Hakeem Chishti

Hakeem Chishti Chishti Dawakhana uses Tib-Nabwi, Tib-Unani ,Nazria Mufrad aza . Scientific Method,
for healthy life

04/09/2024
Herbal Natural 03338017237
18/06/2022

Herbal Natural
03338017237

02/03/2022

سینے کی جلن سے نجات دلانے اور پیٹ کی چربی پگھلانے والی غذائیں
موٹاپا ایک ایسی بڑی مصیبت ہے،جس کے بارے میں صحت عامہ کے لئے کام کرنے والی عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں موٹاپا لوگوں کی صحت کے لئے سگریٹ سے بھی بڑا خطرہ ہے۔ موٹاپا انسانی جسم کی ایک طبی حالت ہے، جس میں انسانی جسم پر چربی چڑھ جاتی ہے اور توند نکل آتی ہے۔ اس کے ساتھ جسم کے کسی حصے پر ورم آنا اور پھر اس کا وقت فوقتاً آتے رہنا یا ادویات کے استعمال کے باوجود مستقل موجود رہنا انسانی صحت کے لئے ایک بہت بڑے خطرے کی علامت ہے، تو یہاں ہم آپ کو موٹاپے اور ورم جیسے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے ادویات کے بجائے غذا کے ذریعے ان کا علاج بتائیں گے۔
سبزیاں اور پھل: نیوٹرنٹس اور ریشوں سے بھرپور ہونے کے باعث تمام سبزیاں اور پھل دائمی سوزش و ورم سے لڑنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ لہذا اگر آپ ورم سے نجات چاہتے ہیں تو روزمرہ کی خوراک میں انناس، پالک، پیپیتہ، کھمبی، سیب، بیری اور پھول گوبھی کو وقتاً فوقتا! ضرور شامل کریں۔
سبز چائے: کمر اور ورم کم کرنے کے لئے سبز چائے کا استعمال نہایت سود مند تصور کیا جاتا ہے، کیوں کہ یہ اینٹی انفلیمنٹری صلاحیتوں سے مالا مال ہوتی ہے اور اس میں موجود خاص مرکب موٹاپے کو کم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوا ہے۔
بادام، ناشپاتی، زیتون کا تیل: بادام، ناشپاتی، زیتون کے تیل میں موجود اجزا جسم میں دوست کولیسٹرول(ایچ ڈی ایل) کی سطح کو بڑھا کر ورم کو کم کر دیتے ہیں۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ: ایک تحقیق کے مطابق اومیگاتھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذا ورم کی کمی کا بہت بڑا ذریعہ ہے اور مچھلی، اخروٹ جیسی خوراک اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے مالامال ہوتی ہے۔
مصالحہ جات: لہسن، ہلدی، دار چینی، ادرک اور مرچ جیسے مصالحہ جات ورم کو کم کرنے کا مستند نسخے تصور کئے جاتے ہیں۔
پانی: جسم پر ورم کی وجہ زہریلا مواد ہوتا ہے اور پانی کا زیادہ استمعال زہریلے موادوں کو جسم سے نکال دیتا ہے، لہذا پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔
دلیہ: ریشوں سے بھرپور یہ غذا جسم میں انسولین کی سطح کو کنٹرول رکھتی ہے اور دلیہ میں موجود بی وٹامن ورم بڑھانے وال ہارمونز کو کم کر دیتی ہے.

26/02/2022

*🌸☘️کیا آپ نے کبھی خشخاش کے دانے کھائے ہیں؟* اگر نہیں تو آپ اس عام دستیاب چیز سے حاصل ہونے والے متعدد فوائد سے خود کو محروم کررہے ہیں۔🌸☘️

🌸یہ بیج متعدد ممالک میں استعمال کیے جاتے ہیں اور پاکستان میں بھی عام ملتے ہیں جبکہ ان کا تیل بھی نکالا جاتا ہے۔
اس کی مختلف اقسام ہیں سفید اور گہرے رنگت والے بیج ، جن کے فوائد درج ذیل ہیں۔

*🌸نظام ہاضمہ بہتر کرے*
خشخاش کے بیج فائبر کے حصول میں مدد دیتے ہیں جس سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، یہ قبض کے خلاف مفید ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ فائبر آنتوں کے افعال کو درست کرنے میں مدد دینے والا جز ہے۔

*🌸بے خوابی کا علاج*
ایک تحقیق کے مطابق خشخاش کے بیجوں کا مشروب جسم میں تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی سطح کم کرتا ہے جس سے جسم کو سکون ملتا ہے، اس کے علاوہ اس میں موجود اجزا بھی اچھی نیند کے حصول میں مدد دیتے ہیں، تاہم بچوں کو اس کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کرائیں۔ سونے سے قبل خشخاش کی چائے بنانا لیٹتے ہی نیند میں مدد دے سکتا ہے، اس مقصد کے لیے ان بیجوں کو پیس کر پیسٹ بنالیں اور اسے گرم دودھ میں مکس کرلیں، سونے سے قبل اس کا ایک کپ پی لیں۔

*🌸منہ کے چھالوں کا علاج*
خشخاش منہ کے چھالوں اور زخموں کے علاج میں بھی مدد دے سکتا ہے، یہ بیج جسم کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں اور اسی وجہ سے منہ کے چھالوں سے نجات میں کردار ادا کرسکتے ہیں، اس مقصد کے لیے پسا ہوا کھوپرا، شوگر کینڈی پاﺅڈر اور خشخاش کو پیس کر مکس کریں اور اسے پھانک لیں۔

*🌸توانائی بڑھائے*
اس میں موجود پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس کی بہت زیادہ مقدار جسمانی توانائی کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں، یہ بیج کیلشیئم کو جذب کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں جس میں مداخلت تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔

*🌸دماغی صحت بہتر بنائے*
دماغ کو اپنے افعال کے لیے مختلف اجزا جیسے کیلشیئم، آئرن اور کاپر وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے اور خشخاش کے بیج ان سے بھرپور ہوتے ہیں، جن سے دماغی افعال میں بہتری آتی ہے۔

*🌸ہڈیاں مضبوط بنائے*
یہ بیج کیلشیئم اور کاپر سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ خشخاش میں موجود فاسفورس کیلشیئم کے ساتھ ملکر ہڈیوں کے ٹشوز کو بہتر کرتا ہے جبکہ مینگنیز سے جسم میں کولیگن بنتا ہے جو کہ ہڈیوں کو شدید نقصان سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

*🌸ذیابیطس کے علاج میں مددگار*
یہ بیج فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں تو ذیابیطس کے شکار افراد کی غذا میں ان کا اضافہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، اس میں موجود اجزا ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

*🌸بینائی بہتر بنائے*
ان بیجوں میں موجود زنک بینائی کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ عمر بڑھنے سے آنے والی کمزوری کی روک تھام کرتا ہے، اس کے علاوہ خشخاش میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس بھی آنکھوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

*🌸گردوں کی پتھری کا علاج*
خشخاش میں پوٹاشیم بھی ہوتا ہے اور یہ منرل گردوں کی پتھری سے بچانے بلکہ علاج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ مگر طبی ماہرین کے مطابق ان بیجوں کا استعمال اعتدال میں کرنا چاہئے ورنہ ان میں موجود کیلیشئم کی زیادہ مقدار اکھٹی ہوکر گردوں کی پتھری کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

*🌸شفاف جلد کا حصول*
دو چائے کے چمچ خشخاش کو دہی میں مکس کریں، اس پیسٹ کو نرمی سے چہرے اور گردن پر رگڑیں اور یہ عمل 10 منٹ تک جاری رکھیں۔ اس کے بعد روئی سے چہرہ پونچھ کر دھولیں۔ اس سے جلد شفاف اور جگمگانے لگے گی۔

24/02/2022

سات صحت بخش ناشتے ڈائٹنگ کے لیے مفید

متوازن خوراک سے مراد وہ غذا ہے جس میں مکمل نشونما کے لئے مناسب مقدار میں غذائیت موجود ہو۔چونکہ دن کی شروعات ناشتہ سے ہوتی ہے اس لئے ناشتہ دن کی بہترین غذا ہونی چاہئے۔مگر بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ ناشتہ کے بعدسستی طاری ہو جاتی ہے ۔لہذا وہ اپنے اس خیال کو درست ثابت کرنے کے لئے صبح صرف چائے کا ایک کپ پی لیتے ہیں ۔جب کہ ہمارے ہاں ایک طبقہ ایسا بھی موجود ہے جو پراٹھے ،انڈے،سری ،پائے، کلچے ، نہاری کھا کر زبردستی سستی طاری کر رہا ہے۔

بہت سی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ متوازن ناشتہ سے نزلہ ،زکام اور فلو کے جراثیم سے مدافعت کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔اس لئے ایسے افراد جو مناسب ناشتہ نہیں کرتے آسانی سے بیمار ہو جاتے ہیں ۔ایک صحت مند ناشتہ سے پورے دن کے امور انجام دینے کے لئے قوت ملتی ہے۔ ایک مکمل ناشتہ میں فائبر ،کاربو ہائڈریٹس ،پروٹین اور کچھ ضروری چکنائی بھی ہونی چاہئے۔

۱۔پھلوں کا ناشتہ

دن بھر کی کیلوریز میں ۲۵ فیصد حصہ فائبر ہونا چاہئے ،جو کہ پھلوں سے با آسانی مل جاتا ہے ۔

*ناشتے میں کیلے کا کوئی ثانی نہیں ۔اس کو کھانے سے کا فی دیر تک بھوک نہیں لگتی ۔یہ کاربو ہائڈریٹس کا بہترین ذخیرہ ہے۔اسے کاٹ کر سیر یل کے ساتھ کھانے سے نہ صرف اس کا ذائقہ (Taste) بہتر ہوتا ہے بلکہ یہ ایک صحت (health) بخش غذا بن جاتی ہے ۔
*بیریز کو سپر فوڈ بھی کہا جاتا ہے۔کیوں کہ ان میں اینٹی آ کسیڈنٹس بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں اور یہ وزن نہیں بڑھاتیں ۔ایک کپ اسٹرابیریز میں پورے دن کی ضرورت پعری کرنے جتنا وٹامن ،فائبر اور فولک ایسڈ ہوتا ہے۔
*ناشتہ میں گریپ فروٹ کھانے سے بھی دبلے ہونے میں مدد ملتی ہے ۔کیوں کہ اس میں چربی پگھلانے والے اجزاء شامل ہوتے ہیں یہ خون میں شکر کی تعداد کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتے ہیں ۔
*پھلوں کو پیوری کی شکل میں بھی لیا جا سکتا ہے ۔فروٹ پیوری بنانے کے لئے فروٹ کو پانی کے ساتھ پکا کر نرم کر لیا جاتا ہے اور بلینڈر میں ڈال کر مکس کر لیا جاتا ہے اور أوپر سے لیموں کا رس اور دار چینی ڈال دی جاتی ہے ۔ایک أبلا ہوا انڈہ ایک براؤن بریڈ اور اس کے ساتھ فروٹ پیوری غذائیت سے بھر پور ناشتہ ہے۔

۲۔ دلیہ کا ناشتہ
سیریل یا دلیہ ناشتہ کے لئے چکنائی میں کم اور نشاستہ سے بھر پور ہوتے ہیں ۔صبح سویرے توانا ئی کا اچھا ذریعہ ہوتے ہیں ۔اچھے دلیہ کے لئے فورٹی فائڈ ود ایکسٹرا منرلز کا انتخاب کرنا چاہئے۔جس میں موجود آئرن خون صاف کرتا ہے اور وٹامن بی میٹا بو لزم کے لئے ضروری ہے۔ دلیہ کو عام طور پر دودھ کے ساتھ لیا جاتا ہے جس میں موجود کیلشیم پروٹین ہڈیوں کے لئے فائدہ مند ہوتا ہے اور اگر ساتھ میں ایک گلاس اورنج جوس لیا جائے تو وہ فولاد کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ دلیہ میں بھی فروٹ ڈالا جا سکتا ہے۔ اس طرح اس ناشتہ سے ۵۰ گرام کاربو ہائڈریٹس اور ۸ گرام فائبر حاصل ہو گا ۔

۳۔پروٹین کا ناشتہ ( انڈہ ،گوشت دودھ)

ناشتہ کی کیلوریز کا ۱۵ سے ۲۰ فیصد حصہ پروٹین پر منحصر ہونا چاہئے۔صبح کے اوقات میں اگر پروٹین لیا جائے تو وہ پورے دن بھوک کے احساس کو بڑھنے نہیں دیتا ۔ماہرین کے مطابق ناشتہ میں ۲۰ گرام پروٹین جسم کو توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم کرتا ہے۔
*پروٹین کا بہترین ذریعہ انڈہ ہے یہ ہی وجہ ہے کہ انگریزی ناشتہ میں گرل کئے ہوئے ٹماٹر ،پانی میں پکا ہوا انڈہ ،ٹوسٹ ،اور ایک گلاس دودھ شامل ہوتا ہے
*پروٹین حاصل کرنے کے لئے گرل کی ہوئی مچھلی یا گائے کا گوشت (اسٹیک وغیرہ)بھی لیا جا سکتا ہے۔

۴۔ دہی اور سیب.

یوں تو دہی اور سیب ایک ساتھ کم ہی ڈشز میں استعمال ہوتے ہیں مگر دونوں غذائیت سے بھرپور ہیں۔دہی کیلشیم اور پروٹین فراہم کرتا ہے اس میں چکنائی کی مقدار بھی کم ہوتی ہے جب کہ سیب سے پیٹ بھر جاتا ہے۔کیوں کہ اس میں فائبر ہوتا ہے اس ناشتے کے ساتھ اگر ایک گلاس جوس پی لیا جائے تو یہ ارتکاز کی کمی ،چڑچڑ اہٹ اور بے چینی کو کم کرتا ہے۔

۵۔سبزیوں کا ناشتہ

گندم کی روٹی بنا کر اس میں انڈے کا خاگینہ, ابلے ہوئے پالک کے پتے, بند گوبھی، شملہ مرچ نمک ،کالی مرچ اور کو ٹیج چیز کی فلنگ کر دیں ۔ اس رول سے ۳۴۵ کیلوریز ملیں گی جس میں ۳۶ گرام کاربو ہائڈریٹس ۱۰ گرام فائبر ۱۷ گرام پروٹین حاصل شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ایک گلاس دودھ یا ایک مٹھی خشک میوہ ایک مکمل ناشتہ ہے۔

۶۔بادام او ر مونگ پھلی کا مکھن

بریڈ یا ڈبل روٹی میں موجود کاربو ہائڈریٹس توانائی کا اچھا ذریعہ ہیں ۔اگر ڈبل روٹی بنا چھنے آٹے کی بنی ہو تو اس میں موجود ریشہ دن بھر فٹ رکھنے کے لئے کافی ہیں ۔اگر بریڈ کو بادام اور مونگ پھلی کے مکھن (پینٹ بٹر)کے ساتھ کھایا جائے تو پروٹین بھی حاصل ہو گی اس کے ساتھ گرین ٹی یا کم چکنائی والے دہی کی لسی لی جا سکتی ہے۔

۷۔ملک اسموتھیز

کم چکنائی والے دودھ کے ساتھ کوئی بھی فروٹ اورآدھا کپ دہی ڈال کر بلینڈ کر لیں ۔یہ کیلشیم سے بھرپور ہے ۔ایک گلاس اسموتھی کے ساتھ ایک گرلڈ چکن کا ٹکڑا اور دو بریڈ سلائس لئے جا سکتے ہیںیا بغیر چینی کے،گندم کے آٹے سے بنے بسکٹ لئے جا سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ بیکری کے بنے پروڈکٹس ناشتہ میں نہ کھائیں۔

23/02/2022

کیا آپ انار کے ان لاتعداد فوائد سے آگاہ ہیں؟

موٹاپے سے نجات
کیل مہاسوں سے نجات
بالوں کے گرنے کا مسئلہ حل کریں
کینسر سے تحفظ
خون کی کمی دور کرے
امراض قلب اور فالج سے بچائے
حدیثِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطابق انار کھانا نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے۔

کم حراروں (کیلوریز) مگر وٹامن سی، وٹامن بی فائیو، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور اس پھل کے سفید چھلکے اور پتلی باہری جلد بھی کھائی جاسکتی ہے بلکہ وہ پھل کا ہی حصہ ہوتے ہیں۔ اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

اس خوش ذائقہ پھل کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں جن کو مصنوعی طریقے سے حاصل کرنے کے لیے آپ کو کئی کڑوی اور مہنگی دواؤں کا استعمال کرنا پڑ سکتا ہے۔

موٹاپے سے نجات
فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے انار زیادہ کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی جبکہ ہاضمہ بھی صحت مند ہوتا ہے اور قبض کا خطرہ کم کوتا ہے۔ اس میں فیٹ نہیں ہوتا لہذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین غذا بھی تصور کیا جاتا ہے۔

کیل مہاسوں سے نجات
اگر آپ روزانہ آٹھ اونس انار کا جوس پیئں، تو آپ کی جلد دانوں سے پاک، جوان، اور چمکدار نظر آئے گی۔

بالوں کے گرنے کا مسئلہ حل کریں
انار میں موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے جس کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت کم ہوجاتی ہے۔

کینسر سے تحفظ
انار میں سبز چائے سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں۔ اگر اس کے استعمال کو معمول بنا لیا جائے، تو یہ چھاتی، بڑی آنت، اور مثانے کے کینسر سے بھی مدافعت فراہم کرتا ہے۔ اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

خون کی کمی دور کرے
انار بھی ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مددگار پھل ہے جس کی وجہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی ہے جو آئرن کی موجودگی کو بڑھاتی ہے۔دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال انیمیا اور اکڑن سے محفوظ رکھتا ہے۔

امراض قلب اور فالج سے بچائے
انار میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں جبکہ روزانہ انار کا ایک اونس تازہ جوس پینے سے خون کی شریانوں میں خون کے لوتھڑے یا رکاوٹیں دور ہوتی ہیں، جو فالج اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔

Address

Street 0 Sufi Pura MANDI BAHAUDDIN
Mandi Bahauddin

Telephone

+923338017237

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Chishti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category