EPI Mansehra

EPI Mansehra To provide long protection to children against EPI target diseases.

16/11/2025
16/11/2025

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی جناب بابر سلیم خان سواتی کی اپیل:
17 سے29 نومبر تک جاری خسرہ و روبیلا مہم میں اپنے بچوں کی لازمی ویکسینیشن کروائیں۔
خسرہ اور روبیلا خطرناک بیماریاں ہیں، اور بروقت ویکسینیشن ہی ہمارے بچوں کا تحفظ ہے۔
محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور آگاہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
آئیے مل کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں!"
Health Department, KP DHO Mansehra BISE Abbottabad Mansehra News Mansehra Police EPI Khyber Pakhtunkhwa Dhq Kath Mansehra

پاکستان میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک چلائی جائے گی۔ 💉اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک...
08/11/2025

پاکستان میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک چلائی جائے گی۔ 💉

اس مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین مکمل طور پر مفت فراہم کی جائے گی۔

💧 اس مہم کے دوران مخصوص اضلاع میں پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ لہٰذا اپنی قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ پیدائش سے پانچ سال تک کے تمام بچے پولیو کے دو قطرے ضرور پیئیں۔

📍 یہ ویکسین مندرجہ ذیل جگہوں پر دستیاب ہوگی:
✅ سرکاری مراکزِ صحت
✅ منتخب عارضی مراکز
✅ اسکولوں اور مدارس میں

یاد رکھئے! اگر آپ کے بچے کو پہلے ہی خسرہ اور روبیلا کی ویکسین لگ چکی ہے، تب بھی قومی خسرہ و روبیلا مہم کے دوران بچے کو دوبارہ ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ قوتِ مدافعت مزید مضبوط ہو۔

📞 مزید معلومات کے لیے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کی صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر مفت کال کریں۔

DHO Mansehra

26/09/2025
انَّااللّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُونکُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَتُہ المَوت، انتہائی افسوس ناک خبر دی جارہی ہے EPi فیملی مانس...
15/09/2025

انَّااللّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُون
کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَتُہ المَوت،
انتہائی افسوس ناک خبر دی جارہی ہے
EPi
فیملی مانسہرہ کے قابل احترام سنئیر
EPI
ٹیکنیشن ( جناب علی اصغر صاحب موہاڑ والے) جوکہ BHU
موہاڑ کلاں (یونین کونسل درہ شنایہ ) میں اپنے فرانض سر انجام دے رہے تھے اور اچانک داعی اجل کو لبیک کہہ کر جہان فانی سے الوداع ہو گئے ہیں۔ انتہائی فرض شناس اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ انکی آنجہانی وفات کا سن کہ بہت افسوس ہوا۔
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ﷲ تعالی ان کی کامل مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
منجانب :- ای -پی - آئی فیملی ضلع مانسہرہ
EPI Khyber Pakhtunkhwa DHO Mansehra Health Department, KP Mansehra News

الحمد ﷲ۔۔۔ ✨ آج مورخہ 15/08/2025 کو صوبائی سطح پر Mid Year Review of EPI Program منعقد ہوا۔ جس میں مانسہرہ کی نمائندگی م...
15/08/2025

الحمد ﷲ۔۔۔ ✨

آج مورخہ 15/08/2025 کو صوبائی سطح پر
Mid Year Review of EPI Program
منعقد ہوا۔ جس میں مانسہرہ کی نمائندگی
محترم جناب ڈاکٹر ناصر کاکاخیل صاحب
(EPI) کوآرڈینیٹر
نے کی اور ﷲ پاک کا خصوصی کرم ہوا کہ ڈسٹرکٹ مانسہرہ نے اپنے تمام اہداف کو احسن طریقے سے اختتام تک پہنچایا۔
اور بہت ہی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ اپنے صوبے خیبرپختونخوا میں اول (01 )پوزیشن حاصل کی۔
ڈسٹرکٹ کی اس کارکردگی میں
قابل قدر ڈاکٹر فیصل
خانزادہ صاحب
(DHO)
مانسہرہ
کی خصوصی معاونت / نگرانی،
ڈاکٹر ناصر کاکاخیل صاحب کی خصوصی توجہ / تجربہ،
سپروائزر سٹاف کی رہنمائی EPI،
ڈسٹرکٹ آفس سٹاف
(EPI M&E Cell)
کی دن رات کی کاوشوں اور سب سے ذیادہ. فیلڈ سٹاف کی محنت اور لگن سے اپنے مشکل گزار علاقوں تک بروقت رسائی اور بچوں / ماؤں کو بروقت ویکسینیشن کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
اس شاندار موقع کے اختتام پر ڈاکٹر ناصر کاکاخیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈسٹرکٹ مانسہرہ کی ٹیم اسی عزم اور لگن کے ساتھ کام کرے گی اور بقیہ سال کی کارکردگی بھی اسی طرح شاندار رہے گی۔

Health Department, KP DHO Mansehra EPI Khyber Pakhtunkhwa Mansehra News Mansehra Police Nasir Shah Qadeer Ali Sajid Sharif Huzaifi Hussain Hamid Xalmay

01/05/2025

آج مورخہ 30 اپریل 2025 کو محکمہ صحت مانسہرہ نے *ایس ڈی ای او (فیمیل)* مانسہرہ مس عارفہ سید کے تعاون سے محکمہ تعلیم (فیمیل)کی اساتذہ کے لئے ای پی آئی پروگرام کے حوالے سے ایک بھرپور ا اگاہی سیشن کا انعقاد کیا _
تقریب میں ضلع کے طول و عرض سے *مختلف لیولز کی اساتذہ* کی ایک بہت بڑی تعداد نےشرکت کی _ اس کے علاو ہ تقریب میں ضلع کے *دیگر سرکاری محکمہ جات* اور *مختلف مکاتب فکر کی دیگر خواتین* کی بھی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے پہلے حصے میں ڈسٹرکٹ ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر ناصر کا کا خیل نے حاضرین کو ای پی آئی پروگرام کی اہمیت اور معاشرے،بالخصوص
بچوں اور خواتین کی صحت اور زندگی میں ویکسینیشن کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے تفصیلی اگاہی دی _
تقریب کے دوسرے حصے میں حاضرین سے سوال و جواب کی ایک دلچسپ نشست ہوئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے انتہائی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا_
تقریب میں سوالوں کے درست جواب دینے والی خواتین کو مختلف انعامات بھی دیئے گئے_
تقریب کے آخری حصے میں گزشتہ سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ویکسینیٹرز کو *ویکسین چیمپینز* شیلڈز سے بھی نوازا گیا_

تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ناصر کاکا خیل نے تمام حاضرین ،بالخصوص فیمیل اساتذہ سے گزارش کی کہ وہ ویکسینیشن کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے اپنے حلقہ اثر ،بالخصوص اپنی سٹوڈنٹس اور ان کی ماؤں تک اس پیغام کو پہنچا کر معاشرے کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں_
Health Department, KP DHO Mansehra Mansehra News EPI Khyber Pakhtunkhwa Mansehra Police Dhq Kath Mansehra BISE Abbottabad

27/04/2025

عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے کوآرڈینیٹر ای پی آئی ضلع مانسہرہ ڈاکٹر ناصر شاہ کاکاخیل کا پیغام:-

Health Department, KP EPI Khyber Pakhtunkhwa DHO Mansehra Mansehra News Mansehra Police Nasir Shah

آج مورخہ 07  اپریل 2025   کو سنئیر ای پی آئی ٹیکنیشن مانسہرہ  جناب  محمد ابراہیم صاحب ای پی آئی پروگرام کے لئے 41 سال تک...
07/04/2025

آج مورخہ 07 اپریل 2025
کو سنئیر ای پی آئی ٹیکنیشن مانسہرہ جناب محمد ابراہیم صاحب ای پی آئی پروگرام کے لئے 41 سال تک خدمات سرانجام دینے کے بعد اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے ہیں_
ای پی آئی مانسہرہ جناب محمد ابراہیم صاحب کو ای پی آئی پروگرام کے لیے ان کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ان کو یقین دلاتا ہے کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا _
ساتھ ہی پوری ای پی آئی فیملی دعا گو ہے کہ ﷲ تعالی ان کو بعد از ریٹائرمنٹ ایمان، عافیت ،صحت،عزت اور ہر طرح کی خیر کے ساتھ تا دیر سلامت رکھے_ آمین ثم آمین
Health Department, KP DHO Mansehra EPI Khyber Pakhtunkhwa Nasir Shah

مانسہرہ : EPI کوآرڈینٹر ضلع مانسہرہ جناب ڈاکٹر ناصر شاہ کاکا خیل کی سربراہی میں،EPI سپروائزری سٹاف / EPI آفس سٹاف / EPI ...
06/04/2025

مانسہرہ : EPI کوآرڈینٹر ضلع مانسہرہ جناب ڈاکٹر ناصر شاہ کاکا خیل کی سربراہی میں،EPI سپروائزری سٹاف / EPI آفس سٹاف / EPI فیلڈ سٹاف کی EX-DSV EPI حاجی طارق صاحب کے بیٹے
"حذیفہ حسین طارق EPI -MIS فوکل پرسن ضلع مانسہرہ"
کی شادی کی تقریب میں شرکت ،
ڈاکٹر ناصر شاہ کاکا خیل & جملہ سٹاف کا نئے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

شادی کی تقریب میں محکمہ صحت مانسہرہ کے قابل قدر آفیشلز ، PMA مانسہرہ ،PDA مانسہرہ،سابقہ سٹاف، قابل قدر کلیریکل سٹاف، دیگر محکموں کا سٹاف & فیملی ممبرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔ EPI فیملی کی طرف سے *حذیفہ حسین طارق* کو زندگی کا نیا سفر بہت بہت مبارک ہو..
DHO Mansehra EPI Khyber Pakhtunkhwa Health Department, KP Mansehra News Mansehra Police Dhq Kath Mansehra

♥️ شادی مـــــبـــــــــــــــــــــــارکـــــــــــ♥️                                       * حذیفہ حسین طارق * ♥️مــــ...
06/04/2025

♥️ شادی مـــــبـــــــــــــــــــــــارکـــــــــــ♥️
* حذیفہ حسین طارق *
♥️مــــــــــــــــــــــــــــاشــــــــــــاءاللّٰه❤

Address

DHO OFFICE MANSEHRA
Mansehra

Opening Hours

Monday 09:00 - 05:00
Tuesday 09:00 - 05:00
Wednesday 09:00 - 05:00
Thursday 09:00 - 05:00
Friday 09:00 - 05:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when EPI Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to EPI Mansehra:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram