DWW Hospital New Balakot

DWW Hospital New Balakot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DWW Hospital New Balakot, Hospital, Near LRBT Eye Hospital Balakot Road, Mansehra.

ان شاء اللہ بروز ہفتہ
18/04/2024

ان شاء اللہ بروز ہفتہ

الحمدللہ رینویشن کا کام مکمل ہونے کے بعد ہاسپٹل کی سروسز یکے بعد دیگرے فعال ہورہی ہیں۔ کل ہمارے لیبر روم میں دو بچوں کی ...
02/04/2024

الحمدللہ رینویشن کا کام مکمل ہونے کے بعد ہاسپٹل کی سروسز یکے بعد دیگرے فعال ہورہی ہیں۔ کل ہمارے لیبر روم میں دو بچوں کی ولادت ہوئی ، زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔
ہمارے ہاسپٹل کے ساتھ رجسٹرڈ سینکڑوں یتیم بچوں اور ان کی مائوں کا علاج بالکل فری ہے اور باقی عوام کیلئے تمام سہولیات انتہائی مناسب ریٹس پر دستیاب ہیں۔ مستعد اور بااخلاق عملہ، معیاری ادویات ، جدید مشینری اور ہائی جین و صفائی کا عالمی معیار برقرار رکھا جارہا ہے۔

الحمدللہ ہسپتال بہترین سرسز کے ساتھ مریضوں کی خدمت کیلئے چشم بر راہ ہے۔ ہمارے ساتھ رجسٹرڈ سینکڑوں بیوائوں اور ان کے بچوں...
25/03/2024

الحمدللہ ہسپتال بہترین سرسز کے ساتھ مریضوں کی خدمت کیلئے چشم بر راہ ہے۔ ہمارے ساتھ رجسٹرڈ سینکڑوں بیوائوں اور ان کے بچوں کیلئے علاج معالجہ اور ادویات مکمل فری اور عام مریضوں کیلئے انتہائی مناسب فیس کے ساتھ ہم آپ کی خدمت کیلئے حاضر ہیں۔

مہنگائی کے باعث عام لوگ شدید مشکل میں ہیں۔ ہم اپنے حصے کا چراغ جلا رہے ہیں ۔ہم اپنا فیس سٹرکچر تبدیل کر رہے ہیں۔ اب چیک ...
08/06/2022

مہنگائی کے باعث عام لوگ شدید مشکل میں ہیں۔ ہم اپنے حصے کا چراغ جلا رہے ہیں ۔ہم اپنا فیس سٹرکچر تبدیل کر رہے ہیں۔ اب چیک اپ فیس صرف پچاس روپے ہوگی۔ ہمارے پاس اس وقت دو اسپیشلسٹ ڈاکٹر کام کر رہی ہیں جن میں ایک کارڈیالوجسٹ ہے اور ایک گائناکولوجسٹ ان دونوں کی فیس بھی پانچ سو روپے سے کم کرکے صرف پچاس روپے کی جارہی ہے۔

ہمارا ہسپتال صرف ہسپتال نہیں بلکہ ایک ویلفئر کمیونٹی سنٹر بھی ہے۔ ہم نے ہسپتال کے اردگرد کی آبادی میں موجود بےسہارا یتیم...
07/03/2022

ہمارا ہسپتال صرف ہسپتال نہیں بلکہ ایک ویلفئر کمیونٹی سنٹر بھی ہے۔ ہم نے ہسپتال کے اردگرد کی آبادی میں موجود بےسہارا یتیم بچوں اور بیوائوں کی کفالت کیلئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس علاقے میں ایسے تمام خاندان جنہیں چولہا جلانے میں مشکل پیش آرہی ہے ہمارے ویلفیئر کینٹین سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ہسپتال کے اردگرد موجود بستیوں میں سے اب تک 35 بیوہ خواتین اور 140 یتیم بچے ہمارے ساتھ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جنہیں رات کا کھانا ہمارا کینٹین فراہم کرے گا۔ دو مہینوں کی مسلسل محنت کے بعد ہم اس قابل ہوئے کہ اپنی نوعیت کے اس یونیک پروجیکٹ کا آغاز کرسکیں۔
ہم نے بڑی محنت سے ایسے خاندانوں کو ڈھونڈا انہیں اپنے ساتھ رجسٹرڈ کیا انہیں ایک فوڈ کارڈ جاری کیا اور ایک خوبصورت عمارت بنائی جہاں ان خاندانوں کیلئے روزانہ تازہ کھانا تیار ہوگا اور ان خاندانوں کا کوئی فرد رات کو بھوکا نہیں سوئے گا۔ آج اس پروگرام کا آغاز ہوگیا اور رفتہ رفتہ اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں اردگرد کی سفید پوش آباد کو سستی روٹی اور سستا سالن فراہم کیا جائے گا۔ یعنی ایک بندے کو صرف پینتیس چالیس روپے میں مکمل ڈنر فراہم کیا جائے گا۔
ہمارا مرام ہے۔۔۔ہسپتال کے ارد گرد 5 کلومیٹر کے دائرے میں کوئی بھوکا نہ سوئے۔

09/11/2021

کل ان شاء اللہ ہسپتال میں دل کے مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے۔ چیک اپ ای سی جی، شوگر ،کولیسٹرول کے ٹیسٹ فری ہوں گے۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر قرۃ العین باجوہ صاحبہ صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک دستیاب ہوں گی۔اچھی خبر یہ ہے کہ کل کے بعد ڈاکٹر صاحبہ مستقل ہمارے ہاسپٹل میں اوپی ڈی کریں گی۔ خاص بات یہ ہے کہ شاید پورے مانسہرہ میں فی میل کارڈیالوجسٹ دستیاب نہیں۔ کئی دوستوں کے ذمہ لگایا تھا کہ وہ کل کے کیمپ کی تشہیری مہم چلائیں۔ امید ہے انہوں نے واٹس ایپ گروپ میں اسے شیئر کیا ہوگا۔ سوشل میڈیا کے ایک مہربان دوست نے ایس ایم ایس پیکج شیئر کیا جس سے ہم نے تقریبا تین ہزار فون نمبرز پر کیمپ کا آگاہی میسیج بھیجا۔ یہ ان لوگوں کے نمبر تھے جو کسی نہ کسی دن ہمارے ہسپتال آئے تھے اور ہمارے پاس ریکارڈ میں آن کے کنٹیکٹ نمبر محفوظ تھے۔ امید ہے علاقے کے لوگ کل کے کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

ان شاء اللہ 10 نومبر کو ہسپتال میں دل کے مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔ فری چیک اپ، فری ای سی جی اور نادار ...
07/11/2021

ان شاء اللہ 10 نومبر کو ہسپتال میں دل کے مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔ فری چیک اپ، فری ای سی جی اور نادار مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اسی دن سے ڈاکٹرقرہ العین باجوہ صاحبہ باقاعدہ اوپی ڈی کا آغاز کریں گی۔
میڈم روزانہ 9 سے 3 بجے تک دل کے مریضوں کیلئے دستیاب ہوں گی۔
ضلع مانسہرہ میں اس چیز کی شدت سے ضرورت تھی، شاید پورے ڈسٹرکٹ میں ایک یا دو فی میل ہارٹ اسپیشلسٹ موجود ہوں گی۔ علاقے کے عوام اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

23/09/2021

ہم نہایت شکر گذار ہیں ان دونوں ڈاکٹر صاحبان کے جنہوں نے مصروف ترین شیڈول میں سے وقت نکالا اور اتنی دور سے تشریف لائے۔کل بروز جمعہ صبح آٹھ سے بارہ بجے تک معروف چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر انعام اللہ صاحب (اٹک) اور نیورو سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر خالد صاحب (لاہور)( ماہر امراض دماغ، مرگی ڈپریشن وغیرہ) ہسپتال میں بچوں کا فری چیک اپ کریں گے۔
نیوبالاکوٹ جنرل ہسپتال نز ایل آر بی ٹی ریڑھ گلہ مانسہرہ۔ DWW
0997550246,03429325052

DWW NEWBALAKOT GENERAL HOSPITAL کی طرف سے تمام اہل وطن کو عید مبارکہسپتال عید کے دنوں میں مریضوں کی سہولت کیلئے 24 گھنٹے...
21/07/2021

DWW NEWBALAKOT GENERAL HOSPITAL کی طرف سے تمام اہل وطن کو عید مبارک
ہسپتال عید کے دنوں میں مریضوں کی سہولت کیلئے 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

04/07/2021

ہمارے ہسپتال کی اوٹی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس کار خیر میں الیاس بھائی کا بھی بڑا حصہ ہے جو ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ آج دل کے مریضوں کیلئے جو کیمپ لگایا تھا اس کے افتتاحیہ دعا کیلئے انہیں مدعو کیا تھا۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے کہ وہ اپنی مصروف زندگی میں سے قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے۔
کیمپ بڑا کامیاب رہا۔ اختتام پر ڈاکٹر ثاقب نے مجھے ایک فون نمبر دیا کہ اس نمبر پر ایک کال کرنی ہے ۔۔۔میں نے کہا کیا کہنا ہے، کہنے لگا ایک تیرہ چودہ سال کا لڑکا اپنے باپ کے ساتھ آیا تھا، دل کا مسئلہ تھا ، غلطی ان سے یہ ہوئی تھی کہ آپریشن میں اس قدر دیر ہوگئی ہے کہ اب کوئی فائدہ نہیں کیونکہ پاکستان میں دل کا ٹرانسپلانٹ ممکن نہیں اور بیرون ملک اگر ہوگا تو ہوگا لیکن اخراجات اس قدر ہوں گے کہ یہ لوگ افورڈ نہیں کرسکتے۔۔۔میں نے اپنے سینئرز سے بھی بات کی مگر اب بہت مشکل ہے۔ بس تھوڑی زندگی باقی ہے ۔ میں نے کہا ڈاکٹر صاحب اگر ہم انہیں یہ بات بتائیں گے تو پورا خاندان بے موت مارا جائے گا۔ان کی امید بہر حال برقرار رہنی چاہیئے۔
ایک نوجوان بیوہ خاتون آئیں جس کے دل کے کچھ والو بند تھے اور اگر سرجری نہ کی گئی تو ایک دو سال سے زیادہ نہ جی پائے گی۔ میں نے کہا اس کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہیں کیونکہ اس کے دو چھوٹے بچے بھی تھے۔
تو بہرحال کیمپ کافی کامیاب رہا کوئی چالیس مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹر صاحب نے وعدہ کیا کہ اگلے کیمپ کیلئے وہ اپنے فیلڈ کے ساتھی ڈاکٹروں کو بھی لانے پر آمادہ کریں گے اور نسبتا بڑا کیمپ لگائیں گے جس میں تین چار سو مریضوں کا معائنہ کریں گے۔
ہمارا ٹارگٹ یہ ہے کہ میڈیکل فیلڈ سے وابستہ اپنے دوستوں کو متوجہ کریں کہ وہ وقت کی چیریٹی کریں ، ہمارے ہسپتال کو تھوڑا ٹائم دیں اور اس کے بعد بے شک کاغان و ناران کی سیر کو چلے جائیں۔ امید ہے سلسلہ جاری رہے گا۔

ان شاء اللہ ڈاکٹر ثاقب ندیم ماہر امراض قلب لاہور سے جمعہ کی شام ہاسپٹل پہنچیں گے۔ رات وہ ہاسپٹل کے ریسٹ ہائوس میں قیام ک...
28/06/2021

ان شاء اللہ ڈاکٹر ثاقب ندیم ماہر امراض قلب لاہور سے جمعہ کی شام ہاسپٹل پہنچیں گے۔ رات وہ ہاسپٹل کے ریسٹ ہائوس میں قیام کریں گے اور ہفتے والے دن مریضوں کا چیک اپ کریں گے۔ یہ سلسلہ صبح سے شام تک چلے گا۔ ایک سو مریض ہمارا ٹارگٹ ہیں جن کو اس سہولت سے مستفید کرایا جائے گا۔

ڈاکٹر ثاقب ندیم صاحب (میئو ہسپتال لاہور) ان شاء اللہ مذکورہ تاریخ کو ہسپتال میں فری کیمپ لگائیں گے۔
24/06/2021

ڈاکٹر ثاقب ندیم صاحب (میئو ہسپتال لاہور) ان شاء اللہ مذکورہ تاریخ کو ہسپتال میں فری کیمپ لگائیں گے۔

Address

Near LRBT Eye Hospital Balakot Road
Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DWW Hospital New Balakot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to DWW Hospital New Balakot:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category