Master Veterinary Pharmacy

Master Veterinary Pharmacy Master Veterinary Pharmacy
Rojhan Road Kot Mithan
Distt Rajanpur
cell # +92 333 639 2884

31/03/2026
27/03/2026

Result Oriented product.

27/03/2026
03336392884Any issue related veterinary
27/03/2026

03336392884
Any issue related veterinary

27/03/2026

میکسم DCP سو فیصد آرگینک اور مکمل Bioavailability کے ساتھ جو دے

دودھ کی پیداوار میں بھرپور اضافہ کرے
کیلشیم اور فاسفورس کی کمی کو پورا کرے
خوراک کے بہتر استعمال اور مجموعی صحت کو بہتر بناتاہے

آرڈر کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں ۔ 03234457368

27/03/2026

میکسم کا میٹ میکس
سب سے بہتر
800 سے 1000 گرام روزانہ وزن میں اضا فہ-
ابھی آرڈر کرنے کیلئےرابطہ کریں 03234007000

بہترین گروتھ اور اعلیٰ معیار کے گوشت کے لیے میٹ مکس کا استعمال کریں! روزانہ وزن میں شاندار اضافہ، صحت مند جانور اور زیادہ منافع

27/03/2026

ذوائٹس/فائزر کی ڈراپ رجسٹرڈ ویکسین ULTRAVAC BEF
دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والی، آزمودہ اور کار آمد ویکسین اب پاکستان میں Hi-Tech Pharmaceuticals کے پاس دستیاب ہے۔

بوائین افیمرل فیور، جسے عام طور پر تین دن کا بخار یا ورل بھی کہا جاتا ہے، گائے اور بھینسوں میں پائی جانے والی ایک شدید وائرل بیماری ہے۔ یہ بیماری کیڑوں، خاص طور پر آرتھروپوڈ اور مچھروں کے ذریعے پھیلتی ہے۔

علامات:
اچانک بخار، سستی، بھوک کی کمی، لنگڑاپن، دودھ کی پیداوار میں شدید کمی، جوڑوں اور جبڑوں میں سوزش ، ناک سے بلغم کا نکلنا وغیرہ-
شدید صورتوں میں یہ بیماری موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

مکمل حفاظت کے لیے ابتدائی ویکسینیشن کے بعد ایک بوسٹر شاٹ لازمی ہے، جو مدافعتی ردعمل کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

محدود اسٹاک دستیاب ہے، ابھی بُکنگ کے لیے اِس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92 345 844 4522

DRAP Registered *ULTRAVAC BEF* Vaccine is the world’s leading choice for combating Bovine Ephemeral Fever (BEF) and is now available in Pakistan through Hitech Pharmaceuticals Pvt Ltd, the authorized distributor of Zoetis/Pfizer USA. Secure your supply today before stock runs out!

Administer the initial dose followed by a booster. Contact us now to book your ULTRAVAC BEF

24/02/2026

🐐 بکریوں کی افزائشِ نسل کے لیے ضروری ہدایات

بکریوں کی کامیاب بریڈنگ سے گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافہ اور فارمر کی آمدن میں بہتری ممکن ہے۔ بہتر نتائج کے لیے درج ذیل نکات پر عمل ضروری ہے:

✅ مناسب عمر اور وزن

مادہ بکری (ڈو) کی پہلی بریڈنگ 10–12 ماہ کی عمر اور مناسب جسمانی وزن پر کروائیں۔

نر بکرے (بک) صحت مند، طاقتور اور اچھی نسل کے حامل ہوں۔

🧬 اعلیٰ نسل کا انتخاب

اچھی پیداواری صلاحیت، تیز نشوونما اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت رکھنے والی نسل کا انتخاب کریں۔

کمزور یا بیمار جانور بریڈنگ کے لیے استعمال نہ کریں۔

💉 ویکسینیشن اور صحت

بروقت ویکسینیشن اور ڈی وارمنگ کروائیں۔

بریڈنگ سے قبل جانوروں کا ویٹرنری معائنہ ضروری ہے۔

🌾 متوازن خوراک

پروٹین، منرل مکسچر اور وٹامنز سے بھرپور خوراک فراہم کریں۔

حمل کے دوران خصوصی غذائی توجہ دیں۔

🔍 ہیٹ کی علامات پر نظر

بے چینی، آواز نکالنا، دم ہلانا اور بار بار پیشاب کرنا ہیٹ کی علامات ہو سکتی ہیں۔

مناسب وقت پر ملاپ سے حمل کے امکانات بڑھتے ہیں۔

🏠 صاف ستھرا ماحول

شیڈ کو خشک، صاف اور ہوا دار رکھیں۔

بچوں کی پیدائش کے وقت علیحدہ اور محفوظ جگہ فراہم کریں۔

درست منصوبہ بندی، صحت مند جانوروں کا انتخاب اور مناسب دیکھ بھال بکریوں کی افزائشِ نسل میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

24/02/2026

🐄 گائے اور بھینسوں کی اہم بیماریاں اور حفاظتی اقدامات

گائے اور بھینسیں مختلف متعدی بیماریوں جیسے گل گھوٹو، منہ کھر، لمپی اسکن، بلیک کوارٹر اور بروسیلوسس کا شکار ہو سکتی ہیں، جو دودھ کی پیداوار میں کمی اور فارمرز کے معاشی نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بروقت ویکسینیشن، باقاعدہ ڈی وارمنگ، متوازن خوراک، صاف پانی اور مناسب دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے۔

🏢 محکمہ لائیو سٹاک کے مؤثر اقدامات
محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مفت ویکسینیشن مہمات، موبائل ویٹرنری سروسز، بیماریوں کی نگرانی کا نظام اور فارمرز کی آگاہی پروگرامز جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان اقدامات کا مقصد صحت مند مویشی، بہتر پیداوار اور فارمرز کی خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔









پاکستان میں گائے کی 10 عام بیماریاں اور ان سے بچاؤ کے طریقےپاکستان میں مویشی پالنے والے کسانوں اور فارمرز کے لیے گائے بھ...
24/08/2025

پاکستان میں گائے کی 10 عام بیماریاں اور ان سے بچاؤ کے طریقے

پاکستان میں مویشی پالنے والے کسانوں اور فارمرز کے لیے گائے بھینسوں کی صحت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ یہاں ہم پاکستان میں گائے بھینسوں کو لاحق ہونے والی 10 اہم بیماریوں، ان کی وجوہات، علامات، بچاؤ کے طریقوں اور علاج کے بارے میں تفصیل سے جانیں گے۔

1. منہ اور کھر کی بیماری (Foot and Mouth Disease - FMD)

منہ کھر کی بیماری گائے، بھینس، بھیڑ اور بکریوں کی ایک انتہائی متعدی اور خطرناک بیماری ہے جو ہر سال بہت سے مویشیوں کا نقصان کا باعث بنتی ہے۔

**وجہ:** یہ بیماری ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے جسے ایپھتو وائرس (Aphthovirus) کہتے ہیں۔ پاکستان میں اس وائرس کے تین سیروٹاپس (A, O اور C) بہت عام پائے جاتے ہیں

علامات:
- جانوروں کو تیز بخار ہو جاتا ہے
- منہ کے اندر اور کھروں پر چھالے نمودار ہوجاتے ہیں
- کھروں میں موجود چھالے پھٹ جانے کی وجہ سے جانور لنگڑاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں
- منہ میں چھالے ہونے کی وجہ سے کھانے میں دشواری
- وزن میں کمی
- نر جانوروں میں خصیے سوج جاتے ہیں
- دودھ کی پیداوار میں شدید کمی

پھیلاؤ کے طریقے:
- ہوا کے ذریعے کئی کلومیٹر تک پھیل سکتا ہے
- بیمار جانوروں کے براہ راست رابطے سے
- بیمار جانور کے تھوک سے آلودہ پانی پینے سے
- جانوروں کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کے کپڑوں کے ذریعے
- فارم پر آنے جانے والی گاڑیوں کے ذریعے

بچاؤ کے طریقے:
- ہر 6 ماہ بعد ویکسین (Aftuvapur) لگوائیں - بہترین وقت ستمبر اور فروری ہے
- فارم پر غیر ضروری آمد و رفت کو کنٹرول کریں
- نئے آنے والے جانوروں کو علیحدہ رکھیں اور فوراً ویکسین کروائیں
- شیڈ کو مہینے میں 2-3 بار اینٹی سیپٹک سے سپرے کریں
- بیمار جانوروں کو صحت مند جانوروں سے علیحدہ رکھیں

علاج:
- Amoxigent 50ml
- Loxin 20ml
- 3-4 دن تک استعمال کریں
- Somogel کریم منہ پر لگائیں
- یا بورک ایسڈ 200 گرام، گلیسرین 200 ملی لیٹر اور لگنوکین 1 سی سی مکس کرکے منہ میں لگائیں
2. چمڑی کی بیماری (Lumpy Skin Disease - L*D)

وجہ: کیپری پوکس وائرس (Capripoxvirus)

علامات:
- جلد پر گمڑے نما گانٹھیں
- بخار
- بھوک کی کمی
- دودھ کی پیداوار میں کمی

پھیلاؤ: کیڑوں (مچھر، مکھی) کے ذریعے

بچاؤ:
- ویکسینیشن (Lumpyvac Turkey) مئی جون میں لگوائیں
- مکھیوں پر کنٹرول (Cypermethrin اسپرے)
- متاثرہ جانوروں کو الگ رکھیں (قرنطینہ)

علاج:
- Propolis nano particles
- Lincospira 25ml
- Vetafenic 20ml
- Avail 20ml
- Antiprotoza 25ml
- 3-5 دن تک استعمال کریں
- ڈیٹول پانی دانوں پر لگائیں

3. گھل گھوٹو (Haemorrhagic Septicaemia - HS)

وجہ: پیسچوریلا ملٹوکیڈا (Pasteurella multocida)

علامات:
- اچانک تیز بخار
- سانس لینے میں دشواری
- ناک اور منہ سے جھاگ دار رطوبت کا اخراج
- 2-6 گھنٹوں میں موت

پھیلاؤ: منہ یا سانس کے ذریعے، نمی اور بارش کے موسم میں

بچاؤ:
- سالانہ ویکسین (HSV) مئی جون میں لگوائیں
- جانوروں کو تناؤ اور زیادہ گنجائش سے بچائیں

علاج:
- Disulf 900 ml IV
- یا Tribrissen 25ml
- یا Naflor 25ml
- یا Cefur 15ml
- Dexamethasone 20ml

4. تھیلیریا (Theileriosis)

وجہ: تھیلیریا (Theileria spp.)

علامات:
- تیز بخار
- کمزوری
- پیشاب کا رنگ گہرا ہونا
- لمف نوڈس میں سوجن

پھیلاؤ: چیچڑ (Ticks) کے ذریعے

بچاؤ:
- چیچڑ پر کنٹرول (بوٹالکس 20 سی سی)
- باقاعدہ ڈی وارمنگ
- صفائی کا خاص خیال رکھیں

5. بیبیزیا (لال پیشاب کی بیماری - Babesiosis)

وجہ: بابیشیا بائی جیمینا / بوویس (Babesia bigemina/bovis)

علامات:
- تیز بخار
- پیشاب کا رنگ سرخ یا کالا ہونا
- کمزوری اور بھوک کی کمی
- خون کی کمی

پھیلاؤ: چیچڑ اور گندہ سوئی انجکشن کے ذریعے

بچاؤ:
- چیچڑ پر کنٹرول
- تناؤ سے بچائیں
- صاف سوئیاں استعمال کریں

علاج:
- Imizol 10ml
- Atrostar 25ml

6. بروسیلوسس (Brucellosis)

وجہ: بروسیلا ایبورٹس (Brucella abortus)

علامات:
- اسقاط حمل (بچہ گرنا)
- بانجھ پن
- دودھ کی پیداوار میں کمی
- خصیوں کی سوجن (نر جانوروں میں)

پھیلاؤ: تولیدی مائعات، جیر (placenta)

بچاؤ:
- بچھیڑوں (4-8 ماہ) کو ویکسین (B51) لگوائیں
- متاثرہ جانوروں کو الگ کر کے تلف کریں
- دودھ ہمیشہ ابال کر استعمال کریں

علاج:
- Vebramycin 6 کیپسول روزانہ 21 دن تک

7. تھن کی سوزش (Mastitis)

وجہ: بیکٹیریا (جیسے اسٹیفائلوکوکس اورس)

علامات:
- تھنوں میں سوزش اور درد
- دودھ کا رنگ اور ذائقہ تبدیل ہونا
- دودھ میں گاڑھا مادہ یا خون آنا
- دودھ کی پیداوار میں کمی

پھیلاؤ:
- دودھ دوہتے وقت صفائی کی کمی
- ہاتھ کے ناخن بڑے اور گندہ ہونا
- بچھڑے کا تھن کو زخمی کرنا
- گندہ اور گیلی جگہ پر جانور کا رات گزارنا

بچاؤ:
- دودھ دوہنے سے پہلے صفائی
- تھن ڈیپنگ (Teat dipping)
- خشک گائے کا علاج (Dry Cow Therapy)
- صاف اور خشک بستروں کا انتظام

علاج (علامات کے لحاظ سے):
- اگر تھن سخت ہو: Tygent 25ml, Loxin 20ml, 2 دن, Nilverm plus 120ml
- اگر دودھ میں دہی نما مادہ ہو: Tribrissen 20ml, Gentamycin 20ml, Loxin 20ml, 2 دن
- اگر دودھ میں خون آئے: Cefur 15ml, Gentamycin 20ml, Metrym 12ml, 2 دن

8. ٹرپینوسومایاسس (سرا - Surra)

وجہ: ٹرپینوسوما ایوان سی (Trypanosoma evansi)

علامات:
- تیز بخار
- کمزوری
- وزن میں کمی
- خون کی کمی
- اعصابی علامات

پھیلاؤ: کاٹنے والی مکھیاں

بچاؤ:
- مکھیوں پر کنٹرول
- بروقت علاج
- جانوروں کو زیادہ کام اور تناؤ سے بچائیں

علاج:
- Diaminazine Pronil یا Antiprotoza

9. اینتھریکس (Anthrax)

وجہ: بیکیلس اینتھریسس (Bacillus anthracis)

علامات:
- اچانک موت (بعض اوقات بغیر علامات کے)
- تیز بخار
- سانس لینے میں دشواری
- خون کا سیاہ ہو کر نکلنا

پھیلاؤ: متاثرہ خوراک یا ہوا

بچاؤ:
- خطرے والے علاقوں میں سالانہ ویکسین
- مرے ہوئے جانور کو نہ کھولیں
- متاثرہ لاش کو گہرا دبا دیں یا جلا دیں

علاج:
- Cefer 15ml

10. گائے بھینس کا ٹی بی (Bovine TB)

وجہ: مائیکو بیکٹیرییم بوویس (Mycobacterium bovis)

علامات:
- مستقل کھانسی
- وزن میں کمی
- لمف نوڈس کی سوجن
- کمزوری

پھیلاؤ: ہوا یا دودھ کے ذریعے

بچاؤ:
- متاثرہ جانوروں کو الگ کر کے تلف کریں
- دودھ کو پاسچرائز کریں
- ہوادار اور صاف رہائش

عمومی بچاؤ کے طریقے

1. باقاعدہ ویکسینیشن شیڈول پر عمل کریں:
- منہ کھر: نومبر اور مارچ میں
- گھل گھوٹو: مئی جون میں
- لمپی اسکین: مئی جون میں (صرف ترکی کی ویکسین)

2. صفائی اور ہوادار رہائش:
- شیڈ کو صاف ستھرا رکھیں
- مہینے میں 2-3 بار اینٹی سیپٹک سپرے کریں

3. کیڑوں پر کنٹرول:
- چیچڑ، مکھیوں اور مچھروں پر باقاعدہ اسپرے کریں
- ہفتے میں دو بار مکھی مار اسپرے کریں

4. قرنطینہ کا نظام:
- نئے جانوروں کو 2 ہفتے تک علیحدہ رکھیں
- بیمار جانوروں کو فوراً الگ کریں

5. خوراک اور پانی کا انتظام:
- متوازن خوراک دیں
- صاف پانی کا انتظام کریں
- منرلز (ADE mineral) کا استعمال کریں

6. باقاعدہ طبی معائنہ:
- ماہانہ ویٹرنری چیک اپ کروائیں
- بیماری کی صورت میں فوری علاج کروائیں

7. دودھ دوہنے کے طریقے:
- دودھ دوہنے سے پہلے ہاتھ اور تھن صاف کریں
- تھن ڈیپنگ کا استعمال کریں
- بیمار جانور کا دودھ آخر میں دوہیں

vaccine Season Cycle بیماریوں کے موسمی چکر

1. منہ کھر: مارچ اپریل (ویکسین نومبر اور مارچ میں)
2.گھل گھوٹو: جولائی اگست (ویکسین مئی جون میں)
3. چوڑے مار کی بیماری: اگست (دریا کے قریبی علاقوں میں، ویکسین جون جولائی میں)
4. لمپی اسکین: 4-5 سال کے وقفے سے (ویکسین گرمی کے شروع میں)

انتظامی مشورے

1. ساڑو (Mastitis) سے بچاؤ:
- دودھ پورا نکالیں، کچھ نہ چھوڑیں
- چوائی کے بعد جراثیم کش محلول لگائیں
- جانوروں کے لیے خشک اور صاف بستروں کا انتظام کریں

2. بادی (Gas or Acidosis) سے بچاؤ:
- خوراک میں تبدیلی آہستہ آہستہ کریں
- Magnesium Sulfate 200 گرام, Meta soda 100 گرام, Carminto mixture 450ml کا استعمال کریں
- باقاعدہ منرل (ADE mineral) دیں

3. چیچڑوں سے بچاؤ:
- بوٹالکس 20 سی سی کا استعمال کریں
- ایک سرنج اور نیڈل سے سب جانوروں کو ٹیکے نہ لگائیں
- صفائی صبح شام کریں

نتیجہ

پاکستان میں مویشیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بیماریوں سے آگاہی اور بچاؤ کے طریقوں پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ باقاعدہ ویکسینیشن، صفائی ستھرائی، متوازن خوراک اور بروقت علاج سے نہ صرف جانوروں کی صحت بہتر رکھی جا سکتی ہے بلکہ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے جانوروں کی صحت کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی بیماری کی صورت میں فوری طور پر ماہر ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Address

Rojhan Road
Mithankot
33600

Telephone

+923336392884

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Master Veterinary Pharmacy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Master Veterinary Pharmacy:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram