Learn with Dr. Shayzee

Learn with Dr. Shayzee Dr. Shayzee | Pilot School’13 | ILM’15 | KIPSian’16 | SMCian’21| CKMCian’26 | میں نہیں__ہم بڑھیں گے✌️

24/04/2026

"مذاق وہ ہوتا ہے جس میں کہنے والا اور سننے والا دونوں ہنس رہے ہوں۔ اگر ایک ہنس رہا ہے اور دوسرے کو تکلیف ہو رہی ہو تو اسے مذاق نہیں دل آزاری کہتے ہیں اور اس کے بندوں کی دل آزاری کوئی کرے یہ اللہ کو پسند نہیں۔"

21/04/2026

*ناشتے کے فوراً بعد چائے پینا —
میڈیکل سائنس کیا کہتی ہے؟*

پاکستان میں 90% لوگ ناشتے کے ساتھ یا فوراً بعد چائے پیتے ہیں۔ مگر *سائنس اور معدہ* کچھ اور کہتے ہیں۔ آئیے سمجھتے ہیں:

*1. نقصان کیا ہوتا ہے؟
4 بڑی وجوہات*
**1. آئرن جذب نہیں ہوتا** چائے میں **Tannins** ہوتے ہیں جو کھانے کے آئرن سے چپک جاتے ہیں خون کی کمی Anemia، کمزوری، چکر، بال گرنا — خاص کر خواتین میں
**2. تیزابیت + بدہضمی** چائے **Acidic** ہے۔ خالی یا بھرے پیٹ پر تیزاب بڑھا دیتی ہے سینے میں جلن، کھٹے ڈکار، السر کا خطرہ
**3. کیلشیم ضائع** چائے میں **Caffeine** پیشاب کے ذریعے کیلشیم باہر نکال دیتی ہے ہڈیاں کمزور، جوڑوں کا درد، 40 کے بعد Osteoporosis
**4. دوائی کا اثر کم** تھائرائیڈ، آئرن، اینٹی بایوٹک کی گولیاں چائے کے ساتھ **کام نہیں کرتیں** بیماری ٹھیک نہیں ہوتی، پیسہ ضائع
*WHO کی ریسرچ:* کھانے کے 1 گھنٹے کے اندر چائے پینے سے *آئرن 64% کم جذب* ہوتا ہے۔ پاکستان میں 50% عورتیں Anemia کی مریض ہیں — بڑی وجہ یہی ہے۔
*2. تو کیا چائے بالکل چھوڑ دیں؟ نہیں! وقت بدل دیں*

1. *ناشتے کے بعد 30 سے 60 منٹ انتظار کریں* — تب تک کھانا ہضم ہو چکا ہوتا ہے، آئرن جذب ہو چکا ہوتا ہے۔
2. *ناشتے کے ساتھ کیا پئیں؟* سادہ پانی، لسی، یا فریش جوس۔ یہ ہضم میں مدد کرتے ہیں۔
3. *دن میں چائے کب؟* ناشتے کے 1 گھنٹے بعد، دوپہر 4 بجے، اور رات کھانے کے 2 گھنٹے بعد۔ *دن میں 2 کپ سے زیادہ نہیں۔*
*3. اگر چھوڑ نہیں سکتے تو "نقصان کم" کیسے کریں؟*
1. *دودھ والی چائے بہتر ہے* بلیک ٹی سے — دودھ Tannins کا اثر تھوڑا کم کرتا ہے۔
2. *لیموں نہ ڈالیں* کھانے کے بعد والی چائے میں — تیزابیت ڈبل ہو جاتی ہے۔
3. *چائے ہلکی بنائیں* — "کڑک" چائے = کڑک تیزابیت۔
4. *Anemia کے مریض:* کھانے کے 2 گھنٹے پہلے اور 2 گھنٹے بعد تک چائے بالکل نہ پئیں۔
*4. کن لوگوں کے لیے ناشتے کے بعد چائے "زہر" ہے؟*
1. *حاملہ خواتین:* بچے کو آئرن نہیں ملتا، پیدائشی وزن کم۔
2. *Anemia کے مریض:* ہیموگلوبن کبھی پورا نہیں ہوگا۔
3. *السر/تیزابیت کے مریض:* معدے میں زخم بڑھ جاتے ہیں۔
4. *ہڈی کے مریض:* کیلشیم روز باہر، دوائی بےاثر۔
5. *بچے:* قد نہیں بڑھتا، پڑھائی میں دل نہیں لگتا۔
*"میرے پاس روز 10 مریض آتے ہیں:* 'ڈاکٹر صاحب کمزوری ہے، چکر آتے ہیں'۔ Hb چیک کرو تو 8۔ پوچھو ناشتہ کیا کرتے ہو؟ جواب: 'پراٹھا اور چائے'۔
*یاد رکھیں:*
*چائے دشمن نہیں، غلط وقت دشمن ہے۔*
*30 منٹ صبر = عمر بھر کی صحت۔*
1. *ناشتے کے فوراً بعد چائے = آئرن ضائع + تیزابیت*
2. *30-60 منٹ رکو، پھر شوق سے پیو*
*— ڈاکٹر طارق حسین سومرو*
*فیملی فزیشن لاڑکانہ*
*"علاج سے پہلے پرہیز، پرہیز سے پہلے آگاہی .

29/01/2026

پرکھنا مت ، پرکھنے میں کوئی اپنا نہیں رہتا
کسی بھی آئینے میں دیر تک چہرہ نہیں رہتا

بشیر بدر

26/01/2026

طاقتور جو کر سکتا ہے ، وہ ضرور کرے گا۔۔۔
اور کمزور کو سہنا پڑتا ہے، وہ ضرور سہے گا۔۔۔

The strong do what they can and the weak suffer what they must.

15/12/2025

روزانہ چند منٹ کی چہل قدمی
سادہ اور متوازن خوراک
اور تھوڑی سی ہلکی پھلکی ورزش
یہی وہ عادتیں ہیں
جو بیماریوں سے بچاتی ہیں اور زندگی کو خوشگوار بناتی ہیں۔

07/12/2025

گھر کی اس بار مکمل میں تلاشی لوں گا!!

غم چھپا کر مرے ماں باپ کہاں رکھتے تھے
ساجد جاوید

"ہر بظاہر کامل شخص کے پیچھے بے شمار اُلجھنیں ہیں جنہیں آپ نہیں دیکھ سکتے ہیں۔"
25/09/2025

"ہر بظاہر کامل شخص کے پیچھے بے شمار اُلجھنیں ہیں جنہیں آپ نہیں دیکھ سکتے ہیں۔"

اپنی بیٹی کے مستقبل کی حفاظت کریں۔9 سے 14 سال کی تمام بچیوں کو سرویکل کینسر کی ویکسین مفت لگائی جارہی ہے ایک ٹیکہ – عمر ...
12/09/2025

اپنی بیٹی کے مستقبل کی حفاظت کریں۔9 سے 14 سال کی تمام بچیوں کو سرویکل کینسر کی ویکسین مفت لگائی جارہی ہے
ایک ٹیکہ – عمر بھر کی حفاظت

پہلے  امیرِ شہر نے لُوٹا مجھے حبیبجو بچ گیا بَہا کے وہ سیلاب لے گیا
29/08/2025

پہلے امیرِ شہر نے لُوٹا مجھے حبیب
جو بچ گیا بَہا کے وہ سیلاب لے گیا

28/08/2025

پانیوں کو کوئی بتلائے خدارا جا کر۔۔۔
ہجرتیں موت کا سامان ہوا کرتی ہیں😢

پنجاب۔۔۔ سیلاب🌊

یہ گلاس پہلے اتنا خطرناک نہیں تھا۔ جتنا یہ ٹوٹنے کے بعد خطرناک ہے۔ٹوٹنے کے بعد ہر رشتہ خطرناک ہوجاتا ہے۔لہٰذا سازش کرنے ...
20/08/2025

یہ گلاس پہلے اتنا خطرناک نہیں تھا۔
جتنا یہ ٹوٹنے کے بعد خطرناک ہے۔

ٹوٹنے کے بعد ہر رشتہ خطرناک ہوجاتا ہے۔

لہٰذا سازش کرنے سے پہلے جان لو کہ سازش سے رشتے ٹوٹتے ہیں اور ٹوٹے رشتے خطرناک ہوتے ہیں..
اور پھر یہ آپکو زخمی کر سکتے ہیں۔

14/08/2025

میری زمین مرا آخری حوالہ ہے

سو میں رہوں نہ رہوں اسکو بارآور کر دے

Address

Mandi Bahauddin
65679

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923414499414

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn with Dr. Shayzee posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Learn with Dr. Shayzee:

Share