19/02/2026
📢 شانگلہ کے نوجوانوں کا مطالبہ — پیرامیڈیکس آسامیوں میں اضافہ کیا جائے۰
شانگلہ ایک پسماندہ ضلع ہے جہاں کے تعلیم یافتہ نوجوان روزگار نہ ہونے کی وجہ سے کوئلے کی کانوں میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں اور ہر وقت اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
افسوس کی بات ہے کہ سال 2016 سے اب تک ضلع شانگلہ میں پیرامیڈیکس کی کوئی بھرتی نہیں کی گئی، جبکہ دیگر اضلاع میں متعدد بار اشتہارات جاری کیے جا چکے ہیں۔ شانگلہ کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
🔹 ہمارا مطالبہ ہے کہ:
1. پیرامیڈیکس کی آسامیوں کی تعداد میں فوری اضافہ کیا جائے۔
2. ان آسامیوں میں سب سے پہلے ضلع شانگلہ کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے۔
آج شانگلہ کے کئی ڈپلومہ ہولڈرز چوکیداری اور دیہاڑی مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ ہمارے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔
ہم ڈی ایچ او شانگلہ اور اپنے منتخب نمائندگان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہماری آواز بنیں اور اس مسئلے کو وزیر صحت اور متعلقہ اداروں تک فوری طور پر پہنچائیں تاکہ شانگلہ کے نوجوانوں کو ان کا حق مل سکے۔
⚠️ اگر ہمارے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا گیا تو ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔ بصورتِ دیگر ہم اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے، جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
✊ ینگ پیرامیڈیکس ضلع شانگلہ