Dr Sarmad Sattar Rana

Dr Sarmad Sattar Rana Medical Specialist/Consultant Physician/Gastroenterologist

30/11/2025

*منقول*
ڈیوٹی ڈاکٹرز سے کہہ دیجیے ، مریضہ کی حالت دیکھ کر زیادہ شور نہ مچائیں!

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

———————-

آپ لوگ غلط سیزیرین کرتے ہیں ، کمائی کے لیے ___ ایک ڈاکٹر دوست کا الزام ۔

نہیں ایسا نہیں ہے، سرکاری ہسپتالوں میں تو صرف ضرورت کے تحت کیا جاتا ہے لیکن پرائیویٹ ہسپتالوں کا مفاد اور سہولیات کی کمی ایک علیحدہ مسلہ ہے___ ہمارا جواب۔

یہ تو بہانے ہیں محض ….ہمارے دوست کی بیگم کا اپنا ہسپتال اور ان کی پورے علاقے میں شہرت ہی یہ ہے کہ وہ نارمل ڈلیوری کرواتی ہیں اور شازونادر ہی کسی کو سیزیرین کی ضرورت پڑتی ہے۔ لوگ دور دور سے ان کے ہسپتال میں آتے ہیں ۔

کتنی ڈلیوریاں کرواتیں ہیں وہ مہینے کی ؟ ہم نے پوچھا ۔

تقریباً چار سو سے پانچ سو ___

اور ان میں سیزیرین کی شرح ؟ ہمارا سوال ۔

تقریباً ایک فیصد ___ جواب۔

یعنی چار سو میں سے چار …. کیسے ممکن ہے یہ ؟ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق کم سے کم شرح بیس فیصد ہونی چاہئے وہ بھی پوری سہولیات اور ٹیم کے ساتھ …. اور اب تو زیادہ تر ممالک میں یہ تیس سے پینتیس فیصد ہے جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔

ایک ڈاکٹر اکیلی اپنے ہسپتال میں ایک فیصد سیزیرین کے ساتھ کام کر رہی ہیں… کیا آپ کو یقین ہے کہ وہاں صحیح کام ہو رہا ہے ۔

سو فیصد ___

پھر یہ بتائیے کہ جن کیسسز میں آنول نیچے ہوتی ہے، بچہ الٹا یا ترچھا ہوتا ہے، بچے دانی کا منہ کھلنے میں بہت تاخیر ہوتی ہے، بچے کے دل کی دھڑکن خراب ہو جاتی ہے ، آنول پھٹ جاتی ہے یا بچے دانی …. وہ کیا کرتی ہیں ؟ اور اگر ان چار سو عورتوں میں ایسا کچھ نہیں ہوتا تو یہ ناقابل یقین ہے … میڈیکل جرنل میں رپورٹ ہونا چاہیے اسے …

یہ گفتگو ایک دوست ڈاکٹر کے ساتھ ہوئی جو ایک اور ڈاکٹر کی تعریف میں رطب اللسان تھے ۔ شدید حیرت اور ان گنت سوالوں نے ہمیں گھیر لیا تھا ۔

خیر قدرت کو کچھ اور منظور تھا ۔ ہمیں جواب ملنا ہی تھا ۔

کچھ مدت کے بعد ہم اس شہر جا پہنچے جہاں کے نواحی علاقے میں ان کا ہسپتال تھا۔ ہماری پوسٹنگ شہر کے ٹیچنگ ہسپتال میں تھی ۔ دوست ڈاکٹر کی وساطت سے تھوڑا بہت ملنا جلنا ہوا ، ہم انہیں ویسے بھی جانتے تھے کہ میڈیکل کالج میں ہماری سینئیر رہ چکی تھیں ۔

ہسپتال میں جب کچھ مہینے گزر گئے تو باتوں باتوں میں ساتھی ڈاکٹرز سے علم ہوا کہ نواحی علاقوں کے پرائیویٹ ہسپتالوں سے جو مریض ادھ موئی کیفیت میں ریفر ہو کر ہمارے ہسپتال پہنچتے ہیں ان میں ان ڈاکٹر کا ہسپتال سر فہرست تھا جن کی نارمل ڈلیوری کی شہرت اور مہارت کے چرچے ہم تک پہلے سے پہنچ چکے تھے ۔ ہائیں … ہمارا دل بند ہوتے ہوتے بچا ۔

خیر بعض اوقات ٹیچنگ ہسپتالوں میں کام کرنے والے رائی کا پہاڑ بھی بنا لیتے ہیں ، ہم نے اپنے آپ کو تسلی دی ۔

کچھ اور ماہ گزر گئے ۔

ایک شام ان لیڈی ڈاکٹر کے شوہر کا فون آیا کہ ہم ایک مریضہ ریفر کرنا چاہتے ہیں جو باوجود کوشش کے ڈلیور نہیں ہو رہی … پہلا بچہ ہے…

کر دیجیے… ایمرجنسی لینے سے تو کوئی بھی ہسپتال انکار نہیں کرتا ۔

ریفر تو ہم کر رہے ہیں لیکن …. وہ کہتے کہتے رک گئے۔

جی… جی … فرمائیے ؟

وہ آپ سے ایک فیور چاہئے تھی …

وہ کیا ؟

آپ ڈیوٹی پہ موجود ڈاکٹرز سے کہہ دیجیے کہ مریضہ کی حالت دیکھ کر زیادہ شور نہ مچائیں ۔ جونئیر ڈاکٹرز گھر والوں کو خوب سناتے ہیں کہ یہ کس حالت میں لے کر آئے ہو؟ پھر گھر والے ہم سے لڑنے آ جاتے ہیں۔

اوہ …. یقیننا مریضہ کی حالت زیادہ خراب ہے … ہم نے دل میں سوچا ۔

آپ مریض فورا بھیجیے ہم ہسپتال کال کرتے ہیں ابھی ..

ہسپتال کال کی اور اپنے ڈیوٹی ڈاکٹرز سے کہا کہ ایک مریضہ آ رہی ہے فلاں ہسپتال سے … لے کر فورا ہمیں بتانا، اور جو بھی کرنا ہو فورا کرنا…. اور دیکھو رشتے داروں کے سامنے زیادہ شور مت مچانا۔

آپ کو بتایا تھا نا ہم نے اس ہسپتال کے بارے میں …

ہاں ٹھیک ہے لیکن ابھی ایک عورت کی زندگی کا سوال ہے ۔

اپنے سٹاف سے بات کر کے ہم نے انہیں گرین سگنل دے دیا ۔

ہمارا خیال تھا کہ آدھے گھنٹے کے اندر ہماری ڈاکٹر فون پہ ہم سے رابطہ کریں گی ۔

ایک گھنٹہ … ڈیڑھ … دو گھنٹے … ڈھائی … آخر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور ہم نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو پھر سے فون کیا ___

آپ نے مریض کے متعلق ہمیں بتایا ہی نہیں , ہم انتظار میں بیٹھے ہیں تب سے …

جی بتا دیتے اگر مریض پہنچ جاتی …ڈاکٹر کا جواب ۔

کیا مطلب ؟ ہم نے حیرانی سے پوچھا ۔

جی مریضہ آئی ہی نہیں ، ہم تو انتظار میں بیٹھے ہیں ۔

ہمیں سن کر شدید حیرت اور پریشانی ہوئی کہ مریضہ کہاں گئی ؟ ان کے مطابق تو وہ مریضہ کو ایمبولینس میں لٹانے ہی والے تھے ۔

خیر اس اضطراب میں ہم نے انہیں فون کیا ۔ دو تین بار تو انہوں نے اٹھایا نہیں ، پھر ہم کہاں چپ رہنے والے تھے ۔ فون گھماتے رہے جب تک انہوں نے اٹھا نہیں لیا ۔

وہ آپ کی مریضہ پہنچی نہیں … سٹاف انتظار میں بیٹھا ہے ۔ ہم نے بے چینی سے پوچھا ۔

وہ … اصل میں … وہ … انہیں جواب دینا مشکل تھا ۔

کیا ہوا؟

وہ … وہ … راستے میں ہی ایکسپائر کر گئی … وہ انتہائی دھیمی آواز میں بولے ۔

کیا ؟ …. نہیں … کیوں ؟ … کیسے ؟

وہ بلیڈنگ ہوئی بہت زیادہ … تو بس راستے میں ہی چل بسی …

لیکن راستہ تو بیس پچیس منٹ سے زیادہ نہیں …

جی بس …

اس سے زیادہ کی ہمت ہم میں نہیں تھی ۔ ہم ساری رات سو نہ سکے ۔ وہ مریضہ جسے ہم نے دیکھا تک نہیں تھا اس کی چیخیں کانوں میں گونجتی رہیں ، جو پہلا بچہ ڈلیور کروانے گئی تھی ۔

ہمیں نارمل ڈلیوری کے متعلق وہ ساری بحث یاد آ گئی جس کے مطابق وہ ڈاکٹر سب کو نارمل ڈلیور کرواتی ہیں ۔ لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ ان میں سے کتنی عورتیں موت کو گلے لگا لیتی ہیں ۔

اس میں قصور ان لوگوں کا بھی ہے جو نارمل ڈلیوری کو حرف آخر سمجھتے ہوئے سیزیرین کو پیسے کمانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔

چلیے مان لیا …. ہے یہ ایک پیسے کمانے کا ذریعہ … لیکن جہاں ضرورت ہو اور جہاں ماں بچے کی سیفٹی کا کچھ بھی انتظام نہ ہو ، وہاں ایسا خطرہ مول کیوں لیا جائے ؟

اگر کچھ پیسوں کے عوض آپ کی بیٹی ، بہو ، بہن یا بیٹی بچے سمیت گھر زندہ سلامت آ جائے تو کیا برا سودا ہے یہ ؟

05/11/2025

غذائیت کی کمی آپ کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے:

• وٹامن ڈی کی کمی → بار بار انفیکشن
• وٹامن اے کی کمی → رات کا اندھا پن
• وٹامن B12 کی کمی → یادداشت ختم ہو جاتی ہے۔
فولیٹ (B9) کی کمی → خون کی کمی
• میگنیشیم کی کمی → پٹھوں میں مروڑنا
زنک کی کمی → بالوں کا گرنا
سیلینیم کی کمی → تھائیرائیڈ کا عدم توازن
• آئرن کی کمی → مسلسل تھکاوٹ
• تانبے کی کمی → توازن کے مسائل
• اومیگا 3 کی کمی → خشک جلد، کم ارتکاز
• وٹامن سی کی کمی → مسوڑھوں سے خون بہنا
• وٹامن K کی کمی → آسان خون بہنا
• وٹامن B1 (Thiamine) کی کمی → اعصاب کو نقصان
• وٹامن B2 (Riboflavin) کی کمی → پھٹے ہونٹ
• وٹامن B3 (نیاسین) کی کمی → جلد کی سوزش
• وٹامن B6 (پائرڈوکسین) کی کمی → دورے
• وٹامن ای کی کمی → بینائی کے مسائل
آئیوڈین کی کمی → گوائیٹر (گلہڑ)
• کیلشیم کی کمی → ٹوٹنے والی ہڈیاں
• پوٹاشیم کی کمی → دل کی بے قاعدہ دھڑکن

جان لیں کہ غذائی اجزاء کو جذب کرنے اور تبدیل کرنے میں توازن درکار ہوتا ہے، مثال کے طور پر… آپ کو وٹامن ڈی اور وٹامن کے کو کیلشیم میں تبدیل کرنے کے لیے میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

جگر کی چربی — خاموش قاتل بیماریاکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں:“ڈاکٹر صاحب، جگر کی چربی کیا واقعی خطرناک چیز ہے؟یہ تو ہر دوسر...
29/10/2025

جگر کی چربی — خاموش قاتل بیماری
اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں:
“ڈاکٹر صاحب، جگر کی چربی کیا واقعی خطرناک چیز ہے؟
یہ تو ہر دوسرے الٹراساؤنڈ میں نکل آتی ہے!”
آئیے، آج اسی سوال کا سائنسی جواب سمجھتے ہیں۔
جگر کیا کرتا ہے؟
جگر (Liver) ہمارے جسم کی کیمیکل فیکٹری ہے —
یہ خون صاف کرتا ہے، ہارمونز بناتا ہے، شوگر اور چربی کو کنٹرول کرتا ہے۔
لیکن جب چربی جگر کے اندر جمع ہونا شروع ہو جائے،
تو یہی فیکٹری آہستہ آہستہ سست پڑنے لگتی ہے۔
“Fatty Liver” آخر بنتا کیوں ہے؟
ریسرچ کے مطابق، جگر کی چربی کی تین بڑی وجوہات ہیں:
🍔 موٹاپا (Obesity) — خاص طور پر پیٹ کے گرد چربی
🧬 انسولین ریزسٹنس (Insulin Resistance) — یعنی جسم میں انسولین کا اثر کم ہونا
🥤 غلط خوراک — زیادہ چکنائی، چینی، فاسٹ فوڈ، اور سافٹ ڈرنکس
دنیا بھر میں تقریباً 25–30٪ بالغ افراد کو Non-Alcoholic Fatty Liver Disease (NAFLD) ہے،
جبکہ جنوبی ایشیا میں یہ شرح 40٪ سے بھی زیادہ ہے۔
یہ خاموش کیوں رہتا ہے؟
سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگوں میں کوئی علامت نہیں ہوتی۔
نہ درد، نہ بخار، نہ کمزوری۔
اور جب علامات ظاہر ہوتی ہیں، تب تک جگر کا نقصان شروع ہو چکا ہوتا ہے۔

لیکن ایک اہم بات یاد رکھیں:

یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کا Fatty Liver خطرناک
مرحلے میں تو نہیں؟
اس کے لیے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔
آپ کا ڈاکٹر آپ کے خون کے ٹیسٹ، وزن، عمر، شوگر، اور دیگر عوامل دیکھ کر
ایک اسکور یا کیلکولیشن (جیسے FIB-4 یا NAFLD fibrosis score) کے ذریعے اندازہ لگا سکتا ہے
کہ آپ کو Cirrhosis کا خطرہ کتنا ہے۔
علاج نہیں — طرزِ زندگی کی تبدیلی!
اچھی خبر یہ ہے کہ Fatty Liver کا علاج ممکن ہے —
مگر دوائیوں سے نہیں، عادتوں سے۔
✅ روزانہ 30 منٹ تیز چلنا
✅ چینی، فاسٹ فوڈ، اور سافٹ ڈرنکس چھوڑ دینا
✅ سبزیاں، پھل، اور پروٹین (انڈہ، مچھلی، دال) کا استعمال
✅ وزن میں صرف 7–10٪ کمی سے جگر بہتر ہونے لگتا ہے
✅ نیند پوری رکھنا، ذہنی دباؤ کم کرنا
یاد رکھیں:
Fatty Liver کوئی سزا نہیں، یہ ایک ویک اپ کال ہے۔
اگر آپ آج اپنی خوراک، نیند، اور حرکت بہتر بنا لیں،
تو آپ اپنے جگر کو دوبارہ مکمل صحت مند بنا سکتے ہیں۔
💪 جگر کی چربی واپس ختم ہو سکتی ہے —
بس آپ کو اسے سنجیدگی سے لینا ہوگا۔
جگر کو بچانا مشکل نہیں —
بس کھانے، چلنے اور سونے کے انداز بدلنے ہیں۔

🌟 Your Health, Our Priority! 🌟Meet Dr. Sarmad Sattar, a trusted Medical Specialist at Rehman Medical Complex, Okara.💙 “B...
21/10/2025

🌟 Your Health, Our Priority! 🌟
Meet Dr. Sarmad Sattar, a trusted Medical Specialist at Rehman Medical Complex, Okara.
💙 “Behind every prescription is a heart that truly cares.”

✅ Expert in diagnosing & treating complex medical conditions
✅ Compassionate care with modern treatment approaches
✅ Personalized attention for every patient

📍 Visit: Rehman Medical Complex, Opp. Girls College, Stadium Road, Okara
📞 Call: 044-2702666 | 0334-3067850
📧 Email: informc.oka@gmail.com

💙 Because your health deserves the best care!

آپریشن کے بعد گاؤں سے آئے ہوئے مریض کے رشتہ داروں کی ڈاکٹر سے بات چیت...ڈاکٹر صاب مریض نوں کھانڑ لئی کی دیئے...؟؟ڈاکٹر :...
13/09/2025

آپریشن کے بعد گاؤں سے آئے ہوئے مریض کے رشتہ داروں کی ڈاکٹر سے بات چیت...

ڈاکٹر صاب مریض نوں کھانڑ لئی کی دیئے...؟؟

ڈاکٹر : نرم غذا دیں...!!

مطلب کیہڑی نرم...؟؟

ڈاکٹر: دلیہ، کھچڑی، ڈبل روٹی، بسکٹ، پھل، جوس وغیرہ...!!

پھل کیہڑے کیہڑے، یاں سارے...؟؟

ڈاکٹر: کوئی بھی موسمی پھل...!!

فروٹر دے سکدے آں...؟؟

ڈاکٹر: ہاں دے دیں...!!

پر ایہہ تے کھنگ کر سکدا اے...؟؟

ڈاکٹر: اچھا تو نہ دیں

نئیں ڈاکٹر صاحب جے ضروری اے تاں کِھلا دیندے آں جی...!!

پھل روٹی توں پہلے دیئے یا بعد وچ...؟؟

ڈاکٹر: او بھائی ابھی کھانا نہیں دینا...!!

تے مریض کی کھاوے...؟؟ خوراک دا تے دس دیو... 😕

ڈاکٹر: نرم غذا کھلائیں، دلیا کھچڑی پھل ڈبل روٹی جوس وغیرہ...!!

گوشت کیہڑا کھوایئے...؟؟

ڈاکٹر: ابھی گوشت نہیں دینا...!!

چھوٹا وھڈّا کوئی وی نئیں دینا، مرغی وی نئیں؟

ڈاکٹر: نہیں مرغی بھی نا دیں...؟؟

تے مچھلی ڈاکٹر صاب...؟؟

ڈاکٹر: نہیں...!!

چوچا یا بٹیر دے دئیے...؟؟

ڈاکٹر: نہیں بابا ابھی کوئی پکانے والی چیز نہیں دینی...!! 😡

دودھ تے پلا سکدے آں...؟؟

ڈاکٹر: ہاں دے دیں...!!

کیہڑا...؟؟
کچا یا کاڑھ کےَ...؟؟

ڈاکٹر: کاڑھ کے...!!

ٹھنڈا کر کے یا گرم گرم...؟؟

ڈاکٹر: نیم گرم، کوسا کر کے دے دیں...!!

کِنّاں کوسا...؟؟ 😕

ڈاکٹر: ہلکا کوسا...!!

اتنی دیر میں مریض کا دوسرا رشتہ دار جو ساتھ ہی بیٹھا تھا بولا:
چھڈ...! تینوں تاں سمجھ ای نئی آؤندی... مینوں پچھن دے...!!

"ہاں جی ڈاکٹر صاحب...! مریض نوں خوراک کیہڑی دیئے...؟؟ 😄😃
#منقول
_______________________________

Gastritis and Acidity in Stomachمعدہ کی سوزش اور تیزابیتبہت سے مریض اس تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں کہ کچھ بھی کھانے کے بعد ...
02/09/2025

Gastritis and Acidity in Stomach
معدہ کی سوزش اور تیزابیت
بہت سے مریض اس تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں کہ کچھ بھی کھانے کے بعد معدے میں شدید جلن، درد اور تیزابیت پیدا ہو جاتی ہے ۔
دراصل خوراک کو ہضم کرنے کے لیے ہمارے معدے میں تیزاب قدرتی طور پر پیدا ہوتا ہے ۔ یہ تیزاب ہماری خوراک میں شامل لحمیات (proteins) کو ہضم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اس تیزاب کے اثر سے پروٹین چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تبدیل ہو کر آنتوں سے جذب ہونے کے قابل ہو جاتا ہے۔ یہاں پر قابلِ ذکر اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارا معدہ خود بھی پروٹین سے ہی بنا ہوتا ہے ۔
یہ کیسے ممکن ہے کہ معدے کا تیزاب خوراک میں شامل پروٹین کو توڑ ڈالے جبکہ جس پروٹین سے معدہ خود بنا ہے اس کو چھوڑ دے؟ اس کے لیے قدرت نے ہمارے معدے کی اندرونی سطح پر حفاظتی جھلّی (protective layer) رکھی ہے جو تیزاب کو معدے کی اپنی سطح پر اثر انداز نہیں ہونے دیتی۔
جب حفاظتی جھلّی موجود ہے تو معدے میں تیزابیت اور سوزش کیسے ہو جاتی ہے ؟ مختلف وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یہ حفاظتی جھلّی خراب ہو جاتی ہے اور معدے کا تیزاب معدے کے اپنے اوپر ہی اثر انداز ہو کر معدے میں تیزابیت اور سوزش کا باعث بنتا ہے ۔ ان میں
درد کی دوائیوں کا بہت لمبے عرصے تک استعمال
معدے کی Helicobacter Pylori جراثیم سے انفیکشن
سٹیرائڈز steroids کی گولیوں کا استعمال
شراب نوشی اور سگریٹ نوشی
بہت زیادہ مرچ مصالحہ دار اور مرغن غذاؤں کا استعمال شامل ہیں۔
Dr Sarmad Sattar
Consultant Physician and Gastroenterologist


جدید ترین اور مکمل علاج کے لئیے ابھی رابطہ کریں
0309 4128818
044 2702666

14/08/2025
08/08/2025

کلینک آن وہیلز ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر اور نرس ، ڈسپنسر صبح ہی تیار ہو کر کلینک والی ویگن پر بیٹھ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیوٹی روسٹر چیک کیا تو پتا چلا آج ماچھیکے گاؤں میں جانا ہے ۔۔۔،۔۔ڈاکٹر نے اپنی جان پہچان استعمال کرتے ہوے وہاں چودھری روشن دین کے ڈیرے پر جگہ کا انتظام کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔وہاں پہنچ کر چودھری صاحب سے کرسیاں میز مانگ کر بیٹھ گئے ( جو چودھری صاحب نے ناگواری سے دے دیں کیونکہ سنا تھا یہ کلینک ان وہیلز والے ہر دوسرے ہفتے آ جاتے ہیں ) ۔۔۔۔۔گاؤں میں اعلان کروایا اور مفت دوا لینے بہت سے مریض آ گئے ۔۔۔۔ ایک مریض نے بتایا دس دن سے بخار ہے ۔۔۔ اس کا بلڈ سیمپل لیا ، دوا دی اور بتایا کل رپورٹ ہم سے لے لینا ، کل ہم 12 کلو میٹر دور چیچوکی ملیاں میں ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔اور اگر ٹائفائڈ نکل آیا تو تین دن ڈرپ لگے گی ۔۔۔۔۔۔پہلے دن چیچوکی ملیاں، دوسری خانپور گاؤں میں، تیسری کیلئے دس کلومیٹر دور بھکھی گاؤں میں آ جانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر ایک حاملہ خاتون آئی ۔۔۔۔۔۔۔اس کو کہا الٹراساؤنڈ کے لیے ہماری الٹراساؤنڈ والی ویگن کو تلاش کرو وہ آج آٹھ کلومیٹر دور بھالیکے میں کھڑی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مریضہ نے کہا میں کسی پرائیویٹ کلینک سے کروا کر لے آتی ہوں ۔۔۔۔۔ڈاکٹر نے جواب دیا ہمیں پرائیویٹ رپورٹ چیک کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔الٹراساؤنڈ کروا کر سوموار کو پندرہ کلومیٹر دور قلعہ ستار شاہ میں ہم ہونگے وہاں آ جانا ۔۔۔۔۔

For diabetic control book appointmentCall at 044-2702666 or WhatsApp at 0309-4128818
29/05/2025

For diabetic control book appointment
Call at 044-2702666 or WhatsApp at 0309-4128818

For appointment ➡️ 0309-4128818 / 044-2702666
20/05/2025

For appointment ➡️ 0309-4128818 / 044-2702666

15/05/2025

✨Struggling with Stomach, Liver, or Blood Pressure Issues?
Get Expert Treatment from Dr. Sarmad Sattar – Your Trusted Internal Medicine & Gastroenterology Specialist in Okara!✨

Dr. Sarmad Sattar (MBBS (KEMU), FCPS (Medicine), MRCP II (UK)
District Consultant Physician & Gastroenterologist
DHQ Hospital Okara (SC) | Ex-Registrar Mayo Hospital Lahore

Specialized Care for:
✔️ Stomach, Liver, Kidney & Heart Diseases
✔️ Diabetes, BP, Thyroid, and Asthma
✔️ Joint Pain & Neurological Weakness
✔️ Endoscopy Services (Stomach Camera Test)
✔️ Personalized, Expert Diagnosis & Treatment

🕔Clinic Timings: 05:00 PM – 08:00 PM
📍Location: Rehman Medical Complex, Opp. Girls College Stadium Road, Okara
➡️Book Your Consultation Now!
📞 044-2702666 | 0324-3254141 | 0309-4128818

For appointment ➡️ 044-2702666 / 0309-4128818
15/05/2025

For appointment ➡️ 044-2702666 / 0309-4128818

Address

Stadium Road
Okara
56300

Opening Hours

Monday 17:00 - 19:00
Tuesday 17:00 - 19:00
Wednesday 17:00 - 19:00
Thursday 17:00 - 19:00
Friday 17:00 - 19:00
Saturday 17:00 - 19:00

Telephone

+923202800479

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Sarmad Sattar Rana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Sarmad Sattar Rana:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category