Drug Rehabilitation Center Multan-Official

Drug Rehabilitation Center Multan-Official Social Welfare Complex, Dhear Chowk, Matti Tal Road, Near Bakhtawar Amin Hospital, Multan Admission Process!
1. Medical Examination from a Govt.

Application for Admission to the Superintendent.
2. Hospital regarding Communicable Diseases like (HBS, HCV, HIV, TB) etc.
3. Patient should be self agreed for treatment.

دو آبہ کے تعاون سے نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سپرینڈنڈنٹ سمیرا ستار صاحبہ نے بطور سپی...
03/11/2025

دو آبہ کے تعاون سے نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سپرینڈنڈنٹ سمیرا ستار صاحبہ نے بطور سپیکر شرکت کی اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے سوشل ویلفیئر کے اقدامات کے حوالے سے بتایا. انہوں نے کہا کہ قرض کی بجا ئے معاو ضہ کی فراہمی معا شی خوشحالی اور بر وقت بحالی کی ضمانت ہے

تعلیم بالغاں کی کلاسادارے میں مقیم زیادہ تر کلائنٹس ان پڑھ ہوتے ہیں ,ان کے اندر احساس بیداری اور زمہ داری کیلئے روزانہ ا...
20/10/2025

تعلیم بالغاں کی کلاس
ادارے میں مقیم زیادہ تر کلائنٹس ان پڑھ ہوتے ہیں ,ان کے اندر احساس بیداری اور زمہ داری کیلئے روزانہ انہیں لکھنا پڑھنا سکھایا جاتا ہے تاکہ وہ آگہی حاصل کر سکیں.
اس کلاس کا انچارج مقیم کلائنٹس میں سے ہی تعلیم یافتہ کلائنٹ یہ زمہ داری نبھاتا ہے..

بحالی کے عمل میں ڈسچارج کے بعد احتیاطی تدابیر نہ صرف منشیات کے دوبارہ استعمال کو روکتی ہیں بلکہ معاشی و معاشرتی بحالی می...
17/10/2025

بحالی کے عمل میں ڈسچارج کے بعد احتیاطی تدابیر نہ صرف منشیات کے دوبارہ استعمال کو روکتی ہیں بلکہ معاشی و معاشرتی بحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں.
فالو اپ آفیسر علاج و ہنر کا دورانیہ مکمل کرنے والے کلائنٹس کو رہنما اصول بتاتے ہوئے

زہنی صحت کا عا لمی دن" رویہ تک رسائ: زہنی صحت کی ہنگامی حالت اور تباہی میں ضامن"منشیات سے بحالی کا مرکز
10/10/2025

زہنی صحت کا عا لمی دن" رویہ تک رسائ: زہنی صحت کی ہنگامی حالت اور تباہی میں ضامن"
منشیات سے بحالی کا مرکز

ہفتہ وار ٹیسٹ کے دوران سپریٹینڈنٹ میڈم سمیرا ستار صاحبہ الیکٹریشن کی کلاس میں کلائنٹس سے سوالات کرتے ہوئے...
12/09/2025

ہفتہ وار ٹیسٹ کے دوران سپریٹینڈنٹ میڈم سمیرا ستار صاحبہ الیکٹریشن کی کلاس میں کلائنٹس سے سوالات کرتے ہوئے...

23/08/2025

Incharge, Staff, Clients, students of NFC fashion desining department, Psychology departmet NUML and Women University performing healing and recovery of Substance Users through Art. They all together perform art activities based on Substance use prevention themes in each room of Ward of Drug Rehabilitation Center.

آگاہی سیمینار: منشیات کے اثرات اور سدبابمنشیات کا استعمال  ایک ایسا مرض ہےجو نہ صرف فرد کی زندگی کو تباہ کرتا ہے بلکہ پو...
23/08/2025

آگاہی سیمینار: منشیات کے اثرات اور سدباب
منشیات کا استعمال ایک ایسا مرض ہےجو نہ صرف فرد کی زندگی کو تباہ کرتا ہے بلکہ پورے معاشرے کے امن، سکون اور ترقی کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ بن جاتی ہے۔ آج کے دور میں نوجوان نسل تیزی سے اس لعنت کا شکار ہو رہی ہے، خاص طور پر ٹبہ سلطان پور اور گردونواح میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال نے حالات کو تشویشناک بنا دیا ہے۔ منشیات کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر اے ایس بی ایف میموریل ویلفیئر سوسائٹی ٹبہ سلطان پور کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیمینار میں سوشل ویلفیئر اور بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ملتان ڈویژن، اور ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن سنٹر ملتان کے نمائندوں، اور ڈاکٹر حضرات نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء کو منشیات کے نقصانات اور اس کے سدباب کے حوالے سے آگاہ کیا۔
آج کے ہمارے مہمان خصوصی پروگرام ڈرائکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بیت المال پنجاب جناب مزمل یار صاحب تھے۔ اس کے علاوہ منشیات بحالی مرکز ملتان سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم سمیرا ستار صاحبہ، سائیکالوجسٹ میڈم عظمیٰ صاحبہ، نشتر ہسپتال ملتان سائکائٹرسٹ ڈاکٹر آصف صاحب، پروگرام منیجر دوآبہ فاؤنڈیشن جاوید اقبال صاحب، ایم تحصیل ہسپتال میلسی ڈاکٹر نوید احمد کھنڈ صاحب تھے۔ اس کے علاوہ ۔ ٹبہ سلطان پور سے گورنمنٹ و پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات نے بھی بھرپور شرکت کی۔
شرکاء نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ، منشیات سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ بروقت آگاہی اور مثبت سرگرمیوں میں نوجوانوں کو شامل کرنا ہے۔ تعلیمی ادارے، والدین اور معاشرتی تنظیمیں اگر مشترکہ طور پر کردار ادا کریں تو منشیات کے استعمال کو کم کیا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کو کھیلوں اور صحت مند مشاغل کی طرف راغب کیا جائے۔ منشیات کا استعمال کرنے والوں کے لیے علاج اور بحالی کے مراکز تک رسائی آسان بنائی جائے۔ والدین اپنی اولاد پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں محبت اور اعتماد کا ماحول فراہم کریں۔
حکومت اور سماجی تنظیمیں مل کر آگاہی مہمات کو عام کریں۔
منشیات کا خاتمہ صرف ایک ادارے یا حکومت کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ اپنے گھروں، گلیوں، تعلیمی اداروں اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ یہی ایک صحت مند اور خوشحال معاشرے کی ضمانت ہے۔
゚ #

معروف مذہبی سکالر، ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان  پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد وٹو، ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان میں م...
13/08/2025

معروف مذہبی سکالر، ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد وٹو، ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان میں مقیم کلائنٹس کا ماہ اگست 2025، مذہبی تعلیم کا ماہانہ سیشن لیتے ہوئے................................. محمد نبیل خان، پبلک ریلیشن آفیسر سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن

معروف سماجی شخصیت، علی رضا جٹ کے خصوصی تعاون سے ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان میں مقیم کلائنٹس کے لیے آج دوسرے...
06/07/2025

معروف سماجی شخصیت، علی رضا جٹ کے خصوصی تعاون سے ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان میں مقیم کلائنٹس کے لیے آج دوسرے روز بھی دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان نے بھی ادارے کا وزٹ کیا اور کلائنٹس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا. ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم سمیرا ستار سپرنٹینڈنٹ ڈی آر سی نے ادارہ کے کلائنٹس کے لیے بہترین اور معیاری کھانا مہیا کرنے پر سٹی پولیس آفیسر ملتان ڈی آئی جی صادق علی ڈوگر اور معروف سماجی شخصیت علی رضا جٹ کا شکریہ ادا کیا .

آئس اور چرس کے اثرات. گروہی سیشن میں کلائنٹس اپنے اثرات کے متعلق بات کرتے ہوئے اور کس طرح وہ ان اثرات کا سدباب کر کے بحا...
01/07/2025

آئس اور چرس کے اثرات.
گروہی سیشن میں کلائنٹس اپنے اثرات کے متعلق بات کرتے ہوئے اور کس طرح وہ ان اثرات کا سدباب کر کے بحالی کا سفر ممکن بنا سکتے ہیں

عالمی یومِ انسدادِ منشیات کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائز یشن اور ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان کے زیراہتمام ...
26/06/2025

عالمی یومِ انسدادِ منشیات کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائز یشن اور ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان کے زیراہتمام ڈی ایس جی انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان، کئیر کاسمیٹکس پاکستان اور فورٹین سٹریٹ پیزا ملتان کے تعاون سے خصوصی سیمینار بعنوان ”نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال ، اسباب اور سدباب “ اور آگاہی واک کا انعقاد DRC ملتان میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی، چیف ٹریفک آفیسر ملتان، سردار موارہن خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا نئی نسل میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے سٹی پولیس آفیسر ملتان ڈی آئی جی، صادق علی ڈوگر اس پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں اور انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ایسے منشیات فروش عناصر کیخلاف کاروائی کا حکم دیا ہوا ہے، اس کے علاوہ ڈی آر سی کے ذریعہ منشیات کے عادی افراد کو اس موذی مرض سے نجات دلانے کی کوشش کی جارہی ہیں ان کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے ان کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ اگر ان میں سے کوئی ڈرائیونگ سیکھنے کا خواہاں ہے تو اس کو ڈرائیونگ سکول سے تربیت دے کر لائسنس فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جعفر بخاری نے کہا کہ پاکستان میں 76 لاکھ افراد منشیات استعمال کرتے ہیں اور سالانہ 40 ہزار کا اضافہ ہورہا ہے اب پاکستان کا شمار منشیات سے متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے لمحہ فکریہ یہ ہے کہ ہیروئین کے عادی افراد کی اکثریت 24 سال سے کم ہے اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہماری نئی نسل کو تباہ کیا جارہاہے اور تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو مختلف ذرائع سے منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان، ڈی ایس پی گلگشت ارشد قیوم، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم اور میزبان اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میڈم سمیرا ستار سپرنٹینڈنٹ ڈی آر سی نے کہا کہ شوقیہ اور بظاہر نشہ نا لگنے والی اشیاء درحقیقت نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہیں شیشہ ، سگریٹ، پان، گٹکا، الیکٹرک سگریٹ جیسے چھوٹے نشے نوجوانوں کو بڑے نشوں کی طرف مائل کرتے ہیں ان کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں نئی نسل میں ان کے استعمال کے نقصانات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے شوقیہ نشہ نسل نو کو برباد کر رہے ہیں۔ دیگر مقررین اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد میثم صدیقی، میڈم عظمی امین سائیکالوجسٹ، ایس ایچ او میڈم ارم حنیف، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین، کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) پنجاب کے انسپکٹرز محمد زبیر، عبدالقدیر، عبداللطیف، انسپکٹر سٹی ٹریفک پولیس سہیل احمد، پبلک ریلیشن آفیسر سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن محمد نبیل خان، رشید عباس رشید، رانا حاکم علی نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت چیف ٹریفک آفیسر ملتان سردار موارہن خان نے کی۔ سپرنٹینڈنٹ ڈی آر سی میڈم سمیرا ستار نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Address

+30° 14' 39. 52", +71° 33' 48. 83"
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Drug Rehabilitation Center Multan-Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Drug Rehabilitation Center Multan-Official:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category