے گردے متاثر ہوچکے ہیں۔ 80 سے 90 فیصد گردے شوگر تباہ کرتی ہے۔

‎گردے فیل ہو جائیں تو ذلالت کا آخری گئیر لگ جاتا ہے۔ پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں گردوں کی صفائی یعنی ڈیالسس کا اتنا رش ہے جتنا حلوہ پوڑی کی دکان پر ہوتا ہے۔

آج ہی ماہر طبیب الحاج خالد جاوید زاہد سے اپنا مکمل معائنہ کروائیں اور اپنی صحت کو درست سمت میں لائیں۔
صدیقیہ دواخانہ منڈی بہاؤالدین۔

.

مچھلی کا تیل:مچھلی کا تیل ٹھنڈے پانی میں پائے جانے والی مختلف اقسام کی مچھلیوں سے بنایا جاتا ہے۔ اس تیل کی خاصیت یہ ہے ک...
10/08/2025

مچھلی کا تیل:

مچھلی کا تیل ٹھنڈے پانی میں پائے جانے والی مختلف اقسام کی مچھلیوں سے بنایا جاتا ہے۔ اس تیل کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو انسان کی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔ اومیگا 3 ویسے تو کئی چیزوں میں موجود ہوتے ہیں مگر مچھلی کے تیل سے با آسانی ضرورت پوری ہو جاتی ہے، یہ کیپسول کی شکل میں آسانی سے میڈیکل اسٹور سے مل جاتے ہیں۔

اومیگا 3 ہمارے جسم کو فٹ رکھنے میں بہت زیادہ مدد گار ہوتا ہے، باڈی بلڈر حضرات بھی اس تیل کو استعمال کرتے ہیں۔ مچھلی کا تیل ہمارے بالوں، دل جلد اور دوسرے کئی اعضاء کو مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے۔

عورتوں کو ہر روز 430 ملی گرام اومیگا 3 کی ضرورت ہوتی ہے اور مردوں کو 610 ملی گرام درکار ہوتے ہیں۔

ذھن تیز:

طالبِ علم اور ذہنی کام کرنے والوں اور باقی سب بھی مچھلی کے کیپسول کھائیں تو ان کی ذہنی کار کردگی بڑھ سکتی ہے۔

دل:

یہ دل کی بیماری خصوصاً دل کی تنگ نالیوں کو کھولتا ہے، اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول کے لیول کو بھی کم کرتا ہے اور دل کے دورے سے بچاتا ہے۔

موٹاپا:

موٹاپے میں ورزش کے ساتھ مچھلی کے تیل کا استعمال اچھّے فوائد کا حامل ہے جو موٹاپے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

بالوں کا گرنا:

زیتون کا تیل اور مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے بال بہت کم گرتے ہیں، بال گھنے ہو جاتے ہیں، سر میں خشکی نہیں ہوتی اور بے جان بالوں میں جان آ جاتی ہے۔ کیپسول کھائیں اور زیتون کے تیل میں ملا کر بالوں میں لگائیں۔

ذہنی دباؤ:

مچھلی کا تیل پریشانی اور بے چینی کو بھی دُور کرتا ہے، اس میں ایسے غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو ذہن پر خوشگوار اثر ڈالتے ہیں۔ اس سے ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے۔

آنکھیں:

یہ آنکھوں کی بنائی کے لیے بہت مفید ہے، مچھلی کے تیل کے استعمال سے آنکھوں پر اچھّا اثر پڑتا ہے، نظر جلد کمزور نہیں ہوتی اور آنکھوں کے پٹھے مضبوط رہتے ہیں۔

ہڈیوں کی کمزوری:

مچھّلی کا تیل ہڈیوں کی تقریباً تمام بیماریوں میں بہت مفید ہے۔ اگر مچھّلی کا تیل باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں بہت مفید ہے اور درد ختم کرنے والی دواؤں کی ضرورت نہیں رہتی۔

جِلد:

مچھلی کے تیل کے استعمال سے جلد پر پڑنے والی جُھریاں ختم ہو جاتی ہیں، جلد پر لگانے سے خارش، چنبل، داغ دھبے بلکل صاف ہو جاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے جلد چمکدار اور ملائم

حکیم الحاج خالد جاوید زاہد-
صدیقیہ دواخانہ۔

جن لوگوں کی زندگی میں اطمینان، کم ذہنی دباؤ اور شریکِ حیات کے ساتھ اچھی انڈرسٹینڈنگ ہوتی ہے، ان کی شوگر عام طور پر نسبتا...
09/08/2025

جن لوگوں کی زندگی میں اطمینان، کم ذہنی دباؤ اور شریکِ حیات کے ساتھ اچھی انڈرسٹینڈنگ ہوتی ہے، ان کی شوگر عام طور پر نسبتاً بہتر کنٹرول میں رہتی ہے۔
یہ میں نہیں مختلف تحقیقات بتاتی ہیں
اس کی وجہ یہ ہے کہ

خوشگوار تعلقات اسٹریس ہارمون (کورٹیسول) کو کم کرتے ہیں، جو براہِ راست بلڈ شوگر بڑھانے میں کردار ادا کرتا ہے۔

جذباتی سپورٹ ملنے سے لوگ ڈائٹ، دوائی اور ورزش پر زیادہ باقاعدگی سے عمل کرتے ہیں۔

مثبت ذہنی حالت جسم کی انسولین حساسیت بہتر کرتی ہے، جس سے شوگر لیول متوازن رہتا ہے۔

یعنی، ذہنی سکون اور مضبوط رشتے نہ صرف دل کو خوش رکھتے ہیں بلکہ بلڈ شوگر کو بھی مستحکم رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

کسی بھی قسم کے روحانی و طبی معانہ و تشخیص کے لیے آج ہی رابطہ کریں۔

Consult With Us, To See How We Can Help You!
09/08/2025

Consult With Us, To See How We Can Help You!

‎“حلق کی سوجن”‎شدید سوجن میں لرزہ لگ کر بخار ہو جاتا ھے ۔ اور حلق میں درد ۔ پیاس لگتی ہے ۔ بعض مریض میں حلق میں خراش اور...
08/08/2025

‎“حلق کی سوجن”
‎شدید سوجن میں لرزہ لگ کر بخار ہو جاتا ھے ۔ اور حلق میں درد ۔ پیاس لگتی ہے ۔ بعض مریض میں حلق میں خراش اور کھانسی ہوتی ہے ۔ آواز بیٹھ جاتی ہے ۔ دیکھنے پر جھلی متورم اور سرخ ہوتا ھے ۔
‎بلغم بکثرت خارج ۔ منہ کا ذائقہ خراب ۔ سانس سے بدبو ۔ اگر حلق کا ورم کان کی اندرونی نالی کی طرف بڑھ جائے تو مریض میں بہرا پن کی علامات دیکھنے کو ملتی ہیں ۔
‎اس کے اسباب ۔ سوزش حلق ۔ خراش دار شے یا گردو غبار کا گلے میں چلے جانا۔
‎چلا چلا کر بولنا ۔ بدہضمی ۔ آتشک ۔ سل کی وجہ سے بھی مریض میں علامات پیدا ہوتی ہیں ۔
اگر آپ بھی ایسی مرض کا شکار ہیں تو آج ہی ہم سے رابطہ کریں-

‎ہم سے کسی بھی مرض کے متعلق علاج کی معلومات فری مشورہ اور
‎معیاری تیار شدہ ادویات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں

Address

Munshi Mohallah, Near Masjid Gulzar-e-Madina
Mandi Bahauddin
50400

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00

Telephone

+923007741698

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Siddiqia Dawa Khana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Siddiqia Dawa Khana:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram