22/10/2025
Press release=22/10/2025
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ کل نوشہرہ میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر عالمزیب جدون صاحب نے کل ڈین کی پوسٹ سے استعفیٰ دیا تھا جس کو آج چیرمین بورڈ آف گورنر نے منضور کیا اور ڈاکٹر حامد اللہ صاحب کو نیا ڈین نوشہرہ میڈیکل کالج تعینات کیا گیا ۔
عالمزیب جدون صاحب کے آنے سے سٹوڈنٹس میں امید کی ایک کرن پیدا ہوا تھا کہ انشاللہ یہ سٹوڈنٹس کےلئے اور اس کالج کےلئے کچھ کریں گے لیکن بدقسمتی سے آج انہوں نے استعفیٰ دے دیا کیونکہ وہ اصول کا آدمی تھا اور ہم سب کو پتہ ہے کہ پاکستان میں اس طرح کے لوگوں کو زیادہ دیر تک ایسے پوسٹوں پر رہنے نہیں دیا جاتا۔
ہم چیرمین بورڈ آف گورنرز سے یہ سوال
کرتے ہیں
کہ اگر آپ میں اس ڈین کے ساتھ چلنے کی ہمت نہیں تھی تو آپ اسے لائے کیوں تھے کیا مجبوری تھی ؟
ڈین نے استعفیٰ کیوں دیا ایسا کیا وجہ تھا کہ اس نے اچانک ایسا سٹیپ لیا؟
اپنے جو ایڈورٹائزمنٹ شئر کیا تھا کہ ہم نوشہرہ میڈیکل کالج میں ایک پراپر میرٹ کرائیٹریا کے مطابق ڈین کو تعینات کریں گے
آج تک کیوں نہیں کررہے ہوں کیا مسئلہ ہے؟
کیا آپکو نوشہرہ میڈیکل کالج کے مسائل کا علم نہیں ہے مثلاً اب تک یہ ہاسٹل کیوں نہیں بن رہا ، کالج کہ کھولنے کہ ٹھیک 3 مہنیے بعد کالج میں اے سی سیسٹم کا خراب ہونا اور اب تک کوئی پوچھنے والے کا نہ ہونا آخیر کیا وجہ ہوسکتی ہے؟
آج ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا اس کالج کو مزید تجربات کا مرکز بنے سے پرہیز کریں اور پراپر آیک ڈین کو لایا جائے جو میرٹ پر آئے تاکہ وہ سٹوڈنٹس کے مسائل کا حل نکال سکے ورنہ عنقریب تم لوگوں کو نوشہرہ میڈیکل کالج کے طلبہ ایک ایسا سرپرائز دیں گے کہ انشاللہ پھر سب کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کریں گے اور اپنا حق زبردستی سے چین لیں گے ۔
باقی ڈاکٹر عالمزیب جدون صاحب نے ایک مہینے کہ اندر یہ ثابت کر دیا کہ جب انسان کا ارادہ کام کرنے کا ہوں نہ کہ لوٹ مار کرنے کا تو انسان بہت کچھ کر سکتا ہے۔
ترجمان وائ ڈی اے این ایم سی
YDA NMC🚩
YDA KPK
Asfandyar Khan Bhittani
Hafeez Orakzai
YDA QHAMC Nowshera