Ahmad Homoeopathic Clinic

Ahmad Homoeopathic Clinic Visit Ahmad Homoeopathic Clinic
and consult Homeopath Dr.Ahmad Yar Qadri. Physician|Writer Visit for holistic treatment

ڈسپلن- بھوک پر قابو پانا دراصل ذاتی ڈسپلن کا سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔ جب آپ یہ سیکھ لیتے ہیں کہ کب اور کتنا کھانا ہے، تو ...
25/10/2025

ڈسپلن- بھوک پر قابو پانا دراصل ذاتی ڈسپلن کا سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔ جب آپ یہ سیکھ لیتے ہیں کہ کب اور کتنا کھانا ہے، تو آپ اپنی خواہشات پر قابو پانے کی صلاحیت پیدا کر لیتے ہیں۔

اور یہ طاقت صرف کھانے تک محدود نہیں رہتی—یہ زندگی کے ہر شعبے میں آپ کے فیصلے مضبوط، آپ کی توجہ مرکوز اور آپ کے مقصد کے قریب لے جانے والی بن جاتی ہے۔ اصل میں، جو شخص اپنی بھوک پر قابو پا سکتا ہے، وہ اپنی زندگی کی ہر چیز پر قابو پانے کے قریب ہوتا ہے۔

طرز زندگی بدلیں، غذا بدلیں، دوا بدلیں ورنہ معالج بدلیں۔

22/10/2025

اگر آپ وزن کم کرنے کی اپنی کوشش کرچکے ہیں اور تسلی بخش نتائج حاصل نہی ہوئے تو اس بار ہماری خدمات حاصل کریں کیونکہ ہم ہر مریض کو انفرادیت کی بنیاد پر دوا اور جسمانی و طبی ضرورت کے مطابق ڈائٹ پلان بھی دیتے ہیں جسے فالو کرتے ہوئے مریض اضافی چربی، زائد وزن، شوگر، ہائی بلڈ پریشر، پی-سی-او-ڈی، پی-سی-او-ایس، بانجھ پن، جوڑوں کا درر، ہائی کولیسٹرول اور فیٹی لیور سے نجات پا رہے ہیں۔

*ویٹ لاس چیلنج میں شامل ہونے کیلئے آج ہی رجسٹریشن کروائیں۔*

*صحت کے متعلق آگاہی کیلئے چینل فالو اور شئر کریں👇*
https://whatsapp.com/channel/0029VaOXo2u2f3EBU0fvSD0G

13/10/2025

_*جب بیٹا سیل انسولین کم پیدا کرے؟*_

اکثرشوگر کے مریض شکایت کرتے ہیں کہ ان کے بازو اور ٹانگیں پتلی ہو گئی ہیں، جبکہ پیٹ کے ارد گرد چربی بڑھتی جا رہی ہے۔
ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ لبلبہ کا بیٹا سیل انسولین کم پیدا کرتا ہے اور زیادہ شوگر پٹھوں کو توڑنے لگتی ہے۔ جسم توانائی کے لیے پٹھوں سے پروٹین کو استعمال کرتا ہے، جس سے مسلز گھلنے لگتے ہیں۔
یاد رکھیں، ایک بار جب پٹھے کمزور ہو جائیں تو انہیں دوبارہ مضبوط کرنا وقت اور محنت مانگتا ہے، لیکن کہ درست غذا، ورزش اور شوگر کنٹرول کے ذریعے یہ ممکن ہے۔
سب سے پہلے شوگر کو قابو میں رکھیں، کیونکہ جب تک شوگر کنٹرول میں نہیں آئے گی، مسلز دوبارہ نہیں بن سکیں گے۔ متوازن خوراک اور ورزش پٹھوں کو دوبارہ بننے کا سگنل دیتی ہیں۔ اچھی نیند لینا بھی ضروری ہے، کیونکہ جسم نیند کے دوران ہی خود کو بہتر طور پر ریکور کرتا ہے۔ ساتھ ہی وٹامن ڈی، بی 12، کیلشیم اور میگنیشیئم کی کمی پوری کریں تاکہ پٹھوں کی مضبوطی بحال ہو سکے۔

طرز زندگی بدلیں، غذا بدلیں دوا بدلیں ورنہ معالج بدلیں۔

صحت کے متعلق آگاہی کیلئے چینل فالو اور شئر کریں

الحمداللہ۔اللہ رب العزت شفاء کا مالک ہے۔ معالج کا کام اپنے مریض کو تحمل سے سننا اور اس کے کیس کو اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق...
09/10/2025

الحمداللہ۔

اللہ رب العزت شفاء کا مالک ہے۔
معالج کا کام اپنے مریض کو تحمل سے سننا اور اس کے کیس کو اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق مینج کرنا ہوتا ہے اور صحت ملتی ہی ملتی ہے۔
ہمارے اس مریض نے ویٹ لاس جرنی ٹرپل فگر سے شروع کیا آج ڈبل فگر کراس کر لیا، ٹرپل فگر کا مطلب ہے کہ آپ کے وائٹل آرگن چربی کے بوجھ میں ڈبے ہوئے اور اپنا لے افعال صحیح سرانجام نہی دے رہے۔

ہم انفرادیت کی بنیاد پر دوا اور جسمانی ساخت کے مطابق ڈائٹ پلان اور ایکسرسائز دیتے ہیں جس سے صحت مند طریقہ سے اضافی چربی اور زائد وزن کم ہونے لگتا ہے اور پھر صحت ہی صحت۔
مم کے ساتھ بھی یہی ہوا، ان کی خوشی کی انتہا۔۔ کہتے پہلے ڈبل ایکس ایل سائز تھا اب میڈیم سائز کی شرٹ کمفرٹ ایبل ہے۔

*ہارٹ اٹیک*دل کا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب دل کو خون پہنچانے والی نالیوں (coronary arteries) میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے، جس ...
08/10/2025

*ہارٹ اٹیک*
دل کا دورہ اس وقت ہوتا ہے جب دل کو خون پہنچانے والی نالیوں
(coronary arteries)
میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے، جس سے دل کے عضلات کو آکسیجن نہیں ملتی اور وہ متاثر ہونے لگتے ہیں۔
یہ رکاوٹ عام طور پر چربی، کولیسٹرول یا کیلشیم کے جمع ہونے سے بنتی ہے،
جسے پلاک
(plaque)
کہا جاتا ہے۔
جب یہ پلاک پھٹتا ہے تو خون میں کلاٹ (thrombus)
بنتا ہے اور خون کا بہاؤ رک جاتا ہے۔ نتیجہ دل کام کرنا بند کر دیتا ہے اور ڈاکٹر کہتا ہے کہ مریض کو دل کا دورہ آیا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ خون کی نالیاں تنگ، سخت، موٹی اور بے لچک کیوں ہو جاتی ہیں؟

*اسباب*
بلڈ پریشر زیادہ رہنے سے۔
کولیسٹرول کے بڑھ جانے سے۔
شوگرمسلسل ہائی رہنے سے۔
زائد وزن، موٹاپا اور غیر متوازن غذا سے۔
ورزش نہ کرنے سے۔
ذہنی دباؤ بڑھنے سے۔
نیند کی کمی سے۔

*علامات*
سینے میں دباؤ یا درد۔
سانس لینے میں دشواری۔
پسینہ آنا۔
متلی یا چکر۔
درد کا بازو، جبڑے یا کمر تک پھیل جانا شامل ہیں۔

*بچاو کیسے ممکن؟*
اگر آپ دل کے دورے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی خون کی نالیوں کو صاف ستھرا رکھیں اور خون کی نالیاں صاف رکھنے کے لیے اپنا بلڈپریشر، کولیسٹرول اور شوگر کنٹرول کریں۔

طرز زندگی بدلیں، غذا بدلیں دوا بدلیں ورنہ معالج بدلیں۔

کھانا کھانے کے تقریباً دو گھنٹے بعد خون میں شوگر اپنی انتہائی سطح (Peak level) پر پہنچتی ہے۔یہی وہ وقت ہوتا ہے جب جسم کو...
07/10/2025

کھانا کھانے کے تقریباً دو گھنٹے بعد خون میں شوگر اپنی انتہائی سطح (Peak level) پر پہنچتی ہے۔
یہی وہ وقت ہوتا ہے جب جسم کو انسولین کا اصل امتحان دینا ہوتا ہے۔
اگر اس وقت بھی شوگر نارمل رہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں انسولین ٹھیک سے کام کر رہی ہے اور شوگر کنٹرول میں ہے۔ اگر دو گھنٹے بعد شوگر زیادہ ہو؟
تو اس کا مطلب ہے کہ
انسولین ٹھیک طرح کام نہیں کر رہی، یا
کھانے میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ تھے یا جسمانی سرگرمی کم ہے۔

عام طور پر نارمل رینڈم شوگر 180 سے کم = قابلِ قبول ہے
180–250 = پریشانی کی علامت ہے
250 سے اوپر = فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

کھانے کے فوراً بعد شوگر چیک کرنے کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا،
کیونکہ اُس وقت شوگر ابھی بڑھنے کے عمل میں ہوتی ہے۔ اصل اندازہ 2گھنٹے بعد ہی لگایا جاسکتا ہے کہ جسم شوگر کو کس حد تک سنبھال پا رہا ہے۔
اگر رینڈم مسلسل 180 سے اوپر رہے تو آپ کے دل، گردے اور آنکھوں سمیت تمام اعضاء کے لیے مشکل کھڑی ہونے والی ہے۔ آپ کا بلڈپریشر، کولیسٹرول، یورک ایسڈ اور وزن سب ہاتھ سے باہر نکلنے والے ہیں۔
اپنی شوگر کنٹرول کریں۔

طرز زندگی بدلیں، غذا بدلیں دوا بدلیں ورنہ معالج بدلیں۔

دیکھا نہ کوئی کوہ کن فرہاد کے بغیر،آتا نہیں ہے کوئی فن استاد کے بغیر۔اُستاد بادشاہ نہیں ہوتامگر بادشاہ بناتا  ہے۔اُستاد ...
05/10/2025

دیکھا نہ کوئی کوہ کن فرہاد کے بغیر،
آتا نہیں ہے کوئی فن استاد کے بغیر۔

اُستاد بادشاہ نہیں ہوتا
مگر بادشاہ بناتا ہے۔

اُستاد وہ عظیم شخص ہے جو آدمی کو انسان بنا دیتا ہے، آدمی کو حیوانیت کے چُنگل سے نکال کر انسانیت کے گُر سے آشنا کرواتا ہے۔ استاد آدمی کو یہ بتاتا ہے کہ معاشرہ میں لوگوں کے ساتھ کیسے رشتہ قائم رکھنے چاہئیں۔
استاد، ایک معمولی سے آدمی کو آسمان تک پہنچنا دیتا ہے۔ استاد ہی وہ بنائی ہے جس کی بدولت انسان کتاب پڑھنے کے قابل ہوا۔ استاد مینار نور ہے، جو اندھیرے میں ہمیں راہ دکھلاتا ہے۔ ایک سیڑھی ہے جو ہمیں بلندی پر پہنچا دیتی ہے۔ ایک انمول تحفہ ہے جو ساری زندگی شفقت، محبت اور اخلاص کی یاد دلاتا ہے۔ استاد کے بغیر انسان ادھورا ہے۔
استاد کو والدین کے بعد سب سے زیادہ محترم حیثیت حاصل ہے، بادشاہ ہوں یا سلطنتوں کے شہنشاہ، سبھی اپنے استاد کے سامنے ادب و احترام کے تمام تقاضے پورے کرتے نظر آئیں گے
آج اساتذہ کا عالمی دن ہے۔۔مجھے خوشی ہے کہ میں آج اس عالمی دن پر جو چار الفاظ لکھ رہا ہوں وہ اپنے اساتذہ کی محنت اور شفقت کے بدولت ہی لکھ رہا ہوں۔میں انتہائی خوش نصیب ہوں کہ مجھے میری زندگی میں انتہائی شفیق اُستاد ملے۔ اُستاد باپ مانند ہے۔
اور مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے اُستاد کی عزت باپ مانند کی۔۔ اور تاریخ گواہ ہے جس نے اُستاد کی عزت اور قدر نہیں کی اُس نے کبھی عزت اور قدر نہیں پائی۔۔
میں اپنے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 🙏❤🙏

26/09/2025

الحمداللہ ❤

16/09/2025

اگر آپ وزن کم کرنے کی اپنی کوشش کرچکے ہیں اور تسلی بخش نتائج حاصل نہی ہوئے تو اس بار ہماری خدمات حاصل کریں کیونکہ ہم ہر مریض کو انفرادیت کی بنیاد پر دوا اور جسمانی و طبی ضرورت کے مطابق ڈائٹ پلان بھی دیتے ہیں جسے فالو کرتے ہوئے مریض اضافی چربی، زائد وزن، شوگر، ہائی بلڈ پریشر، پی-سی-او-ڈی، پی-سی-او-ایس، بانجھ پن، جوڑوں کا درر، ہائی کولیسٹرول اور فیٹی لیور سے نجات پا رہے ہیں۔
Highlights Ahmad Ahmad Homoeopathic ClinicHomoeopathic Clinic

*صحت کے متعلق آگاہی کیلئے چینل فالو اور شئر کریں👇*
https://whatsapp.com/channel/0029VaOXo2u2f3EBU0fvSD0G

عملی اصول جنہیں آپ اپنی روزمرہ خوراک میں اپلائی کر کے انسولین کو “انورٹر موڈ” میں لا سکتے ہیں:🔹 1. کھانے کی ترتیب (Food ...
14/09/2025

عملی اصول جنہیں آپ اپنی روزمرہ خوراک میں اپلائی کر کے انسولین کو “انورٹر موڈ” میں لا سکتے ہیں:

🔹 1. کھانے کی ترتیب (Food Sequencing Rule)

ہمیشہ یہ ترتیب اپنائیں:
1. پہلے سلاد / سبزیاں (فائبر) – مثلاً کھیرا، سلاد پتہ، بند گوبھی، ٹماٹر۔
2. پھر پروٹین – دال، انڈہ، مچھلی، مرغی، دہی۔
3. آخر میں کاربوہائیڈریٹ – روٹی، چاول، آلو وغیرہ۔

➡️ اس سے شوگر ہاضمے میں سست داخل ہوگی، انسولین کم نکلے گی، اور کھانا فیٹ میں کم بدلے گا۔

🔹 2. کھانے کا وقت (Meal Timing Rule)

صبح و دوپہر میں زیادہ کارب کھا سکتے ہیں (کیونکہ دن بھر توانائی استعمال ہوگی)۔
رات کے کھانے میں کارب کم رکھیں، زیادہ سبزیاں اور پروٹین لیں۔
➡️ رات کے وقت انسولین حساسیت کم ہوتی ہے، اس لیے زیادہ کارب لینے سے وہ سیدھا فیٹ میں بدلنے لگتا ہے۔

🔹 3. چھوٹے ہیک (Smart Hacks Rule)

کھانے کے بعد 10–15 منٹ واک کریں → شوگر مسلز میں جلے گی، فیٹ میں نہیں بدلے گی۔
پانی کھانے سے پہلے پیئیں، کھانے کے بعد فوراً زیادہ پانی نہ پیئیں تاکہ ہاضمہ بہتر رہے۔
خلاصہ:
یہ تین اصول ایسے ہیں جیسے انورٹر موٹر میں کرنٹ کو smooth کیا جاتا ہے۔ آپ کی باڈی میں انسولین کے جھٹکے نہیں لگیں گے، شوگر کنٹرول میں رہے گی، اور فیٹ کم اسٹور ہوگا۔

طرز زندگی بدلیں، غذا بدلیں دوا بدلیں ورنہ معالج بدلیں۔
صحت کے متعلق آگاہی کیلئے چینل فالو اور شئر کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaOXo2u2f3EBU0fvSD0G

موٹاپا کے دوران جسم میں ٹشو فیکٹر، فیبرینوگن، اور فیکٹر VII و VIII جیسے کلوٹنگ فیکٹرز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ خون ک...
14/09/2025

موٹاپا کے دوران جسم میں ٹشو فیکٹر، فیبرینوگن، اور فیکٹر VII و VIII جیسے کلوٹنگ فیکٹرز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ خون کو زیادہ آسانی سے جمنے پر مائل کرتے ہیں۔
موٹے افراد کے جسم میں Plasminogen Activator Inhibitor-1 (PAI-1) کی مقدار بڑھتی ہے، جو خون کے جمنے کو تحلیل کرنے کے عمل کو روکتا ہے۔ نتیجتاً بنے ہوئے لوتھڑے وقت پر تحلیل نہیں ہوتے۔
موٹاپا کئی سوزش والے سائٹو کائنز (جیسے IL-6 اور TNF-alpha) کے اخراج میں اضافہ کرتا ہے،
جو جگر کو کلوٹنگ فیکٹرز بنانے کی ترغیب دیتے اور بلڈ کو "زیادہ گاڑھا" بناتے ہیں۔
موٹاپا خون کی نالیوں کی اندرونی سطح کو متاثر کرتا ہے، جس سے نالیاں خون کا بہاؤ کنٹرول کرنے کی صلاحیت کھوتی ہیں۔
یہ تبدیلیاں خون میں لوتھڑے بننے کا رجحان بڑھاتی ہیں۔
موٹاپا کی وجہ سے حرکت کم ہوتی ہے، خاص طور پر لمبے وقت تک بیٹھنے یا لیٹنے کی صورت میں۔
یہ حالت خون کے ٹھہراؤ (venous stasis) کا سبب بنتی ہے۔
موٹاپا آپ کے جسم میں خون کی سپلائی کا نظام متاثر کر کے نہ صرف آپ کو دیگر جسمانی مسائل میں مبتلا کرتا ہے، بلکہ یہ جان لیوا تک ہو سکتا ہے۔
بروقت وزن کنٹرول کر کے اپنے خون کی سپلائی کا نظام متاثر ہو کر کسی بڑے مسئلے میں مبتلا ہونے کے بچائیں۔

طرز زندگی بدلیں، غذا بدلیں دوا بدلیں ورنہ معالج بدلیں۔

صحت کے متعلق آگاہی کیلئے چینل فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaOXo2u2f3EBU0fvSD0G

13/09/2025

*انسولین کی زائد پیداوار*

بلڈ شوگر، موٹاپا، بلڈ پریشر، کولیسٹرول، ہائی ٹرائی گلیسرائیڈز، یورک ایسڈ ۔۔ یہ سب آپس میں رشتے دار ہیں۔
یہ صرف بیماریاں نہیں،
اک خاموش جنگ ہے!
ایک ہی خاندان سے جنم لیتے ہیں، اور وہ خاندان ہے انسولین کی زیادتی (Hyperinsulinemia)۔

یہ جنگ وہاں شروع ہوتی ہے جہاں ہم سمجھتے ہیں ہم صحت مند ہیں کیونکہ ان سب بیماریوں سے پہلے بڑھتی ہے انسولین،
پھر پیدا ہوتی ہے انسولین مزاحمت اور یہ مزاحمت ان تمام بیماریوں کی ماں ہے!
اگر آپ اس جنگ کو جیتنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے انسولین کا نلکا بند کرنا ہوگا اور وہ تب ممکن ہے جب آپ خوراک اور طرزِ زندگی کی بندوقیں اٹھائیں گے
ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس، جنک فوڈ، میٹھا، سافٹ ڈرنکس یہ سب دشمن کے سپاہی ہیں۔

طرز زندگی بدلیں، غذا بدلیں دوا بدلیں ورنہ معالج بدلیں۔

صحت کے متعلق آگاہی کیلئے چینل فالو اور شئر کریں

Address

Chongi #6
Okara
56300

Opening Hours

Monday 10:00 - 13:00
17:00 - 20:00
Tuesday 10:00 - 13:00
17:00 - 20:00
Wednesday 10:00 - 13:00
17:00 - 20:00
Thursday 10:00 - 13:00
17:00 - 20:00
Friday 10:00 - 13:00
17:00 - 20:00
Saturday 10:00 - 13:00
17:00 - 20:00
Sunday 10:00 - 13:00
17:00 - 20:00

Telephone

+923007532080

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmad Homoeopathic Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Ahmad Homoeopathic Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram