28/12/2025
کامن کولڈ کو ہمارے ہاں زیادہ تر نزلہ و زکام کہا جاتا ہے۔ یہ بیماری ایک وائرل انفیکشن ہے جو کہ گلے اور ناک کو متاثر کرتی ہے۔ نزلہ و کسی بھی فرد کو دس دنوں تک متاثر کر سکتا ہے، تاہم ایسے افراد جو سگریٹ نوشی کے عادی ہوں، انہیں یہ لمبے عرصے کے لیے بھی شکار بنا سکتا ہے۔ اس کی علامات بچوں اور بڑوں میں مختلف ہوتی ہیں، بڑوں میں اس کی بنیادی علامات میں بخار اور سانس لینے میں مشکلات شامل ہیں، جب کہ بچوں میں کان درد اور بھوک کی کمی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔