28/11/2025
وزیر صحت عامہ آزاد جموں و کشمیر سید بازل علی نقوی سے ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر کے وفد کی ملاقات کی
مظفرآباد (پریس ریلیز)
وزیر صحت عامہ و بہبود آبادی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سید بازل علی نقوی سے ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن آزاد کشمیر کے نمائندہ وفد نے چیئرمین ڈاکٹر عثمان محبوب اعوان اور سرپرستِ اعلیٰ سردار خالد محمود کی سربراہی میں ملاقات کی۔وفد میں میر محمد عارف، سکریٹری جنرل ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن آزاد کشمیر؛خواجہ افتخار، ضلعی صدر مظفرآباد؛ محمد اقبال اعوان، ڈویژنل صدر ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن؛.ملک احتشام، جنرل سکریٹری ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن مظفرآباد؛راجہ بابر تبسم, مرکزی سکریٹری اطلاعات؛راجہ ارسلان خان, ضلعی سیکرٹری نشرو اشاعت؛ سی ڈی س کے نمائندگان میں سید حسن رضا سبزواری؛ ویکسینیشن کے نمائندگان پونچھ سے سہراب حنیف اور دیگر نمائندگان شامل تھے۔ملاقات کے دوران وفد نے وزیر صحت عامہ کو محکمہ صحت عامہ اور محکمہ بہبود آبادی کا قلمدان سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی، پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور امید ظاہر کی کہ سید بازل علی نقوی کی قیادت میں صحت کے محکموں میں مؤثر اصلاحات، مضبوط نظم و نسق اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں مزید بہتری آئے گی۔وفد نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اندر پیشہ ورانہ امور، ملازمین کے مسائل، ترقیاتی اقدامات، اور سروس اسٹرکچر سے متعلق اہم نکات بھی پیش کیے۔ اس موقع پر ملازمین کی فلاح و بہبود، بہتر ورکنگ ماحول، صحت عامہ کی خدمات کی بہتری اور فیلڈ سٹاف کے جائز مطالبات پر پیش رفت کے حوالے سے بھی نیک خواہشات اور امید کا اظہار کیا گیا۔وزیر صحت عامہ نے وفد کی جانب سے خیرمقدمی کلمات اور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق مضبوط بنانے، شفافیت کو یقینی بنانے اور صحت عامہ کی خدمات کو مزید بہتر و موثر بنانے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔محکمہ صحت میں جدید اصلاحات پر تبادلہ خیال ہوا..ملاقات کے دوران وفد نے وزیر صحت عامہ کو قلمدان سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کی سرپرستی میں محکمہ صحت میں جدید انتظامی اصلاحات,شفافیت پر مبنی طریقہ کار,ڈیجیٹل مینجمنٹ سسٹم کا نفاذ,فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کے معیارات کی بہتری,ہسپتالوں میں سہولیات کی اپ گریڈیشن,اور خصوصی مانیٹرنگ میکنزم کی تشکیل جیسے اقدامات تیزی سے آگے بڑھیں گے۔عوام کو دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر یقیں دہانی دیتے ہوئے وفد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے بی ایچ یوز/آر ایچ سیز کی استعداد کار میں اضافہ ؛موبائل ہیلتھ یونٹس کا کو فعال کرنا؛ یمرجنسی ریسپانس سسٹم کو مضبوط بنانا، ویکسینیشن، مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ، اور نان کمیونیکیبل ڈیزیز پروگرامز کو فعال بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملازمین کے مسائل اور فلاح و بہبود کے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔وفد نے صحت ملازمین کی ترقی، سروس اسٹرکچر، پروموشنز، رسک الاؤنس، اور ورکنگ کنڈیشنز سے متعلق اہم نکات بھی پیش کیے اور مطالبہ کیا کہ فیلڈ اسٹاف کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ وہ عوام کی خدمت زیادہ یکسوئی اور ذمہ داری کے ساتھ کر سکیں۔وزیر صحت کا عزم اور مسائل کی یقین دہانی پر بھی شکریہ ادا کیا گیا۔وزیر صحت سید بازل علی نقوی نے وفد کی طرف سے خیرسگالی کے جذبات، پھولوں کے گلدستے اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں بنیادی سے لے کر اعلیٰ سطح تک شفاف اصلاحات لائی جائیں گی۔عوام کو صحت کی سہولیات میسر، قابلِ رسائی اور معیاری بنائی جائیں گی۔ریاست بھر کے ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کو جدید مشینری، تربیت یافتہ عملے اور مربوط نظام کے ساتھ اپ گریڈ کیا جائے گا۔عوام کی دہلیز پر صحت کی سہولیات پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ملازمین کے جائز مسائل اور مطالبات کو سنجیدگی سے حل کیا جائے گا تاکہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔وزیر صحت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نئے اصلاحاتی ویژن کے تحت آزاد کشمیر کا صحت نظام عوام دوست، شفاف، جدید اور سروس ڈیلیوری کی بہترین مثال بنے گا۔