15/02/2026
ضعف باہ
ملاپ کی کمزوری ، ایک ایسا مرض جو اس وقت پوری دنیا میں بڑھ رہا ھے اور ہر ملک اپنی اپنی طرز کا علاج دریافت کرنے پہ لگا ھے حتی کہ چین امریکہ اور انڈیا میں آرٹیفشل نفس تک لگائے جا رہے ہیں جنکی اوسط قیمت سات لاکھ سے سترہ لاکھ تک ھے ۔
پہلے بھی ایک تفصیلی پوسٹ کر چکا ھوں مگر احباب پیج پر سرچ کرنے کی بجائے دوبارہ پوسٹ کرنے کے لیئے کہتے ہیں تو مختصر دوبارہ کر دیتے ہیں ۔
گو کہ طب یونان میں صدیوں پہلے ضعف باہ و علاج معالجہ لکھا جا چکا ھے حتی کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک صحابی نے ضعف باہ کی شکایت ظاہر کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں علاج بتایا اور طب نبوی میں بھی مکمل علاج اور ہمبستری کے طریقہ کار موجود ہیں۔
اب دوسری طرف دیکھنے کو یہ ملتا ھے کہ اٹھارویں صدی سے ہی یورپ سیکس کی ادویات تیار کر رہا ھے تو ہماری پاکستانی عوام کا یہ لاجک تو فیل ھوگیا کہ شاید یہ نامردی پاکستانی حکیموں کے چکر ہیں اور کمائی کا ذریعہ ھے جو کہ محض ایک تنقید ھے اور منفی سوچ ھے
اب مسئلہ یہ ھے کہ آج کے دور میں انسانی رہن سہن ہی تبدیل ھو گیا ھے اور ہر چیز فطرت کے خلاف چل رہی ھے تو ظاہر ھے ایسے مسائل پیدا ھونگے ۔
ہمبستری کے علاوہ بہت سے ایسے مسائل ہیں جن کے متعلق عام آدمی تو کیا اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بھی لاعلم ہیں اب ظاہر ھے ہر بندہ ڈاکٹر یا طبیب تو ھے نہیں مگر کچھ بنیادی اسلامی اصول تو معلوم ھونے چاہیئں مگر افسوس کہ ہم ان چکروں میں نہیں پڑتے بلکہ حکیموں کے چکر میں پڑ جاتے ہیں اور پھر تنقید بھی کرتے ہیں۔
طب کے مطابق ہمبستری رات کے پچھلے پہر کرنی چاہئے تو کیا اس بات پہ آپ عمل کرتے ہیں؟
مرد کو پچھلے پہر دہی اور پیاز نہیں کھانا چاہیئے تو کیا اس بات پہ آپ عمل کرتے ہیں؟
مرد کو رات جلدی سونا چاہیئے اور شام کا کھانا جلدی کھانا چاہیے تو کیا آپ اس پہ عمل کرتے ہیں؟؟
بہت سے ایسے عام نظر آنے والے عوامل ہیں جو ہمیں کمزور کرتے ہیں مگر ہم عیب صرف دوسروں میں تلاش کرتے ہیں۔
اب آجائیں اصل ٹاپک کی طرف تو جناب ضعف باہ کی کوئی ایک وجہ نہیں اسلیئے علاج بھی ایک جیسا نہیں ھوتا اور بعد تشخیص معلوم ھوتا ھے کہ مریض کو اصل کمزوری کس وجہ سے ھے ۔
مجموعی طور پر اس دور میں دیکھا جائے تو آج کے دور میں خمسہ اعضاء ہی ضعف کا شکار ھوتے ہیں اور طبیب کسی ایک آدھ کی دوا دیتا ھے اسلیئے مکمل علاج نہیں ھو پاتا اور پھر مریض وہیں کا وہیں رہ جاتا ھے
اور اگر طبیب مکمل اعضاء رئیسہ و شریفہ کا علاج کرے تو بات لاکھوں تک پہنچ جاتی ھے اور مریض ہاتھ سے جاتا رہتا ھے اسلیئے طبیب ہلکی دیہاڑی کے چکر میں پڑ جاتا ھے ۔
اب اگر ہم کشتہ سونا دیں تو یہ زیادہ اعضاء رئیسہ کے لیئے مفید ھے اور خاص کر ضعف قلب کے لیئے تو گردہ مثانہ کی دوا،بھی ضروری ھے
اور اگر معجون کستوری دیں تو پہلے پہر استعمال کریں تو اعضاء رئیسہ کے لیئے بہترین و مجرب ھے اور شام کو استعمال کریں تو اعضاء شریفہ کے لیئے مفید ھے ۔
اب اگر ضعف دماغ حد درجہ تک پہنچ چکا ھے تو سب سے بہترین علاج جواہر مہرہ ثابت ھوگا ورنہ بہت عرصہ لگ سکتا ھے علاج کے لیئے۔
اب اگر مریض انتہائی گرم مزاج ھے اور صفراء کی زیادتی ھے سپرم کے مسائل ہیں تو پھر کشتہ الماس بہترین و مجرب ثابت ھوتا ھے ۔ جو جسم سے جملہ کمزوریاں دور کرتا ھے اور پانی جیسے ناقص مادہ تولید کو گاڑھا کرتا ھے ۔
مقصد یہ کہ ہر دوا کا ایک خاص فائدہ ھے اور جب نسخہ تیار ھوتا ھے تو اس میں بعض اوقات ایک سے زائد ادویات تجویز کی جاتی ہیں اسلیئے قیمت بھی بڑھ جاتی ھے۔
ضعف باہ کی وجوہات میں ضعف قلب یعنی دل کی کمزوری کا ھونا ، نفس میں ڈھیلا پن ھونا
ضعف باہ بوجہ ضعف جگر ، یعنی جگر کمزور ھوگا تو مردانہ کمزوری ھوگی، گھبراہٹ اکتاہٹ
ضعف باہ بوجہ ضعف دماغ، یعنی دماغ کمزور ھوگا تو مردانہ کمزوری ھوگی، انتشار کی کمی اور نفس کا سکڑ جانا، ذکاوت حس وغیرہ
ضعف باہ بوجہ ضعف گردہ، یعنی گردہ بھی کمزور ھوگا تو کمزوری ھوگی ، سرعت انزال کا ھونا
ضعف باہ بوجہ ضعف مثانہ، یعنی مثانہ کی گرمی بھی کمزوری کا سبب ھے جسکی وجہ سے لیس دار قطرے آتے ہیں مادہ تولید میں ٹھہراو نہیں رہتا
اب ان کے علاوہ معدہ اور آنتوں کے مسائل بھی بنیادی وجہ ھو سکتے ہیں۔
اب عام طبیب علاج میں مغلظ یا معجون طلاء وغیرہ دیتے ہیں اور دیہاڑی لگاتے ہیں جو قطعی طور پر درست علاج نہیں ھے کیونکہ یہ اعضاء رئیسہ و شریفہ کا قطعی علاج نہیں ھے ۔
اب آجائیں اصلاح کی طرف تو جناب صبح سویرے جاگیں جلدی ناشتہ کریں اور صاف ستھرا ناشتہ کریں تاکہ آپکے اعضاء رئیسہ صحت مند رہیں اور دوسری طرف شام کا کھانا جلدی کھائیں اور وقت پر سو جائیں تاکہ آپکے اعضاء شریفہ کمزور نہ ھوں اور آپکو طبیب کی ضرورت نہ پڑے ۔
سال بھر میں ایک آدھ بار جلاب ضرور لیں تاکہ آپکے معدہ اور آنتوں سے تعفن دور ھوتا رہے کیونکہ اس دور میں محنت مشقت تو رہی نہیں۔
پچھلے پہر پیاز دہی اور مشروبات ترک کر دیں اور کوشش کریں عشاء کے بعد پانی استعمال نہ کریں اور ہمیشہ پیشاب کر کے سوئیں تاکہ گردہ مثانہ کمزور نہ ھوں ۔
میں قطعی کاروبار سے ہٹ کر حقیقت لکھتا ھوں کیونکہ رزق اللہ پاک نے دینا ھے اور سب سے گندا رزق وہی ھے جو جھوٹ بول کر کمایا جائے
آج کا انسان اپنے کیئے کا خمیازہ بھگت رہا ھے مگر ہماری عادت ھے کہ دوسرے پہ الزام لگا کر خود کو نیک پاک ثابت کرنے پہ وقت ضائع کرتے ہیں نہ کہ اپنی اصلاح پہ توجہ دیتے ہیں۔
ہمارا مقصد فلاح طب یونان ھے اور عام عوام تک ادویہ اور جڑی بوٹیوں کی افادیت اور شفافیت کا علم پہنچانا ھے
خود ساختہ علاج معالجہ سے گریز کریں اور علاج ہمیشہ کسی مستند معالج سے کروائیں۔
مزید مشورے یا علاج کے لیے رابطہ کریں:
رابطہ نمبر
03077872768
مطب ابن سینا
اڈا اکرام سنانواں ضلع کوٹ ادو
المعالج بھٹہ حکیم محمد الطاف ۔ مستند نیشنل کونسل فار طب منسٹری آف ہیلتھ اسلام آباد پاکستان۔
سابق انچارج ڈسپنسری ابن سینا طبیہ کالج ملتان۔
سابق ریسرچ آفیسر ہائی ماؤنٹ فارماسیوٹیکل کمپنی لاہور
https://www.tiktok.com/.altaf.bhutt?_r=1&_t=ZN-91v4lPWkOV4