YDA Dhq nowshehra

YDA  Dhq nowshehra dhq nowshehra

01/10/2024

ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ
میں آنے سے پہلے جعلی اہلکاروں سے ہو جائیں خبردار ۔
نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال
جہاں راہ چلتے آوارہ گردوں نے کیجولٹی کا چارج سنھبال رکھا ہے ۔
صحافی کامران خٹک کے بیٹے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں راہ چلتے پرائیویٹ لڑکے
نے پیراسٹامول ڈرپ سے ہوا نکالے بغیر چڑھا دیا آدھا ڈرپ چڑھا دیا جس کے باعث ان کی حالت غیر ہوگئی ۔ بعد ازاں ڈرپ نکال لیا گیا ۔
صحافی کامران خٹک نے
معلومات حاصل کی تو پتہ چلا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا ہسپتال کا ملازم نہیں ہے
بلکہ جعلی ملازم ہے
جو
ہسپتال میں گزشتہ تین سال سے ایمرجنسی جیسے اہم شعبہ
جہاں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریض لائے جاتے ہیں
اتنے اہم حساس شعبہ میں غیر تربیت یافتہ لڑکوں کو لاکر عو نہ مام کی
سانسوں سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے ۔۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ میں
جعلی ٹیکنیشن جعلی ڈسپنسروں کو ایمرجنسی جیسے شعبہ میں
لاکر مریضوں کو موت کی وادیوں میں پہنچا رہےہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ
اس وقت رجواڑا میں تبدیل ہو چکا ہے جہاں پر محکمہ صحت کی رٹ نہیں چلتی
جہاں بیسوں لوگ سفید کوٹ پہن کر خود کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے
ٹیکنیشن اور ڈسپنسر ظاہر کرکے مریضوں کو موت کی منزل
پر روانہ کرنے کی تربیت میں لگے ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی آمین گنڈا پور وزیر صحت خیبرپختونخواہ سیکرٹری صحت /
ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت خیبرپختونخواہ /
میڈیکل سپرنٹینڈنٹ
ڈاکٹر مجتبیٰ علی سے جعلی اہلکاروں کو ہسپتال میں لانے والے
زمہ اداروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن خیبر پختونخوا ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن خیبر پختونخوا کا ہنگامی اجلاس صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر اسفن...
25/01/2023

پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن خیبر پختونخوا

ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن خیبر پختونخوا کا ہنگامی اجلاس صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی اور چیئرمین وائی ڈی اے ڈاکٹر سید ایاز علی شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں شعبہ صحت کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی گئی

ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں پہ ٹی ائی کی مسلط کردہ سیاسی اور غیر قانونی تمام ایم ٹی ائی کے بورڈ اف گورنرز کو ختم کیا جائے

نوشیروان برکی سمیت ان تمام سیاسی ٹاوٹس کے ناموں کو ای سی ایل میں ڈال کر ان کی کرپشن کی شفاف انکوائری کی جائے

صحت کارڈ میں کی جانے والی کرپشن کا آڈٹ کیا جائے

سابق وزیر صحت تیمور جھگڑا کی سربراہی میں شعبہ صحت میں ہونے والی بے قاعدگیوں کیخلاف کاروائی کی جائے

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹر ہاسٹلوں سے ڈاکٹروں کی بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، ہسپتال انتظامیہ کی کسی بھی غیر قانونی اقدام کی بھر پور مزاحمت کرینگے

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو ختم کرکے حکومتی وسائل سرکاری ہسپتالوں پر لگا کر عوام کی مفت طبی سہولیات دی جائے

ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈی کوتل کا ایم ایس نفسیاتی طور پر ٹھیک نہیں ہسپتال کے بہترین مفاد میں اسکو فورا انتظامی عہدے سے ہٹایا جائے

ایف سی پی ایس پاس کرنے انڈکشن کے امیدوار ڈاکٹروں کیلئے ٹریننگ سیٹوں میں اضافہ کیا جائے

ہمارے تمام مطالبات جائز اور ائینی ہے، حکومت ہمارے مطالبات کی منظوری کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کریں ورنہ ہم ہر قسم کا جمہوری اور آئینی حق استعمال کر سکتے ہیں

ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن خینر پختونخواہ

18/01/2023

Shame on ex minister
عمران خان کی ڈاکٹرز کے لیے خدمات
1۔ ایم ٹی آئی ایکٹ
2۔ پی ایم سی ایکٹ
3. این ایل ای
4۔ مستقل ، ایڈہاک اور کانٹریکٹ ملازمتوں میں خاطر خواہ کمی
5۔ سی آئی پی کی سیٹس میں کمی
6۔ لیول 4 انڈکشنز میں تسلی بخش کمی
7۔ مہنگائی میں اضافے کے باوجود تنخواہوں کا برقرار رکھنا/کمی
8۔ سپریم کورٹ کے منظور کردہ KPI الاؤنس کی عدم منظوری
9.پی ایم جیز اور FMGs کو ہاؤس جاب میں تنخواہیں نہ ملنے کی سو فیصد یقین دہانی
10. سیکیورٹی ایکٹ کی عدم منظوری
11. ادویات کی قیمتوں میں تسلی بخش اضافہ
12. سرکاری ہسپتالوں میں ادویات بشمول کینسر کی ادویات کی فراہمی میں کمی۔
13۔ پہلی دفعہ ڈاکٹرز کے احتجاج پر لاٹھی چارج
14. میٹرنٹی اور میڈیکل لیوز میں الاؤنسز کا خاتمہ
پھر بھی کچھ ڈاکٹرز اور لیڈرز کو تبدیلی آئی ہوئی ہے ؛سمجھ سے باہر ہے

مظلوموں کی آواز اور حق اور سچ کیلئے ساری زندگی لڑنے والے سینیر وکیل لطیف لالا کو  آج ہائی کورٹ کے اندر بار روم  میں  شہی...
16/01/2023

مظلوموں کی آواز اور حق اور سچ کیلئے ساری زندگی لڑنے والے سینیر وکیل لطیف لالا کو آج ہائی کورٹ کے اندر بار روم میں شہید کردیا گیا۔۔
لطیف لالا نے ہمیشہ ڈاکٹرز کمیونٹی کی جدوجہد اور صحت کے نظام کے لئے کوششوں میں اپنا بھرپور کرداراداکیا۔۔
آج ساری ڈاکٹر کمیونٹی ان کی شہادت پر غمزدہ ہے اور ان کے لواحقین اور وکلاء کمیونٹی کے ساتھ اس مشکل کی گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں

Moment of shame for  Chief Minister KP and minister health .
03/01/2023

Moment of shame for Chief Minister KP and minister health .

Long live yda for efforts regarding illegally occupied doctors residences Asfandyar Khan Bhittani long live president yd...
22/12/2022

Long live yda for efforts regarding illegally occupied doctors residences Asfandyar Khan Bhittani long live president yda kp.

07/10/2022

Address

Nowshera

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA Dhq nowshehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category