الرقیة الشرعیة النبویة

الرقیة الشرعیة النبویة Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from الرقیة الشرعیة النبویة, Alternative & holistic health service, Muridke.

We Treat all type of Black Magics and Jins problem, Stopping Pregnancy, Marriage Break-up & Marriage Problem, Failure in Business with Quran-o-Sunnah
https://wa.me/923000426249
https://www.youtube.com/channel/UCstEhzVgJoD7pazUOtvnKxg https://islamicherbals.com/


صحیح راسخ العقیدہ روحانی معالجین (شرعی راقی) کی علامات

عام طور پر دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض لوگ چند الفاظ اور طریقے سیکھ لینے سے روحانی

معالج بن بیٹھتے ہیں۔ ایسے لوگوں پر وہی مثل صادق آتی ہے کہ ”نیم حکیم خطرۂجان اور نیم ملا خطرۂ ایمان”۔ یہ لوگ اپنا اور معاشرے کا نقصان کرتے ہیں۔ان کے پاس جانے سے ہمیشہ اجتناب کرنا چاہیے۔ تاہم ذیل میں ہم عمومی طور پر چند صفات کی طرف اشارہ کیے دیتے ہیں جو ایک روحانی معالج کے اندر پایا جانا ضروری ہے :

1. سلف صالحین کےمطابق صحیح عقیدہ رکھتا ہوجوتمام صحابہ وتابعین اورتبع تابعین کا عقیدہ تھا اورجو ہر طرح کے شک و شبہ سے محفوظ ہے۔

2. اس کے قول وفعل میں توحید خالص جھلکتی ہو۔

3. اطاعتِ الٰہی کو ہر وقت بجالانے والا ہو جس کی وجہ سے شیطان ذلیل ورسوا ہوتا ہے۔

4. عملیات کاکام صرف رضاے الٰہی کےحصول کےلیے شروع کیا ہو۔

5. عالم دین ہویاکم ازکم حافظ وقاری ہواور جادو گر،جنات اور شیاطین کی چالوں کو سمجھتا ہو۔ دینی مسائل پر عبور رکھتا ہو اور دینی کام سے وابستہ ہو۔

6. تمام حرام اشیا سےپوری طرح اجتناب کرتا ہو۔

7. ہرحال میں زبان سےامر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرنے والا ہو۔ برائی کودیکھ کرخاموش بیٹھتا ہو اور نہ ہی کسی منکر پر خوش ہوتا ہو۔

8. اسلام کےبتائے ہوئےاخلاقیات پر عمل پیرا ہو اوررذائل اخلاق وعادات(جھوٹ، دھوکا، بخل، حرص، حسد اورکینہ وغیرہ) سے دور ہو۔

9. حلال وحرام کی تمیز کرنے اور ا س کے مطابق عمل کرنے والا ہو۔

10. کبائر سےمکمل اجتناب کرنےوالا اور صغائر سے حتی المقدور بچنےوالاہو۔

11. ظاہری وضع قطع میں شریعت کامکمل پابند ہو۔

12. مال کاحریص نہ ہو اوردوسروں کےمال پر نظر نہ رکھتاہو۔

13 . دینی حلقوں اورعلما سے محبت رکھتا ہو۔

14. جنات اورشیاطین کے احوال اور ان کی چالوں کو مکمل جانتا ہو۔

15. جادو ٹونہ اور شیاطین کو بھگانےکا تجربہ اورمہارت رکھتا ہو۔

16. قرآنی اور مسنون عملیات سیکھے اور ہر قسم کے غیر شرعی عملیات ووظائف اور چلہ کشی سے بچتا ہو۔

17 . لوگوں سےہمدردی رکھنےوالا ہو اور سائلین کی حالت سن کر اُنہیں فریبی دھوکا باز یا جعل ساز نہ سمجھتا ہو۔

18. انسانوں کی خوشی کےلیے شرعی احکام توڑنےپررضامند ہونے والا نہ ہو۔

19. یہ عقیدہ رکھتا ہوکہ اللّٰہ کاکلام جن و شیاطین پر اثر کرتاہے اور اس میں کسی تذبذب کا شکار نہ ہو۔

20. ثابت قدم اور پختہ مزاج ہو۔جلدباز، بےصبر اورمتلون مزاج نہ ہوکیوں کہ روحانی علاج ؍عملیات کوشروع کرنا توہر ایک کا اپنااختیار ہے لیکن اسےچھوڑنا نہایت خطرناک ہوتا ہے۔

21. معالج کے لیے شادی شدہ ہونامستحب ہے۔

22. لوگوں میں سے بالخصوص مریضوں کے رازوں کا مکمل امین ہو۔

23. عامل ذہنی اعتبار سے مضبوط الحواس اور جسمانی اعتبار سے بارعب اور طاقتور ہو کیونکہ بسا اوقات مریض سے کشتی وہاتھا پائی بھی ہو جاتی ہے۔

24. عامل اس کام کو دعوت دین کا بہت بڑا ذریعہ سمجھے اور اس کو دینی خاص مشن کے طور پر لے نہ کہ ہوس پرستی اور خود غرضی کا ذریعہ بنائے۔

25. عامل باحیا ہو اور دینی ومعاشرتی اعلیٰ اقدار کا حامل ہو اور نظر بد کے استعمال سے پرہیز کرے جو ہر گناہ کا پیش خیمہ ہے۔

26. لوگوں کی شفا اور عقیدے کی اصطلاح کا بے حد حریص ہو اس طرح ان کو نماز، روزہ، زکوٰۃ اور ذکر واذکار کا پابند بنائے۔

27. اپنے اور لوگوں کے اعمال کا یومیہ بنیاد پر محاسبہ کرے۔

28 . جلوت اور خلوت میں ہمیشہ اپنے مریضوں کے لیے دعا گو ہو۔

29 . اپنا اور اس عظیم مشن کا خیال کرتے ہوئے ہر اس کام کو اختیار کرنے کی کوششیں کرے جو اس کے شایان شان اور لائق احترام ہے اسی طرح ہر اس کام سے اجتناب کرے جو خود اس کی عزت، احترام اور دین کے منافی ہے۔

27/04/2026

🧴💐 مسک… الاسود مسک الطھارہ
ایک آزمودہ علاج، جس سے شیاطین بے حد پریشان ہوتے ہیں!

شیاطین گندگی، ناپاکی اور بدبو دار جگہوں کو پسند کرتے ہیں، لہٰذا عمدہ خوشبوئیں، خصوصاً مسک (سفید
سیاہ ) ان کے لیے سخت تکلیف کا باعث بنتی ہیں، اور یہ اللہ کے حکم سے انہیں اذیت دیتی ہیں۔
💐 مسک سے علاج کیسے کیا جائے؟

🔹 مسک کو روغنِ زیتون پر دم کرکے ملا کر جسم پر لگایا جائے…
یہ مس اور حسد کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے۔

🔹 سفید مسک خاص طور پر مسِ عاشق کے لیے مفید ہے
اسے اندرونی کپڑوں پر ( لیکوڈ شکل میں) لگایا جائے،
تو خبیث جن عورة کے مقامات سے دور بھاگتا ہے۔
ہزاروں مریضوں نے اسے آزمایا اور فائدہ اٹھایا۔
🔹 سفید اور سیاہ مسک کا غسل رُقیہ سننے کے ساتھ بہت نافع ہے

• مثانے کے مسائل اور پیشاب بند ہونے کی تکلیف کے لیے
• شوہر کے ساتھ قربت میں رکاوٹ (ربطِ زوج) اور ہمبستری کے مسائل کے لیے

بعض مریضوں میں اس کا اثر فوراً ظاہر ہوا۔
🔹 خواتین کے لیے خصوصی فائدے

مسک کو پانی میں حل کرکے روئی یا کپڑے پر لگا کر رات بھر رحم (یوٹرَس) کی جگہ پر رکھا جائے
یہ درج ذیل مسائل میں بے حد نافع ہے

✔️ ماہواری کے مسائل
✔️ غیر معمولی خون رِسنا
✔️ انفیکشن اور سوزش
✔️ بار بار حمل ضائع ہونا
اور بہتر یہ ہے کہ اس میں قسطِ ہندی پسا ہوا شامل کیا جائے۔
🔹 سر، کمر، ہاتھ، پاؤں اور رحم کے درد کے لیے
مسکِ اسود درد کی جگہ پر لگا کر رُقیہ کے دوران اچھی طرح مالش اور دباؤ دیا جائے…
آپ محسوس کریں گے کہ خبیث جن بھاگ رہا ہے اور درد فوراً کم ہوجائے گا، ان شاء اللہ۔
🔹 سحرِ مشموم (سونگھنے والے جادو) کے لیے
مسک + روغن حَبّہ سوداء پر دم کیا ہوا
اسے دم کیے ہوئے اُبلے پانی میں ملا کر مریض اس کی بھاپ لے۔
🔹 جو لوگ خواب میں کھلائے جانے (کھانے پر مجبور کیے جانے) کی شکایت کرتے ہیں
وہ سونے سے پہلے مسک اور زیتون کے تیل پر دم کیا ہوا مرکب ہونٹوں پر لگا لیں۔
مسک اور اسی طرح کی چیزیں معاون اسباب ہیں،
اصل شفا رُقیہ شرعیہ اور قرآنِ عظیم سے ہے۔
🌿 اور مدد و شفا صرف اللہ ہی کے اختیار میں ہے۔
الرقیة الشرعیة النبویة

اپنی زندگی کی کتاب ہر کسی کے سامنے مت کھولو، کیونکہ ہر پڑھنے والا تعریف کرنا نہیں جانتا، اور کچھ نگاہیں نعمت کو بھی اس ط...
27/04/2026

اپنی زندگی کی کتاب ہر کسی کے سامنے مت کھولو، کیونکہ ہر پڑھنے والا تعریف کرنا نہیں جانتا، اور کچھ نگاہیں نعمت کو بھی اس طرح دیکھتی ہیں جیسے وہ خود اس کی حقدار تھیں۔کچھ ایسے بدباطن لوگ ہوتے ہیں جو حسد اور دل کے چھپے ہوئے بغض پر پیدا کیے گئے ہوتے ہیں۔
الراقی عثمان ظفر
الرقیة الشرعیة النبویة

✍️ سورۃ النور کا راز، اس کی بھلائی اور اس کا نور بہت عظیم ہے۔ یہ ہر عاشق جن کو جسم سے نکالنے اور جلانے والی ہے، اور ہر ا...
27/04/2026

✍️ سورۃ النور کا راز،
اس کی بھلائی اور اس کا نور بہت عظیم ہے۔ یہ ہر عاشق جن کو جسم سے نکالنے اور جلانے والی ہے، اور ہر اس بہن کے لیے فائدہ مند ہے جس کے نکاح میں رکاوٹ ہو۔
لہٰذا میں ہر بہن کو نصیحت کرتا ہوں کہ اگر خوشخبری چاہتی ہو تو اس طریقے سے عمل کرے👇
روزانہ 👇
✔️ سونے سے پہلے وضو کریں، اچھی طرح وضو کریں، دو رکعت نماز ادا کریں، اپنی نیت کو تازہ کریں، اللہ پر حسنِ ظن رکھیں اور اسی پر توکل کریں۔
✔️ دو رکعت نماز پڑھیں اور سو مرتبہ استغفار کریں۔
✔️ اپنے جسم پر مشک الاسود لگائیں جس پر آیت الکرسی تین بار پڑھ کر دم کیا گیا ہو۔
✔️ کچھ پانی پر معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) پڑھ کر دم کریں۔
✔️ اس پانی کو تین بار پئیں، اس سے غسل کریں، اور باقی پانی گھر میں چھڑک دیں۔
✔️ پھر بیٹھ کر سورۃ النور کی تلاوت شروع کریں۔
✔️ تلاوت اس نیت سے کریں کہ عاشق جن جل جائے اور منگنی و نکاح میں آسانی ہو۔
✔️ تلاوت آواز کے ساتھ، خشوع، تدبر اور تکرار کے ساتھ کریں، اور جسم پر دم کر کے ہاتھ پھیریں۔
✔️ بہتر ہے کہ ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھیں۔
✔️ اس عمل کو پابندی سے جاری رکھیں اور خیر کی امید رکھیں۔
عمل کو مزید تقویت دینے کے لیے سورت النور کی تلاوت سنیں بھی۔ صبح شام
اللہ تعالیٰ آپ سب کو شفا عطا فرمائے 🤲
اخوکم راقی عثمان ظفر✍️
الرقیة الشرعیة النبویة

26/04/2026
🔴 السِّحرُ المشموم 🔴(سونگھایا گیا جادو)یہ جادو اس نیت سے کیا جاتا ہے کہ متاثرہ شخص کے دماغ اور عقل پر اثر انداز ہو۔اسے ع...
26/04/2026

🔴 السِّحرُ المشموم 🔴
(سونگھایا گیا جادو)
یہ جادو اس نیت سے کیا جاتا ہے کہ متاثرہ شخص کے دماغ اور عقل پر اثر انداز ہو۔
اسے عموماً بخور (دھونی)، خوشبوؤں یا عطر کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے۔
یعنی جادوگر ایسا جادو تیار کرتا ہے جو سانس کے راستے اندر داخل ہو کر اثر ڈالتا ہے۔
اس جادو کا نشانہ ذہین اور مظبوط بارعب شخصیت کے مالک افراد ہوتے ہیں جنہیں انکی صلاحیت سے خائف خبیث حاسد شخص نشانہ بناتا ہے تاکہ اسکی برتری قائم رہ سکے ۔
نوکری پیشہ لوگ اسکا عام شکار ہیں ۔ تعلیمی اداروں میں مد مقابل اس کو انجام دیتا ہے ۔
تخلیقی صلاحیتوں والے افراد اسکا خاص نشانہ بنتے ہیں ۔ یہ ہمدردی اور خلوص کے لبادے میں پیش کیا جانے والا پرفیوم عطر ہوتا ہے جسے تحفتاً پیش کیا جاتا ہے ۔ دشمنی کی نیت سے 🔥
السحر المشموم کی علامات 👇🏼👇🏼👇🏼
🔶 سر میں بھاری پن اور مسلسل سخت درد (سر درد یا صداع)۔
🔶 سینے میں گھٹن، سانس لینے میں تنگی اور احساسِ اختناق۔
🔶 سانس پھولنا، دمہ (asthma) یا سانس کی نالیوں میں جلن۔
🔶 گردن کے دونوں اطراف (اخدَعین) اور ابروؤں کے اوپر شدید درد۔
🔶 پیشانی (ناصیہ) کے درمیان یا ماتھے میں مسلسل نبض یا دھڑکن محسوس ہونا۔
🔶 سُونگھنے کی حس کا ختم ہو جانا (فقدان حاسة الشم)۔
🔶 بار بار چھینکیں آنا اور ناک سے پانی بہنا۔
🔶 مسلسل کھانسی اور سینے سے بلغم کا خارج ہونا۔
یہ علامات اس بات کی علامت ہیں کہ جادو سانس کے ذریعے جسم کے اندر داخل ہوا ہے، خاص طور پر دماغ، ناک اور پھیپھڑوں پر اثر ڈالتا ہے۔
السحر المشموم کا علاج
🔻 پہلا مرحلہ
1. آیاتِ ابطال السحر (جادو توڑنے والی آیات) کے ساتھ سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی جائے۔
2. ان آیات سے دم کیا گیا پانی پیا جائے، نہایا جائے اور بدن پر مالش کی جائے۔
3. ناک میں دم کیا ہوا پانی اسپرے (بخاخ) کے ذریعے ڈالا جائے۔
4. دم کیا ہوا پانی ناک سے کھینچ کر باہر نکالا جائے تاکہ اثر زائل ہو۔
5. چہرے پر دم کیا ہوا پودینے کا تیل (زیت النعناع) لگایا جائے۔
6. باقاعدگی سے رقیہ الرأس (سر کے لیے مخصوص رقیہ) سنیں ۔
السحر المشموم اور سائنَس (الجيوب الأنفية) کے لیے مکمل علاج
اخوکم ✍🏼 راقی عثمان ظفر
پودینے کے تیل میں تھوڑا سا زیتون کا تیل شامل کریں۔
پھر اس پر رقیہ شرعیہ پڑھ کر دم کریں۔
صبح و شام ایک ایک قطرہ ناک میں ٹپکائیں۔
(مسک الاسود ) پر رقیہ پڑھ کر دم کریں۔
پھر اسے گہرائی سے سانس کے ذریعے سونگھیں، خاص طور پر جب السحر المشموم کی رقیہ سن رہے ہوں۔
حجامہ (Cupping Therapy) لازمی کریں
کاہل (گردن کے اوپر والا حصہ)
اخدَعین (گردن کے دونوں کنارے)
ابروؤں کے اوپر
ناک کے دونوں جانب
یا فوخ (سر کا درمیان حصہ)
ہر مہینے ایک بار یہ عمل کیا جائے۔
یاد رکھیں حجامہ کی تکرار سے جلد شفاء یابی کا حصول ممکن ہے ۔
روزانہ کم از کم ایک بار دم کیا ہوا زیتون کا تیل سر، پیشانی اور سائنَس کے مقامات پر لگائیں۔
روزانہ رقیہ ابطال السحر المشموم سنیں۔
یوٹیوب پر موجود ہے
📖 وہ آیات جو تیل اور مشک(مسک الاسود )پر دم کی جائیں
سورۃ الفاتحہ (بار بار دہرائیں)
سورۃ الاخلاص، الفلق، الناس (بار بار دہرائیں)
آیت الکرسی (بار بار دہرائیں)
دم کرتے وقت ہر آیت کے بعد ہلکا سا نفث (تھوک کی نمی کے ساتھ پھونک) تیل یا مشک(مسک الاسود )پر کریں۔
🌿 آیاتِ ابطال السحر المشموم
(جادو توڑنے والی آیات)
اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
"وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
فَغُلِبُوا هُنَالِكَ وَانقَلَبُوا صَاغِرِينَ
وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ
قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
رَبِّ مُوسَى وَهَارُونَ"
(سورۃ الأعراف: 117-122)
"وَقَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُونِي بِكُلِّ سَاحِرٍ عَلِيمٍ
فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَهُمْ مُوسَى أَلْقُوا مَا أَنتُمْ مُّلْقُونَ
فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَى مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ
إِنَّ اللَّهَ سَيُبْطِلُهُ
إِنَّ اللَّهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ
وَيُحِقُّ اللَّهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ"
(سورۃ یونس: 79-82)
"قَالُوا يَا مُوسَى إِمَّا أَن تُلْقِيَ وَإِمَّا أَن نَّكُونَ أَوَّلَ مَنْ أَلْقَى
قَالَ بَلْ أَلْقُوا
فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِن سِحْرِهِمْ أَنَّهَا تَسْعَى
فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُّوسَى
قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنتَ الْأَعْلَى
وَأَلْقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا
إِنَّمَا صَنَعُوا كَيْدُ سَاحِرٍ
وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ أَتَى"
(سورۃ طہ: 65-69)
"وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ
إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا
وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ
وَلَا يَزِيدُ الظَّالِمِينَ إِلَّا خَسَارًا"
(سورۃ الإسراء: 81-82)
"وَقَدِمْنَا إِلَى مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنَاهُ هَبَاءً مَّنثُورًا"
(سورۃ الفرقان: 23) سو بار
"وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ يَنسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا"
(سورۃ طہ: 105) 33 بار
"عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا"
(سورۃ الانسان: 6) 11 بار
🌧 دعائیں🤲🏼
اللهم فجر عقد السحر المشموم،
اللهم فجر كل عقدة في الأنف والجبهة عقدوها.
اللهم فجر عقد الرأس تفجيرا،
اللهم فجر كل عقدة في مجرى التنفس عقدوها،
اللهم ابطل كل سحر مشموم.فی عطر او بخور
یہ طریقہ قرآنی شفا رقیہ الشرعیہ پر مبنی ہے۔
صدقہ جاریہ کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔
میرے لئے اور میری ٹیم اور ادارے کے لیے دعا گو رہیں ۔ شکریہ
اسے یقین، صبر، اور توکل کے ساتھ اختیار کریں
کیونکہ شفا صرف اور صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
والسلام
الرقیة الشرعیة النبویة

26/04/2026

Live ruqiya for black majic. Bad 👀eye and Hasasd الرقیة الشرعیة النبویة

26/04/2026

جو شخص معصوم بچوں پر جادو کرتا ہے وہ انسانیت کے دائرے سے خارج ہے۔
لیکن وہ مائیں بھی ان بچوں کے اس انجام کی کسی حد تک ذمہ دار ہیں جو یہ فاش غلطی کرتی ہیں کہ اپنی اولادوں کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز لگا کر لوگوں کو خود دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان پر جادو کر دیں🚨🚫
جیسے کہ اس ویڈیو میں دیکھ لیں کہ دو جڑواں بچیاں انکی ماں نے سوشل میڈیا پر ان کی تصویریں ڈالی
بچپن کی پاکیزگی کو زہر آلود کرنے والا بدترین دشمنِ فطرت ہے۔
ایسا انسان اپنے دل کی سیاہی کو معصوم جانوں پر اتارتا ہے، جو سراسر ظلم ہے۔
بچوں کے خواب برباد کرنے والا، اللہ کی لعنت کا حق دار ہے۔
جو حسد اور بغض سے بچوں کی زندگیاں اندھیروں میں دھکیلتا ہے، وہ خیر سے محروم ہے۔
ایسے لوگوں کے لیے دنیا اور آخرت میں ذلت و رسوائی مقدر ہے۔
معصومیت سے دشمنی کرنا، ربّ کے غضب کو دعوت دینا ہے۔
جو اپنے ہاتھوں سے کسی بچے کی راہیں مسدود کرے، وہ اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکتا۔
بچپن میں جادو کرنا ظلمِ عظیم ہے جس کی معافی صرف اللہ کی مشیت پر موقوف ہے۔
ایسے ظالمین کے لیے ہلاکت، بربادی اور عذابِ شدید کی بددعائیں روا ہیں۔
الرقیة الشرعیة النبویة

25/04/2026

Address

Muridke

Opening Hours

Saturday 11:00 - 17:00
Sunday 11:00 - 17:00

Telephone

923000426249

Website

https://youtube.com/@raqiusmanzafar8107?si=3yZTGdY4sMdX6mCA

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الرقیة الشرعیة النبویة posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to الرقیة الشرعیة النبویة:

Share

کالا جادو، جنات، نظربد کا علاج

ہم باذن اللہ تعالی کالے جادو، جنات، نظربد، حسد، شادی میں رکاوٹ، جدائی کا جادو، حمل کا نہ ہونا، امراض کا جادو، محبت کا جادو، پاگل پن کا جادو نیز اور بہت قسم کے جادو کا علاج صرف اور صرف قرآن کریم اور مسنون دعاوں سے شرعی طریقے سے کرتے ہیں