Baby Feeding Solutions

Baby Feeding Solutions Baby Feeding Solutions provides evidence-based infant and child feeding care.

Led by Areeba, Certified Lactation Support Provider (CLSP), helping parents feed their babies with confidence.

📍 Online Consultations
📞 Appointments via WhatsApp Baby Feeding Solutions provides evidence-based infant and child feeding care to support families through breastfeeding, bottle feeding challenges, pumping guidance, and picky eating. Led by Areeba, Certified Lactation Support Provider (CLSP) and Health & Nutrition Coach, we offer practical, personalized, and parent-centered solutions tailored to each child’s needs. Our approach is compassionate, non-judgmental, and focused on building confident, healthy feeding relationships.

📍 Online consultations available
📞 Appointments via WhatsApp

22/01/2026

تو جناب کل جمعہ ہے ... جس نے Friday Feeding Confidence میں حصہ لینا ہے وہ مجھے میسیج کر سکتی ہیں۔
یہ ایک آن لائن کلینک ہے جہاں آپ کو مکمل Personalized سپورٹ دی جائے گی۔ تو اگر آپ کے ذہن میں 100 سوال بھی ہیں، آپ مجھ سے پوچھ سکتی ہیں۔

چارجز صرف $1 یعنی 280 روپے ہیں۔

کلینک کی ٹائمنگ صبح 8 سے رات 8 بجے ہیں۔

جلدی سے حصہ لیں۔ کیونکہ یہ کلینک ہفتے میں صرف ایک مرتبہ کھلے گا۔ اور اگر آپ کل بروقت اینٹری حاصل نہ کر پائیں تو اگلے جمعے حصہ لے پائیں گی۔

اپنی فرینڈز اینڈ فیملی خواتین کو بھی ایڈ کروا سکتی ہیں۔ یہ پاکستان کا پہلا کلینک ہے جہاں ایکسپرٹ فیڈنگ سپورٹ اور راہنمائی اتنے گھنٹوں کی رسائی کے ساتھ ملے گی۔ آپ اپنی آسانی کے حساب سے ایکٹیو ہو سکتی ہیں، اپنے ذہن کی ہر الجھن کو ڈسکس کر سکتی ہیں اور مزے کی بات بہت زیادہ چارجز ادا کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

For Entry: Baby Feeding Solutions
WhatsApp: 0335 6203808
۔
۔
فاطمہ شاہ

22/01/2026

تو جناب کل جمعہ ہے ... جس نے Friday Feeding Confidence میں حصہ لینا ہے وہ مجھے میسیج کر سکتی ہیں۔
یہ ایک آن لائن کلینک ہے جہاں آپ کو مکمل Personalized سپورٹ دی جائے گی۔ تو اگر آپ کے ذہن میں 100 سوال بھی ہیں، آپ مجھ سے پوچھ سکتی ہیں۔

چارجز صرف $1 یعنی 280 روپے ہیں۔

کلینک کی ٹائمنگ صبح 8 سے رات 8 بجے ہیں۔

جلدی سے حصہ لیں۔ کیونکہ یہ کلینک ہفتے میں صرف ایک مرتبہ کھلے گا۔ اور اگر آپ کل بروقت اینٹری حاصل نہ کر پائیں تو اگلے جمعے حصہ لے پائیں گی۔

اپنی فرینڈز اینڈ فیملی خواتین کو بھی ایڈ کروا سکتی ہیں۔ یہ پاکستان کا پہلا کلینک ہے جہاں ایکسپرٹ فیڈنگ سپورٹ اور راہنمائی اتنے گھنٹوں کی رسائی کے ساتھ ملے گی۔ آپ اپنی آسانی کے حساب سے ایکٹیو ہو سکتی ہیں، اپنے ذہن کی ہر الجھن کو ڈسکس کر سکتی ہیں اور مزے کی بات بہت زیادہ چارجز ادا کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

For Entry: Baby Feeding Solutions
WhatsApp: 0335 6203808
۔
۔
فاطمہ شاہ

22/01/2026

کولک... یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ علامت ہے۔
جب ایک ہیلتھی بچہ جس کو اچھے سے فیڈ بھی کروایا جائے پھر بھی بہت بے چین رہے، دن میں 3 سے زیادہ گھنٹے روئے، 3 سے زیادہ دن روتا رہے، 3 سے زیادہ ہفتوں تک یہ Behavior بہتر نہ ہو تو اسے Colic کا نام دیا جاتا ہے۔

- جب بچہ اس طرح شدت سے روئے کہ لگے کہ اسے کہیں درد ہو رہا ہے۔
- جسم میں کھچاؤ یا ٹینشن ہو جیسے ٹانگوں اور بازوؤں کو اکڑانا، مٹھیاں سختی سے بند کرنا، کمر کو اکڑا لینا وغیرہ
- رونے کے اوقات کا اندازہ لگانا ممکن ہو جیسے شام کے اوقات
- رونے کی کوئی واضح وجہ نظر آئے (بچے کے فیڈ اور ڈائپر سے متعلق سب ٹھیک ہو)
- چہرے کا رنگ غصے یا تنگی سے سرخ پڑ جانا

کولک کی ابھی تک کوئی بھی ٹھوس وجہ معلوم نہیں کی جا سکی۔ لیکن محسوس ہوتا ہے کہ بچے کے جسم میں کوئی تنگی یا مسئلہ ہونے کی وجہ سے یہ ہو رہا ہوتا ہے۔

چند عوامل کولک علامات کی وجہ بنتے ہیں:
- بچے کا نظام انہضام مکمل طور پر Develop نہ ہونا
- رحم میں افزائش کے دوران یا پیدائش کے دوران ہونے والے مسائل یا ٹراما کی وجہ سے جسمانی کھچاؤ یا asymmetry ہونا
- زبان کے نیچے تندوہ یا Tongue tie کی وجہ سے زیادہ ہوا فیڈ کے ساتھ نگل لینا، نظام انہضام کی تنگی یا جسمانی کھچاؤ
- فارمولا یا بریسٹ فیڈنگ کے علاؤہ دوسرے فیڈ دینے کی وجہ سے ہیلتھی Gut بیکٹیریا میں کمی ہونا (جو نظام انہضام کی تنگی کی وجہ بنتا ہے)
- کوئی فوڈ الرجی یا Sensitivity ہونا
- اوور فیڈنگ یا انڈر فیڈنگ (یہ سب سے عام مسئلہ ہے جس پر بالکل بھی بات نہیں کی جاتی)
- بچے کے پوزیشن، Tummy time اور ڈکار دلانے پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہونا

تو جناب اگر بچہ کولک کی علامات کی وجہ سے تنگ نظر آنے لگے تو کیا کیا جانا چاہیے؟ کیا صرف ڈراپس حل ہیں؟؟؟ (ویسے یہ الگ بحث ہے آج ہم ڈراپس کے علاوہ کچھ مزید سٹیپس پر بات کرنے والے ہیں۔ )

1- شروعات ڈراپس سے نہیں بلکہ ایک مکمل Feeding Assessment سے کرنی چاہیے۔ کیونکہ زیادہ تر ایسا ہوتا ہے کہ بچہ ٹھیک سے Latch نہ کر پانے کی وجہ سے پراپر فیڈ نہیں لے پاتا یا زیادہ ہوا دودھ کے ساتھ نگل لیتا ہے یا پھر بچے کی ضرورت سے زیادہ دودھ اسے مل رہا ہوتا ہے۔ یا مکس فیڈنگ کی وجہ سے بچہ تنگ ہوتا ہے یا پھر Oral Restrictions اور کھچاؤ کی وجہ سے بھی تنگی کا اظہار کرتا ہے۔ تو ایک Lactation Specialist یا Neonatologist سے رجوع کرکے ان تمام عوامل کو نوٹ کرنا بہت ضروری ہے۔
یہ چند منٹ کا مشاہدہ نہیں ہوتا بلکہ بچے کے فل فیڈنگ پیٹرن کا مشاہدہ ہوتا ہے۔ حمل اور پیدائش کی ہسٹری لی جاتی ہے، بچے کی Oral اور پورے جسم کی Assessment کی جاتی ہے۔

زیادہ تر بچے کی پوزیشن، بریسٹ ملک سپلائی کو ایڈجسٹ کرنا، مکس فیڈنگ روکنا وغیرہ سے بہت بہتری آ جاتی ہے۔

2- ساتھ میں بچے کے نارمل Developmental Behaviors کو سمجھنا بھی سیکھنا چاہیے۔ جیسے Cluster feeding یا Growth Spurt کے دوران بچے کیا فیڈنگ پیٹرن رکھتے ہیں۔ تاکہ دودھ کی ضرورت کو گیس سے تشبیہہ دے کر بچے کو مزید چڑچڑا ہونے سے بچایا جا سکے۔

3- بچے کو ٹائیگر ہولڈ میں اٹھائیں۔

4- بچے کا Tummy time بڑھائیں۔

5- ملک سپلائی بہتر کرنے پر کام کریں۔ اور اگر بچہ صرف 5 منٹ یا اس سے کم ہی دودھ پیتا ہے پھر چھوڑ دیتا ہے تو کوشش کریں کہ بریسٹ کی گرم ٹکور کریں۔ پھر Breast Compressions اور پھر بچے کو فیڈ کروائیں۔ اس سے بھی بہتری آئے گی۔

- بعض اوقات فیڈر کی شیپ یا بہاؤ سے بھی تنگی ہوتی ہے۔ تو کوشش کریں کہ یا تو صرف مکمل بریسٹ فیڈنگ کروائیں۔ یا پھر فیڈر تبدیل کریں۔ ایک ایسا فیڈر جس کے ڈبے پر بریسٹ فیڈنگ فرینڈلی یا Anti-colic دعوے موجود ہوں ان سے دور رہیں۔ بلکہ ایک سادہ کم چوڑائی والی نپل والے فیڈر کا انتخاب کریں جس کی Flow تیز نہ ہو۔

- فارمولا، گائے/بھینس/بکری کا دودھ پانی ملا کر، گھٹی، اور مختلف ٹوٹکوں سے گریز کریں۔ کیونکہ اس طرح بچے کا نظام انہضام مزید تنگ ہونے لگتا ہے۔

- اپنی ڈائیٹ میں کیفین جیسے چائے کافی، میتھی دانہ وغیرہ کا استعمال روک دیں۔

ان شاءاللہ ان سٹیپس کے ذریعے Colic کی علامات کو کنٹرول کرنے میں کافی مدد ملے گی۔

For Consultations (WhatsApp): 0335 0335 6203808
۔
۔
فاطمہ شاہ

19/01/2026

آن لائن بریسٹ فیڈنگ سپورٹ کلینک - Friday Feeding Confidence

بس تین بعد... تو اس مرتبہ صرف 280 روپے میں کسے جوائن کرنا ہے؟؟؟ بہترین Personalized راہنمائی کیلئے؟؟؟

آئیں بریسٹ فیڈنگ کو فروغ دیں اور ہر ماں کیلئے بریسٹ فیڈنگ آسان بنائیں ✨🥰

حصہ لینے کیلئے ابھی واٹس ایپ میسیج کریں:
0335 6203808
۔
۔
فاطمہ شاہ

19/01/2026

نومولود بچہ اور Jaundice...

تو ڈاکٹر مشورہ دیتے ہیں کہ بچے کو زیادہ سے زیادہ بریسٹ فیڈنگ کروا کر Jaundice کنٹرول کر سکتے ہیں۔ لیکن بچہ تو غنودگی میں رہے اور اسے جگانا بہت مشکل ہو تو دودھ کیسے پلائیں؟؟؟ یہ الگ مشکل ہے جس کا حل ضروری ہے۔

اگر بچے کو Jaundice ہو تو ہر دو سے 3 گھنٹوں بعد بچے کو فیڈ دینا ضروری ہوتا ہے۔ بچے کو جگانے کیلئے آپ اسے Upright پوزیشن میں اٹھا سکتے ہیں جیسے کندھے سے لگانا، آپ سکن ٹو سکن کی کوشش کر سکتے ہیں، نرمی سے ایڑیوں پر گدگدی کر سکتے ہیں، اور فیڈ آفر کرنے سے پہلے ڈائپر تبدیل کرنے سے بھی مدد مل سکتی ہے۔

جب بچہ Latch کرے تو اس دوران Breast Compressions کے ذریعے ملک ٹرانسفر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاؤہ بچہ جیسے ہی غنودگی میں جانے لگے تو سائڈ بدل کر فیڈ دیا جا سکتا ہے۔ اس طرح بچہ زیادہ بہتر طور پر Suck کر پاتا ہے۔

آپ ایکسٹرا فیڈ چمچ یا ڈراپر کے ذریعے بھی دے سکتے ہیں۔ لیکن بچے کی State کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔ جب بچہ غنودگی میں ہو یا ہلکی نیند میں تو اسے فیڈ دینا ممکن ہو سکتا ہے لیکن جب بچہ گہری نیند میں ہو تو فیڈ دینا مشکل ہوتا ہے۔ تو Wake/Sleep State کے فرق کو سمجھنا بھی بروقت فیڈ آفر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

بار بار دودھ پلانے سے زیادہ پیشاب اور پاخانہ آتا ہے جس سے Bilirubin levels کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر بچے کے گیلے ڈائپر 6 سے کم ہوں اور بچہ بہت زیادہ سویا رہے کہ 24 گھنٹوں میں 8 مرتبہ بھی فیڈ نہ لے تو پھر فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

آپ کے ذہن میں Jaundice اور بچے کی فیڈنگ سے متعلق کوئی سوال ہے تو پوچھ سکتے ہیں۔

For Breastfeeding Support & Consultation: Baby Feeding Solutions
۔
۔
فاطمہ شاہ

17/01/2026

آپ نے سب سے پہلے اپنے بچے کو کون سی فوڈ دی؟؟ اور کس عمر میں؟
۔
۔
فاطمہ شاہ

17/01/2026

بچہ کھانا نہیں کھاتا...

جب بچہ کھانے پینے کے معاملے میں بہت Picky ہو اور اس کی وجہ سے اس کا وزن بھی کم ہو تو اب کیا اقدامات اٹھائے جانے چاہیے؟

- بچے کو کچھ اہم سپلیمنٹس دینے ہیں۔ جن کے ذریعے عارضی طور پر بچے کی غذائی ضروریات پوری کرنا ممکن ہو پائے۔ لیکن یہ صرف عارضی ہوگا۔ اس سے نہ وزن بڑھے گا اور نہ یہ لمبے عرصے تک کارگر ثابت ہو پائے گا۔ کیونکہ سپلیمنٹس خوراک کی جگہ نہیں لے سکتے۔

- جتنا عرصہ سپلیمنٹس کا استعمال کروائیں اتنا وقت سارا فوکس بچے کی کھانے کی روٹین بنانے پر لگائیں۔

- مگر بات تو وہیں آ کر ٹک گئی کہ بچہ تو Choosy ہے کچھ کھاتا ہی نہیں شوق سے۔ تو پھر روٹین کیسے بنے؟ کیونکہ بہت سے والدین پہلے ہی بہت کچھ ٹرائی کر چکے ہوتے ہیں۔ اس کیلئے بچے کی اس مشکل کو سمجھنا ضروری ہے جناب جس کی وجہ سے وہ کھانے کے معاملے میں Struggle کر رہا ہے۔ بعض اوقات والدین بچوں کی صحت کی فکر میں بچوں کو کھانے کیلئے شدید Pressurize کرنے لگتے ہیں۔ کبھی دوسری چیزوں کا انعام رکھ کر کھانا دیتے ہیں۔ کبھی بچے پیٹ کے کیڑوں، کبھی کھانے کے Textures، کبھی کھانے کی بو، کبھی کسی Sensory مسئلے تو کبھی کسی Oral motor skill کے مسئلے کی وجہ سے کھانے کی عادت نہیں ڈال پاتے۔ تو پہلے سمجھنا پڑے گا....بچے کو pressurize کیے بغیر....کہ آخر وہ کھانا کیوں نہیں کھا پاتا؟ یا اس کی روٹین میں کوئی دوسری چیز اس کی ایٹنگ روٹین پر اثر انداز ہو رہی ہے؟ یا آپ کو اپنے Parenting Style میں کچھ تبدیلی لانے کی ضرورت ہے یا پھر بچے کو کسی Strategic Help کی ضرورت ہے۔

- بات صرف پیٹ بھرنے کی نہیں۔ کھانا بھی ایک Skill ہے جسے آہستہ آہستہ سیکھا جاتا ہے۔ پھر آہستہ آہستہ انسان اس میں ماہر ہوتا ہے۔ کیونکہ ماں کے پیٹ میں بچہ آنول کے ذریعے خوراک لیتا ہے۔ دنیا میں آ کر لگاتار کئی مہینے صرف دودھ 'پی' کر پلتا ہے۔ کھانا ایک بالکل نیا چیلینج ہوتا ہے۔ اور اگر شروع میں ہی غیر ضروری فلیورز، پراسیسڈ اور "نارمل روٹین کے کھانے" کے علاؤہ باقی ہر چیز آفر کی جائے تو بچوں کو Struggle کرنا پڑتا ہے۔

- کھانے کی ایک روٹین ایک شیڈول فکس کریں۔ مسلسل کھانے پینے کیلئے کچھ آفر مت کریں۔ فکسڈ شیڈول پر خود بھی کھانے بیٹھیں اور بچے کو بھی کھانا دیں۔ شروع میں مقدار کی سختی نہ کریں۔

- پھر بچے کو اس کے senses استعمال کرنے کا موقع دیں۔ تاکہ اگر وہ کھانے کی بو یا texture کی وجہ سے تنگی محسوس کر رہا ہے تو اسے اس مشکل سے نکلنے کا موقع ملے۔

- آرٹیفیشل فلیورز، زیادہ میٹھا، زیادہ پھل، زیادہ دودھ، زیادہ جوس، چائے دینا بند کریں۔ بچے کو سادہ کھانا دیں۔

- سکرین ٹائم محدود کریں۔ کھانے کو سکرین کا محتاج نہ بنائیں۔

- بچے کو نیچرل لائٹ میں بھاگنے دوڑنے دیں۔ زیادہ بیٹھنا، لیٹنا یا آرٹیفیشل لائٹ میں وقت گزارنا بھی بچوں کو چڑچڑا بناتا ہے اور ان کا یہ Behavior والدین میٹھے یا آرٹیفیشل فلیورز والی فوڈز کے ذریعے درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

- بچوں کو فوڈز میں دلچسپی دلانے کیلئے انہیں کوکنگ اور کچن کے کاموں میں چھوٹے چھوٹے ٹاسک دیں۔ تاکہ وہ اپنے senses کا استعمال کرکے ان فوڈز کو tolerate کرنا سیکھیں۔

کچھ بچے یقیناً بہت آسانی سے کھانا پینا سیکھ لیتے ہیں۔ لیکن بہت سے بچے آج کے دور میں کھانے کے معاملے میں بہت زیادہ struggle کرتے نظر آتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ طریقہ بدلا جائے۔

ان شاءاللہ اس طرح بچے ہیلتھی کھانے کے عادی بھی ہوں گے اور ان کی صحت اور وزن بھی بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے ان شاءاللہ ♥️

I provide Picky Eating Support too | For Consultation: Baby Feeding Solutions
۔
۔
فاطمہ شاہ

فیڈنگ کانفیڈینس بڑھائیں.... آن لائن سپورٹ کے ذریعے 🤩اگر بجٹ کم ہے مگر فیڈنگ سے جڑے مسائل کا حل بھی چاہیے... تو پریشان نہ...
16/01/2026

فیڈنگ کانفیڈینس بڑھائیں.... آن لائن سپورٹ کے ذریعے 🤩

اگر بجٹ کم ہے مگر فیڈنگ سے جڑے مسائل کا حل بھی چاہیے... تو پریشان نہ ہوں میں لانچ کر رہی ہوں آج سے ہر جمعہ کے دن آن لائن فیڈنگ کانفیڈینس سپورٹ گروپ جہاں آپ کو جنرل ٹپس نہیں، پوسٹس اور آرٹیکلز کا ڈھیر نہیں بلکہ ملے گی مکمل Personalized سپورٹ 🥰

یہ سپورٹ ہر اس ماں کیلئے ہے جو بچے کے فیڈنگ پیٹرن، روٹین اور فیڈنگ سے جڑے مسائل کو لے کر پریشان ہے اور فوری حل چاہتی ہے۔

- ملک سپلائی
- پوزیشن اور Latch
- فیڈر اور پمپ کا استعمال
- درد، انفیکشن اور ادویات
- ماں کی ڈائیٹ اور نیوٹریشن
اور ایسے بہت سے مسائل کے حل پر بات کرنے کیلئے آج ہی Friday Feeding Confidence کا حصہ بنیں۔

For Entry Contact: Baby Feeding Solutions
۔
۔
فاطمہ شاہ

16/01/2026

تو کس ٹوپک پر بات ہونی چاہیے؟؟؟ ملک سپلائی بڑھانا؟ یا بریسٹ فیڈنگ کے دوران درد؟ یا فیڈر کی عادت ختم کرنا؟ یا بچہ بریسٹ فیڈنگ ریجکٹ کرتا ہے؟ یا آپ کوئی ٹوپک بتائیں

آج سے شروع ہو رہا آن لائن Friday Feeding Confidence... اور چارجز انتہائی کم تاکہ ہر ماں کیلئے سپورٹ کو آسان بنایا جائے۔ کیا آپ حصہ بنیں گی؟؟؟

چارجز: $1 یعنی صرف 280 روپے
یہ گروپ واٹس ایپ پر ہوسٹ کیا جا رہا ہے تاکہ ہر خاتون کیلئے رسائی ممکن ہو۔
یہ صرف جمعہ کے روز کھلا رہے گا۔
ہر ماں اس کا حصہ بن سکتی ہے۔

For Entry: Baby Feeding Solutions
۔
۔
فاطمہ شاہ

14/01/2026

اور زیادہ بچوں کو بریسٹ ملک کی ضرورت ہے!

اس لئے نہیں کہ ماؤں پر اور زیادہ دباؤ ڈالا جائے کہ بریسٹ فیڈنگ ہی کروائیں.... بلکہ اس لئے کہ بچوں کو اس فیڈ تک آسان رسائی دی جائے جوکہ بنا ہی ان کے جسم کیلئے ہے، ان کے جسم کے عین مطابق...

بریسٹ ملک صرف فوڈ نہیں ہے۔ یہ جاندار ہے، ایکٹیو اور جسم کے مطابق ڈھلنے والی دوا بھی ہے۔ یہ ہر گھنٹے، ہر دن، ہر موسم میں بدلتا ہے اسے پینے والے شیر خوار کی ضرورت کے عین مطابق 🤩 اور کوئی فیکٹری ابھی تک اس جیسا کچھ بھی بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔

اس کے ہر قطرے میں Stem سیلز ہوتے ہیں، اینٹی باڈیز ہوتی ہیں، وہ HMOsہوتے ہیں جو نظام انہضام اور دماغ کے افعال کو شیپ دیتے ہیں، وہ حفاظتی عناصر ہوتے ہیں جن کے ذریعے انفیکشنز کے خدشات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، وہ غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو بچے کی گروتھ کے مطابق بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ پوری دنیا میں واحد غذا ہے جو پینے والے کی ضرورت کے مطابق خود کو بدلنے اور upgrade کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے وہ بھی بننے کے عمل کے دوران...

اور سب سے اہم بات.... جب ماؤں کو سپورٹ کیا جاتا ہے.. تب ہی بچوں کو بریسٹ ملک مل پاتا ہے۔ جب ہسپتالوں میں خاص طور پر بریسٹ فیڈنگ فرینڈلی پالیسی کو فروغ ملتا ہے، Lactation Specialists کو ہسپتالوں اور بڑے ہیلتھ کئیر سسٹمز کا ضروری حصہ بنایا جائے، جب جاب کے دوران پمپنگ بریکس کو ہر Workplace پر سراہا جائے، جب خاندان والے طنز و پابندیوں کی بجائے وقت اور احساس دینا شروع کریں، جب راہنمائی اور سپورٹ بہت پہلے مل جائے... تو بریسٹ فیڈنگ ریٹس بڑھتے ہیں۔

اور زیادہ بچوں کو بریسٹ ملک کی ضرورت ہے... اور زیادہ ماؤں کو بریسٹ فیڈنگ سپورٹ کی ضرورت ہے۔ دنیا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ دونوں ایک ساتھ ضروری ہیں۔

For Consultations: Baby Feeding Solutions
WhatsApp: 0335 6203808
۔
۔
فاطمہ شاہ

10/01/2026

پہلے بھی بچہ فیڈر کا عادی ہو گیا تھا... بریسٹ فیڈنگ کرواتے ہوئے تکلیف اتنی تھی کہ خون آنے لگا تھا.... اور اینڈ ہوا کہ بریسٹ فیڈنگ نہیں کروا پائی... بچہ فیڈر پر ہی آ گیا!

مگر اب بریسٹ فیڈنگ کروانی ہے مگر پتہ نہیں کیسے ان مسائل سے بچا جائے؟؟؟ تو پھر پریشان نہ ہوں ♥️ میں لا رہی ہوں 7-روزہ Prenatal Support سیشن جو آپ کا فیڈنگ کانفیڈینس بڑھائے... کیونکہ تکلیف، شرمندگی اور دباؤ نہیں بلکہ اعتماد، آگاہی اور سپورٹ ہر ماں کا حق ہے 💕

اگر آپ بھی اس سیشن کا حصہ بننا چاہتی ہیں تو جلدی سے مجھے انباکس میسیج کریں 📣

Contact Baby Feeding Solutions
۔
۔
فاطمہ شاہ

17/08/2025

پیٹ کے کیڑے - Worm Infestations

سیریز: بچوں کی صحت اور ہاؤس وائف مائیں

ہر 3، چھے ماہ بعد دوا دینے کے باوجود بھی بچے کے پیٹ میں کیڑے ختم نہیں ہوتے... ماجرا کیا ہے آخر؟

پہلے تو ان پوائنٹس کو چیک ✅ کر لیں جو آپ کے بچے کے پیٹ میں کیڑوں کی ممکنہ وجہ بن رہا ہے۔

✓ ہاتھ دھونے کی عادت... چھوٹے بچے بالخصوص 7 ماہ سے 6 سال تک کے بچے عام طور پر فرش پر، زمین پر، مٹی میں کھیلنے کے شوقین ہوتے ہیں۔ یونہی تو جناب وہ Observe کرتے ہیں اور نئی نئی چیزیں سیکھ پاتے ہیں۔ لیکن.... یہ ننھے منے کھیلنے کے دوران کئی مرتبہ کسی بھی وجہ سے منہ میں ہاتھ ڈال سکتے ہیں، کچھ کھا سکتے ہیں، ناخن میں گرد جمع کر لیتے ہیں۔ یہی ہاتھ جب منہ تک یا کھانے کی چیز کو لگتے ہیں تو Worms کے انڈے اور لاروا پیٹ تک پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر ✅ اس کیلئے احتیاطی تدابیر یہ ہیں کہ فرش پر کھیلنے کے دوران بچے کو کھانے کا کچھ نہ دیا جائے۔ اور کھیلنے کے فوراً بعد اپنی نگرانی میں اس کے ہاتھ دھلوائے جائیں۔ ناخن بروقت کاٹے جائیں۔ کھانے کے دوران بچے کو فرش پر، زمین پر رکھی گئی چیزوں کے قریب اور مٹی کے قریب کھیلنے نہ دیا جائے۔

✓ پانی آلودہ ہونا... چونکہ پینے کے پانی سے ہی گھر کا کھانا بھی پکتا ہے۔ یوں کھانا پانی دونوں کا Worms کے انڈوں اور لاروا سے متاثر ہونے کے امکان ہوتے ہیں۔ اور یہ صرف بچوں ہی نہیں بلکہ بڑوں کے پیٹ میں کیڑوں کی وجہ بھی بنتا ہے۔

احتیاطی تدابیر ✅ جب لگاتار دو مرتبہ ہر چھے مہینے کے بعد بچوں کو Deworm کرنے کے باوجود بھی پیٹ کے کیڑے کم نہ ہوں تو اب آپ کی توجہ پانی اور کھانے کی جانب ہونی چاہیے۔ اگر آپ گھر کا پانی استعمال کرتی ہیں Tap water تو اب سے اسے اچھے سے ابالنا شروع کریں۔ ابال کر ٹھنڈا کریں۔ اور پھر یہ پانی پینے اور کھانا پکانے کیلئے استعمال کریں۔ اگر آپ فلٹر شدہ پانی لیتے ہیں تب بھی worms کے مسائل ہو رہے ہیں تو ممکن ہے پانی ٹھیک سے فلٹر شدہ نہ ہو۔ اسے ابال لینا پھر بھی بہتر رہے گا۔ دوسری صورت میں اس کو چیک کروا لیا جائے کہ آیا پانی ٹھیک سے فلٹر ہوا آ رہا ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

نوٹ: میں ایک Certified Lactation Support Provider CLSP ہوں اور ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کوچ بھی۔ مزید اچھی ٹپس کیلئے مجھے لازمی فالو کریں۔ بچوں کی ایٹنگ روٹین بہتر کرنے کیلئے میرا سیشن 'Make Kids Eat' جوائن کریں۔ تفصیلات کیلئے مجھے انباکس میسیج کریں 📣
۔
۔
فاطمہ شاہ

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baby Feeding Solutions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Baby Feeding Solutions:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram