MTI Mardan

MTI Mardan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MTI Mardan, Medical and health, Main Nowshera Road Mardan, Mardan.

MTI Mardan is a multidisciplinary health care & teaching institute comprises Mardan Medical Complex, Benazir Bhutto Children Hospital, Bacha Khan Medical college, Nursing Collge & College of Medical Technologies.

ایم ایم سی انتظامیہ کی ہدایت پر ہسپتال میں گداگروں/خوراک و دیگر سامان فروخت کرنے والے افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا...
01/04/2026

ایم ایم سی انتظامیہ کی ہدایت پر ہسپتال میں گداگروں/خوراک و دیگر سامان فروخت کرنے والے افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا

مورخہ 1 اپریل 2026
میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد سید اور ہسپتال ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سید سجاد علی شاہ کی ہدایت پر مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) کی حدود میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور مریضوں و ان کے لواحقین کو پرسکون ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

یہ کارروائی عوامی شکایات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی جن میں ہسپتال کے مختلف وارڈز اور برآمدوں میں گداگروں کی بھرمار اور غیر قانونی طور پر خوراک و دیگر سامان فروخت کرنے والے افراد کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اس خصوصی آپریشن کی نگرانی مینیجر کوالٹی اشورنس حمید زیب نے خود کی جس کے دوران ہسپتال کے اندر غیر متعلقہ سرگرمیوں میں مصروف متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

دوران آپریشن پکڑے جانے والے گداگروں اور بغیر اجازت سامان بیچنے والوں کو انتظامیہ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ان سے اس بات کی تحریری و زبانی یقین دہانی لی گئی کہ وہ آئندہ ہسپتال کی حدود میں بھیک مانگنے یا کسی بھی قسم کی تجارتی اشیاء فروخت کرنے سے باز رہیں گے۔ مذکورہ افراد کو ابتدائی وارننگ کے بعد اس شرط پر رہا کر دیا گیا کہ اگر وہ دوبارہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت تادیبی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مینیجر کوالٹی اشورنس حمید زیب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہسپتال ایک حساس جگہ ہے جہاں مریضوں کی صحت اور سکون اولین ترجیح ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو یہاں کے نظم و ضبط میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گداگروں اور ناجائز تجاوزات کے خلاف یہ ایکشن محض وقتی نہیں بلکہ اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ ہسپتال آنے والے شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ادارے کا وقار برقرار رہے۔

میڈیکل ڈائریکٹر ایم ایم سی کا مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہہسپتال میں ڈیجیٹل اصلاحات اور میڈیا سیل استوار کرنے کیلئے اقدامات ...
01/04/2026

میڈیکل ڈائریکٹر ایم ایم سی کا مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ

ہسپتال میں ڈیجیٹل اصلاحات اور میڈیا سیل استوار کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

مورخہ 1 اپریل 2025
ہسپتال کی ​آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے اور مریضوں کے لیے سہولیات میں بہتری کے کوششوں کے سلسلے میں، میڈیکل ڈائریکٹر (ایم ڈی) ایم ایم سی پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید نے اہم شعبہ جات کا دورہ کیا اور جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران اسرار اور مینیجر آئی ٹی محسن علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

​دورے کا آغاز گائنی او پی ڈی میں کیو مینجمنٹ سسٹم (Queue Management System) کے جائزے سے ہوا۔ سسٹم کی کارکردگی کا معائنہ کرنے کے بعد، ایم ڈی نے اس کی تعریف کی اور مریضوں کو قطاروں میں کھڑے ہونے سے بچانے اور انتظار کے وقت کو کم کرنے کے لیے اس نظام کو دیگر او پی ڈی کاؤنٹرز تک وسعت دینے کی ہدایات جاری کیں۔

​بعد ازاں، ایم ڈی صاحب نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ مینیجر آئی ٹی محسن علی نے سی سی ٹی وی کنٹرول روم قائم کرنے کیکئے کیئے گئے اقدامات، اس کے آپریشنل دائرہ کار اوراس کی ہسپتال کے اندر سیکیورٹی صورتحال سے آگاہی کو یقینی بنانے میں اس کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے ایم ڈی کو سی سی ٹی وی کنٹرول پروجیکٹ کے مستقبل کے توسیعی منصوبے بارے بھی آگاہ کیا۔

​دورے کا ایک اہم حصہ میڈیا سیل، میڈیا اسٹوڈیو اور اس کے دفتر کے لیے مجوزہ جگہ کا معائینہ تھا۔ ایم ڈی نے ایک باضابطہ میڈیا سیل کے قیام کو ادارے کے لیے تزویراتی ضرورت قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ سیل ہسپتال کی کامیابیوں کو مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے، عوام میں مثبت تاثر پیدا کرنے اور ابھرتے ہوئے مسائل یا خبروں پر بروقت ردعمل دینے کا کام کرے گا۔ ایم ڈی نے کہا کہ مذکورہ اسٹوڈیو اعلیٰ معیار کی ویڈیو اپ ڈیٹس تیار کرنے، پیشہ ورانہ پریس بریفنگ منعقد کرنے اور موسمی بیماریوں کے بارے میں عوامی آگاہی سمیت تعلیمی و معلوماتی مواد تیار کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل/آلات سے لیس ہوگا۔ مبجوزہ مقام کے معائنے کے بعد، ایم ڈی نے اس جگہ کو موزوں قرار دیا اور پروجیکٹ پر فوری کام شروع کرنے کیلئے ضروری اقدامات شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

​دورے کے دوران الیکٹریکل اسٹور کا معائنہ بھی کیا گیا، جہاں ہسپتال ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی شاہ بھی ایم ڈی کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے اسٹور انچارج شوکت کے ساتھ مل کر الیکٹریکل سامان کے اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی اور ہسپتال ڈائریکٹر دونوں نے الیکٹریکل اسٹور کے تمام عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ مستقبل کے تمام ریکارڈز ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (HMIS) کے ذریعے مینیج کیے جائیں۔
​دورے کے دوران مین اسٹور کا ابتدائی تجزیہ بھی کیا گیا۔ انوینٹری مینجمنٹ اور احتساب کو بہتر بنانے کے لیے، ڈائریکٹرز نے سپلائیز کے لیے بار کوڈنگ کے نفاذ کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وارڈز سمیت تمام شعبوں کے لیے مینول انڈنٹ سسٹم کو مکمل طور پر ختم کیا جائے اور انڈنٹ کو ایچ ایم آئی ایس کے ذریعے یقینی بنایا جائے اور آئندہ کو بھی چیز مینول انڈنٹ اور مینول پرچیز کے ذریعے نہیں کی جائے گی۔

ایم ڈی نے مین سٹور کی عمارت کے استعمال کے حوالے سے مستقبل کے وژن کا خاکہ پیش کیا اور بتایا کہ مین اسٹور کو کسی اور مناسب جگہ منتقل کیا جائے گا۔ اسٹور کی موجودہ عمارت کو خالی ہونے کے بعد وہاں میڈیکل ریکارڈ یونٹ قائم کیا جا ئے گا، جس کا مقصد مریضوں کے ریکارڈ کو محفوظ بنانا ہے۔

Academic inspection resumedAssociate Dean PGs training programme say initiative aims to enhance structure & effectivenes...
31/03/2026

Academic inspection resumed

Associate Dean PGs training programme say initiative aims to enhance structure & effectiveness of the post graduate training program

Date: March 31, 2026
The concerned Committee have resumed the Academic Inspection across all the line departments to enhance the structure and effectiveness of the training programs.

Associate Dean of Post Graduate Training Programme Associate Prof Dr Sajjad Ali Shah, along with the Academic Inspection Committee including Prof Dr Sartaj Khan, Prof Dr Muhammad Tariq, Prof Dr Ajmal, AP Dr Naila, AP Dr Murad Ali, and In-charge of Medical Education Dr Imtiaz Uddin conducted a thorough Academic Inspection of Gastroenterology Department. Academic Officer Mr. Asad Hussain was also present.

The inspection team engaged in in-depth discussions with both the faculty and post-graduate residents, gathering information on diverse facets of the training program. This included assessing expectations, addressing reservations, gathering suggestions for enhancement and gauging overall satisfaction levels.

Associate Dean PGs Training Programme Dr. Sajjad Ali Shah highlighted the importance of this academic inspection, emphasizing its role in evaluating the quality and standards of the training programs across all departments. He said that the primary objective is to identify any existing shortcomings and identify areas for improvement.

He said appreciated the training programme at Gastroenterology. He said that Academic Inspection of other departments will be carried out. He said that the ultimate goal of the initiative is to produce best doctors among the lot and equip them with skills and knowledge to enable them to provide optimal medical assistance to those in need.

During a dedicated session with the faculty, including In-charge of Gastroenterology Assistant Prof Dr Farman Ullah, AP Dr Faheem, a comprehensive discussion ensued, delving into various aspects of the training program. This collaborative effort aims to ensure a holistic approach to identifying areas for enhancement and maintaining a high standard in medical education and practice.

Later, they held a session with trainee medical officers as well.

31/03/2026

ایم ٹی آئی مردان/مردان میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کی عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ای کچہری (E-Kachehri)۔

ڈین و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم ٹی آئی مردان پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد، میڈیکل ڈائریکٹر مردان میڈیکل کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر محمد سید، ہسپتال ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سید سجاد علی شاہ، نرسنگ ڈائریکٹر نور زادہ اور متعلقہ آفیسرز موجود ہیں۔ آپ آپنے مسائل، شکایات اور تجاویز بذریعہ کمنٹ باکس میں سوال لکھ کر یا 9230633 0937 پر کال کر متعلقہ حکام تک پہنچائیں

Meeting regarding MBBS seat enhancement heldDate: March 30/2026A highly productive and well-organized meeting regarding ...
30/03/2026

Meeting regarding MBBS seat enhancement held

Date: March 30/2026
A highly productive and well-organized meeting regarding the enhancement of MBBS seats from 100 to 150 and PM&DC Accreditation Compliance was successfully conducted at Bacha Khan Medical College (BKMC), MTI Mardan under the chairmanship of the Dean/CEO.

The meeting was held in a very professional, conducive, and collaborative environment, where all designated committee members and focal persons from various PM&DC inspection tours actively participated. Each session was comprehensively represented, and participants delivered detailed and well-structured presentations highlighting preparedness, available resources, and compliance with PM&DC standards.

The Dean/CEO appreciated the collective efforts, commitment, and coordination demonstrated by all departments and emphasized timely completion of the remaining documentation within the stipulated timeframe. The meeting concluded with a strong resolve to ensure full compliance with PM&DC accreditation requirements and successful enhancement of MBBS seats.

صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ایم ٹی آئی مردان/مردان میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ...
29/03/2026

صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ایم ٹی آئی مردان/مردان میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ای کچہری (E-Kacheri) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس سیشن میں ڈین و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم ٹی آئی مردان پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد، میڈیکل ڈائریکٹر مردان میڈیکل کمپلیکس پروفیسر ڈاکٹر محمد سید، ہسپتال ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سید سجاد علی شاہ، نرسنگ ڈائریکٹر نور زادہ اور متعلقہ آفیسرز بھی شریک ہوں گے اور عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے اور ان کے مسائل، شکایات اور تجاویز سننیں گے۔

تاریخ: 31 مارچ 2026 (منگل)
⏰ وقت: دوپہر 12:00 بجے

رابطہ نمبر:9230633 0937
آئیں، اپنے مسائل براہِ راست متعلقہ حکام تک پہنچائیں اور حل کی جانب قدم بڑھائیں۔ 📣

25/03/2026
مریضوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے"؛ ڈین اور ایم ڈی کا عید کے موقع پر اسپتال کی آپریشنل امور کے معائنے کے دوران...
22/03/2026

مریضوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے"؛ ڈین اور ایم ڈی کا عید کے موقع پر اسپتال کی آپریشنل امور کے معائنے کے دوران اظہار خیال

​مورخہ 22 مارچ 2026
​عید کی تعطیلات میں صحت کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈین و چیف ایگزیکٹو آفیسر طبی تدریسی ادارہ مردان پروفیسر ڈاکٹر جواد احمد اور میڈیکل ڈائریکٹر (ایم ایم سی) پروفیسر ڈاکٹر محمد سید نے اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس اعلیٰ سطحی دورے کا بنیادی مقصد اسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینا، اسپتال امور کی نگرانی کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ تعطیلات کے دوران بھی مریضوں کی دیکھ بھال کے عمل میں کوئی کمی نہ آئے۔ مینیجر ایڈمنسٹریشن اینڈ فیسیلٹی آصف خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

​دورے کے دوران انتظامی سربراہان نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور وارڈز سمیت مختلف طبی اور انتظامی شعبوں کا باری بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود میڈیکل، نرسنگ اسٹاف اور پیرا میڈیکل ٹیکنیشنز سے ذاتی طور پر ملاقات کی اور چھٹیوں کے دوران عوامی خدمت کے لیے ان کے جذبے کو سراہا۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ شعبہ طب کی اصل روح کسی بھی موقع یا تہوار سے قطع نظر، مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے غیر متزلزل عزم میں پنہاں ہے۔

​ڈین اور ایم ڈی نے زندگی بچانے والی ادویات کی دستیابی اور ضروری تشخیصی آلات کی فعالیت کا جائزہ لیا تاکہ علاج کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ حاضری کے رجسٹروں اور ڈیوٹی روسٹرز کے معائنے کے دوران انہوں نے عملے کی موجودگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایمرجنسی کاؤنٹرز پر پہنچنے والے مریضوں کے انتظار کے وقت کو کم کرنے کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

​مزید برآں، انھوں نے صفائی اور سیکیورٹی کی ٹیموں کو اسپتال کی حدود میں حفظانِ صحت اور تحفظ کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں کا آرام اور سہولت اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور تمام بنیادی سہولیات مکمل طور پر فعال رکھنے ہدایت کی۔ دورے کے اختتام پر اسپتال کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ عوام کو چوبیس گھنٹے معیاری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے وقف ہے اور انتظامیہ تعطیلات کےدوران تمام سروس ڈیلیوری پوائنٹس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

ایم ایم سی/عید الفطر تعطیلات کا اعلامیہ جاریمورخہ 18مارچ 2026مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) میں عیدالفطر کے موقع پر 1...
18/03/2026

ایم ایم سی/عید الفطر تعطیلات کا اعلامیہ جاری

مورخہ 18مارچ 2026
مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) میں عیدالفطر کے موقع پر 19 سے 21 مارچ 2026 تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران ہسپتال میں معمول کے شعبہ جات بند رہیں گے اور اتوار/تعطیل کے شیڈول کے مطابق کام کریں گے، تاہم مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات سے بچانے کے لیے ایمرجنسی سروسز چوبیس گھنٹے فعال رہیں گی۔

آئی بی پی کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی بی پی (IBP) شیڈول کے تحت 19 مارچ کو کھلی رہے گی جبکہ جمعہ کے روز بند رہے گی۔ پیر کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ اگر پیر چھٹیوں کا چوتھا دن ہوا تو آئی بی پی کھلا رہے گا، بصورت دیگر بند رہے گا، جبکہ منگل سے معمول کے مطابق سروس بحال ہو جائے گی۔

ہسپتال انتظامیہ نے تمام عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس شیڈول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ عید کے دوران بھی مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

BKMC Academic Council Meets to Review Institutional Progress and Key Academic MattersDate: March 17, 2026A meeting of th...
17/03/2026

BKMC Academic Council Meets to Review Institutional Progress and Key Academic Matters

Date: March 17, 2026
A meeting of the Academic Council of Bacha Khan Medical College (BKMC) was held here on Tuesday in the conference room of the Administrative Block. The session was chaired by the Dean of BKMC, Prof. Dr. Jawad Ahmad and was attended by members of the council.

Medical Director MMC Prof Dr Muhammad Said, Hospital Director Associate Prof Dr Sajjad Ali Shah, Principal BKCD Prof Dr Munir Khan, Associate Dean BKMC Prof Dr Mohtasim Billah and members Academic Council attended the meeting.

The meeting served as a platform for comprehensive discussions on the academic and administrative affairs of the institution. The council reviewed the minutes of the previous meeting to ensure continuity in decision-making and follow-ups.

A significant portion of the proceedings was dedicated to academic activities, with the Associate Dean (Academics) presenting an overview. Detailed briefings were provided by Prof. Usman regarding the recent examination processes and the subsequent declaration of results, offering the council a clear picture of the current academic cycle.

The agenda encompassed a wide range of administrative and faculty-related matters. Deliberations were held on promotions, including the processes of recruitment and creation of posts. The council also discussed the re-designation and conversion of SPR (Senior Postgraduate Registrars) along with the tenure policy for trainee registrars. Furthermore, the advertising of vacant positions was reviewed to address staffing needs.
Prospectus approval for upcoming sessions was considered, alongside updates on the Learning Management System (LMS) presented by Maqsood and Dr. Meraj. Prof. Imad Hameed provided an update on matters pertaining to JBKMC.

In line with human resource considerations, the council discussed an application from Prof. Dr. Rehman Ud Din seeking an extension of services post-superannuation. A separate review was conducted regarding the structure of honorarium for working staff, including IT and class-4 employees, as well as the charges for utilizing the auditorium and examination hall by educational institutes.

Infrastructure and clinical service enhancement were also key points of discussion. This included deliberations on the directorship of the Cath Lab and the proposed upgradation of the Accident & Emergency (A&E) unit into a full-fledged department with requisite human resources and other facilities. An application from Assistant Professors (APs) of the A&E department at MMC Mardan was also reviewed.

The council addressed matters related to student and faculty development. This involved the potential enhancement of House Officer slots for the upcoming session, the commencement of evening ward rounds for 4th-year MBBS students, and a request from faculty members regarding up-gradation on academic and administrative posts.

Procedural and regulatory frameworks were also examined, including the eligibility and selection procedure for Heads of Departments (HoDs) and the mechanism for affiliation and disaffiliation of institutions with MMC. A separate point was raised regarding a request to KMU for the allocation of 15% of seats in the GFS/FSF category.

Finally, the minutes of the Literary Society were presented and noted by the council. The meeting concluded with the standard agenda item of "Any Other Point," allowing for the raising of any additional pertinent issues, after which the session was concluded.

Address

Main Nowshera Road Mardan
Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MTI Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to MTI Mardan:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram