28/10/2025
🏥 جاوید ہسپتال - ایک اور کامیاب سرجری!
الحمدللہ!
جاوید ہسپتال میں ایک انتہائی حساس اور اہم ترین سرجری کامیابی سے مکمل کی گئی، جس میں مریضہ کے پیٹ سے 10 کلوگرام وزنی رسولی نکالی گئی۔
یہ نازک آپریشن ڈاکٹر حیات اللہ (جنرل سرجن)، ڈاکٹر جاوید محمود، ڈاکٹر اسامہ اور ان کی ماہر ٹیم نے اپنی بہترین صلاحیتوں اور انتھک محنت سے انجام دیا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مریضہ مکمل طور پر صحتیاب ہو کر اپنے گھر واپس گئی۔
اہلِ علاقہ، مریضہ اور اس کے اہلِ خانہ نے ڈاکٹر صاحبان اور جاوید ہسپتال کی پوری ٹیم کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے زندگی بچا کر ایک بڑا کارنامہ انجام دیا۔
جاوید ہسپتال — جہاں ہر زندگی ہمارے لیے قیمتی ہے