Al-Aziz Hospital

Al-Aziz Hospital Govt. Al-Aziz Hospital & College of Paramedical Sciences, Nangal Sahdan, Muridke

01/12/2025

"A first aid training session, organized by Rescue, is being held for students at Government Al-Aziz Hospital."











20/11/2025

📢 گورنمنٹ العزیز ہسپتال اینڈ کالج آف پیرامیڈیکل سائنسز، مریدکے اب آپ کے ساتھ ڈیجیٹل دنیا میں بھی!

عوام الناس کی سہولت اور صحت سے متعلق مستند معلومات کی بروقت فراہمی کے لیے، گورنمنٹ العزیز ہسپتال ننگل ساہداں، مریدکے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔

اب آپ گھر بیٹھے ہسپتال کی تازہ ترین سرگرمیوں، نئے منصوبوں، ہیلتھ ٹپس، اور ڈاکٹرز کی دستیابی کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں!

واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے کلک کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029Valb8cELSmbkOYexXi1l

فیس بک پیج لائیک کرنے کیلئے کلک کریں:
https://www.facebook.com/gahmdk

یوٹیوب چینل سبکرائب کرنے کیلئے کلک کریں:
https://www.youtube.com/

ٹک ٹاک چینل فالو کرنے کیلئے کلک کریں:
https://www.tiktok.com/

خدمت انسانیت میں حصہ شامل کرنے کیلئے اس میسج کو اپنے حلقہ احباب میں بھی شیئر کریں۔

15/11/2025

خسرہ روبیلا کمپین 17 تا 29 نومبر











61 واں ماہانہ فری طبی کیمپ30 اکتوبر 2025ء بروز جمعرات صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بلا تعطل جاری رہنے والا 61واں ماہانہ فری...
06/11/2025

61 واں ماہانہ فری طبی کیمپ

30 اکتوبر 2025ء بروز جمعرات صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک بلا تعطل جاری رہنے والا 61واں ماہانہ فری میڈیکل کیمپ مثالی نظم و ضبط، اعلیٰ طبی خدمات اور جذبہ انسانیت کے ساتھ بمقام گورنمنٹ العزیز ہسپتال مریدکے منعقد ہوا۔
اس کیمپ میں 440 مریضوں کا طبی معائنہ (تفصیلی کلینیکل ایگزامینیشن Clinical Examination) کیا گیا اور تمام مریضوں کو مفت ادویات (Free Medicines) فراہم کی گئیں۔
الحمدلله...! اب تک منعقد ہونے والے تمام فری طبی کیمپس میں مجموعی طور پر 21,350 مریضوں کو علاج، تشخیص، مشاورت اور ادویات کی فراہمی کی سہولت دی جا چکی ہے جبکہ ہزاروں مریضوں کو حجامہ (Cupping Therapy) کے ذریعے مختلف امراض جیسے دردِ مفاصل، اعصابی کمزوری، اور کرونک (Chronic) بیماریوں سے شفا ملی۔
اس کیمپ میں لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ، چنیوٹ، قصور، چیچہ وطنی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اور بہاولپور سمیت مختلف شہروں سے مریضوں نے آ کر استفادہ کیا جو اس طبی مشن کی وسعت اور عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
اس بابرکت خدمت میں ملک کے ممتاز ماہرینِ طب نے شرکت فرمائی جن میں شامل تھے:
حکیم محمد رفیق شاہین لاھوری
حکیم محمد اشفاق نورپوری
سفیر طب حکیم اصغر چشتی
حکیم ثناء الله شیخوپوری
حکیم شاہد اقبال قصوری
حکیم عرفان وارث
حکیم مرزا فہیم بیگ
حکیم میاں محمد عرفان شہزاد
حکیم عبدالرؤف قمر
حکیم ظفر الله
حکیم عبدالله
حکیم طارق عزیز مجذوبی
حکیم۔مولانا عتیق معاویہ
حکیم فضل الرحمن
حکیم ابو بکر سندھی
قابلِ قدر فی میل حجامہ ایکسپرٹس نے خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن میں نہایت پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں۔ مجموعی طور پر طبی ماہرین اور معاون عملے پر مشتمل 30 رکنی ٹیم نے مربوط اور منظم انداز میں دن بھر اپنی خدمات سرانجام دیں۔
تمام انتظامی و تکنیکی امور میں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اکرام الحق پورے دن موقع پر موجود رہے اور نگرانی کرتے رہے۔ ان کی قیادت میں عملے نے اپنی ذمہ داریاں خلوص، نظم اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ انجام دیں۔
آخر میں خصوصی شکریہ ڈاکٹر تنویر شبیر کا ادا کیا جاتا ہے جو بطور ایڈمنسٹریٹر اس مشن کے روحِ رواں ہیں۔ ان کی رہنمائی، تنظیمی صلاحیت اور شفقت بھرا تعاون ہی اس مسلسل خدمت کے پسِ منظر میں حقیقی قوت ہے۔
یہ کیمپ محض علاج گاہ نہیں بلکہ خدمتِ انسانیت، طبِ نبوی ﷺ کے فروغ اور صحتِ عامہ کے شعور کا ایک روشن استعارہ ہے۔
الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس کارِ خیر کو قبول فرمائے، اس کے دائرہ اثر کو مزید وسیع کرے، اور تمام معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

حکیم رانا عابد حسین
ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ










03/11/2025











27/10/2025

30 October 2025 | Tibb Camp | Invitation by Dr. Shahid Iqbal (Hakeem / PhD Scholar)










27/10/2025

30 October 2025 | Tibb Camp | Invitation by Dr. Iqbal (Eye Department)










27/10/2025

30 October 2025 | Tibb Camp | Invitation by Dr. Asif (Dental Department)










27/10/2025

30 October 2025 | Tibb Camp | Invitation by Dr. Sher Aziz (Medical Officer)










27/10/2025

30 October 2025 | Tibb Camp | Invitation by Dr. Ikram Ul Haq (Medical Superintendent)










23/09/2025










Address

Nangal Sahdan
Muridke
51000

Telephone

+924237390500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Aziz Hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al-Aziz Hospital:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram