ZH Diabetes Awareness Services

ZH Diabetes Awareness Services Free Diabetes Education & Awareness Service

گرمی کے موسم میں اپنا خیال رکھنا ضروری ہے۔
23/05/2024

گرمی کے موسم میں اپنا خیال رکھنا ضروری ہے۔

ذیابیطس کے مریض حج کے سفر کے دوران اپنے ساتھ درج ذیل اشیاء ضرور لے کر جائیں۔
12/05/2024

ذیابیطس کے مریض حج کے سفر کے دوران اپنے ساتھ درج ذیل اشیاء ضرور لے کر جائیں۔

ذیابیطس کےساتھ حج پر روانگی سے قبل عمومی ہدایات: خون میں شوگر کی مقدار نارمل رکھنے، پیچیدگیوں سے بچنے اور اپنی دوا کی مق...
04/05/2024

ذیابیطس کےساتھ حج پر روانگی سے قبل عمومی ہدایات:
خون میں شوگر کی مقدار نارمل رکھنے، پیچیدگیوں سے بچنے اور اپنی دوا کی مقدار کے رد و بدل کےلیے اپنے معالج سے ضرور رجوع کریں۔
اپنے گروپ کے لیڈر اور ساتھیوں کو اپنی ذیابیطس کے متعلق آگاہ کریں تاکہ شوگر کی مقدار کم ہونے کی صورت میں انہیں پتہ ہو کہ آپ کو کیا کھلانا پلانا ہے۔

چند ضروری اور غذائی ہدایات:1. رمضان کے دوران اپنے کھانوں میں پھل، سبزیاں، دالیں اور دہی کا استعمال لازمی رکھیں۔2.خون میں...
13/02/2024

چند ضروری اور غذائی ہدایات:
1. رمضان کے دوران اپنے کھانوں میں پھل، سبزیاں، دالیں اور دہی کا استعمال لازمی رکھیں۔
2.خون میں شکر(شوگر) کی مقدار نارمل اور دیر تک برقرار رکھنے کے لیے سحری کا اہتمام ضرور کریں۔روزے کے ابتدائی اوقات کے دوران اگر شوگر100mg/dlسے کم ہو جائے تو روزہ جاری نہ رکھیں۔
3. شوگر کی کمی یا ہائپوگلائسیمیا سے بچنے کے لیے عصر سے افطار تک جسمانی مشقت کرنے سے گریز کریں۔ افطار میں چکنائی والی اشیاء کا استعمال کم کریں۔
4.پانی کی کمی سے بچنے کے لیے افطار سے لیکر سحری تک کے وقفے کے دوران پانی کا استعمال زیادہ کریں۔
*سحر و افطار، روزے کے دوران شوگر ضرور چیک کریں اور ریکارڈ بنائیں۔روزے کے دوران گلوکومیٹر سے شوگر چیک کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔خون میں شوگر کے مسلسل کم یا زیادہ رہنے کی صورت میں اپنے معالج سے فوراً رابطہ کریں۔*

ذیابیطس میں مبتلا افراد روزہ رکھنے سے پہلے آج ہی اپنے معالج کے مشورے سے روٹین کے لیبارٹری ٹیسٹ کروائیں۔یاد رکھیں روزے کے...
02/02/2024

ذیابیطس میں مبتلا افراد روزہ رکھنے سے پہلے آج ہی اپنے معالج کے مشورے سے روٹین کے لیبارٹری ٹیسٹ کروائیں۔یاد رکھیں روزے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ کے معمول میں بدلاؤ کے مطابق آپکا معالج ادویات، غذائی پرہیز میں کچھ اہم تبدیلی لاتے ہیں۔جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔تو معالج کے مشورے کے مطابق سحر و افطار میں شوگر کو کنٹرول کرنے والی ادویات یا انسولین کے رد و بدل، احتیاطی تدابیر اور غذائی پرہیز کے ساتھ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹیں۔

کیا آپ جانتے ہیں اس وقت پاکستان میں ذیابیطس کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے۔ہم سب مل کر درست آگاہی کے ذریعے بڑھتی ہوئی ذیابیطس کے...
11/12/2023

کیا آپ جانتے ہیں اس وقت پاکستان میں ذیابیطس کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے۔ہم سب مل کر درست آگاہی کے ذریعے بڑھتی ہوئی ذیابیطس کے مرض میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔صحت بخش غذا، وزن کم کرنےاور ورزش سے ہم ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو آدھا کم کر سکتے ہیں۔

دوا کے باقاعدگی سے استعمال،صحت بخش غذا کے استعمال اور ورزش کے باوجود بھی اگر شوگر کے مریض کی کھانے کے بعد کی بلڈ شوگر ہف...
17/10/2023

دوا کے باقاعدگی سے استعمال،صحت بخش غذا کے استعمال اور ورزش کے باوجود بھی اگر شوگر کے مریض کی کھانے کے بعد کی بلڈ شوگر ہفتے میں تین سے زائد مرتبہ 180mg/dl سے زیادہ آئے۔ اسے ہائپرگلائسیمیا کہتے ہیں۔ تو اپنے ڈاکٹر سے دوبارہ رجوع کریں۔

شوگر چیک کرنے والا آلہ یعنی گلوکومیٹرDiabetes care/Diabetes managementمیں بہت اہم ہے اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے شوگر کے مریض...
23/08/2023

شوگر چیک کرنے والا آلہ یعنی گلوکومیٹرDiabetes care/Diabetes managementمیں بہت اہم ہے اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے شوگر کے مریض کے پاس گلوکومیٹر ہونا چاہیے۔
گلوکومیٹر لیتے وقت استعمال کا طریقہ ضرور سیکھ لیں۔
سیل والے گلوکومیٹر کے سیل کی تبدیلی کاوقت نوٹ رکھیں۔
شوگر چیک کرنے سے پہلے ہاتھ صاف ہونے چاہیے۔
اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے دن میں3-2 بار شوگر چیک کر کے ریکارڈ بنائیں۔

ٹائپ 2 ذیابیطس میں ہم ڈاکٹر کے مشورے سے شوگر کنٹرول کرنے کے لیے صحت بخش غذا ،ورزش یا صحت بخش غذا،ورزش ،دوائیاں یا صحت  ب...
22/08/2023

ٹائپ 2 ذیابیطس میں ہم ڈاکٹر کے مشورے سے شوگر کنٹرول کرنے کے لیے صحت بخش غذا ،ورزش
یا صحت بخش غذا،ورزش ،دوائیاں
یا صحت بخش غذا ، ورزش اور انسولین روزمرہ زندگی میں شامل کرتے ہیں۔ہمارے لیے کون سا ٹریٹمنٹ پلان درست ہے اس کا تعین ڈاکٹر ہی کرتا ہے۔

ٹائپ 1 ذیابیطس میں ہم ڈاکٹر کے مشورے سےشوگر کنٹرول کرنے کے لیے صحت بخش غذا،ورزش اور کچھ انسولینز روزمرہ کی زندگی میں شام...
22/08/2023

ٹائپ 1 ذیابیطس میں ہم ڈاکٹر کے مشورے سےشوگر کنٹرول کرنے کے لیے صحت بخش غذا،ورزش اور کچھ انسولینز روزمرہ کی زندگی میں شامل کرتے ہیں۔

کیا ہم جانتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریضوں میں %10 کیسز ٹائپ1 ذیابیطس کے ہوتے ہیں اور %90کیسز ٹائپ 2ذیابیطس کے۔ یہی وجہ ہے کہ...
22/08/2023

کیا ہم جانتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریضوں میں %10 کیسز ٹائپ1 ذیابیطس کے ہوتے ہیں اور %90کیسز ٹائپ 2ذیابیطس کے۔ یہی وجہ ہے کہ ذیابیطس سے متعلق آگاہی ہم سب کے لیے بہت ضروری ہے۔تاکہ ہم ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو مل کر آدھا کم کر سکیں۔

15/08/2023

Type 1 and Type 2 Diabetes.
زیابیطیس کی پہلی قسم اور ذیابیطس کی دوسری قسم۔

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZH Diabetes Awareness Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram