Qureshi General Hospital And Surgical Centre.

Qureshi General Hospital And Surgical Centre. We Offer Different Kinds Of Facilities Including Well Equipped Laboratory, Digital X-Ray, Ultrasound

26/09/2024
10/09/2024

ایک مشہور پرائیویٹ کلینک کیلئے LHV کی ضرورت ہے جو کے تجربہ کار ہو اور جو لیڈیز الٹرا ساؤنڈ کا تجربہ رکھتی ہو 03459618223 contact number
Location Mansehra Punjab chowk

.             نکلوائے ہوئے دانت وقت پر نہ لگوانے کے نقصانات۔1۔جس جگہ کا دانت نکلواتے ہیں اس جگہ کی ہڈی کمزور ہونے لگ جات...
01/11/2023

.

نکلوائے ہوئے دانت وقت پر نہ لگوانے کے نقصانات۔

1۔جس جگہ کا دانت نکلواتے ہیں اس جگہ کی ہڈی کمزور ہونے لگ جاتی ہے۔۔

2۔ خالی جگہ کے ساتھ والے دانت اپنی جگہ چھوڑ دیتے ہیں اور ہلنے لگ جاتے ہیں۔

3۔ساتھ والے دانتوں میں کیڑا لگنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔

4۔چہرے پر جھریاں پڑنے لگ جاتی ہیں جس سے انسان جلدی بوڑھا لگنے لگ جاتا ہے۔

5- باقی کے دانتوں پر زیادہ فورس لگتی ہے جس سے وہ کمزور ہو جاتے ہیں

اس لئے ہمیشہ اپنا علاج کسی رجسٹرڈ ڈینٹسٹ سے کروائیں تا کہ آپ کا دانت نکالنے کی بجاۓ بچایا جا سکے۔اگر کسی کے دانت اتنے خراب ہو چکے ہوں کہ نکلوانے کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو فوراً مصنوعی دانت لگوا لیں تا کہ بعد میں پیچیدگیوں سے بچا جا سکے

12/09/2023
*****آپریشن تھیٹر**** ابتدائی دور میں جب ڈاکٹر کسی مریض کا آپریشن کرتے تو اس کے ساتھ بالکونی نما چھت پر مریض کے لواحقین ...
12/09/2023

*****آپریشن تھیٹر****
ابتدائی دور میں جب ڈاکٹر کسی مریض کا آپریشن کرتے تو اس کے ساتھ بالکونی نما چھت پر مریض کے لواحقین اور میڈیکل اسٹوڈنٹس اس آپریشن کو کسی تھیٹر کی طرح دیکھ رہے ہوتے تھے، اسی مماثلت کی بنا پر اس جگہ کا نام مستقل طور پر آپریشن تھیٹر پڑ گیا۔ آج کل ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹر نہیں آپریشن روم ہوتے ہیں
قریشی جنرل ھسپتال اینڈ سرجیکل سنٹر شینکیاری مانسہرہ

*بکرا عید اور دانتوں کا درد*بڑے عید میں اکثر لوگ دانت کے درد کی شکایت کرنے لگتے ہیں، اکثریت میں یہ دانت نہیں بلکہ مسوڑے ...
26/06/2023

*بکرا عید اور دانتوں کا درد*
بڑے عید میں اکثر لوگ دانت کے درد کی شکایت کرنے لگتے ہیں، اکثریت میں یہ دانت نہیں بلکہ مسوڑے کا درد ہوتا ہے۔جب کوئی گوشت کا ٹکڑا(fibers) دو دانتوں کے بیچ میں پھنس جاتا ہے تو کوئی ناخن سے، کوئی tooth pick سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے،جو کہ مسوڑے کو مزیدزخمی( infected) کر لیتا ہے،اور اگر اسی طرح چھوڑا جائے تو بھی اگلے دن بندہ چھبانے کا قابل نہیں رہتا،کیونکہ گوشت گھل سڑکر خراب ہوجاتا ہے جو درد اور بدبو کا بعث بنتا ہے۔
اس سے بچھنے کا واحد حل فلاسنگ(flossing) ہے ۔فلاس ایک جر ثوموں سے پاک دھاگہ نماچیز ہوتی ہے جو دو دانتوں کے بیچ میں ڈال کراپر نیچےکھیچ کر نکالا جاتا ہے۔ نکالنے پر دانتوں میں پھنسی گوشت ،آم کے فایبر یا کوئی بھی دانتوں میں پھسنے والی چیزیں ساتھ نکل کر دانتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
کھانے کے بعد فلاس کرنا نہایت ضروری ہے۔وہ نہ صرف پھنسی ہوئی چیزیں نکالتا ہے بلکہ مسوڑوں کو بھی تندرست رکھتا ہے۔

ڈینٹل کئیر لیب
قریشی جنرل ھسپتال اینڈ سرجیکل سینٹر
فارسٹ کالج روڈ شینکیاری مانسہرہ
03319315412

23/01/2023

پشتو سمجھنے والے اسکو اسانی سے سمجھ لینگے۔

بچوں میں دانت نکلنے teething کی وجہ سے ہونے والےمسائل :بچوں میں جب نئے دانت نکلنا شروع ہوتے ہیں تو ان کے لئے یہ ایک نیا ...
18/11/2022

بچوں میں دانت نکلنے teething کی وجہ سے ہونے والےمسائل :

بچوں میں جب نئے دانت نکلنا شروع ہوتے ہیں تو ان کے لئے یہ ایک نیا اور تکلیف دہ مرحلہ ہوتاہے جسکی وجہ سے بچہ ہر وقت اور خاص طور پر رات کے وقت روتا رہتاہے اور اس کو بخار, diarrhea ، رال کا ٹپکنا droolingاور بےچینی جیسے symptoms بھی آ سکتے ہیں..

اس کے حل کے لئے بچے کے والدین کو چاہئے کہ جب بچہ ایک سال کی عمر کو پہنچ جائےتو اسے سخت چیزیں چبانے کے لئے دی جائیں جس سے مسوڑھوں پر زور پڑتا ہے اور دانت جلدی نکل آتے ہیں اس کے علاوہ مسوڑھوں پر شہد لگانے سے بھی بچے کی تکلیف کافی حد تک کم ہو سکتی ہے جبکہ doltee کے نام سے teething drops بھی میڈیکل سٹور میں مل جاتے ہیں جو کہ دانت نکلنے کے مسائل سے بچانے میں مدد کر سکتے ہیں.

Teething کا مسلۂ بچوں میں عموماً چھ ماہ سےایک سال کی عمر میں شروع ہوتا ہے اور دو سے تین سال کئ عمر میں ٹھیک ہو جاتا ہے جب بچے کے سارے دانت وقت پر نکلنا
شروع ہو جاتے ہیں۔
Qureshi General Hospital and Surgical Center Shinkiari, Mansehra

ٹورنٹو، کینیڈا: خراب مسوڑھے کئی طرح کی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔ اب ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ انتہائی خراب مسوڑھے ذی...
23/11/2021

ٹورنٹو، کینیڈا: خراب مسوڑھے کئی طرح کی بیماریوں کو جنم دیتے ہیں۔ اب ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ انتہائی خراب مسوڑھے ذیابیطس، امراضِ قلب، حتیٰ کہ الزائیمر کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ مسوڑھوں کی خرابی امنیاتی نظام کو متاثر کرتی ہے اور پورے جسم کے خلیات میں سوزش کی وجہ بنتی ہے۔

پیریوڈونٹائٹس یا مسوڑھوں کا مرض منہ کی خراب صحت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے بلڈ پریشرمیں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے الزائیمر کے مریضوں میں بھی یہ کیفیت دیکھی گئی ہے۔ اب یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سائنسدانوں نے اس کی ایک ممکنہ وجہ ڈھونڈی ہے۔

اس کے لیے امنیاتی خلیات کی پہلی صف کے انتہائی اہم خلیات نیوٹروفلس کو دیکھا گیا جو کسی چوٹ، تکلیف یا انفیکشن کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔ چوہوں کے مسوڑھے متاثر کرنے کے بعد ان میں نیوٹروفلس کی تعداد بڑھ گئی۔ معدے، آنتوں اور خون میں بھی انہیں دیکھا گیا۔ یعنی مسوڑھوں کی وجہ سے یہ خلیات پورے جسم میں جاپہنچے۔
اس سے جسم میں سائٹوکائنس کا اخراج شروع ہوگیا جو ذیابیطس، دل کے امراض اور دیگر کئی امراض کی وجہ بنتے ہیں۔ اس کےبعد متعدد رضاکار بھرتی کئے گئے جنہوں نے تین ہفتوں تک برش نہیں کیا تھا۔ آخرکار بہت سے لوگوں کو مسوڑھوں کی سوزش لاحق ہوگئی۔ ان میں بھی نیوٹروفلس بڑھے اور دل، شوگر اور دیگر امراض کے بایومارکر بڑھنے لگے۔

شکریہ

02/05/2021

https://youtu.be/i0uYxx8_VOY
وطن اور قوم کی خاطر کرونا کیخلاف اپنی جان کا نظرانہ پیش کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز کو خراج تحسین اور سلام.. یہ سب ڈاکٹرز پچھلے سال عید پر شاید زندہ تھے اور اس عید پر شاید انکو ہماری دعاؤں کی اشد ضرورت ھے اسلئے دعا کریں کہ اللہ ان سب کو جنت الفردوس عطا فرمائے... صرف خیبر پختون خواہ میں 63 ڈاکٹرز شہید ھوئے... جو ڈاکٹرز شہید ھوئے اور وہ اس ویڈیو میں شامل نہیں پلیز انکے تصاویر نام کیساتھ کمنٹ کریں یا اس پیج کے مسنجر میں بھیج دیں تاکہ انکو بھی ویڈیو میں شامل کیا جائے...اور خراج تحسین پیش کریں...ڈاکٹرز کمیونٹی اس لازوال قربانی کو لائیک ،شئیر اور کمنٹ کریں کیونکہ اگر ھم ایسا نہیں کرتے تو پھر حکومت سے بھی یہ گلہ نہ کریں کہ قربانیاں ڈاکٹرز پیش کریں اور پاکستانی اعلی سول ایوارڈز ٹک ٹاک.. اور سٹیج ڈانسرز میں تقسیم ھو جائے...ڈاکٹر منطورالہی..

Be Careful 😷😷
25/04/2021

Be Careful 😷😷

یہ بھارت ہے اور کرونا کے باعث مرنے والوں کی لاشیں جلا رہی ہیں، اس وقت بھارت میں کرونا ایمرجنسی ہے اور حالات انتہائی گھمب...
23/04/2021

یہ بھارت ہے اور کرونا کے باعث مرنے والوں کی لاشیں جلا رہی ہیں، اس وقت بھارت میں کرونا ایمرجنسی ہے اور حالات انتہائی گھمبیر ہیں، مرنے اور جلنے والوں میں نہیں معلوم کتنے ہندو ہیں، کتنے سکھ ہیں کتنے عیسائی اور کتنے مسلمان ہیں سب اکھٹے جل رہے ہیں.

پہلی بات تو خدارا اپنے ملک کی قدر کریں اگر پاکستان نہ ہوتا تو آج یہی حال ہمارا ہوتا کہ نہ جنازے نصیب ہوتے، نہ اپنے پیاروں کو کاندھا دینا نصیب ہوتا خدارا قدر کیجیے ملک کو نقصان نہ پہنچائیے.

دوسری بات کہ خدارا احتیاط کریں، احتیاط کریں، احتیاط کریں ورنہ بھارت جیسا حال اللہ ہمیں نہ دکھائے، شمشان بھرے ہیں جلانے کی جگہ نہیں، ہسپتال بھرے ہیں مریض ایڈمٹ کرنے کی جگہ، لوگ سڑکوں پہ پڑے ہیں، کئی ایمبولینسنز میں پڑے پڑے مر گئے.

جنہوں نے اس بیماری کا مذاق اڑایا انہیں بھارت کا حال دکھا دیں، چلیں جو اب بھی مذاق سمجھتے ہیں تو سمجھیے مگر احتیاط کیجیے اپنی خاطر، اپنے پیاروں کی خاطر، اپنے وطنِ عزیز کی خاطر، سب سے بڑھ کر اُن غریبوں کی خاطر جن کی روز کی دیہاڑی، مزدوری سے انکا گھر چلتا ہے تاکہ لاک ڈاؤن ہوا ہو تو کم سے کم ہو اور اس عالمی "سازش" کو ملکر شکست دی جائے.

Address

Mansehra
21140

Telephone

+923018123376

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qureshi General Hospital And Surgical Centre. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Qureshi General Hospital And Surgical Centre.:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram