02/11/2025
رشتے ہمیشہ قربانیاں مانگتے ہیں
صبر شکر اور حوصلہ مانگتے ہیں
شکر گڑھ کا رہائشی یہ معذور جوڑا جنہوں نے عزم و ہمت کی نئ داستان رقم کی ہے
محمد شاہد ملک دونوں بازوں سے معذور ہے
شاید ملک نے پاؤں کی انگلیوں سے تعلیم کا آغاز کیا اور جد مسلسل کے بعد گریجویشن کی ڈگری حاصل کی
آج کل محمد شاہد ملک گورنمنٹ سکول میں کلرک کی نوکری کررہے ہیں
محمد شاہد کی بیوی سعدیہ جاوید جو ٹانگوں سے معذور ہے اور ہر قدم پر اپنے میاں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے
سعدیہ جاوید نے بھی بی ایڈ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اسکے علاوہ ہومیوپیتھک کا کورس بھی کر رکھا ہے
معذور جوڑے کا کہنا ہے انسان اگر صبر شکر اور حوصلے سے چلے تو زندگی انتہائی خوبصورتی سے گزرتی ہے
نکاح ایک خوبصورت رشتہ ہے جس کے لیے دونوں میاں بیوی کو قربانی دینا پڑتی ہے ہمت و حوصلہ سے چلنا پڑتا ہے
محمد شاہد کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے نے معذور افراد کے نکاح کو ناممکن بنا دیا ہے جو سراسر غلط ہے رشتے پیار محبت اتفاق اور حوصلے سے بنتے ہیں نا کہ جسمانی معذوری سے
دعا ہے اللہ عزوجل اس جوڑے کو سلامت رکھے.