DXN In Urdu

DXN In Urdu DXN is a multi-level marketing (MLM) company founded by Dato´ Dr. Lim Siow Jin in 1993. Based in Malaysia, On 30 September 2003, DXN Holdings Bhd.

Introduction
DXN is a multi-level marketing (MLM) company founded by Dato´ Dr. Lim Siow Jin in 1993. Based in Malaysia, the company is well known for its Ganoderma business. Its product lines include dietary supplements, food and beverages, personal care products, household products and water treatment system. was listed on the Main Board of the Kuala Lumpur Stock Exchange (KLSE). DXN has built an in-house production line to process Ganoderma products combining advanced technology with Dato´ Dr. Lim´s medical theory of Ganoderma. DXN Pharmaceutical Sdn. Bhd is an integrated factory of 28, 000 square feet. This facility allows the quality maintenance and assurance under the strict supervision of the Quality Control team of DXN for the entire production procedure from cultivation, processing and packaging to marketing. DXN Pharmaceutical also ensures high production capacity to meet the ever-growing demand for DXN products as its membership growth accelerates worldwide.

13/07/2015

good morning dxn

23/04/2015
07/04/2015
ڈی ایکس این جوائن کرنےکےلئے اوپر سائن اپ "sighn up"کے بٹن پر کلک کریں اور اگلے پیج پر آنے والا فارم فل کر کے آج ہی ڈی ای...
07/04/2015

ڈی ایکس این جوائن کرنےکےلئے اوپر سائن اپ "sighn up"کے بٹن پر کلک کریں اور اگلے پیج پر آنے والا فارم فل کر کے آج ہی ڈی ایکس این میں کام کرنا سٹارٹ کریں آنلائن جوائننگ فری ہے۔آن لائن جواننگ پر آپکو ڈی ایکس این کا ممبر کوڈ دے دیا جاتا ہے جسے استعمال کر کے آپ ڈی ایکس این کی تمام پراڈکٹس بیس سے پچیس فیصد ڈسکائونٹ پر حاصل کر سکتے ہیں ۔ اور ڈی ایکس این سے اپنی مرضی کی شاپنگ کر سکتے ہیں مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں۔ فون نمبز:
03139421214
03346308108
03006334645
s.hammadonline@gmail.com
www.dxninurdu.webs.com
DXN ID CODE For Discount:280027583
dxninurdu

السلام علیکم تمام ناظرین کو ہم اس ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں۔اس ویب سائٹ پر آپکو ڈی ایکس این کے بارے میں معلومات اردو زبان میں مہیا کی جائینگی اور ڈی ایکس این کے بارے میں تفصیل سے اسکے ہر پہلو پر گفتگو کی جائیگی اور ڈی ایکس کا بزنس کرنیوالے اور اسکی پراڈکٹس کی معلومات حاصل کرنے والے لوگوں کے لئے…

04/04/2015
ڈی ایکس این بزنس پلان میں  اہم حوالہ جات نوٹ:۔ڈی ایکس این کا مارکیٹنگ پلان سمجھنے کیلئے آپکو پہلے ڈی ایکس این کے مارکیٹن...
04/04/2015

ڈی ایکس این بزنس پلان میں اہم حوالہ جات
نوٹ:۔ڈی ایکس این کا مارکیٹنگ پلان سمجھنے کیلئے آپکو پہلے ڈی ایکس این کے مارکیٹنگ پلان یا بزنس پلان میں استعمال ہونیوالی چند اصطلاحات (Terminologies) کو سمجھنا ہوگا جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
۱۔PV یعنی پوائنٹ ویلیو،پروموشنل پوائنٹس ہیں جو عہدے میں ترقی،بونس کے حصول،ٹورز کے حصول میں اہم ترین کردار ادا کریں گے۔
۲۔DPسے مراد ِڈسٹری بیوٹر یا ڈسکاؤنٹ پرائس CP سے مراد کسٹمر پرائس SVسے مراد سیلز ویلیو(ڈیوٹیز ٹیکسز کے علاوہ ہر پراڈکٹ کی اصل ویلیو) PVسے مراد پوائنٹ ویلیو یعنی ایسے پوائنٹس جو ڈسٹری بیوٹر کی پروموشن،ٹورز،بونس کے حوالے سے انتہا ئی اہم کردار ادا کریں گے۔
۳۔DP-CP کے درمیان 20% کا فرق ہوتا ہے جو آپ کو ریٹیل پرافٹ یعنی فوری منافع دلاتا ہے۔ آپ پراڈکٹ لیکر کسی عام آدمی کو کسٹمر پرائس یعنی فل قیمت پر بیچنے کا اختیا ر رکھتے ہیں۔
۴۔SV سیلز ویلیو کو اس طرح سمجھنا ہوگا کہ اگر ایک ادارہ مثال کے طور پر کا فی کا ایک پیک بنا کر 100 روپے میں بیچنے کا خواہشمند ہے اس میں 29%یعنی 29 روپے اخراجات اور منافع کی مد میں ادارہ اپنے لیئے رکھتا ہے اور باقی 71%یعنی 71 روپے ڈسٹری بیوٹر کے لئے رکھتا ہے۔اب ادارہ اپنی پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کے لئے کسی دوسرے ملک کو چن لیتا ہے۔مثال کے طور پر عرب،اب عرب مما لک اگر اس پراڈکٹ پر 120% یعنی 120 روپے ڈیوٹی لگا دیتی ہے تو اب یہی کا فی کا پیک بکے گا 220 روپے میں۔اس میں سے 120 ڈیوٹیز ٹیکسز کی مد میں حکومت حاصل کر رہی ہوگی۔جبکہ 100 روپے ہی ادارہ تک پہنچ پائیں گے۔لہذا ادارہ اسی ایک سو روپے کے حساب سے بونس ڈسٹری بیوٹرز میں تقسیم کریگا۔
۵۔دوسرا اہم ترین نکتہ PV پوائنٹس کو سمجھنا ہے۔دیگر اداروں کی طرح یہا ں PV ڈالر کے ساتھ منسلک نہیں ہیں۔جس کی وجہ سے ڈالر کا اتار چڑھاؤ پراڈکٹس کی قیمتوں کو فوری متاثر نہیں کرتا۔
۶۔کس کس پراڈکٹ سے کتنے روپوں کے بزنس میں آپ 100 PV کر سکتے ہیں حاظر خدمت ہے۔
۷۔مورنزی۔فی بوتل کی قیمت ہے 1140/=روپے ہے۔اور ایک بوتل کے 17 PVََََٖ۔ 6 مورنزی کی بوتلوں کا بزنس آپ کو دلائے گا 102 PV ۔جنکی کل قیمت ہے Rs.6840
۸۔سپائرولینا فی پیک کی قیمت ہے1500/= ۔ ایک پیک کے20PV َ۔Rs 7500 کے کل بزنس میں 5 پیک کا بزنس آپ کو دلائے گا 100PV َ۔
۹۔کا فی،فی پیک کی قیمت ہے۔1120/= روپے اور ایک پیک کے 10PV۔اور 11200روپے کے کل بزنس سے 10 پیک آپ کو دلائیں گے 100 PV۔
۰۱۔ملی جلی اشیاء سے PV100۔ ممکن ہے 8300سے 8400 روپے کے بزنس میں متوقع ہے۔

ان مثالو ں سے آپ کو واضح ہو گیا کہ ڈی ایکس این میں ایک سو پوائنٹس 6840روپے سے لے کر 11200روپے کے بزنس سے بھی مکمل ہو سکتے ہیں۔

۱۱۔اگلا اہم ترین نکتہ بونس کیلئے کوالیفیکیشن،حاضری یا آٹو شپ ہے۔اسکو ہم مندرجہ ذیل مثال کے ذریعہ سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اگر ایک فیکٹری میں سینکڑوں ملازم کا م کر رہے ہیں۔انکی آمد اور کا م کا حساب رکھنے کے لئے حاضری کا نظام رکھا جاتا ہے جو فنگر سکین کرنے،دستخظ کرنے یا کارڈ پنچ کرنے کی صورت ہوا کرتا ہے۔
اچانک ادارہ حاضری کا یہ نظا م ختم کر دے تو کیا اگلے روز تمام ملازمین کا م پر آئیں گے؟؟؟؟؟غالب امکا ن ہے کہ نہیں آئیں گے۔اور نہ آنے سے ادارہ کے زوال کا خدشہ ہوگا۔
اب ایک MLM ایم ایل ایم ادارہ بھی اگر حاضری کا نظام یعنی ہر ماہ ہر بندے کے ذمے کچھ کا م بطور حاضری نہیں لگائے گا تو ادارہ زوال پذیر ہوگا۔
کیونکہ ہر ما ہ کا بزنس اتنا ہرگز نہیں ہوسکتا کہ پہلے سے آمدہ ہزاروں لاکھوں لوگوں کا پیٹ بھرا جا سکے۔
اب ادارہ کے پاس 2 ہی صورتیں بچتی ہیں کہ یا تو وہ غائب ہو جائے یا اپنے ڈسٹری بیو ٹرز کو ہر ما ہ بطور حاضری ایک دو مصنوعات کا استعما ل یا سیل کی ذمہ داری دے۔
اس لحاظ سے یہ ذمہ داری دیرپا بزنس کے لئے انتہا ئی احسن اقدام ہے۔یہ چھوٹی سی ذمہ داری آپ اور آپکی آنیوالی نسلوں کو ایک عمدہ ترین بزنس دے گی۔

اب مارکیٹ میں موجود ایسے ادارے جو اس ذمہ داری کے وجود کا انکار کر رہے ہیں، اگر واقعی ان اداروں میں یہ ذمہ داری نہیں دی گئی تو وہ 2سے3 سال کے مہما ن ثابت ہونگے۔
اور جوادارے گزشتہ 10یا20 سال سے اپنا وجود ثابت کرتے ہیں،وہ لازما ًآپ سے آسان اور جلد انکم کا بہا نہ کر کے اس اہم ذمہ داری کو آپ سے چھپا رہے ہیں۔یا اپنے بزنس پلان سے مکمل آگاہی نہیں فراہم کر رہے۔تو لہذا کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے کچھ بھی اچھا نہیں ہونے والا۔
تو ثابت یہ ہوا کہ حاضری نہ صرف اچھی چیز ہے،بلکہ یہ ادارہ کو بھی قائم رکھے گی،اور آپ کا رزق،رزق حلال بھی ہوگا۔یعنی کے آپ کو محنت کرنے کے بعد کام کاج کرنے کے بعد ہی ادارہ بونس یا پیسہ فراہم کرتا ہے اور اس حاضری کی بدولت آپ کی انکم تادیر برقرار رھنے اور بڑھتے رہنے والی ہوگی۔
ایک بڑا ادارہ جو پاکستان میں کافی عرصے سے کا م کر رہا ہے وہ شروعات میں عوام الناس کو اس حاضری سے بے خبر رکھتا ہے۔اور بڑے تکنیکی انداز میں چھ ما ہ کی آٹوشپ، یا بونس کوالیفیکیشن ہر بندے سے شروعات ہی میں لے لیتا ہے۔اور وہ ادارہ یکمشت 300 پوائنٹس یعنی Rs.35000 روپے کی سیل لے لیتا ہے اور معصوم بھی رہتا ہے اور ادارہ میں نئے آنیوالے ڈسٹری بیوٹرز کو بتایا یہ جاتا ہے کہ اس کے بعد کوئی کام نہیں لیا جائیگا۔اور آپکو بونس کے چیک بغیر کسی کام کے ملنا شروع ہو جائیں گے۔جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔

ڈی ایکس این کا بزنس،مارکیٹنگ پلان اور بونس کوالیفیکیشن کی تفصیلات
تمام پراڈکٹس کے پوائنٹس رکھے گئے ہیں۔آپ اور آپ کی ٹیم کا ہر پوائنٹ آپ اور آپ کی ٹیم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔آپکو ڈی ایکس این سے بونس لینے کیلئے 100پوائنٹس کا کام لازمی کرنا ہوتا ہے۔اور یہ 100 PVپوائنٹس کا کام شروع سے لے کر ڈی ایکس این کے آخری رینک یا عہدے تک پہنچ جانے تک تبدیل نہیں ہوتا۔جبکہ دوسرے اداروں میں جیسے ہی عہدی تبدیل ہوتا ہے PVپوائنٹس کی سیل بھی بڑھتی جاتی ہے۔ڈی ایکس کی یہی خوبی اسے دوسرے اداروں سے ممتاز کرتی ہے۔کہ بونس کی کوالیفیکیشن کے لئے آپکو صرف 100 PVپوائنٹس کا کام کرنا پڑتا ہے۔
جب آپ پہلے 100 PV مکمل کرتے ہیں تو آپ 6% بونس کے حقدار بن جاتے ہیں۔
اگر آپ نے پورا ماہ صرف اتنا ہی کام کیایعنی 100 PV ہی مکمل کیے اور آپ کی ٹیم وجود میں نہیں آئی۔تو آپ کو 100 PVکی سیلز ویلیو کا 6% بونس آجائے گا۔
اورجب آپ 300 PV پوراکرتے ہیں تو آپ کا بونس 9% پر آجائیگا۔
اگر پہلے ہی ماہ آپ اور آپ کی ٹیم300 PV تک آجاتی ہے تو آپ کو اپنے ذاتی پوائنٹس کا 9% اور ٹیم کے پوائنٹس کا جتنے فی صد فرق ہوگا،بونس آئیگا۔
اور 1000 PVپورا ہونے پر آپ 12% بونس پر آجاتے ہیں۔
اگر پہلے ہی ماہ آپ اور آپ کی ٹیم00 PV 10تک آجاتی ہے تو آپ کو اپنے ذاتی پوائنٹس کا 12% اور ٹیم کے پوائنٹس کا جتنے فی صد فرق ہوگا،بونس آئیگا۔
اور 2000 PVپورا ہونے پر آپ 15% بونس پر آجاتے ہیں
3250 PVپورا ہونے پر آپ 18% بونس پر آجاتے ہیں۔
4500 PVپورا ہونے پر آپ 25% بونس پر آجاتے ہیں۔اور ساتھ ہی آپ سٹار ایجنٹ کے عہدے تک آجاتے ہیں،اس سطح تک 3سے4 لاکھ کا بزنس ہوچکا ہوتا ہے۔
اور آپکی متوقع ماہانہ آمدن دس ہزار تا پچاس ہزار ممکن ہے۔آمدن کا معیار آپ اورآپکی ٹیم کی کارکردگی پرمنحصر ہے۔
اور جب آپکی ٹیم میں پہلا سٹار ایجنٹ آپکی ڈاؤن لائن میں آجاتا ہے تو آپکی بونس % کے تناسب میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اور آپ 27% بونس پر آجاتے ہیں،
اور آپ کی ٹیم میں آنیوالا سٹار ایجنٹ 25%پچیس فیصد بونس پر ہوتا ہے۔
دونوں کی بونس فی صدمیں فرق موجود رہنے کی وجہ سے بونس ایک جیسے رینک پر موجود رہنے کے باوجود بھی بند نہیں ہوتا۔

(سپائرولینا) سپائرولیناایک مکمل اور مثالی غذائی سپلیمنٹ ہے۔ سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد اس کی زمین پر موجودگی کی عمر تقری...
04/04/2015

(سپائرولینا)
سپائرولیناایک مکمل اور مثالی غذائی سپلیمنٹ ہے۔ سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد اس کی زمین پر موجودگی کی عمر تقریباً۲۵ ہزار سال قبل بتائی ہے،موجودہ دور میں 4000 سے زائد سائنسدان دنیا کے بیس(20) سے زیادہ ممالک میں اسپائرولینا پر تحقیق میں مصروف ہیں ۔ اسپائرو لینا ایک خورد بینی کائیMicro -Algae ) )ہے جو خوردبین کے بغیر آنکھوں سے نہیں دیکھی جاسکتی اور یہ کئی خلیاتی Multi,Cell نیلی سبزکائی Blue Green Algae گرم اور نمکین پانیوں میں ہوتی ہے۔اور ایک جرمن سائنسدان نے 1974 میں اسکا نام اسپائرولینا رکھا۔
(افادیت)
)اسکی افادیت کا ہم اندازہ اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں کہ اقوام متحدہ (U.N.O) نے 1974 ؁ء میں اسپائرولینا کو بنی نوع انسان کے لیئے اس صدی کا سپر فوڈ ( مثالی غذاء) قرار دیاہے ۔
)ورلڈ ہیلتھ آرگینائزیشن ( W.H.O ) نے خاص طور پر بچوں کے لیے انتہائی محفوظ اور عمدہ غذائیت سے بھرپور غذاء قرار دیا۔
)1981 ؁ء میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنیسٹریشن(Food and Drug Adminstration) نے اسپائرولیناکو صحت بخش اور محفوظ پراڈکٹ جو کہ مضر اثرات سے پاک ہے ،قرار دیا
)1983 ؁ء میں Intenational Food Exposition IFE جو کہ مشرقی جرمنی میں ہوئی اس میں اسپائرولینا کو " بہترین قدرتی غذاء" کا خطاب دیا گیا۔
)1992 ؁ء میں عالمی ادرہ صحت W.H.O نے اسپائرولینا کو اکیسویں صدی کی بہترین غذائی پروڈکٹ قرار دیا،اور اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اسپائرولینا ایک مکمل غذائی نعم البدل ہے جو غذائی قلت اور اس سے متعلقہ بیماریوں سے انسانی جسم کو محفوظ رکھتا ہے۔
)ناسا NASA اس ادارہ کے بارے میں بھی سب جانتے ہیں جب یہ خلاء میں جاتے ہیں تو انکی غذاء میں اسپائرولینا انکے ساتھ ہوتی ہے اور NASA والے یہ کہتے ہیں کہ اکلو01kg/ اسپائرولینا1000kg 01/ ٹن مکس سبزیوں کے برابر ہے۔
(سپائرولینا کا دوسری غذاؤں سے موازنہ)
اسپائرولینا ایک مکمل غذاء ہے جو ہر عمر کے فرد خواہ مرد ہوں خواتین ہوں بچے ہوں یہ سب ہر عمر میں اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔اسمیں
)گوشت کے مقابلے میں 4 گنا اور انڈے کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ پروٹینProtiens ہوتی ہے۔
)اس میں وہ 8 اہم لازمی امینوایسڈ Amino Acids موجود ہیں جو جسم کے لیئے ضروری ہیں مگر جسم نہیں بناتا ۔
)پھلوں ،سبزیوں اور گوشت کے مقابلے میں 100% VitaminB1 موجود ہے ۔
)عام خوراک کے مقابلے میں 05 تا20 فیصد VitaminB2 موجود ہے۔
)جانوروں کے لیور( کلیجی ) کے مقابلے میں 25% زائدVtaminB12 موجود ہے۔
)گاجر کے مقابلے میں 25% بیٹا کیروٹین Beta Carotene VitaminA موجود ہے۔
)سب سے بڑھ کر گامالینولینک ایسڈ جو کہ صرف ماں کے دودھ کے علاوہ صرف اسپائرولینا میں پایا جاتا ہے ۔
(سپائرولینا کس کس کی لازمی ضرورت )
سپائرولینا بیماری میں اوربیماری کے بعداستعمال کی جا سکتی ہے،
وہ لوگ جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ،
وہ لوگ جو اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں ،
وہ لوگ جو بہت زیادہ محنت کا کام کرتے ہیں،
وہ لوگ جو کام کی زیادتی اور مصروفیت کی وجہ سے کھانے کے وقت کا دھیان نہیں دیتے،
وہ لوگ فٹنس کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں،
ایسے بچے جو خوراک صحیح طریقے سے نہیں کھاتے ،اسپائرولینا انکے لیے بہترین غذائی نعم البدل ہے،
ایسے بچے جو دماغی کا صلاحیتوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں،
عمر رسیدہ افراد جو بھوک کی کمی اور ہاضمہ کی خرابی کا شکار ہوں،
حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین جن کو اضافی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے ،
کھلاڑی جنہیں اپنی فٹنس میں اضافہ کے لیے اضافی توانائی کی ضرورت ہو تی ہے ،
الغرض اسپائرولینا ایک ایسی مکمل غذاء ہے جو کہ ہر عمر کے لوگ استعمال کر سکتے ہیں اور ان کے لیے بہت موزوں ہے۔
پروٹین.
اسپائرولینامیں لحمیات( پروٹین ،Protiens )65/70% تک پائے جاتے ہیں اور یہ لحمیات انسانی جسم کی نشوونما
کیلئے انتہائی ضروری ہیں ،لحمیات انسانی جسم میں لازمی امینو ایسڈ اور غیر امینو ایسڈ میں تبدیل ہو جاتے ہیں، اور تبدیل ہو کر جسم کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سپائرولینا میں شامل ان تمام امینو ایسڈز کا تناسب ماں کے دودھ میں شامل امینو ایسڈزکے برابر ہے 08 اہم اور لازمی امینو ایسڈ ،اور 10 غیر لازمی امینو ایسڈہوتے ہیں ۔آٹھ لازمی امینوایسڈ یہ ہیں
)آئیسولین (Isloeucine) بہترنشوونما کے لیئے ضروری ،ذہانت میں اضافہ ،اور دوسرے امینوایسڈ کو بنانے میں مدد کرتا ہے ۔
)لیوسن (Leucine) یہ دماغ کے فعل کو متحرک کرتا ہے ،اور پٹھوں کو توانائی دینے کا ذریعہ ہے۔
)لائسن (Lysine) صحت بخش لحمیہ Antibodies کو بناتاہے ،اور نظام خون گردشCirculatory System کو طاقت دیتا ہے اور Cell خلیہ کی نارمل نشوونما برقرار رکھتاہے۔
)میتھائیونن(Methonine) جگر کی صحت کو برقرار رکھ کر اس کو فعال رکھتا ہے ، تناؤ کم کرتا ہے ،اعصاب کو سکون دیتا ہے ۔
)فینائل النائن(Phenylalanine) تھائی رائیڈ گلینڈThyroid Gland سے تھائی روکسن Thyroxine کو پیداوارکی ذمہ دار ہے جو کہ استحالہ Metabolism کو متحرک رکھتا ہے۔
)تھر ینائن (Threnine) آنتوں کے فعل کو درست کر تا ہے اور نظام ہاضمہ میں جذب ہوجاتاہے۔
)ٹرپٹوفین (Tryptophane) حیاتین بی Vitamin B کے استعمال کو جسم میں بڑھاتاہے ، اعصاب کو طاقت دیتا ہے ،جذبات کو متوازن کرتا ہے اور پرسکون رہنے کی حس کو ابھارتا ہے۔
)ویل آئن(Valine) دماغی صلاحیت کو متحرک کرتا ہے اور پٹھوں میں ہم آہنگی پیدا کرتا ہے ۔
اسپائرولینا میں پائے جانے والے دس10 غیر لازمی امینو ایسڈ Amino Acids یہ ہیں ۔
)ایللنائن(Alanine) خلیہ Cell کی دیوار وں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے ۔
)آرگینائن (Arginine) مردانہ جنسی کمزوری کو دور کرتا ہے ،مادہ منویہ (Semen) میں 80% پایا جاتا ہے ،اور خون صاف کرتا ہے ۔
)ایسپارٹیک ایسڈ(Aspartic Acid) یہ نشاستہCarbohydrates کو خلیاتی توانائی میں تبدیل کرنے میں معاونت کر تا ہے ۔
)سیسٹین(Cystine) لبلبہ کو صحت دیتا ہے جو خون میں شکر Diabetes اور نشاستہ کے استحالہ Metabolism کو برقرار رکھتا ہے ۔
)گلو ٹامک ایسڈ(Glutamic Acid) گلوکوز کے ساتھ مل کر دماغ کے خلیوں کو بنیادی توانائی فراہم کرتا ہے ۔
)گلائسن(Glycine) خلیہ میں توانائی اور آکسیجن کے استعمال کو تقویت دیتا ہے ۔
)ہسٹاڈین (Histidine)سننے کے اعضاء کو تقویت دیتا ہے۔
)پرولین (Proline) گلو ٹامک ایسڈ بنانے کا منبع ہے۔
)سیرین(Serine) اعصابی نظام کی حفاظتی سطح Fatty Sheaths کو بنانے میں مددگار ہے ۔
)ٹائروسین(Tyrosine) خلیہ کی عمر رسیدگی Aging کو آہستہ کرتا ہے ،دماغ میں واقع بھوک کے مرکز میں بھوک کے احساس کو کم کرتا ہے ،بالوں اور جلد کو قدرتی رنگ دیتا اور چمکدار بناتاہے،دھوپ کیشدت سے رنگ سانولا Sun Bum ہونے سے روکتا ہے ۔
یاد رہے کہ لازمی امینوایسڈ اور غیر لازمی امینو ایسڈ میں فرق یہ ہے کہ لازمی امینو ایسڈ جسم خود نہیں بناتابلکہ یہ خوراک کے ذریعہ حاصل کی جاتی ہیں غیر لازمی امینو ایسڈ کچھ حد تک جسم خود بناتا ہے اور باقی خورک سے حاصل کرتا ہے ،یہ بات یاد رکھیں کہ یہ دونوں امینو ایسڈ انسانی زندگی کہ لیئے انتہائی ضروری ہیں۔
حیاتین .
اسپائرولینا میں کئی قسم کہ حیاتین Vitamin پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی جسم کے لیئے بہت مفید ہوتے ہیں ۔
)Vitamin B1Thaimine تھائیامین۔ یہ ایک خامرہ Enzyme ہے جو خوراک میں موجود نشاستہ Carbohydrates کو توڑنے میں مدد کرتا ہے تاکہ وہ جسم میں جذب ہوکر خون میں شکر کی مقدار کو برقرار رکھے ،جس کی وجہ سے تھکاوٹ ،اپھارہ ،دل کونقصان سے بچاتا ہے اور خاص کر جسم میں آکسیجن کی مقدار کو برقرار رکھتا ہے اگر یہ دونوں چیزیں متوازن نہ ہوں تو خون میں شکر کی مقدار بہت زیادہ زیادہ کمی ہوجائے تو جسم میں زہریلے مادوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اور یہاں تک کہ اسکی کمی سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔
)VitaminB2 Riboflavin رائبوفلاوین ۔جسم میں اسکی کمی سے موتیاCataract نظر کی کمزوری،آنکھوں سے پانی کا بہنااور نہ ٹھیک ہونے والے ایگزیما کا سبب بنتی ہے ۔

)Vitamin B6 Pyridoxine پائریڈوکسن۔ یہ Vitamin جسم میں لحمیات کو توڑنے کے عمل اور جز وبدن بنانے میں مدد کرتی ہے ،دل کی صحت کو برقرار رکھتی ہے اور خواتین کے مخصوص ہارمونزHormones کی مقدار کو خاص سطح پر برقرار رکھتی ہے ،معدنی عنصر زنکZinc کے ساتھ مل کر فکر وعمل کی بیماری Schizophrenia میں صحتیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
)Vitamin B12 Cobalamin کوبالامین۔ یہ Vitamin غذاء سے مشکل سے حاصل ہوتی ہے ،اور یہ اسپائرولینا میں بکثرت پائی جاتی ہے،اس کی کمی خون کی کمی ،اعصابی نظام میں بگاڑ کاسبب،قبل وقت ضعیفی کا سبب،واضع طور سے تھکاوٹ کاسبب اور اس کے ساتھ ساتھ کئی ذہنی بیماریوں کا سبب بھی ہوتی ہے۔
*Biotin بائیوٹن۔ یہ حیاتینی خامرہ Enzyme جو جسم میں نشاستہ کے استحالہCarbohydrate Metabolism میں مدد کرتا ہے ، بحیثیت خامرہ Enzyme کامپلیکسB-Complex کو جزوبدن بنانے میں مدد کرتا ہے ،
*Pantothenic Acid پینتھوتھینک ایسڈ،یہ کولیسٹیرول کے ساتھ اور vitamin c کے ساتھ مل کر جسمانی اور ذہنی دباؤ کے وقت بہت سے اسٹیرائد ہارمونزSteroid Hormones بناتا ہے ،اسکی کمی کی وجہ سے الرجی ،متعددامراضInfections ،جوڑو ں کا دردیا گٹھیا کاموجب ہے اسکے علاوہ اسکی کمی کی وجہ السر اور خون میں شوگر Hypoglycemia کی کمی بھی ہو سکتی ہے۔
*Folic Acid فولک ایسڈ خون کے سرخ ذروں میں ہیموگلوبین Hemoglobin بنانے کے لیے ضروری ہے ،اسکی کمی سے خون کی کمی ،خراب نشونماPoor Growth ،جلد پر داغ دھبے،قبل زوقت بال کی سفیدی علامات ہیں۔
*انیسٹیول Inisitol یہ جگر کی صحت کو برقرار رکھتا ہے ،کینسر کے ذرات کو جسم سے نکالنے میں معاونت کرتا ہے ،خواتین کے مخصوص ہارمونز کی زیادتی کو روکتا ہے ،خون میں کولیسٹرول کو متوازن رکھ کر اسکی زیادتی کو ختم کرتا ہے مزید یہ کہ جدید تحقیق کے مطابق انیسٹیول(Inisitol) بائیوٹن (Biotin) کے ساتھ ملکر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے ۔
*نیاسنNiacin یہ دماغی صحت کے لیئے لازمی ہے ،دنیائے طب میں خون میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں نیاسن بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
*ٹوکوفیرولTocopherol VitaminE اسپائرولینا میں ٹوکو فیرول خالص گندم سے زیادہ پایا جاتا ،یہ دل کی اور خون کی رگوں کی حفاظت کرتا ہے اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر خلیوں کی حفاظت کرتا ہے ،اور ساتھ ساتھ عمر رسیدگی کے اثرات کو کم سے کم کرتا ہے۔
*بیٹاکیروٹینBeta Carotene Vitamin A سب سے اہم اور مفید اور بہترین Vitamin جسکو بیٹا کیروٹین کہتے ہیں اسپائرولینا میں بہتات پایاجاتا ہے ،یہ روگوں کو بنانے والے خلیؤں کی نشونما کرتا ہے،کیل مہاسوں کوٹھیک کرنے کے لئے ضروری ہے ،خاص کر نظر کی بہتری کے لیئے اور آنکھوں کے متعلق امراض کے لیئے، اسکے علاوہ دیگر بہت سارے اعضاء مثلاً جلد ،پھیپھڑوں،مثانہ،دودھ کے غدود،آنتوں وغیر ہ کے لیئے بہترین ہے اور فری ریڈیکلز سے پیداہورہے کینسر کو روکتا ہے ،تھائرائڈغدود کے بڑھے فعل کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
( معدنیات)
وہ اہم معدنیات جو اسپائرولینا میں شامل ہیں جوکہ فوری طور پر انسانی جسم میں جذب ہوجاتے ہیں۔
*پوٹاشیم (Potassium) یہ انسانی جسم کے لیئے بہت ضروری جز ہے انسانی جسم میں موجود برق پاش مائع کو متوازن رکھتا ہے ،مزید یہ کہ اس کی کمی دل کو روک سکتی ہے،بلند فشار خون کا سبب بن سکتی ہے،پٹھے سخت اور کم زور ہو سکتے ہیں۔
*کیلشیم(Calacium) انسانی جسم کے لیئے بہت اہم ضروری جز اسکی بدولت ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی برقرار رہتی ہے، اسکے علاوہ یہ اعصابی نظام اور پٹھوں کے درمیان رابطے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔
*زنک(Zinc) جسم میں تیس30 سے زیادہ اہم خامرائی عوامل Enzymatic Ractions میں اہم بنیادی کردار ادا کرتا ہے،دماغی صحت ،جلدکو متناسب رکھتا ہے،اسکے علاوہ پروسٹیٹ غدود اورزخم بھرنے کی صلاحیت میں گہراکردار ادا کرتا ہے۔
*میگنیشم(Magnesium) اسکی کمی کی وجہ سے پٹھوں میں کھچاوٹ کے دورے (Cramps) پڑھ سکتے ہیں،اور دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی ہوتی ہے ،اسکے علاوہ یہ Vitamin B&C اور پروٹین کو جذب کرنے میں مدددیتا ہے۔
*میگنیز (Manganese) زنک کے ساتھ ملکر (Enzyme System) خامراتی نظام متحرک رکھتا ہے خون میں شکر کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے۔
*سلینیم(Selenium) یہ صحت کے لئے بہت ضروری ہے ،عمر رسیدگی کو آہستہ کرتا ہے ،فری ریڈیکل کی تشکیل

کو کم کرتا ہے،کینسر کے زہریلے مادؤں اثرات کو کم کرتا ہے اور دل کی کارکردگیCardiogenic Effects کو بڑھاتا ہے
* آئرن (Iron) ہیمو گلوبین کو بڑھاتا ہے ، خون کی کمی کو پورا کرتا ہے ۔
*فاسفورس (Phosphorus) انسانی جسم میں سب سے زیادہ پائے جانے والا بڑا معدنی جز، جو جسم کے ہر خلیئے میں پایا جاتا ہے ، یہ کیلشیم کے ساتھ ملکر ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے اور نشاستہ اور نیاسن،VitaminB2 کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
خامرآئی رنگ Enzymatic Pigments جیسا کہ ہم نے اوپر پڑھا کہ اسپائرولینا میںProtiens,Viamin,and Minerals کثرت سے پائے جاتے ہیں،اسکے ساتھ ہی اسپائرولینا میں خامرآئی رنگ بھی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ بغیر خامرآئی رنگ کے کوئی بھی جاندار استحالہ کو متوازن Balance Metabolism کرنے کے لئے ضروری خامرآئی نہیں بنا سکتا،
(کلوروفل)
کلوروفل Chorophyll اسپائرولینا میں کثرت سے پایا جانے والا رنگ(Pigment) ہے۔اسکی ہیموگلوبین Hemoglobin سے مماثلت کی بنا پر اسے سبز خون (Green blood) بھی کہا جاتاہے ،اسکی وجہ سے اسپائرولینا خون کی کمی Anemia کو دور کرنے میں موثر ہے ،اسکے علاوہ کلوروفل Chorophyll آنتوں کی حرکت کو بڑھا تی ہے ،اسکی وجہ سے قبض کو رفع کرتی ہے اور ہاضمہ سے متعلقہ رطوبتوں کو اعتدال پر لاتی ہے،سوجن کو کم کرتی ہے،اور معدے کے السر میں زیادہ رطوبت کی وجہ سے ہونے والے درد کو کم کرتی ہے اسپائرولینا جگر کے نقصان زدہ خلیؤں کی جگہ نئے صحت مند خلیؤں کو بڑھنے میں مدد دیتی ہے اسکے ساتھ شریانوں کی پھیلنے کی صلاحیت کو بڑھا کر مختلف اعضاء کو خون کی فروانی کو بڑھا تا ہے۔
(فائکوسائیانین)
فائکوسائیانین(Phycocynin) یہ رنگ Pigment اسپائرولینا کو نیلا ہٹ Blue Cast دیتا ہے فائکونن انسانی جسم کی رنگ بلو ربنBilirubin سے مماثلت رکھتی ہے ،یہ جگر کے صحت مند فعل اور امینؤ ایسڈ ز کے لئے اہم ہے ۔
پرو فائرن (Prophyrin) یہ لال رنگ کا مرکب جو ہیمو گلو بین کے سرگرم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے خون کے صحت مند سرخ ذرؤں Red Cell کو بنانے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔
آپ نے دیکھا کہ اسپائرولینا کتنی اہم قدرتی غذاء ہے جس سے ہم اپنے آپ کو مکمل طور پر چاق وچوبند رکھ سکتے ہیں ،چند ایسی بیماریاں جنکے لئے اسپائرولینا بہت اہم قدرتی غذائی جز بن کر انسانی جسم کو صحت مند رکھتی ہے
ان میں ( خون میں شوگر کی زیادتی Diabetes (خون کی کمیAnemia (جگر کی سوزش
Hepatitis (جگر کے خلیئے کا سکڑناLiver Cirrhosis (موتیاCataract
(کولیسڑول کی زیادتیHigh Blood Cholestrol (معدے کا آلسر Peptic Ulcer (الرجیAllergy ذہنی تناؤ Anxiety & Stress (گردوں کے امراض Kidney Disease
(صحت مندی کے لئےHealth Improvement (بالوں کا گرنا Hair Loss
(کمزور قوت مدافعتWeak Immune System (اینٹی آکسیڈینٹ
Anti Oxident (عمر رسیدگی Anti Aging (سرطان ،کینسر
Cancer (بلند فشار خونHigh Blood Pressure ۔ان چند اہم بیماریوں کو ہم اسپائر ولینا سے ختم کر سکتے ،بچاؤ کرسکتے ہیں۔
وہ خواتین جو صحت مند بچے کی خوہشمند ہیں ان کے لیے سپائرولینا قدرت کا حسین تحفہ ہے۔
اسپائرولینا ہر عمر کے فرد خواہ عورتیں ہو ںیا مرد ،بچے ہوں یا بوڑھے ،صحت مند ہو ںیا بیمار ،دبلے ہوں یا موٹے ،اسپورٹس مین ہوں یا مزدورالغرض اسکو سب اپنی صحت بہتر بنانے کے لیئے استعمال کرکے اپنے آپ کو مکمل طور پر صحت مند رہ سکتے ہیں اسکا کسی قسم کا کوئی Side Effect نہیں ہے ۔

اقوام متحدہ کا ادارہ آگہی برائے سپائرولینا

Address

Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DXN In Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to DXN In Urdu:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram