04/12/2025
الحمدللہ! ..... الخدمت ہسپتال ملتان میں جبڑے کی سرجری کا پہلا کامیاب کیس مکمل
الخدمت ہسپتال ملتان میں ایک انتہائی اہم، پیچیدہ اور حساس نوعیت کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
یہ
Recurrent Ameloblastoma
سرجری تھی جس میں
خاتون مریض کے نچلے جبڑے (Mandible) کی ری سیکشن اور ری کنسٹرکشن RECON Plate کے ذریعے کی گئی۔
یہ پیچیدہ اور مہارت طلب سرجری معروف کنسلٹنٹ اورل اینڈ میکسلوفیشل سرجن، ڈاکٹر فہد خالق کی سربراہی میں الخدمت ہسپتال ملتان کی اوٹی ٹیم نے کامیابی سے سرانجام دی۔
الخدمت ہسپتال ملتان میں یہ جبڑے کی سرجری کا پہلا کامیاب کیس ہے، جو ہمارے سرجنز کی اعلیٰ مہارت، جدید آلات اور ادارے کی مسلسل ترقی کا ثبوت ہے۔
ہم ڈاکٹر فہد خالق اور پوری سرجیکل ٹیم کو شاندار خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ڈاکٹر فہد خالق ہر جمعہ الخدمت ہسپتال ملتان میں سہ پہر 4 بجے تا رات 8 بجے تک اوپی ڈی کرتے ہیں۔