Salaam Pakistan

Salaam Pakistan Healthy Pakistan

صرف اپنے بارے میں نہیں ، دوسروں کے بارے میں بھی سوچیں ۔۔۔
24/05/2025

صرف اپنے بارے میں نہیں ، دوسروں کے بارے میں بھی سوچیں ۔۔۔

17/03/2025

راستے میں لگی ہوئی لائیٹس کی طرح بنو، جو راستہ کم تو نہیں کرتیں ، ہاں مگر راستہ آسان ضرور بنا دیتی ہیں ۔۔۔

22/12/2024
13/08/2024
10/08/2024

دھوبی کا کتا گھر کا نہ گھاٹ کا اس میں کتا سے مراد "کُتا" 𝘿𝙤𝙜 ہی لیا، سمجھا، اور پڑھا بھی جاتا ہے، لیکن آج نئی بات علم میں آئی تو ہماری علمیت کا جنازہ نکل گیا
‏یہ لفظ کُتا نہیں بلکہ کَتا ہے جس سے مراد کپڑے دھونے کا وہ ڈنڈا ہے جسے دھوبی ساتھ لیے پھرتا ہے۔

‏"وضاحت"
اصل لفظ کتکہ ہے جو بگڑ کر کتا بن گیا۔
پرانے وقتوں میں کپڑے گھاٹ پر دھوئے جاتے تھے اور کپڑوں کو صاف کرنے کیلئے دھوبی اک بھاری بھرکم ڈنڈے کا استعمال کیا کرتا تھا، جس کو کتکہ کہا جاتا تھا۔ وہ کتکہ گھاٹ پر نہیں رکھا جاتا تھا کیوں کہ کوئی اور اٹھا لے گا اور گھر لانے میں بے جا مشقت کرنی پڑتی ۔ اسلئے دھوبی وہ کتکہ راستے میں مناسب جگہ چھپا دیتا اور اگلے دن نکال کر پھر استعمال کر لیتا۔ اس طرح کتکہ نہ گھر جا پاتا اور نہ گھاٹ پر رات گزارتا۔
دھوبی کا کتکہ ۔ نہ گھر کا نہ گھاٹ کا۔
جو نئے دور میں بگڑ کر کتا بن گیا-

اپنے دوستوں کو بھیج کر ان کے علم میں بھی اضافہ کریں

With Khalid Mahmood – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
10/08/2024

With Khalid Mahmood – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

10/08/2024

ارشد ندیم کو اعلان کردہ سرکاری انعامات حاصل کرنے کیلئے مندرجہ ذیل کاغذات تیار کرنا ہوں گے:-
پیدائشی سرٹیفکیٹ
حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ
والد کے شناختی کارڈ کی کاپی
زکوٰۃ و عشر کمیٹی کی طرف سے این او سی
علاقہ ناظم کی طرف سے نیک چال چلن کا سرٹیفیکیٹ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم نہ لینے کا سرٹیفیکیٹ
آٹھویں کلاس کا سکول سرٹیفکیٹ
میٹرک کی سند کی آٹھ تصدیق شدہ کاپیاں
ب فارم کی کاپی
شناختی کارڈ کی دونوں اطراف سے تصدیق شدہ چھہ کاپیاں
نیزہ خریدنے کی رسید
فائلر سرٹیفکیٹ
میاں چنوں سے لاہور نیازی ایکسپریس کی ٹکٹوں کی کاپی
نو عدد پاسپورٹ سائز تصویریں
ڈومیسائل کی تصدیق شدہ دس کاپیاں
انکم سرٹیفکیٹ
بینک اکاؤنٹ نمبر، چیک کی کاپی ساتھ لگائیں
نکاح نامہ کی کاپی، یونین کونسل سے تصدیق شدہ
موٹر سائیکل لائسنس کی کاپی
کورونا سرٹیفکیٹ
گھر کرایہ کا ہونے کی صورت میں کرایہ نامہ کی کاپی
گھر کرایہ پر لینے کی 15 کی رپورٹ
اپنا گھر ہونے کی صورت میں گھر کے مکمل کاغذات
منظور شدہ نقشہ
سیورج فیس کی رسید
بجلی بل کی پانچ کاپیاں
گیس بل کی آٹھ کاپیاں
موجودہ بجلی میٹر ریڈنگ
گھر کے ماہانہ خرچہ جات کا سرٹیفیکیٹ ، کمیٹی سے منظور شدہ
والد والدہ کا نکاح نامہ
اپنے بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ
بچوں کی سکول فیس کی رسیدیں
علاقہ کے کونسلر کا جاری کردہ علاقہ رہائشی ہونے کا سرٹیفیکیٹ
اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ سو روپے کے اسٹامپ پر انعامی رقم خرچ نہ کرنے کا حلف نامہ
واپڈا کی طرف سے protected صارف ہونے کی تصدیق ۔
مندرجہ بالا کاغذات کے پندرہ سیٹ زیرِ دستخطی کے دفتر میں اندریں تین یوم سہہ پہر تین بجے تک پہنچ جانے چاہئیں ۔
انعام کی رقم جاری ہونے کی صورت میں ٹیکس اور مختلف سرچارج کی تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی، رہنمائی کیلئے بجلی بل کا مطالعہ کریں۔
شکریہ

اَشهدُ اَنَّ اَمِيرَالمُؤمِنِينَ وَ اِمامَ المُتَّقِينَ علياًوَلِىُ اللّٰهِ وَصِىُّ رَسُولِ اللّٰهِ وَ خَلِيفَتُهٗ بِلا ...
02/08/2024

اَشهدُ اَنَّ اَمِيرَالمُؤمِنِينَ وَ اِمامَ المُتَّقِينَ علياًوَلِىُ اللّٰهِ وَصِىُّ رَسُولِ اللّٰهِ وَ خَلِيفَتُهٗ بِلا فَصل
🌼🕊️بہترین رعیت وہ ہے جو صبح اٹھ کر اپنے آقاوں کو سلام کرے۔ 🕊️🌼
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا صاحب التاج و المعراج🚩
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا ابی القاسم محمد ٌ🏴
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا جد الحسن و الحسین🚩
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا علی ابن ابی طالب ٔ🏴
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا فاطمہ ٔ سیدہ٘ النساء العالمین🚩
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا حسن ٔ مجتبیٰ🏴
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا حسین ابن علی🚩
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا علی ابن الحسین ٔ🏴
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا محمد باقر🚩
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا جعفر صادق🏴
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا موسیٰ کاظم🚩
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا علی رضاء🏴
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا محمد تقی🚩
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا علی نقی🏴
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا حسن عسکری🚩
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا مولانا یا صاحب الزمان🏴
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا شریک القرآن🚩
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا حُجۃ اللہ🏴
اَلسَّلامُ عَلَیکَ یا بقیۃ اللہ🚩
اﻟﻠَّﻬُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠٰﻰ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﺁﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭﻋَﺠِّﻞْ ﻓَﺮَﺟَﻬُﻢْ🌹

24/07/2024

ﻧﺌﯽ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﭘﮍﻭﺳﻦ ﻣﺤﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﺑﺎﺩ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﮭﯽ۔
ﺗﯿﻦ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺑﭽﮯ ﺗﮭﮯ۔ ﺷﻮﮨﺮ ﺷﮑﻞ ﮨﯽ ﺳﮯ ﺧﺮﺍﻧﭧ ﺍﻭﺭ ﺑﺪﻣﺰﺍﺝ ﻟﮕﺘﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﭘﮍﻭﺳﻦ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﮨﯽ ﻣﺤﻠﮯ ﮐﮯ ﻣﺮﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﺗﺮ ﮨﻤﺪﺭﺩﯾﺎﮞ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﮔﺌﯿﮟ ...

ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﻣﺤﻠﮯ ﮐﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺎ ﺟﺎﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ۔ رانا ﺻﺎﺣﺐ ﺍﻭﺭ ﻣﺮﺯﺍ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﯿﮕﻤﺎﺕ ﮐﮯ ﺗﻮﺳﻂ ﺳﮯ ﭘﺘﺎ ﭼﻼ ﮐﮧ ﻧﺌﯽ ﭘﮍﻭﺳﻦ ﮐﺎ ﺷﻮﮨﺮ ﺗﻨﺪ ﺧﻮ ﺍﻭﺭ ﺷﮑﯽ ﮨﮯ۔ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﺷﻮﮨﺮ ﺳﮯ ﮐﺎﻓﯽ ﮈﺭﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔

ﯾﮧ ﺳﻨﺘﮯ ﮨﯽ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﺮﺩ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﯽ ﻧﮕﺎﮨﯿﮟ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺍﭨﮫ ﮔﺌﯿﮟ۔ ﺩﻝ ﮨﯽ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺷﮑﻮﮦ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﮐﮧ ﯾﺎ ﷲ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﮨﯿﺮﮮ ﻧﺎﻗﺪﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﮮ ﺩﯾﺌﮯ ﮨﯿﮟ۔

ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﻧﺌﯽ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﭘﮍﻭﺳﻦ ﺳﺒﺰﯼ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﭘﺮ رانا ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﻣﻠﯽ۔ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﺁﮔﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﺳﻼﻡ ﮐﯿﺎ۔ رانا ﺻﺎﺣﺐ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻗﺴﻤﺖ ﭘﺮ ﻧﺎﺯ ﮨﻮﺍ۔ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ رانا ﺻﺎﺣﺐ ﺑﺮﺍ ﻧﮧ ﻣﺎﻧﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﺩﺭﮐﺎﺭ ﮨﮯ۔

رانا ﺻﺎﺣﺐ ﺧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﺑﺎؤﻟﮯ ﺳﮯ ﮨﻮﮔﺌﮯ۔ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﻋﺎﻡ ﮔﮭﺮﯾﻠﻮ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮩﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ رانا ﺻﺎﺣﺐ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ۔

رانا ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺩﻟﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﭼﮭﭙﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻧﮩﺎﯾﺖ ﻣﺘﺎﻧﺖ ﺳﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ۔ ﺟﯽ ﻓﺮﻣﺎﯾﺌﮯ۔ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﺷﻮﮨﺮ ﮐﺎﻡ ﮐﮯ ﺳﻠﺴﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﺜﺮ ﺷﮩﺮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﯽ ﭘﮍﮬﯽ ﻟﮑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﺳﮑﻮﻝ ﮐﮯ ﺍﯾﮉﻣﯿﺸﻦ ﮐﯽ ﺳﻠﺴﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﻤﺎﺋﯽ ﺩﺭﮐﺎﺭ ﺗﮭﯽ۔

رانا صاحب کچھ کہنے ھى لگے تھے

که

ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﯾﻮﮞ ﺳﮍﮎ ﭘﮧ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﺎ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻭﻗﺖ ﮨﻮﮔﺎ ﺗﻮ ﭼﻨﺪ ﻣﻨﭧ گھر ميں آکر ﻣﺠﮭﮯ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺩﯾﮟ۔ ﺗﺎﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﮐﻞ ﮨﯽ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺩﺍﺧﻠﮧ ﮐﺮﻭﺍ ﺩﻭﮞ۔

رانا ﺻﺎﺣﺐ ﭼﻨﺪ ﻣﻨﭧ ﮐﯿﺎ ﺻﺪﯾﺎﮞ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺗﯿﺎﺭ ﺗﮭﮯ۔ ﻓﻮﺭﺍ ﮐﮩﺎ ﺟﯽ ﺿﺮﻭﺭ

رانا ﺻﺎﺣﺐ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮐﮯ ﮨﻤﺮﺍﮦ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺋﮯ۔ ﺍﺑﮭﯽ ﺻﻮﻓﮯ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﮨﯽ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺑﺎﮨﺮ ﺍﺳﮑﻮﭨﺮ ﮐﮯ ﺭﮐﻨﮯ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺁﺋﯽ۔

ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮔﮭﺒﺮﺍ گئى۔ ﯾﺎ ﷲ ﻣﯿﺮﮮ ﺷﻮﮨﺮ ﺁﮔﺌﮯ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻗﺘﻞ ﮨﯽ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﺎ ﮨﮯ۔ ﻭﮦ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﯿﮟ ﮔﮯ۔

ﺍﯾﮏ ﮐﺎﻡ ﮐﯿﺠﯿﮯ۔ ﯾﮧ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﭙﮍﻭﮞ ﮐﺎ ﮈﮬﯿﺮ ﮨﮯ۔ ﺁﭖ ﯾﮧ ﻧﯿﻼ ﺩﻭﭘﭩﮯ ﮐﺎ ﮔﮭﻮﻧﮕﮭﭧ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﭙﮍﮮ ﺍﺳﺘﺮﯼ ﮐﺮﻧﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺩﯾﮟ۔ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﮧ ﺩﻭﮞ ﮔﯽ ﮐﮧ ﺍﺳﺘﺮﯼ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﺎﺳﯽ ﮐﺎﻡ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ۔

رانا ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﮔﮭﻮﻧﮕﮭﭧ ﮐﺎﮌﮬﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﺘﺮﯼ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ ﺗﯿﻦ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺗﮏ ﺍﺳﺘﺮﯼ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﺟﺐ ﺗﮏ ﻭﮦ ﺧﺮﺍﻧﭧ ﺷﺨﺺ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺭﮨﺎ۔

ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﺷﻮﮨﺮ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﮔﯿﺎ۔ ﭘﺴﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﺍﺑﻮﺭ، ﺗﮭﮑﻦ ﺳﮯ ﭼﻮﺭ رانا ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮉﮬﺎﻝ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﺳﮯ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﮯ۔

ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻠﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻣﺮﺯﺍ ﺻﺎﺣﺐ ﺁﺗﮯ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩيئے۔ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﺘﻨﯽ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮨﻮ۔

ﺑﻮﻟﮯ ﺗﯿﻦ ﮔﮭﻨﭩﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﺳﺘﺮﯼ ﮐﺮﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ۔

ﻣﺮﺯﺍ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺗﺎﺳﻒ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻟﮯ۔ ﺟﺲ ﮐﭙﮍﻭﮞ ﮐﮯ ﮈﮬﯿﺮ ﮐﻮ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺗﯿﻦ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺍﺳﺘﺮﯼ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ،

ﮐﻞ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮨﯽ ﭼﺎﺭ ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﮐﺮ ﺩﮬﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﮐﯿﺎ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻧﯿﻼ ﺩﻭﭘﭩﮧ ﺍﮌﮬﺎﯾﺎ تھا۔

23/04/2024

مہنگا بھانویں سستا گِھنسوں
عمدہ بھانویں خَستہ گِھنسوں

کنڑکاں کپ کے، سوھنڑاں بچڑا
پہلے تیڈا ____ بستہ گِھنسوں

"شاکر شجاع آبادی"

16/04/2024

کالی راتوں کو بھی رنگین کہا ہے میں نے
تیری ہر بات پہ آمین کہا ہے میں نے

تیری دستار پہ تنقید کی ہمت تو نہیں
اپنی پاپوش کو قالین کہا ہے میں نے

مصلحت کہیے اسے یا کہ سیاست کہیے
چیل کوؤں کو بھی شاہین کہا ہے میں نے

ذائقے بارہا آنکھوں میں مزا دیتے ہیں
بعض چہروں کو بھی نمکین کہا ہے میں نے

تو نے فن کی نہیں شجرے کی حمایت کی ہے
تیرے اعزاز کو توہین کہا ہے میں نے
راحت اندوری

01/04/2024

اپریل فول کی درد ناک حقیقت

جب عیسائی افواج نے اسپین کو فتح کیا تو اس وقت اسپین کی زمیں پر مسلمانوں کا اتنا خون بہا یا گیا کہ فاتح فوجکے گھوڑے جب گلیوں سے گزرتے تھے تو ان کی ٹانگیں گھٹنوں تک مسلمانوں کے خون میں ڈوبی ہوتے تھیں جب قابض افواج کو یقین ہوگیا کہ اب اسپین میں کوئی بھی مسلمان زندہ نہیں بچا ہے تو انہوں نے گرفتار مسلمان فرما روا کو یہ موقع دیا کہ وہ اپنے خاندان کےساتھ واپس مراکش چلا جائے جہاں سے اسکے آباؤ اجدادآئے تھے ،قابض افواج غرناطہ سے کوئی بیس کلومیٹر دور ایک پہاڑی پر اسے چھوڑ کر واپس چلی گئی جب عیسائی افواج مسلمان حکمرانوں کو اپنے ملک سے نکال چکیں تو حکومتی جاسوس گلی گلی گھومتے رہے کہ کوئی مسلمان نظر آئے تو اسے شہید کردیا جائے ، جو مسلمان زندہ بچ گئے وہ اپنے علاقے چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں جا بسے اور وہاں جا کر اپنے گلوں میں صلیبیں ڈال لیں اور عیسائی نام رکھ لئے، اب بظاہر اسپین میں کوئی مسلمان نظر نہیں آرہا تھا مگر اب بھی عیسائیوں کو یقین تھا کہ سارے مسلمان قتل نہیں ہوئے کچھ چھپ کر اور اپنی شناخت چھپا کر زندہ ہیں اب مسلمانوں کو باہر نکالنے کی ترکیبیں سوچی جانے لگیں اور پھر ایک منصوبہ بنایا گیا ۔ پورے ملک میں اعلان ہوا کہ یکم اپریل کو تمام مسلمان غرناطہ میں اکٹھے ہوجائیں تاکہ انہیں انکے ممالک بھیج دیا جائے جہاں وہ جانا چاہیں۔اب چونکہ ملک میں امن قائم ہوچکا تھا اور مسلمانوں کو خود ظاہر ہونے میں کوئی خوف محسوس نہ ہوا ، مارچ کے پورے مہینے اعلانات ہوتے رہے ، الحمراء کے نزدیک بڑے بڑے میدانوں میں خیمے نصب کردیئے گئے جہاز آکر بندرگاہ پر لنگرانداز ہوتے رہے ، مسلمانوں کو ہر طریقے سے یقین دلایا گیا کہ انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا جب مسلمانوں کو یقین ہوگیا کہ اب ہمارے ساتھ کچھ نہیں ہوگا تو وہ سب غرناطہ میں اکٹھے ہونا شروع ہوگئے اسی طرح حکومت نے تمام مسلمانوں کو ایک جگہ اکٹھا کرلیا اور انکی بڑی خاطر مدارت کی۔ یہ کوئی پانچ سو برس پہلے یکم اپریل کا دن تھا جب تمام مسلمانوں کو بحری جہاز میں بٹھا یا گیامسلمانوں کو اپنا وطن چھوڑتے ہوئے تکلیف ہورہی تھی مگر اطمینان تھا کہ چلو جان تو بچ جائے گی جان بچھی تو لاکھوں پاے، دوسری طرف عیسائی حکمران اپنے محلات میں جشن منانے لگے ،جرنیلوں نے مسلمانوں کو الوداع کیا اور جہاز وہاں سے چلے دیئے ، ان مسلمانوں میں بوڑھے، جوان ، خواتین ، بچے اور کئی ایک مریض بھی تھے جب جہاز سمندر کے عین وسط میں پہنچے تو منصوبہ بندی کے تحت انہیں گہرے پانی میں ڈبو دیا گیا اور یوں وہ تمام مسلمان سمندرمیں ابدی نیند سوگئے۔ اس کے بعد اسپین میں خوب جشن منایا گیا کہ ہم نے کس طرح اپنے دشمنوں کو بیوقوف بنایا۔ پھر یہ دن اسپین کی سرحدوں سے نکل کر پورے یورپ میں فتح کا عظیم دن بن گیا اور اسے انگریزی میں First April Fool کا نام دیدیا گیا یعنی یکم اپریل کے بیوقوف ۔آج بھی عیسائی دنیا اس دن کی یاد بڑے اہتمام سے منائی جاتی ہے اور لوگوں کو جھوٹ بول کر بیوقوف بنایا جاتا ہے۔ اس رسم کے درج ذیل نقصانات ہیں

1.۔ دشمنوں کی خوشی میں شرکت کرنا
2.۔ نفاق میں ڈوب جاتا
3.۔ جھوٹ بولنا اور ہلاکت پانا
4.۔ اللہ کی ناراضگی پانا
5.۔ مسلمان بہن بھائیوں کی تباہی و بربادی کی خوشی منانا
6.۔ مسلمان بہن بھائیوں کو مصیبت میں ڈالنا
7.۔ دنیا و آخرت میں تباہی ہی تباہی ہے۔

أقول ما تسمعون وأستغفر الله لي ولكم ولسائر المسلمين فاستغفروه إنه هو الغفور الرحيم اللہ آپکو پڑھنے کی اور مجھے لکھنے کا جزا دیں آمین، —

Address

Mianwali

Telephone

03007865759

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Salaam Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram