26/11/2025
الحمدللہ ربّ العالمین
گورنمنٹ میڈیکل گریجویٹس کی مسلسل محنت، اتحاد اور بے مثال جدوجہد کے نتیجے میں CIP کی نئی پالیسی میں اہم ترمیم کر دی گئی ہے۔ یہ کامیابی میرے تمام نوجوان لیڈرز کی انتھک کوششوں کا ثمر ہے جنہوں نے ہر مرحلے پر ڈٹ کر اپنا موقف پیش کیا
اس تاریخی کامیابی کا کریڈٹ گورنمنٹ میڈیکل گریجویٹس کے تمام قابلِ فخر رہنماؤں کو جاتا ہے خاص طور پر ڈاکٹر حمزہ نزیر، ڈاکٹر نعمان خالد، ڈاکٹر قزلمہ، ڈاکٹر ثناء شوکت، ڈاکٹر حسن غفار، ڈاکٹر زینب اور ڈاکٹر سنین بخاری
ہم اس موقع پر گورنمنٹ میڈیکل یونیورسٹیوں کے تمام محترم وائس چانسلرز اور پرنسپلز کے بھی تہِ دل سے شکر گزار ہیں خصوصاً وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل صاحب ، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی صاحبہ، پرنسپل قائداعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ صاحبہ اور مرکزی قیادت وائی ڈی اے پنجاب
جنہوں نے نہایت جرات مندی اور انصاف کے ساتھ گورنمنٹ میڈیکل گریجویٹس کے مؤقف کی مکمل حمایت کی
یہ کامیابی اس بات کی روشن مثال ہے کہ جب گورنمنٹ گریجویٹس متحد ہو کر آواز اٹھاتے ہیں تو نظام میں مثبت تبدیلی ناگزیر ہو جاتی ہے۔ مستقبل میں بھی یہ جدوجہد اسی جذبے اور یکجہتی کے ساتھ جاری رہے گی ان شاء اللہ
ڈاکٹر میاں محمد خضر
وائی ڈی اے پنجاب