09/03/2023
حیاتین (وٹامن) کا استعمال
وٹامن صرف ہمارے جسم کی مشینری کو خوراک پہنچانے,نشوونما دینے,بچوں کی جسمانی ساخت بنانے اور نو جوانوں میں سختی قوت پیدا کرنے کا باعث ہیں جن کی وجہ سے وہ سردی اور متعدی امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔بچوں میں اس وٹامن کی خاص ضرورت ہے اس سے محروم ہو جاٸیں تو انکی نشوونما رک جاتی ہے اور مرض سوکھا پیدا ہوتا ہے۔چربیوں میں یہ وٹامن کافی مقدار میں پایا جاتا ہے چنانچہ اس کی مقدار کاڈ لیور آٸل(مچھلی کے تیل)میں پاٸ جاتی ہے۔دودھ,بالاٸ,مکھن, انڈے کی ذردی اور پنیر میں بھی وہ خاصی مقدار میں ملتی ہیں اس کے علاوہ نباتات کے سبز پتوں اور سبز ترکاریوں مثلاً گاجر,مولی اور کیلا ,انناس,ٹماٹر,اور آم میں یہ وٹامن زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔
وٹامن بی
وٹامن بی زیادہ تر بیجوں اور غلوں میں پاۓ جاتے ہیں چاولوں میں اس کی خاصی مقدار ہوتی ہے۔انڈوں سبز ترکاریوں,آلوٶں,گوشت اور دودھ میں بھی پاۓ جاتے ہیں,گیہوں,مکٸ وغیرہ غلوں کے چھلکے میں ملتے ہیں۔
وٹامن سی
جن بچوں کی پرورش دودھ کے ڈبے سے کی جاتی ہے اور وہ بد قسمتی سے تازہ دودھ اور تازہ پھلوں سے محروم رہتے ہیں وہ بھی اس مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں وٹامن سی کا خاصہ ہے کہ آگ پر جوش دینے سے ضاٸع ہو جاتے ہیں لیکن پھٹے ہوے دودھ میں ان کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔
وٹام ڈی
وٹامن ڈی دودھ,مکھن,گھی اور انڈوں میں ملتے ہیں مچھلی کے تیل(کاڈ لیور آٸل)میں مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
وٹامن ای
یہ زیادہ تر غلوں اور بیجوں کے چھلکوں میں پاۓ جاتے ہیں,گیہوں کے چھلکوں میں ان کی مقدار زیادہ ہوتی ہےاس کے علاوہ انڈے کی ذردی,روغن زیتون,مغز بنولہ اور چنے کی دال میں بھی پاۓ جاتے ہیں۔
وٹامن کا اندھا دھند استعمال
وٹامن کو دریافت ہوۓ کافی عرصہ گزر چکا ہے,لیکن کتنے آدمی ہیں جو ان کی ماہیت اور ضرورت کو سمجھتے ہیں؟کسی چیز کو بغیر سوچے سمجھے استعمال کیے جانا کتنا خطرناک ہے اس کا اندازہ آپ آسانی سے لگا سکتے ہیں ہمارے ملک میں اکثریت ایسے نوجوانوں کی ہے جو طاقت کے متلاشی ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ان کا جسم تیزی سے تنومند اور توانا ہو جاۓ لیکن یہ نہیں سمجھتے کہ قوت حاصل کرنے کا راز کیا ہے,ایسی دواٶں کے بل بوتے پر حاصل کی گٸ قوت دیرپا نہیں ہوتی۔
یہ مفید معلومات مفاد عامہ کے لئے ہے کیونکہ قومیں اللہ تعالی کے فضل سے علم سے ہی ترقی کرتی ہیں. ہم میں اخلاص,احساس,صلہ رحمی,خیر خواہی,لازمی ہونی چاہیے.اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم جب کوئ مسلم ہوتا تو اس سے اس بات پر بیعت لیتے کہ تم مسلمانوں کے خیر خواہ رہو گے۔
ناشر
دواخانہ سلیمانی ہربل