Dar ul Faiz Dawakhana

Dar ul Faiz Dawakhana Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dar ul Faiz Dawakhana, Medical and health, Bherkund, Mansehra.

26/08/2022

انگور کھانے کے 6فائدے
گنتی کے لوگ ہی ہونگے جنھیں انگور کھانا پسند نہیں ہوگا؟ مگر یہ پھل صرف لذیذ ہی نہیں بلکہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید بھی ہے۔انگور کو بیریز کے خاندان کا حصہ سمجھا جاتا ہے جس کی مختلف اقسام دنیا بھر میں مختلف رنگوں جیسے سبز، سرخ، نیلے، جامنی اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہیں۔انگور سے خشک میوہ یعنی کشمش بھی تیار کیا جاتا ہے اور یہ وہ پھل ہے جو سال بھر آسانی سے ملتا ہے۔اس پھل اپنے اندر کافی فوائد لئے بیٹھا ہے، جانئے۔
آنکھوں کے لیے مفید
میامی یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انگور کھانے کی عادت آنکھوں کی صحت کو بہتر کرتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور کھانے سے آنکھوں کے قرینے میں نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوتا ہے، یہ پھل ڈی این اے کو نقصان سے بچا کر صحت مند خلیات کو تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے بینائی کو فائدہ ہوتا ہے۔
دماغی صحت کے لئے مفید
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق انگور کھانے کی عادت دماغی تنزلی کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ انگور کھانے سے ان اثرات سے تحفظ میں مدد ملتی ہے جو کہ الزائمر امراض سے جڑے ہوتے ہیں۔
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور
انگور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جیسے کیروٹین، پولی فینولز اور دیگر۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ اینٹی آکسائیڈنٹس دل کی صحت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ مخصوص اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پھل جسم میں گردش کرنے والے مضر ذرات کو اکھٹا ہونے سے روکتا ہے جس سے خون کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، دوران خون بہتر اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے۔
پوٹاشیم کے حصول کا ذریعہ
100 گرام انگوروں میں 191 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے، پوٹاشیم کا استعمال جسم کے لیے متعدد طریقوں سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جیسے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنا، کولیسٹرول اور دل کی صحت کو بہتر بنانا وغیرہ۔ ایک تحقیق کے مطابق پوٹاشیم پیٹ میں گیس یا پھولنے کے مسئلے سے نجات میں بھی مدد دینے والا جز ہے، یعنی انگور پیٹ میں گیس کے مسئلے سے نجات کے لیے بھی بہترین ہے۔
ورم کش خصوصیات سے بھرپور
انگور میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم میں ورم پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں، جس سے شریانوں، دل اور دیگر اعضاءکو فائدہ پہنچتا ہے۔
جوڑوں کے لیے فائدے مند
ٹیکساس ویمنز یونیورسٹی کی ایک تھقیق میں بتایا گیا کہ انگور کو کھانے کی عادت گھٹنوں کے جوڑ کی تکلیف سے ریلیف میں مدد دیتا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جوڑوں کی لچک اور حرکت کو بہتر کرتے ہیں۔

26/08/2022
15/08/2022

مکئ کے پھل یعنی بھٹے تیار!

مکئی کا فصل سیریل سے ذیادہ پھل کے طور پر پسند کیا جاتا ہے۔ اس کے اول اول تیار بھٹے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے۔ نرم اور میٹھے بْھٹے بھْون کر ہرعمر اور جینس کے لوگ خوب شوق سے کھاتے ہیں۔

اس کے ساتھ اخروٹ بھی خوب میچ کرتی ہے۔ گرم بھْٹے پر نمک یا لیموں چھڑک کر بھی کھا ئے جاتے ہیں۔ اسی طرح مکئ کے کچے دانے گھی، لہسن اور نمک کے ساتھ روسٹ کیے جاتے ہیں جسے نینے یا (پڑسکے) کہتے ہیں یہ بھی بہت مزے دار اور لذیذہوتے ہیں۔

مکئی ﺑﮭﭩﮧ ﺳﮯ ﻓﺎﺋﺒﺮ ملتا ہے ﺟﺲ ﺳﮯ ﺑﻠﮉ شگر لیول ﮐﻮ ﻣﺴﺘﺤﮑﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﺩ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ یہ ﮐﮭﺎنے ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻗﮯ ﮐﻮ ﺭﻭﮐﺘﯽ ﮨﮯ۔ اس کی روٹی شوگر ﮐﮯ ﻣﺮﯾﻀﻮﮞ کے لئے ﺍﭼﮭﯽ ﮨﮯ ۔

14/08/2022

مثانہ کی کمزوری کا ہربل علاج

نسخہ

کالے چنے بھنے ہوئے 50 گرام، مغز اخروٹ 50 گرام، مغز بادام 50 گرام، دیسی شکر 50 گرام ۔چادوں مغز 50 گرام۔
خشخاش 50 گرام ۔ سونف 20 گرام ۔ کاجو 100 گرام

ترکیب تیاری :
تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا کر 50 گرام دیسی گھی میں ہلکا براؤن کر کے رکھ لیں.

مقدار خوراک :
رات کو سوتے وقت ایک چمچ چائے والا ایک گلاس دودھ کیساتھ کھایا کریں۔

پرہیز :
دال چنا، دال ماش، چاول، آلو، گوبھی، شملہ مرچ، تمام بوتلیں، ٹھنڈے مشروبات، بازاری تلی ہوئی فرائی چیزیں، ٹھنڈا دودھ، سفید چنے، نان، خمیری روٹی، ڈبل روٹی، بڑا گوشت، چھوٹے بڑے پائے، پیزا، حلوہ پوڑی، تمام کھٹے فروٹ، اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن ذیادہ استعمال کریں

14/08/2022

ھوالشافی
اسلام علیکم
امراض معدھ اور انتڑیوں
کا چیلنج اور مجرب وبے خطا نسخہ
کچور سو گرام نوشادر 50گرام فلفل دراز25گرام اجوائین دیسی 100 گرام کلونجی 100 گرام ترپھلہ 100 گرام گندھک آملہ سار 100 گرام
ترکیب ساخت
تمام ادویہ کو گرد وغبا مٹی کنکر سے اچھے طریقے سے صاف کرکے کوٹ چھان کر از حد باریک سفوف بنا لیں اور مندرجہ ذیل اشیا سے سے پانی نکال کر اس پانی سے سفوف کو باالترتیب تر و خشک کرتے جائیں
آب ادرک 100 گرام آب لیموں 100 گرام اپ پودینہ 100 گرام آب انار سو گرام
سارے پانیؤں میں تر و خشک کر کے ایک بار پھر رگڑ کر سفوف کرلیں بس تیار ہے
طریقہ استعمال چار پانج گرام سفوف عرق گلاب کے ہمراھ استعمال کریں
فوائید
جگر معدھ انتڑیوں کے تمام امراض کا بیمثال شافی وکافی علاج ہے معدے کے بیس تیس سال پرانے مریض جو دوائیاں کھا کھا کر تھک گۓ ہو فائیدھ نہ ہو رہا ہو چند دنو میں شفا پاکر مکمل صحت یاب ہوں گے ان شا اللہ
بنائیں اور استعمال کریں۔

09/08/2022

1. اجوائن دیسی . . 5 گرام
2. . سونف . . . . . . . 5 گرام
3. .پانی . . . . . . . . ایک گلاس

ان دونوں اجزاء کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر اتنا ابالیں کہ پانی ادھا رھ جائے صبح و شام یہ قہوہ نیم گرم حالت میں نہار منہ یا کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد پی لیا کریں
اس کے استعمال سے چند دن میں محسوس ھوگا کہ اپ کی لٹکتی ھوئی پیٹ کی چربی پگھل کر پیٹ اندر جا رھا ھے
پیٹ کی چربی پگھلانے کا سب سے سستا شاندار اور انتہائی اسان ترین نسخہ ھے اس سے معدہ اور انتوں کا فعل درست ھوکر اضافی چربی زائل ھوتی ھے

07/08/2022

*** ایچ پائیلوری ***
ایچ پائیلوری ایک جراثیم (بیکٹیریا) ہے. جو کہ معدہ کے السر کا سبب مانا جاتا ہے.
فی زمانہ یہ مرض عفریت کی صورت اختیار کر چکا ہے. ہر تیسرا چوتھا بندہ اس کا شکار نظر آتا ہے.
بے تحاشہ مرغن غذائیں ، چٹ پٹے کھانے، فاسٹ فوڈ، تلی ہوئی اشیاء، کاربونیٹد ڈرنکس کا بے دریغ استعمال اس مرض کی بنیادی وجہ ہیں.
انسانی معدہ ایک بھٹی کی مانند ہے اگر بھٹی ٹھیک کام کرے گی تو اس میں ڈالا گیا مال صحیح طور پر پراسس ہو پائے گا جس سے نہ صرف کہ اگلے مراحل میں پراڈکٹ بنانے میں آسانی رہے گی بلکہ پراڈکٹ بھی معیاری بنے گی.
فی زمانہ انسانی بدن کی اس بھٹی کے ساتھ جو ظلم کئے جا رہے ہیں اس کی لسٹ بہت لمبی ہے. ناخالص خوراک اور بد پرہیزی اوپر سے فوراً ٹھنڈا پانی اور غیر معیاری اجزاء سے بنی کیمیکل والی چائے پینا جتنی نقصان دہ ہے شاید ہی اور کوئی چیز ہو. خالص خوراک، خالص دیسی گھی ، مکھن، خالص دودھ تو تقریباً ناپید ہو چکے ہیں.
یہی ناخالص خوراک اور بد پرہیزی معدہ میں خشکی اور غیر طبعی گرمی کا سبب بنتی ہیں. معدہ میں تیزابیت انتہا کی بڑھ جاتی ہے. یہ گرمی اور خشکی والا ماحول ایچ پائیلوری نامی جراثیم کے لئے بہت سازگار ہوتا ہے. اس ماحول میں یہ جراثیم خوب پھلتا پھولتا ہے. یہ سب وجوھات معدہ میں السر کا سبب بنتی ہیں. اس سٹیج پر اگر اس کا علاج اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ السر، کینسر وغیرہ کا پیش خیمہ ثابت ہوا کرتا ہے.
اس کا شکار مریض عام طور پر قے، متلی، سینے میں جلن، پیٹ درد ، گھبراہٹ اور دل ڈوبنے کی شکایت کرتا ہے.

ھوالشافی
ترپھلا سو گرام
سفوف قشر بندق سو گرام
سفوف ہلدی پچاس گرام
سفوف سونف پچاس گرام
سفوف ملٹھی مقشر پچاس گرام
سونٹھ پچیس گرام
مصطگی رومی صلایہ با ترکیب خاص پچیس گرام

ترپھلا اور سفوف قشر بندق دونوں اشیاء کی پوٹلی بنا کر شیر گاؤ میں تین دن کے لئے ڈول جنتر کریں. دودھ روز تبدیل کرنا ہے.
بعد ازاں اسے خشک کر لیں. اور سفوف سونف ، سفوف ہلدی، سفوف ملٹھی، سفوف سونٹھ، مصطگی رومی مدبّر ڈال کر سب اشیاء آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں. بہتر نتائج کے لئے ایک تولہ زعفران کا اضافہ کر سکتے ہیں
ایک گرام والا کیپسول صبح دوپہر شام ہمراہ نیم گرم دودھ

05/08/2022
02/08/2022

1. بلڈ پریشر: 120/80
2. نبض: 70 - 100
3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
4. تنفس: 12-16
5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)
خواتین ( 11.50 - 16 )
6. کولیسٹرول: 130 - 200
7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
8. سوڈیم: 135 - 145
9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
10. جسم میں خون کی مقدار:
پی سی وی 30-40%
11. شوگر: بچوں کے لیے (70-130)
بالغ: 70 - 115
12. آئرن: 8-15 ملی گرام
13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000
14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000
15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔
16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایل
17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)
18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml

*جو لوگ اوور پہنچ چکے ہیں ان کے لیے تجاویز:*
*40 سال*
*50*
*60*

*پہلا مشورہ:*
ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ لگے یا ضرورت کیوں نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے زیادہ تر جسم میں پانی کی کمی سے ہوتے ہیں۔ 2 لیٹر کم از کم فی دن (24 گھنٹے)

*دوسرا مشورہ:*
کھیل کھیلو یہاں تک کہ جب آپ اپنی مصروفیت کے عروج پر ہوں... جسم کو حرکت میں لانا چاہیے، چاہے صرف پیدل چل کر... یا تیراکی... یا کسی بھی قسم کے کھیل ہی کیوں نہ ہوں۔ 🚶 پیدل چلنا شروع کرنے کے لیے اچھا ہے... 👌

*تیسرا مشورہ:*
کھانا کم کریں...

ضرورت سے زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دو... کیونکہ یہ کبھی اچھا نہیں لاتا۔ اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کم کریں۔ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس پر مبنی خوراک کا زیادہ استعمال کریں۔

*چوتھا مشورہ*
جہاں تک ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو... اپنے پیروں پر پہنچنے کی کوشش کریں جو آپ چاہتے ہیں ( گروسری، کسی سے ملنا...) یا کسی مقصد کے لیے۔ لفٹ، ایسکلیٹر استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیوں کا دعوی کریں۔

*پانچواں مشورہ*
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
فکر چھوڑو.... چیزوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرو...

اپنے آپ کو پریشانی کے حالات میں شامل نہ کریں ... یہ سب صحت کو کم کرتے ہیں اور روح کی رونق کو چھین لیتے ہیں۔ ایک نینی کا انتخاب کریں جس کے ساتھ آپ آرام دہ محسوس کریں۔ ان لوگوں سے بات کریں جو مثبت ہیں اور سنیں 👂

*چھٹا مشورہ*
جیسا کہ کہا جاتا ہے.. اپنا پیسہ دھوپ میں چھوڑ دو.. اور سایہ میں بیٹھو.. اپنے آپ کو اور اپنے آس پاس والوں کو محدود نہ کرو.. پیسہ اس سے جینے کے لیے بنایا گیا تھا، اس کے لیے نہیں جینے کے لیے۔

*ساتواں مشورہ*
اپنے آپ کو کسی کے لیے رنجیدہ نہ کرو، اور نہ ہی کسی ایسی چیز پر جو آپ حاصل نہ کر سکے،
اور نہ ہی کوئی ایسی چیز جس کے آپ مالک نہ ہو سکے۔
اسے نظر انداز کریں، بھول جائیں؛

*آٹھواں مشورہ*
عاجزی.. پھر عاجزی.. پیسے، وقار، طاقت اور اثر و رسوخ کے لیے... یہ سب چیزیں ہیں جو تکبر اور تکبر سے خراب ہو جاتی ہیں..
عاجزی وہ ہے جو لوگوں کو محبت کے ساتھ آپ کے قریب لاتی ہے۔ ☺

*نواں مشورہ*
اگر آپ کے بال سفید ہو جاتے ہیں، تو اس کا مطلب زندگی کا خاتمہ نہیں ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک بہتر زندگی شروع ہو چکی ہے۔ 🙋 پر امید بنیں،

Address

Bherkund
Mansehra
21300

Opening Hours

Monday 08:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 20:00
Wednesday 08:00 - 20:00
Thursday 08:00 - 20:00
Friday 08:00 - 20:00
Saturday 08:00 - 20:00
Sunday 08:00 - 20:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dar ul Faiz Dawakhana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram