15/09/2025
🌸 *ضلح* *ننکانہ* *صاحب* 🌸
سروائیکل کینسر خواتین کا جان لیوا مرض ہے جس سے بچاؤ کا واحد حل بروقت HPV کی ویکسینیشن ھے۔
جو کہ 9 سال سے 14 سال کی بچیوں کو لگوا کر ممکن ہے
*ڈپٹی* *کمشنر* *ننکانہ* *صاحب*
*محمد* *تسلیم* *اختر* *راؤ*
تفصیل کے مطابق HPV مہم کے سلسلہ میں ایک جامع جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب میں منعقد ہوا
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد روحیل اختر چوھدری ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد کامران واجد ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران
ڈاکٹر محمد ذیشان شبیر،
ڈاکٹر محمد طاہر
،ڈاکٹر نوید مظہر
ڈاکٹر محمد عدنان افضل ڈسٹرکٹ فوکل پرسن HPV
محمد نواز دیرتھ DSV
سی ای ایجوکیچن
ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ایجوکیشن میڈم مہوش
پرائیوٹ سکولز ایسویشن ننکانہ صاحب کے صدر قیصر عرفان ،
سکھ کمیونٹی کے صدر سردار دیاسنگھ
کرسچین کمیونٹی کے چئیرمن بشیراحمد بھٹی
اورمذھبی راہنماوں کے علاوہ
ریسکیو 1122 اور
میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی سرپرستی میں عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یونیسف کے تعاون سے15 سے27 ستمبر تک پہلی بار سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن مہم شروع کی جا رہی ہے جس کے تحت 9 سال سے 14 سال کی بچیوں کو HPV ویکسین لگائی جائے گی اور اس کے بعد یہ ویکسین روٹین EPI کا حصہ بن جائے گی لہذا 9سال سے 14 سال تک کی تمام بچیوں کو HPV ویکسین کی بروقت فراہمی نہ صرف ان کی صحت کی ضامن ہے بلکہ یہ اقدام آئندہ نسلوں کو بلخصوص خواتین کو کینسر جیسی موذی مرض سے محفوط رکھنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گی۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے متعلقہ اداروں کو ہدات جاری کی کہ وہ سکولوں اور مراکز صحت کے علاوہ کمیونٹی لیول پر ویکسینیشن مہم کو مؤثر اور بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں.
ڈاکٹر محمد کامران واجد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ 90 ٹیمیں ضلع ننکانہ صاحب میں تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ یونین کونسل کی سطح پر سکولوں،مدارس، ہسپتالوں اور دیگر مقامات پر ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کریں گی۔اجلاس کے اختام پر تمام متعلقہ اداروں خاص طور پر ایجوکیشن،اوقاف،ریسکیو 1122 نے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔