آؤ ہومیوپیتھی سیکھتے ہیں . Learn homeopathi

آؤ ہومیوپیتھی سیکھتے ہیں . Learn homeopathi Contact us on WhatsApp for online treatment and ordering medicines۔
whatsapp numbr 03113710676

ہومیوپیتھی ایک سائنسی اور قدرتی طریقۂ علاج ہے جو "مثل علاج بمثل" کے اصول پر کام کرتی ہے
یہ علاج جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو متحرک کر کے بیماری کو جڑ سے ختم کرتا ہے، بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹس کے۔
آن لائن مشورہ کیلئے فیس کے ساتھ وٹس ایپ کریں)
0311 3710676

05/12/2025
05/12/2025
04/12/2025

👈👈 👇👇👇
خواتین کے مخصوص امراض ان مسائل پر مشتمل ہوتے ہیں جو خاص طور پر خواتین کو درپیش آتے ہیں اور ان کا تعلق ہارمونی تبدیلیوں، تولیدی نظام، اور مخصوص جسمانی ساخت سے ہوتا ہے۔ ان امراض کو عام طور پر درج ذیل گروپوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:

👈👈1. حیض کے مسائل (Menstrual Disorders)

👈مسائل:۔۔۔
حیض کی بے قاعدگی (Irregular Periods)
زیادہ خون بہنا (Menorrhagia)
دردناک حیض (Dysmenorrhea)
حیض کی بندش (Amenorrhea)

👈وجوہات:۔۔
ہارمونی عدم توازن۔
ذہنی دباؤ یا غذائی قلت۔
۔تولیدی نظام کی بیماریاں

👈👈2. لیکوریا (Leucorrhea)

👈علامات:۔۔۔
سفید یا پیلا اخراج۔
خارش اور جلن۔
بدبو دار یا زیادہ اخراج۔

👈وجوہات:۔۔
انفیکشن۔
رحم یا اندام نہانی کی کمزوری۔
ہارمونی مسائل۔

👈👈3. بانجھ پن (Infertility)

👈مسائل:۔۔۔
حمل نہ ٹھہرنا۔
۔بیضہ دانی کے مسائل
۔رحم کی اندرونی ساخت کی خرابی۔

👈وجوہات:۔۔۔
ہارمونی عدم توازن۔
تناؤ، غذائیت کی کمی، یا جنسی کمزوری۔

👈👈4. مینوپاز کے مسائل (Menopause Issues)

👈مسائل:۔۔
ہاٹ فلیشز۔
نیند کی کمی۔
موڈ سوئنگ اور تھکن۔

👈وجوہات:۔۔
ہارمونی تبدیلیاں۔
جسمانی کمزوری۔

👈👈5. تولیدی نظام کی بیماریاں۔

👈عام بیماریاں:۔۔
پولی سسٹک اووری سنڈروم (PCOS)
فائبرائیڈز (Fibroids)
اینڈومیٹریوسس

👈وجوہات:۔۔
جینیاتی عوامل۔
ہارمونی عدم توازن۔

👈6. حمل کے دوران مسائل

👈مسائل:۔۔۔
متلی اور قے (Morning Sickness)
خون کی کمی (Anemia)
پیچیدہ حمل (Complicated Pregnancy)

👈وجوہات:۔۔

غذائی قلت
جسمانی یا ذہنی دباؤ۔

👈👈👈

👈1. حیض کے مسائل (Menstrual Disorders)

معلومات:..
حیض کی بے قاعدگی، شدید درد یا غیر معمولی خون کا بہاؤ۔
اس کی وجہ ہارمونی عدم توازن، ذہنی دباؤ یا غذائی قلت ہو سکتی ہے۔

👈ہومیوپیتھک ادویات:
👉1. Pulsatilla 30 یا 200۔
بے قاعدہ حیض اور موڈ میں
تبدیلی کے لیے۔

👉2. Magnesium Phos 6x:۔۔
دردناک حیض (گرم پانی کے ساتھ لیں)۔

👉3. Cimicifuga 30 یا 200
شدید درد اور ذہنی دباؤ کے لیے۔

👈کمبینیشن:۔۔۔
Pulsatilla 30 + Magnesium Phos 6x + Cimicifuga 30

👈2. لیکوریا (Leucorrhea)

معلومات:۔۔
سفید یا پیلے رنگ کا اخراج، جلن، خارش یا بدبو۔
عام طور پر ہارمونی عدم توازن یا انفیکشن کی وجہ سے۔

👈ہومیوپیتھک ادویات:۔۔
👉1. Calcarea Phos 6x:
طویل مدتی لیکوریا کے لیے۔

👉2. Kreosotum 30:
بدبو دار اخراج اور جلن کے لیے۔

👉3. Sepia 30 یا 200
کمزوری اور جلن کے ساتھ اخراج کے لیے۔

👈کمبینیشن:

Calcarea Phos 6x + Kreosotum 30 + Sepia 30

👈3. بانجھ پن (Infertility)

معلومات:۔۔۔
حمل ٹھہرنے میں مشکلات۔
وجوہات میں ہارمونی عدم توازن، ذہنی دباؤ، یا جسمانی کمزوری شامل ہیں۔

👈👈ہومیوپیتھک ادویات:۔۔
👉1. Folliculinum 30:۔
ہارمونی توازن کے لیے۔

👉2. Agnus Castus 30:۔
جنسی بے رغبتی یا کمزوری کے لیے۔

👉3. Lycopodium 30 یا 200
کم خود اعتمادی اور ہاضمے کے مسائل کے ساتھ بانجھ پن۔

👈کمبینیشن:
Folliculinum 30 + Agnus Castus 30 + Lycopodium 30

👈4. مینوپاز (Menopause) کے مسائل

معلومات:۔۔
علامات میں ہاٹ فلیشز، تھکن، موڈ سوئنگ اور نیند کے مسائل شامل ہیں۔
یہ عمر کے ایک فطری مرحلے کا حصہ ہے لیکن ہارمونی تبدیلیوں سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

👈ہومیوپیتھک ادویات:
👉1. Lachesis 30 یا 200
ہاٹ فلیشز اور جذباتی مسائل کے لیے۔

👉2. Sepia 30 یا 200
موڈ سوئنگ اور کمزوری کے لیے۔

👉3. Sulphur 30:
نیند کی کمی اور جلد کی خشکی کے لیے۔

کمبینیشن:
Lachesis 30 + Sepia 30 + Sulphur 30

👈5. حمل کے دوران مسائل (Pregnancy Complaints)

معلومات:۔۔
عام مسائل میں متلی، الٹی، چکر اور تھکن شامل ہیں۔
غذائیت کی کمی یا ہارمونی تبدیلیاں اس کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

ہومیوپیتھک ادویات:
👉1. Nux Vomica 30:۔
متلی اور بدہضمی کے لیے۔

👉2. Ferrum Phos 6x:۔
خون کی کمی اور تھکن کے لیے۔

👉3. Cimicifuga 30:۔
ذہنی دباؤ اور خوف کے ساتھ جسمانی کمزوری کے لیے۔

👈کمبینیشن:
Nux Vomica 30 + Ferrum Phos 6x + Cimicifuga 30

عمومی ہدایات:
1. پوٹینسی کا انتخاب:۔۔
30 پوٹینسی عمومی مسائل کے لیے،
200 پوٹینسی زیادہ شدت والے مسائل کے لیے۔

👉👉👉PK-76
ایک ہومیوپیتھک کمبینیشن ہے جو خواتین کے مختلف مخصوص امراض کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر خواتین کے ہارمونی عدم توازن اور حیض سے جڑے مسائل، لیکوریا، بانجھ پن، اور جسمانی کمزوری کے لیے تجویز کیا جاتا ہے۔

👉👉PK-76
کن مسائل میں استعمال ہوتا ہے؟

یہ کمبینیشن درج ذیل مسائل میں مؤثر ہے:

👈1. حیض کی بے قاعدگی (Irregular Periods)

👈2. حیض کے دوران یا بعد کی کمزوری

👈3. لیکوریا (White Discharge)

👈4. بانجھ پن (Infertility)

👈5. ہارمونی عدم توازن (Hormonal Imbalance)

👈6. مینوپاز کے مسائل (Menopause Issues)

👈7. ذہنی دباؤ اور تھکن کے اثرات

جو نئے ڈاکٹر حضرات ہیں جن کو کوئی سنگل میڈیسن سمجھ نہ آئے تو یہ ایک کمپنی کا کمبینیش ہے اس کو استعمال کریں اور اپنی پریکٹس کو چار چاند لگائیں ۔

👉👉👉👉👉👉PK-76 👇👇👇👇
اس میں شامل ہومیوپیتھک ادویات اور ان کی مختصر سی معلومات۔
👉1. Aletris Farinosa 3x:۔۔
خواتین کی کمزوری اور لیکوریا کے لیے۔
رحم کی صحت کو بہتر بناتی ہے، حیض کی بے قاعدگی اور تھکن میں مفید۔

👉2. Caulophyllum Thalictroides 3x:۔۔
دردناک حیض (Dysmenorrhea) اور بانجھ پن کے لیے۔
رحم کے پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے اور ہارمونی توازن بحال کرتی ہے۔

👉3. Helonias Dioica 3x:
تھکن، رحم کی کمزوری، اور لیکوریا کے لیے۔
خواتین کے ہارمونی مسائل اور رحم کی کمزوری میں مؤثر۔

👉4. Kali Phosphoricum 3x:۔۔
ذہنی دباؤ، تھکن، اور نروس کمزوری کے لیے۔
اعصاب کو سکون دیتا ہے اور توانائی بحال کرتا ہے۔

👉5. Cimicifuga Racemosa 3x:۔۔
حیض کی بے قاعدگی اور موڈ سوئنگ کے لیے۔
رحم اور ہارمونی سسٹم کو بہتر بناتی ہے، ذہنی دباؤ میں مفید۔

👉6. Magnesium Phosphoricum 6x:
حیض کے دوران شدید درد کے لیے۔
درد کو کم کرتی ہے اور رحم کے پٹھوں کو سکون فراہم کرتی ہے۔

👉👉👉PK-76 👇👇
کے استعمال کا طریقہ

خوراک:
دن میں 3 بار 15-20 قطرے آدھے کپ پانی میں ملا کر لیں۔

علامات کے مطابق 2-3 ہفتے یا ڈاکٹر کے مشورے سے۔

👈👈نوٹ ۔۔
1. کسی شدید مسئلے میں ماہر ہومیوپیتھک ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
2. دوا کے ساتھ متوازن خوراک اور طرزِ زندگی کو اپنائیں۔

آپ کی دعاؤں کا طلبگار
ہومیوپیتھک ڈاکٹر صابر حسین
نادر ہومیوپیتھک کلینک شہر ماہرہ ۔ضلع مظفرگڑھ۔
03113710676
Whatsapp number
Muhammad Ansar Vijay Kaushal Nazir Ahmed Panhwer حکیم اللہ گجر Iqbal Khan

۔   🧠      (صرف میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے)> تحریر و تحقیقمرحوم ہومیوپیتھک ڈاکٹر عابد راؤ اللہ پاک مرحوم کو ج...
04/12/2025

۔
🧠

(صرف میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے)
> تحریر و تحقیق
مرحوم ہومیوپیتھک ڈاکٹر عابد راؤ
اللہ پاک مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
آمین۔

> نوٹ
یہ پوسٹ علم کا ایک نیا خزانہ ہے برائے مہربانی اسے مکمل پڑھیں۔

✨ علم کی ترقی اور دماغی طاقت
قرآن کی دعا "رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا" (میرے رب، میرے علم میں اضافہ فرما) کا انگریزی ترجمہ "Allah Advance me in knowledge" (اللہ مجھے علم میں ترقی عطا فرما) انتہائی گہرا ہے۔ یہ دعا نہ صرف علم، بلکہ "ایڈوانس" علم کے دروازے کھولتی ہے، جس سے مزید گہرے سائنسی حقائق اور علم کے نئے راستے کھلتے ہیں۔

انسان کا دماغ (ہارڈ ڈسک)

انسان کا دماغ اللہ کی عطا کردہ ایک ایسی "ہارڈ ڈسک" ہے جس کے سامنے کمپیوٹر ایک چھوٹی سی مثال ہے۔
* پروسیسرز (دماغی افعال کو بہتر بنانے والی دوائیں):
* Anacardium: یادداشت کی کمزوری، ذہنی تھکن اور کسی کام پر توجہ مرکوز نہ کر پانے کی صورت میں استعمال ہو سکتی ہے۔ یہ دماغ کے پروسیسنگ افعال کو تقویت دیتی ہے۔

* Kali\ Phosphoricum
یہ اعصابی کمزوری، ذہنی تناؤ، اور تھکن کی حالتوں میں مفید ہے۔ یہ خلیوں کی توانائی اور دماغی افعال کو بحال کرنے میں مدد کرتی ہے۔

😥 روحانی بگاڑ سے جسمانی امراض کا آغاز

جب انسان اللہ پر یقین سے ہٹ کر انسانوں یا دوسرے ذرائع پر انحصار کرنے لگتا ہے، تو اس کا اثر اس کے جسمانی کیمیا پر پڑتا ہے۔

ہارمونز میں کمی

Dopamine اور Serotonin جیسے اعلیٰ ہارمونز کی سطح گرنے لگتی ہے۔

جذباتی کیفیت

انسان غمگین اور فکر مند رہنے لگتا ہے، جسے ایلوپیتھک ڈاکٹر Anxiety اور Stress کا نام دے کر Tranquilizers (نیند آور ادویات)
پر لگا دیتے ہیں۔
یہ سلسلہ پیچوٹری گلینڈ (Pituitary Gland)
کو متاثر کرتا ہے، جو جسم کے
Endocrine System
(نظامِ غدود)
کا ماسٹر کنٹرولر ہے۔

پیچوٹری گلینڈ اور ہارمونل عدم توازن

پیچوٹری گلینڈ کے متاثر ہونے سے انتہائی قیمتی ہارمونز کا اخراج اور نظام درہم برہم ہو جاتا ہے

ہارمون کا نام اور فنگشن

Thyroid Stimulating Harmone۔ TSH
تھائیرائیڈ گلینڈ کو متاثر کرتا ہے، جس سے میٹابولزم، توانائی اور جسم کا درجہ حرارت بگڑ جاتا ہے۔

Adrenocorticotropic Harmone۔ ACTH ایڈرینل
گلینڈ کو کارٹیسول بنانے کا اشارہ دیتا ہے، اس کے بگڑنے سے جسم کا تناؤ سے نمٹنے کا نظام متاثر ہوتا ہے۔

Follicle Stimulating Harmone۔ FSH
تولیدی نظام کو متاثر کرتا ہے، اووریز (خواتین) اور ٹیسٹیز (مردوں) میں تولیدی خلیوں کی پیدائش کو متاثر کرتا ہے۔

Luteinizing Harmone۔ LH
تولیدی ہارمونز (ایسٹروجن/ٹیسٹوسٹیرون) کے اخراج اور بیضہ دانی کے عمل (Ovulation)
کو کنٹرول کرتا ہے۔

Growth Harmone۔ GH / STH
جسم کی نشوونما، خلیوں کی مرمت اور میٹابولزم کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کی خرابی سے غیر معمولی نشوونما ہوتی ہے۔

Prolactin
دودھ پلانے والی ماؤں میں دودھ کی پیدائش کو کنٹرول کرتا ہے، دیگر اوقات میں اس کی زیادتی ہارمونل مسائل پیدا کرتی ہے۔

Oxytocin
سماجی بندھن، تولید، اور تناؤ کے ردعمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جسے "محبت کا ہارمون" بھی کہتے ہیں۔

Antidiuretic Harmone۔ ADH
گردوں کے ذریعے پانی کے توازن کو برقرار رکھتا ہے، اس کی خرابی پیشاب کی زیادتی (ڈائبیٹیز انسائپیڈس) کا باعث بنتی ہے۔

ان ہارمونز کی خرابی کے نتیجے میں پورا Endocrine System خراب ہو جاتا ہے، جس سے درج ذیل اعضاء اور نظام متاثر ہوتے ہیں

تھائیرائیڈ، جگر، گردے، پتہ، لبلبہ، تلی، اووریز، ٹیسٹیز۔
سیکرٹری گلینڈز اور لمفیٹک نظام بھی متاثر ہوتے ہیں۔

💥 آٹوایمیون بیماریاں اور ڈی این اے (DNA) میں بگاڑ
جب سیکرٹری گلینڈز اور لمفیٹک نظام متاثر ہوتے ہیں، تو آٹوایمیون بیماریوں کا آغاز ہو جاتا ہے۔ اس سے انسانی نظام میں شدید بگاڑ پیدا ہوتا ہے، جس سے مریض Multiple Diseases (متعدد بیماریوں) میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ یہ مسئلہ نیورون اور نیورو ٹرانسمیٹرز سے گزرتا ہوا آخر کار DNA کے بگاڑ تک جا پہنچتا ہے۔

ان بیماریوں میں سے بہت سی کو ایلوپیتھی لاعلاج قرار دے دیتی ہے۔

ہومیوپیتھی ڈاکٹر ان بیماریوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

💡 ہومیوپیتھک نقطۂ نظر اور ایڈوانس تھیوری

یہ حقائق Miasm (میازم) کے تصور سے بھی بہت آگے کی بات ہیں۔ ہانمن کا فلسفہ آئندہ پیش آنے والی بیماریوں کا علاج احسن طریقے سے کرنے کا آپشن دیتا ہے۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹر سائنسی اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے آسان تشخیص اور مؤثر ٹریٹمنٹ کا نظام فراہم کر سکتے ہیں۔

اہم ہومیوپیتھک ادویات

Psorinum (اینٹی میازم)
یہ سورا میازم سے متعلق دائمی اور گہرے امراض کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ جسم کے ردعمل کو بہتر بنا کر مدافعتی نظام کو طاقت دیتا ہے۔

Syphilinum (اینٹی میازم)
سفلی میازم سے جڑے تباہ کن، گہرے، اور رات کو بڑھنے والے امراض میں مفید ہے۔ یہ جسمانی اور ذہنی تنزلی کے عمل کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

Medorrhinum (اینٹی میازم)
سائی کوٹک میازم سے متعلق کثرتِ نمو (Overgrowth)، رطوبات کی زیادتی اور ورم والے امراض میں استعمال ہوتی ہے۔

Pituitary 1M (سارکوڈ)
پیٹوئٹری گلینڈ کے افعال کو متوازن کرتا ہے۔ یہ ماسٹر گلینڈ ہے جو دیگر تمام اینڈوکرائن گلینڈز کے ہارمونل اخراج کو کنٹرول کرتا ہے۔

Thyroidinum (سارکوڈ)
تھائیرائیڈ گلینڈ کے عدم توازن کو ٹھیک کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر جلد کے امراض (جیسے Psoriasis) میں استعمال ہوتی ہے کیونکہ جلد کی صحت میٹابولزم اور ہارمونز پر منحصر ہوتی ہے۔

Iodium
تھائیرائیڈ کے فعال ہونے یا ضرورت سے زیادہ کام کرنے کی حالت میں مفید ہے۔ یہ گلینڈ کے میٹابولک افعال کو ایڈجسٹ کرنے میں مددگار ہے۔

ایلوپیتھی کا سب سے بڑا ہتھیار Steroid (کارٹیسول) ہے، لیکن ہومیوپیتھی کی سوچ Cortisol کے "باپ" Pituitary سے شروع ہو کر اس کے "دادا" Hypothalamus تک جاتی ہے۔

👑 دی ماسٹر مائنڈ: ہائپوتھالامس گلینڈ

تمام سسٹم کو خراب کرنے والا ماسٹر گلینڈ پیچوٹری گلینڈ ہے، لیکن خرابی کی بنیاد پیچوٹری نہیں، بلکہ وہ گلینڈ ہے جو پیچوٹری کو کنٹرول کرتا ہے

Hypothalamus\ Gland

ہائپوتھالامس گلینڈ دراصل پیٹوئٹری کو Releasing Hormones اور Inhibiting Hormones کے ذریعے سگنل دیتا ہے۔ لہٰذا، خرابی کا بنیادی سبب ہائپوتھالامس میں ہو سکتا ہے، جو بالآخر تمام اینڈوکرائن سسٹم کو خراب کر دیتا ہے۔

> "یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔"



04/12/2025

انگریزی (Allopathic) دوائیاں — ایمرجنسی کے لیے بہترین، لیکن آخری حل ہونا چاہئیں

انگریزی دوائیں اپنی جگہ مفید ہیں، لیکن صرف ایمرجنسی میں۔
یہ دوائیں علامات کو کنٹرول کرتی ہیں—بیماری کو جڑ سے ختم نہیں کرتیں۔

کرونک بیماریاں جیسے:

ہائی ٹرائیگلیسرائیڈ💔کولیسٹرول
❣️شوگر (Diabetes)🌹کرونک کھانسی🥀بلڈ پریشر❤️جوڑوں کا درد🌹آنتوں کے مسائل

ان میں انگریزی دوائیں صرف وقتی آرام دیتی ہیں۔
جیسے ہی دوائی بند کریں → علامت واپس۔

کیوں؟
کیونکہ اصل علاج لائف اسٹائل میں بہتری ہے، نہ کہ دوائی۔

✔ جڑ سے علاج تب ممکن ہے جب آپ:

اپنی خوراک درست کریں
روزانہ جسمانی سرگرمی بڑھائیں❣️نیند پوری کریں📚ذہنی دباؤ کم کریں🪵پانی مناسب مقدار میں لیں💗وزن کو متوازن رکھیں

ایمرجنسی میں انگریزی دوائی ضرور لیں،
لیکن کرونک بیماریوں کے مستقل علاج کے لیے ہومیوپیتھک، غذائی، اور طرزِ زندگی کی اصلاح بنیادی ضرورت ہے۔

— ڈاکٹر عبدالرب شیرانی

📚 ڈاکٹر عبدالرب شیرانی کی کتابیں دستیاب ہیں

🔹 A.R. Sherani Clinical Guide (گنجینہ مجربات و مرکبات کے ساتھ) — قیمت: 1075

🔹 A.R. Sherani 1M CM Clinical Guide
(آسان مٹیریا میڈیکا + 1100 نسخہ جات) — قیمت: 1250

🔹 A.R. Sherani محدودیت و امکانات ہومیوپیتھی
(پاکٹ گائیڈ کے ساتھ) — قیمت: 1000

🔹 A.R. Sherani میازم شناسی و ہومیوپیتھی — قیمت: 1400

🔹 A.R. Sherani ہوموٹوکیسکالوجی و ہومیوپیتھک
(زہریلے بوجھ سے شفاء تک) — قیمت: 1400

📍 شہید میر نعمت اللہ جان شیرانی فری ڈسپنسری
کیڈٹ کالج روڈ، پشین، بلوچستان

📞 03024562756

📍 گوگل میپ لوکیشن:
https://maps.app.goo.gl/8JhWUi4R438G5Faq9

📢 واٹس ایپ چینل:
https://whatsapp.com/channel/0029VaCkx52A89MhF7Z5rg2k


#اےآرشیرانی

02/12/2025
  (   💊 Lyssin (Hydrophobinum)  نِل سپرمز (Azoospermia) کے لیے ہومیوپیتھک دواLyssin ایک ہومیوپیتھک دوا ہے جو خاص طور پر ...
01/12/2025

(


💊 Lyssin (Hydrophobinum)
نِل سپرمز (Azoospermia) کے لیے ہومیوپیتھک دوا
Lyssin
ایک ہومیوپیتھک دوا ہے جو خاص طور پر ان علامات کے مجموعے کے لیے تجویز کی جاتی ہے جو عام طور پر Azoospermia (ایسی حالت جس میں منی میں سپرم بالکل صفر ہوں) کے کچھ مخصوص مریضوں میں پائی جاتی ہیں۔ یہ دوا ہومیوپیتھک ڈاکٹروں میں کم استعمال ہونے کے باوجود، اس مخصوص کلینیکل تصویر میں اہم نتائج دکھا سکتی ہے۔

اہم علامات اور خصوصیات

یہ دوا
Lyssin ایسے مریضوں کے لیے ہے جن میں درج ذیل
علامات پائی جاتی ہوں

تشخیص (Diagnosis)
مریض کی سپرم اینالیسس (Semen Analysis) رپورٹ میں ہمیشہ سپرمز کا نتیجہ 'صفر' آیا ہو۔ یعنی وہ Azoospermia
کا مریض ہو۔

جنسی خواہش (Sexual Desire)

مریض کے اندر جنسی خواہش (Libido) بہت زیادہ موجود ہو۔

جنسی صحت (Physical Health)

جسمانی لحاظ سے مردانہ آلہ تناسل (P***s) ظاہری طور پر بالکل ٹھیک ہو۔

ڈسچارج کی کمی (Discharge Issue)

ہم بستری
(In*******se)
کے دوران یا تو ڈسچارج
(Ej*******on)
بالکل نہ ہوتا ہو۔
یا پھر ڈسچارج کی مقدار بہت معمولی یا کم ہو۔

Te**es (خصیے)

مریض کے خصیے (Te**es) سائز میں چھوٹے ہوں (Small Te**es)

ازحد خواہش

اس کے باوجود جنسی ملاپ کی ازحد خواہش اور لگن موجود ہو۔

🌟 اس دوا کی انفرادیت

یہ دوا اس لیے منفرد ہے کیونکہ یہ ایک ایسی کیفیت کو مخاطب کرتی ہے جہاں سپرمز کی مکمل غیر موجودگی کے باوجود مریض کی جنسی طاقت اور خواہش برقرار رہتی ہے، جو کہ بعض اوقات دیگر Azoospermia کیسز سے مختلف ہوتی ہے۔ یہ ہومیوپیتھی میں "Symptom Totality" کے اصول کے تحت ان خاص علامات کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔

⚠️ اہم نوٹ

ہومیوپیتھک علاج ہمیشہ ایک مستند ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی زیر نگرانی اور ان کی مکمل کیس ٹیکنگ کے بعد ہی شروع کیا جانا چاہیے۔ خود سے دوا کا استعمال یا خوراک کا تعین نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

تحریر و تحقیق
ہومیوپیتھک ڈاکٹر ماس گجرات

#ہومیوپیتھی #طب #صحت

30/11/2025
30/11/2025

Send a message to learn more

Address

Muzaffargarh
34200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when آؤ ہومیوپیتھی سیکھتے ہیں . Learn homeopathi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to آؤ ہومیوپیتھی سیکھتے ہیں . Learn homeopathi:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram