26/12/2025
پمپ کے ذریعے ایکسپریس کرکے بریسٹ ملک دینا بھی... بریسٹ فیڈنگ ہی ہے!! فل سٹاپ ⭕
فارمولا فیڈنگ کو آسان بنانے میں ایک کردار ان لوگوں کا بھی ہوتا ہے جو پمپ کرکے بریسٹ ملک دینے کو عجیب اور "نیا ٹرینڈ بن گیا ہے بس" کہہ کر مشکل بنا دیتے ہیں۔
اگر ماں اپنے بچے کیلئے صرف بریسٹ ملک کو اہمیت دے چاہے ڈائیریکٹ یا پمپ یا ہینڈ ایکسپریس کسی بھی طریقے سے یہاں تک کہ ڈونر جسے اسلام میں "رضاعی ماں" کا بہترین لقب دیا ہے 😍 ... کے ذریعے بریسٹ فیڈنگ کی کوشش کر رہی ہے... تو اسے سپورٹ کریں۔
کیونکہ فارمولا ہر فارمیسی پر بآسانی دستیاب ہے۔ جسے بنانا اور بچے کو دینا بھی مشکل نہیں۔ مگر بریسٹ فیڈنگ ڈائیریکٹ ہو، ہینڈ ایکسپریس کے ذریعے ہو، پمپ کے ذریعے ہو یا رضاعی ماں کی مدد لے کر دیا گیا ہو.... کوئی بھی طریقہ آسان نہیں۔ پھر بھی ماں بریسٹ ملک کو فوقیت دے تو یہ اپنے آپ میں ہی ایک بڑا چیلنج ہے، بڑی ہمت کا کام ہے، سپورٹ کیجئے۔ یا خاموش رہیں... دل آزاری نہ کریں۔ 💕✅
سپورٹ بریسٹ فیڈنگ ♥️
۔
۔
فاطمہ شاہ