10/10/2025
ایک ننھی جان کی ہمت اور اللہ کا کرم! ❤️
شکر الحمدللہ! آج ہم آپ سب کے ساتھ اپنی زندگی کا ایک معجزہ نما قصہ شیئر کر رہے ہیں۔ یہ کہانی ہے ہمارے بچے کی، جس نے پیدائش کے پہلے دن ہی ایک بڑی جنگ لڑی اور جیت گیا۔
ہمارے بچے کی پیدائش پیریفیری میں ہوئی۔ پیدائش کے بعد وہ فوراً نہیں رویا، اور جلد ہی مزیدپریشانی نے آن گھیرا۔ بچے کو دورے (Fits) پڑنا شروع ہو گئے۔ یہ دیکھ کر بچے کو فوری طور پر
ملتان کے سٹی ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔
ڈاکٹر رانا وقاص شاکر (کنسلٹنٹ نیو نیٹولوجسٹ،
FCPS Pediatrics | FCPS Neonatology)
اور ان کی ٹیم نے فوراً صورتحال کو سنبھالا۔ دورے روکنے اور بچے کے نازک دماغ کو بچانے کے لیے نیوروپروٹیکٹنگ ادویات شروع کی گئیں۔ یہ وقت ہمارے لیے کسی امتحان سے کم نہ تھا۔
اللہ کا شکر ہے اور ڈاکٹرز کی محنت کہ علاج کامیاب رہا!
آج، الحمدللہ، ہمارا بچہ 6 ماہ کا ہو چکا ہے، اور سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وہ موٹر مائل سٹونز (Motor Milestones) اچھے سے حاصل کر رہا ہے۔ وہ پلٹ رہا ہے، سر اٹھا رہا ہے اور ہنس رہا ہے۔ اس کی صحت یابی ہمارے لیے ایک نئی زندگی ہے۔
یہ پوسٹ صرف خوشی بانٹنے کے لیے نہیں، بلکہ یہ بتانے کے لیے ہے کہ:
پیدائش کے فوراً بعد ہونے والے دوروں کو معمولی نہ سمجھا جائے اور جھٹکوں کو جن بھوت یا آسیب کا سایا سمجھنے کی بجائے فوری علاج کرایا جائے ۔