05/11/2025
یہ تین دن پہلے ایک جہیز دیا تھا اس بچی نے یہ مہندی والا اپنا فراک اور چوری دار پاجامہ خود بازار سے کپڑا خرید کر خود بنانا سلائی خود کی ۔
یہ اوپر لگئ جو جو چیز ہے یہ اس بچی نے خود کام کیا ہے ۔ خود خرید کر لائی ہے ۔
اس فراک کی قیمت شہر کے مطابق کتنی ہونی چائیے ۔ اس اس پر ہوئے ہوئے کام کی قیمت کیا ہونی چائیے ۔
اس آرٹ کی قیمت کیا ہو سکتی ہے ۔
برینڈز والے اس فراک کو کتنے میں سیل کریں گے ۔
یہ آپ نے کومینٹس میں لکھنا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
میں نے بچی سے مکمل تحقیق کی سامنے بیٹھا کر پوچھا۔
اس کا جواب تھا۔
350 کپڑا۔
لیس گوٹی کناری پٹی 400 پائپنگ
سلائی 300 مکمل سوٹ کی
دو بار بازار آنا جانا بھائی کے موٹر سائیکل پر۔ 300 کا پٹرول
ٹوٹل 1350
میں یہ مکمل سوٹ تیار کیا اس نے ۔
آپ نے اپنے علاقے اپنے شہر کے مطابق اس فراک کی قیمت لکھنی ہے یہ نارمل چیز ہے جو میں ہر جگہ ہر امیر خاندان کی شادی میں دیکھتا ہوں اس فراک کو۔
اس بچی نے بولا یہ فراک اس نے ایک ڈرامے میں ہیروئین کو مہندی پر پہنے دیکھا تو بنایا۔
۔۔۔۔۔
اس گھر کے بھی حالات آپ اس چارپائی کے اردگرد پڑی اینٹوں سے سمجھ سکتے ہین۔ ایک گرے ہوے گھر سے دوسرے گرے ہوئے گھر میں بیٹی بیاہ کر گئی ہے۔ وہاں ایک کمرہ بچا ہوا تھا۔
دونوں گھروں کے ایک ایک کمرے کی تعمیر جاری ہے ۔
Saqib Allyana