15/09/2025
پاکستان میں نوجوان لڑکیوں کو ایچ پی وی (HPV) ویکسین دی جا رہی ہے جو کہ رحم کے کینسر سے بچاؤ کے لیے ایک محفوظ اور مؤثر ویکسین ہے، مگر بدقسمتی سے کچھ لوگ اسے بانجھ پن سے جوڑ کر غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں لاکھوں لڑکیوں کو یہ ویکسین دی جا چکی ہے اور اس کا بانجھ پن یا تولیدی صحت پر کوئی منفی اثر ثابت نہیں ہوا۔ عالمی ادارہ صحت اور وزارتِ صحت پاکستان نے بھی اسے محفوظ قرار دیا ہے۔ یہ ویکسین ہماری بیٹیوں کو ایک جان لیوا بیماری یعنی رحم کے کینسر سے بچانے کے لیے ہے، اس لیے والدین کو چاہیے کہ اپنی بچیوں کو اس سے ضرور فائدہ پہنچائیں
#میں #میں #جو