Leaders Organization for Rehabilitation & Development (LORD)

Leaders Organization for Rehabilitation & Development (LORD) We are a not for profit organization working in a team of Doctors, Engineers, Lawyers, Educationists and leaders to create positive social impact.

17/05/2022

احتیاط کریں

احتیاط کریں، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیضہ کا مرض بڑھ گیا ہے۔
موجودہ شدید گرمی کی لہر میں ہیضے(Cholera) کی وبا بھی بڑی شدت اختیار کر چکی ہے اور روزانہ سیکڑوں مریض اسپتالوں میں رجسٹر ہو رہے ہیں.
ان حالات میں کچھ مجوزہ احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر اس مرض سے بچا جا سکتا ہے.

*کیونکہ ہیضے کا جراثیم بغیر پکی ہوئی چیزوں مثلا" کٹے ہوئے پھل، دہی بڑے، فروٹ چاٹ، سلاد اور اسی طرح کی دیگر اشیا پر تیزی سے پرورش پاتا ہے اسلیے بازار سے پہلے سے کٹا ہوا پھل مثلاً تربوز وغیرہ یا فروٹ چاٹ، دہی بڑے اور اسی طرح کی دیگر بازاری اشیاء سے سختی سے پرہیز کریں*

*صرف اور صرف گھر کی اچھی طرح پکی ہوئی خوراک استعمال کریں*

*بیماری کی علامات کی صورت میں بغیر کسی دیر کے فوری طور پر اسپتال پہنچیں اور علاج شروع کروائیں*

*ہر دست یا قے کے بعد ایک گلاس او آر ایس ضرور پیتے رہیں*

*دوران علاج تمام مجوزہ احتیاطی تدابیر پہ سختی سے عمل درآمد کریں*

16/05/2022

*61 سال بعد گرم ترین مارچ اپریل اور مئی کا ماہ ہم پاکستان میں دیکھ رہے ہیں*

*پاکستان دنیا کےان 10 ملکوں میں سر فہرست ہے جن کا موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا*

*پچھلے 12 سالوں میں پاکستان کا ٹمپریچر 4 ڈگری بڑھ گیا ہے جو پچھلے 50 سالوں میں 3 فیصد بڑھا تھا*

*اسکا واحد حل درخت اور پودے لگانا*

*اپنے گھر کے ہر خالی حصہ میں اپنی گلی میں اپنے محلہ میں اپنی کالونی میں سڑک کے کنارے جہاں جگہ ملے وہاں درخت اور پودے لگائیں کوشش کریں درخت اور پودے پھل دار ہوں تاکہ انسانی رزق میں اضافہ ہو*

*اس وقت انسانی زندگی کی بقاءصرف درخت اور پودے لگانے میں ہے*

*پاکستان میں علماء کرام ۔سیاست دان ۔سوشل ورکر اور معاشرہ کے تمام وہ طبقات کو عوام کے رول ماڈل ہیں وہ درخت اور پودے لگانے کی مہم کو پر موٹ کریں*

*اگر ہم نے آج درخت اور پودے کی اہمیت نہ سمجھیں تو اب اگلی نسل کی بات نہیں بلکہ اگلے سال ہی ہم سب کو اس سے زیادہ گرم موسم کا سامنا کرنا پڑے گا*

All members are requested to plant trees as much as possible. Join our cause.
10/08/2020

All members are requested to plant trees as much as possible. Join our cause.

27/05/2020
18/11/2019

🌽🍍اولاد کی اصلاح کا ایک نرالہ انداز🌱

🍊 میں جب بھی کسی سلجھے ھوئے خوش حال نوجوان کو دیکھتا ھوں تو یقین ھو جاتا ھے کہ ضرور اس کا باپ صالح اور نیک آدمی ھوگا۔ فرمان الہی { وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا } کی صداقت نظر آنے لگتی ھے۔ باپ اگر نیک ھو تو اس کا فائدہ دنیا ھی میں اس کی اولاد کو ھونے لگتا ھے۔
🌅 ڈاکٹر نبیل عوضہ کہتے ہیں ،
’’مجھے جب نوافل کی ادائیگی میں سستی اور کاہلی ہونے لگتی ھے تو مجھے میرے بیٹے اور دنیا کی پریشانیاں یاد آتی ھیں کہ کہیں نوافل کی ادائیگی میں میری سستی اور کاہلی میری اولاد کی پریشانیوں کا سبب نہ بن جائے۔''
اپنی اولاد کو خوش حال زندگی اور دنیا کی پریشانیوں سے نجات دلانے کا ایک اھم ذریعہ ھماری صالحیت اور نیک بختی ھے ۔ ھر شخص کی تمنا ھوتی ھے کہ اس کی اولاد نیک اور فرماں بردار ھو لیکن صرف خواہش سے کچھ نہیں ھوتا اس کے لئے خود بھی نیک اور صالح بننے کی ضرورت ھے۔
🌅 حضرت عبداللہ بن مسعودؓ جب رات میں نوافل ادا کر رھے ھوتے تو سامنے اپنے چھوٹے بچے کو سویا ھوا دیکھ کر کہاکرتے تھے ،
"من اجلک یا بنی،، یہ تیرے روشن مستبقل کے لئے ھے اور روتے ھوئے ( وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا ) کی تلاوت کرتے۔
🌅 حضرت سعيد بن مسيّب كا بهي يہي حال تها، فرماتے :
" اني لأصلي فأذكر ولدي فأزيد في صلاتي." ( نماز پڑھتے ہوئے جب مجھے اپنے بچے یاد آتے ہیں تو نماز لمبی کر دیتا ھوں۔ )
سورہ کہف میں مذکور واقعے سے بھی یہی بات سامنے آتی ھے کہ باپ اگر نیک ھو تو اس کا فائدہ اس کی اولاد کو بھی ھوتا ھے۔
🌅 ڈاکٹر نبیل عوضہ کہتے ہیں کہ میرا ایک دوست کویت میں ایک حکومتی ادارے میں اچھے منصب پر فائز ھے، وہ روزانہ چند گھنٹے فلاحی کاموں میں لگاتا ھے۔ میں نے کہا کہ تم اپنے کام میں زیادہ دل چسپی لو تو شاید تمہارا منصب اور مقام اور زیادہ ھوجائے گا ۔ کہنے لگا: ’’ تم جانتے ھو کہ میں چھ بچوں کا باپ ھوں جن میں سے اکثریت میرے بیٹوں کی ھے اور مجھے ڈر ھے کہ کہیں یہ بے راہ روی کا شکار نہ ھو جائیں ۔ جب سے میں نے{ کَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا } کی تفسیر پڑھی ھے اپنی زندگی کا ایک حصہ فلاحی کاموں کے لئے وقف کر دیا ھے اور میں اس کے بہترین اثرات اپنے بیٹوں میں دیکھ رھا ھوں- 🕯کیا آپ چاھتے ھیں کہ آپ کی اولاد نیک صالح اور آپ کی فرماں بردار ھو تو پھر اپنے آپ کو صالح اور نیک بنایے اور اپنی زندگی کا ایک حصہ فلاحی کاموں میں لگایے؛ اس لئے کہ ارشاد نبوی کے مطابق اللہ بھی اس بندے کی مدد میں رھتا ھے جب تک کہ بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگارھتا ھے۔

31/10/2019

A lawyer required to present a case in Banking Mohtasib regarding bank account. Complete details will be provided.

19/06/2019

Dear Members,

Kindly plant any of the following trees at your house/parks/roads etc, it will cost less than Rs 200. Our city is highly affected by environmental changes. Resulting in abnormally hot weather, heat waves and reduction in raining. Below are some environment friendly trees and do not require any additional care and also are not expensive. Request your family members, friends, neighbors, colleagues, relatives and your childrens to plant trees as much as you can.
Below are local name of trees.

1) Gulmohar🌴
2) Neem🌱
3) Amaltas🌴
4) Lignum/Rohida🌱
5) Peepal🌴

Forward to others.

🌴Lets Plant A Tree🌴

We need to do it now. no one else will do it for our future. Tell your friends and relatives to do the same start with your own street own house area.

16/06/2019

مون سون میں یعنی جولائی اگست میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر پاکستان کو گرین بنائیں ۔ درخت صدقہ جاریہ کے طور پر لگائیں ۔

12/08/2018

شَجَر کا شجرۂ نسب

اس سے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب تھا جبھی پیغمبر نے پکارا تو زمین چیر کر دوڑتا چلا آیا اور قدموں میں آکھڑا ہوا ۔۔
سنا ہے ایک موقع پہ اس نے پیغمبر کریم کو بغیر موسم کے خوراک سے نوازا ۔۔ایک وقت ایسا بھی آیا جب اس سے پیغمبر جدا ہورہے تھے اور وہ دھاڑیں مارکےرونےلگ گیا یہاں تک کہ اس کے دکھ بھرے لہجے کو پیغمبر نے محسوس کیا ، صحابہ نے اس کی سسکیاں سنیں اور پھر پیغمبر کریم نے خود ہاتھ رکھ کے اسے تسلی دی ۔۔

اس کے وجود نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کو آرام بخشا ، صحابہ نے اسے اوٹ بنا کر جنگیں جیتیں ،
اس کے وجود کے ٹکڑے قرآن کے کام آئے ،
تروتازگی میں اس نے آرام بانٹا ،
خشکی میں سکون دیا ،
لرزتے وجود کو چیرا گیا تو اُف تک نہ کی ،
موت کے بعد بھی وہ انسانیت پہ احسان کرگیا اور آج تک انسانیت اس کے بار احسان تلے دبی ہوئی ہے ۔۔

وہ زندگی کی رگ رگ میں گردش کرتے خون سے وابستہ ہے ، رشتے میں وہ ہر ایک سانس سے جڑا ہے
اس کے وجود سے آج بھی راحتوں میں نکھار ہے
وہ آج بھی اپنی آن بان اور شان سے قدرتی قدوقامت کے ساتھ قائم و دائم ہے ۔۔
وہ پہاڑوں پہ ایستادہ ہے
میدانوں کا دلداہ اور راستوں کا فرستادہ ہے ۔۔

اس کا تعلق " سدرة المنتہی" سے ہے
اور اس کا وقار " استوانۂ حنانہ" ہے
اس کی ٹہنیوں پہ خوراک اُگتی اور اس کی ڈالیوں پہ رزق بولتا ہے

کوئل کی صدا ،
کبوتر کی بولی ،
طوطےاور مینا کاعشق اسی سے وابستہ ہے۔۔

وہ چہچہاتے پرندوں کا "مسکن " اور اُڑتے پرندوں کا "نشیمن "ہے ۔۔

اس کا بچپن "گلاب "
اس کی اٹھان "شمشاد "
اس کی جوانی " شیشم "
اس کا حسن " سکھ چین "
اس کی چھاؤں " برگد "
اس کی خوشبو " صندل "
اس کا قد " سفیدہ "
اس کی قیمت " دیو دار"
اس کی عظمت " زیتون "
اور اس کا غصہ " نیم " ہے ۔۔

وہ " فروٹ " بھی ہے اور " سایہ دار شجر" بھی

مٹھاس کا ذکر آئے تو " آم " ہو
ترشی میں " کینو اور مالٹا" بن جائے ،
کبھی " لیموں " بن کر غذا دے اور کبھی " سیب " بن کر نکھار بخشے،
نرمی کی بات آئے تو " کیلا " کہلائے ،
کبھی " انار" بن کے سرخی بخشے اور کبھی " امرود " سے ذائقہ دے۔۔

اس کے پتے " یاسمین " ہوں اور اس کی چھال
" دنداسہ "۔۔۔

ٹہنیوں کا ذکر چھڑے تو "ایندھن " تنے کی بات آئے تو " شہتیر" اور جڑ ہو تو " مسواک " بن کر عبادات میں 27 گنا اضافے کا سبب بن جائے ۔۔

ربِّ کائنات اس کے قبیلے سے وابستہ وجود کی قسمیں کھائیں۔۔

وہ کبھی " پل " بن کر راستہ بنے اور کبھی " سیڑھی " بن کر اونچائیوں تک پہنچا دے ۔۔

شبنم کی برستی بوندیں ہو ں یا گرجتے بادلوں کی پھوار
سب سے پہلے بانہیں پھیلائے وہ استقبال کو بے چین دکھائی دے ،
ہوا کی سرسراہٹ ہو تو اس کے پتوں سےموسیقی کی دُھنیں ترتیب پاجائیں اور پہاڑوں پہ سائیں سائیں کی آواز اس کی ہیبتوں کا پتہ دے،
اس کے پتوں پہ خزاں کا حملہ ہو تو نئے سرے سے وجود لے کر بہار کا انتظار کرے ،

آرے سے چیرنے والے انسان کی چھت پہ " شہتیر " بن کر تحفظ بخشے،
" دروازہ" بن کر رکھوالی کرے اور
" فر نیچر " بن کر زینت کا سامان بن جائے۔۔

کبھی " میز " بن کر گھر کی رونق ہو اور کبھی " رحل" بن کر قرآن گود میں اٹھالے ،
اس کی اترن پیغمبر کے وجود کا " تکیہ" ہو اور اس کی " چھال " بچھونا" کہلائے
اس کے وجود سے " چبوترہ " بنے تو " صفہ " اور ٹہنی سے " لاٹھی" بنے تو خطبۂ جمعہ کے لئے " سنت " ٹھرے

آدم کے لئے " لباس " کی ضرورت ہو تو اس کے پتے کام آئیں ،
نوح کو سواری کی ضرورت پیش آئے تو " کشتی "
زکریا کے لئے " پناہ گاہ " اور موسی کلیم کے لئے " عصا" بن جائے ۔۔
ابراہیم اسی سے جڑی "لکڑی " ہاتھ میں لے کر " بت شکن " کہلائے اور محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم اسی درخت سے جڑے " بید" کو ہاتھ میں لے کر "جاء الحق وزھق الباطل ان الباطل کان زھوقا" کا نعرۂ مستانہ لگاتے ہوئے کعبہ کو بتوں سے پاک کردیں ۔۔

وہ بادشاہوں کا " تخت " بھی ہے اور مجرموں کے لئے " تختہ " بھی ۔۔
اپنے وجود کو جلا کر " خوراک " کو تیاری بخشتا ہے، گن اور تلوار کا دستہ بن کر مجاہد اور غازی کے لئے جہادی سامان ہوتا ہے ، ریڑھی کی صورت میں بار برداری کرتا اور " الماری " بن کر برتن اور کپڑے سنبھال لیتا ہے۔۔ "قالب " کے سانچے میں ڈھل کر "اینٹ " اور کسان کا " ہل " بن کر زمینی خزانے نکالے۔۔ کبھی " گتہ " کی صورت میں ڈھل کر کتابوں کی حفاظت کرے اور کبھی کاغذ کا روپ لے کر " نوٹ " بنے کبھی " سند " کبھی " کردار کا آئینہ " اور کبھی قرآن کے حرفوں کو سنبھالنے والا " کاغذ" ۔۔

شیشے پہ کنارا بن کر شیشے کے حسن کو چار چاند لگا دے اور آنکھوں کے کاجل کو " سرمہ دانی " بن کر آغوش میں لے لے ۔۔

پیغمبر کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے
" اگر قیامت قریب آجائے اور آپ کے پاس وقت ہو تو بھی درخت لگا دو " ( الحدیث )

آئیے درخت لگا کر کائنات کو حسین بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔۔

Say no to plastic....
07/07/2018

Say no to plastic....

12/05/2018

Energy Conservation Compaign
*Correct use of AC*
As hot summer has started and air conditioners have started running.

Most people have a habit that they run their ACs at 20-22 degrees and when they are cold, they use blankets. This leads to double loss. Let's know how:

Do you know that the temperature of our body is 35 degrees Celsius? The body can tolerate temperature ranging from 22 degrees to 39 degrees. It is called human body temperature tolerance

When the temperature is lower or higher, the body reacts, such as sneezing etc.

When you run the AC at 20-21 degrees, this temperature is lower than the normal temperature of the body and it starts the process called hypothermia in the body which affects blood circulation and in some parts of the body Blood does not reach properly. There are many disadvantages in long term such as arthritis etc.

Most of the time there is no sweating in the AC so that the toxins of the body can not come out and in the long term, the risk of many more diseases increases, such as skin allergy or itching, high blood pressure etc.

When you run AC at such low temperatures, its compressor continuously moves on full energy, even if it is 5 stars, excessive power is consumed & it blows money from your pocket.

What is the key to running AC first 20-21 and then wrap the sheet. It is better to run AC at 25+ degrees and also run the fan.

This will cost less electricity and your body temperature will also be in the range and there will be no damage to it.

Another advantage of this is that the AC will spend less electricity, the pressure on the brains will also decrease and ultimately global warming will decrease.

Suppose you save about 5 units per AC per night by running AC on 26 and if you are in 10 lakh houses then you save 5 million units per day electricity.

At the regional level this savings can be crores of units per day.

Please think and do not run your AC at all below 25 degrees. Keep your body and environment healthy. 🙏

Address

Leaders House, Shamsabad, LMQ Road
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Leaders Organization for Rehabilitation & Development (LORD) posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Leaders Organization for Rehabilitation & Development (LORD):

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram