Dr Umair Islam

Dr Umair Islam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Umair Islam, Doctor, Dr Noor Islam Medical Centre, Mazdoor Abad Road, Takht Bhai, Mardan.

Dr Umair Islam
MBBS • FCPS (Medicine) • MRCP (UK)
Emergency Medicine Registrar
🏥 Alkhidmat Mashal Medical Complex, Mardan
🏥 Ex-Registrar KTH Peshawar
📍 Dr Noor Islam Medical Centre, Takht Bhai
📞 Bookings via Marham | WhatsApp Available

🚨 بلڈ پریشر ریڈ نہیں ہو رہا تھا… مگر اصل اشارہ ہاتھ دے رہے تھے۔60 سالہ مریض ایمرجنسی میں لایا گیا۔شدید پسینہ، کمزوری، نی...
17/02/2026

🚨 بلڈ پریشر ریڈ نہیں ہو رہا تھا… مگر اصل اشارہ ہاتھ دے رہے تھے۔
60 سالہ مریض ایمرجنسی میں لایا گیا۔
شدید پسینہ، کمزوری، نیم بے ہوشی۔
بلڈ پریشر مشین خاموش تھی۔
لیکن ہاتھ اور پاؤں ٹھنڈے اور چپچپے تھے۔
یہ صرف لو بلڈ پریشر نہیں تھا۔
یہ شاک تھا۔
فوراً ECG کیا گیا۔
نتیجہ: STEMI — شدید ہارٹ اٹیک۔
دل خون مؤثر طریقے سے پمپ نہیں کر پا رہا تھا۔
تشخیص واضح تھی: کارڈیوجینک شاک۔
آکسیجن، ہنگامی ادویات اور نارایڈرینالین کے ذریعے بلڈ پریشر کو سہارا دیا گیا، پھر مریض کو فوری طور پر CCU منتقل کیا گیا۔
کیونکہ:
ادویات وقتی سہارا دیتی ہیں۔
دل کا علاج بروقت PCI سے ہوتا ہے۔
عوام کے لیے اہم پیغام
اگر کسی کو سینے میں شدید درد، پسینہ، کمزوری یا ہاتھ پاؤں ٹھنڈے محسوس ہوں — انتظار نہ کریں۔
ہارٹ اٹیک میں ہر منٹ قیمتی ہے۔
شاک میں تاخیر جان لیوا ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر عمیر اسلام
ایمرجنسی میڈیسن
الخدمت مشعل میڈیکل کمپلیکس، مردان

🩺 ایک جان کیسے بچی؟ – ایک ایمرجنسی کی کہانیجمعرات کا دن تھا۔ ایمرجنسی میں معمول کے مطابق مریض آ رہے تھے۔ایک عمر رسیدہ مر...
14/02/2026

🩺 ایک جان کیسے بچی؟ – ایک ایمرجنسی کی کہانی
جمعرات کا دن تھا۔ ایمرجنسی میں معمول کے مطابق مریض آ رہے تھے۔
ایک عمر رسیدہ مرد کو شدید خون آلود دست اور پیٹ کے درد کے ساتھ لایا گیا۔
ایک ماہ سے اسہال جاری تھا۔ حال ہی میں دونوں کولہوں کی سرجری ہو چکی تھی، بستر پر تھے، اور کچھ عرصہ پہلے پیٹ کی حرکت بند (Paralytic Ileus) بھی رہا تھا۔
یہ سب عوامل ہمیں ایک خطرناک بیماری کی طرف لے جا رہے تھے:
Clostridium difficile (C. Diff) کولائٹس
ہم نے فوراً اینٹی بایوٹک شروع کیں:
Vancomycin + Metronidazole
شروع میں حالت بہتر ہوئی۔ گھر جانے کی بات بھی ہو رہی تھی۔
لیکن اگلے دن راؤنڈ میں ایک چیز نے ہمیں روک دیا —
پیٹ غیر معمولی حد تک دردناک اور سخت تھا۔
بلڈ کاؤنٹ بہتر ہو رہا تھا، مریض بظاہر مستحکم تھا،
مگر پیٹ کچھ اور کہانی سنا رہا تھا۔
ہم نے فوری ایکسرے کروایا۔
❗ ایکسرے میں پیٹ کے اندر ہوا (Pneumoperitoneum)
❗ بڑی آنت کی غیر معمولی پھیلاؤ
❗ Toxic Megacolon کا خطرہ

یہ وہ مرحلہ ہوتا ہے جہاں چند گھنٹوں کی تاخیر جان لے سکتی ہے۔
ہم نے تیمارداروں کو فوری صورتحال سمجھائی اور مریض کو جنرل سرجری ریفر کر دیا۔
الحمدللہ — بروقت فیصلہ، بروقت ریفرل…
ایک جان بچ گئی۔

📌 اہم پیغام
🔹 طویل عرصہ تک اینٹی بایوٹک استعمال کرنے والے بزرگ افراد میں C. Diff کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے
🔹 شدید کولائٹس Toxic Megacolon میں تبدیل ہو سکتی ہے
🔹 بلڈ ٹیسٹ بہتر ہونا ہمیشہ محفوظ ہونے کی علامت نہیں
🔹 کلینیکل معائنہ سب سے اہم ہے
🔹 بروقت سرجیکل ریفرل جان بچا سکتا ہے
ایمرجنسی میڈیسن ہمیں یہ سکھاتی ہے:
Stability is not safety. Vigilance saves lives.

Fever, diabetes, blood pressure, stomach issues?‎Consult Dr Umair Islam  ‎PMDC Verified General Physician  ‎Online video...
23/01/2026

Fever, diabetes, blood pressure, stomach issues?
‎Consult Dr Umair Islam
‎PMDC Verified General Physician
‎Online video consultation available.

Book your Appointment now: https://www.marham.pk/doctors/mardan/general-physician/dr-umair-islam?utm_medium=share-bookings


‎بخار، شوگر، بلڈ پریشر، معدے کے مسائل؟
‎ڈاکٹر عمیر اسلام
‎PMDC ویریفائیڈ جنرل فزیشن
‎آن لائن ویڈیو کنسلٹیشن دستیاب۔

‎:اپائنٹمنٹ کے لیےلنک کلک کریں
https://www.marham.pk/doctors/mardan/general-physician/dr-umair-islam?utm_medium=share-bookings

06/01/2026

05/01/2026

Sunday's with family!

“خدمت کا سفر — ایک سبق آموز واقعہ”‎اتوار کا دن تھا، اچانک بچپن کے اُستادِ محترم کی کال آئی‎“ابوبکر کی والدہ کو سانس لینے...
08/12/2025

“خدمت کا سفر — ایک سبق آموز واقعہ”

‎اتوار کا دن تھا، اچانک بچپن کے اُستادِ محترم کی کال آئی
‎“ابوبکر کی والدہ کو سانس لینے میں بہت دُشواری ہے”
‎کلینک بند تھا، مگر انکار ممکن نہ تھا۔
‎معائنہ کیا، نمونیا اور پیرا‌نمونک ایفیوژن Pneumonia with Parapneumonic Effusion کا اندیشہ تھا۔
‎وسائل کم، وقت محدود، مگر علاج شروع کیا۔
‎الحمدللہ، اللہ نے تین دن میں شفا کی راہ کھول دی۔

‎کل قاری صاحب سے بات ہوئی،
‎آواز میں وہی شکرگزاری کی نرمی تھی۔
‎محبت سے پوچھا:
‎“عمیر بیٹا… کیا تمہیں انڈے پسند ہیں؟”

‎پھر فرمایا کہ ان کی بیوی نے میرے لیے
‎خاص طور پر گھریلو مرغیوں کے انڈے جمع کیے تھے۔

‎کبھی کبھی شکریہ لفظوں میں نہیں،
‎ایک چھوٹی سی ٹوکری میں رکھے انڈوں میں چھپا ہوتا ہے۔

‎ڈاکٹر کی اصل فیس پیسے نہیں—
‎دل سے نکلی دعائیں ہوتی ہیں۔

‎شفا اللہ دیتا ہے، ہم صرف وسیلہ بنتے ہیں۔

23/11/2025

22/11/2025

Stay tuned, uploading the next one regarding respiratory illness in winter!

17/11/2025

اللہ انسان کو عزت دینے سے پہلے اس کی عاجزی کو آزماتا ہے
عزت کا راستہ ہمیشہ بظاہر آسان نہیں ہوتا۔
کبھی اللہ ہمیں ایسے طریقوں سے جھکاتا ہے جو ہماری توقع کے خلاف ہوتے ہیں:

1️⃣ کسی ایسے شخص کی طرف سے درست کیا جانا جو ہم سے عمر یا علم میں کم ہو۔
2️⃣ لوگوں کے سامنے تنقید سننا، تاکہ دل کی اصلاح ہو، نہ کہ رسوا کرنے کے لیے۔
3️⃣ اپنی محنت کا کریڈٹ کسی اور کو جاتے دیکھنا— نیت کی پاکیزگی کا سب سے مشکل امتحان۔
4️⃣ خدمت کے کاموں میں لگا دیا جانا، جیسے کسی بیمار کی تیمارداری، گھر کے کام، یا کوئی بظاہر معمولی خدمت۔
5️⃣ مدد مانگنے پر مجبور ہونا— تاکہ انسان اپنی کمزوری اور اللہ کی ضرورت کو پہچانے۔

یہ لمحات کمزوری نہیں، بلکہ روحانی ترقی کی سیڑھیاں ہیں۔
جو اللہ کے لیے جھک جاتا ہے… اللہ اسے بلند کرتا ہے۔

اللہ ہمارے دلوں کو نرم، متواضع اور ہر قسم کے تکبر سے پاک رکھے۔

‎Alhamdulillah! ‎My diabetic patient’s foot ulcer has improved remarkably after 2 weeks of IV and oral treatment — inclu...
10/11/2025

‎Alhamdulillah!
‎My diabetic patient’s foot ulcer has improved remarkably after 2 weeks of IV and oral treatment — including Cefoperazone–Sulbactam 2 g and Metronidazole 400 mg injectables, along with daily dressings using 5–10 ml of Dettol mixed with Normal Saline wash.

‎Next goal: to improve leg blood flow and prevent toe amputation, In Sha Allah.
‎Early, careful treatment saves both limb and life.



!‎الحمدللہ
‎دو ہفتوں کے علاج کے بعد مریض کے ذیابیطس والے پاؤں کا زخم نمایاں طور پر بہتر ہو گیا ہے۔
‎سیفیوپرازون سلبیکٹم، میٹرونڈیزول انجکشنز اور روزانہ 5 تا 10 ملی لیٹر ڈیٹول اور نارمل سیلائن سے زخم کی صفائی و ڈریسنگ کی گئی۔

‎اب مقصد ہے خون کی روانی بہتر کرنا تاکہ انگلیوں کی کٹائی سے بچا جا سکے، ان شاءاللہ۔
‎بروقت علاج پاؤں اور جان دونوں کو بچا سکتا ہے۔

‎ #الحمدللہ #ذیابیطس

Address

Dr Noor Islam Medical Centre, Mazdoor Abad Road, Takht Bhai
Mardan

Opening Hours

Monday 16:00 - 20:00
Tuesday 16:00 - 20:00
Wednesday 16:00 - 20:00
Thursday 16:00 - 20:00
Friday 16:00 - 20:00
Saturday 16:00 - 20:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Umair Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category