18/11/2025
✨ نواں سالانہ – پیامِ اقبال گولڈ میڈل تقریب۔
📅 12 نومبر 2025
📍 الحمراء ہال نمبر 3، لاہور
آج پیامِ اقبال گولڈ میڈل تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے ایک بڑے اعزاز اور فخر کی بات رہی۔ یہ وہ روح پرور محفل تھی جہاں اقبال کے پیغام کے امین، فکرِ اقبال کے سفیر اور قومی خدمت کے درخشاں چراغ ایک ہی چھت تلے جمع تھے۔
اس تقریب میں پاکستان کی ان عظیم شخصیات کو علامہ اقبال گولڈ میڈل سے نوازا گیا جنہوں نے علم، ثقافت، سماجی خدمات اور قومی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی محنت، لگن اور خدمت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کی شان میں اضافہ فرمایا مہمان خصوصی محترم
ڈاکٹر اصغر مسعودی، سید نور، نورالحسن، اور ڈاکٹر وحید الزمان طارق نے، جن کی موجودگی نے اس پروگرام کو مزید باوقار اور یادگار بنا دیا۔
اور میرے لیے یہ لمحہ زندگی کی خوبصورت کامیابیوں میں سے ایک ہے کہ بندہء ناچیز کو بھی '' " سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز نہ صرف میرے کام کی پذیرائی ہے بلکہ خدمتِ انسانیت کے سفر میں ایک نئی حوصلہ افزائی بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ کا شکر،والدین کی دعائیں، اساتذہ کا احسان، اور دوستوں و محسنوں کا تعاون ہمیشہ میرے ساتھ رہا۔