Arfi Darulshifa

Arfi Darulshifa Arfi Darushifa has long been providing its medical services across the country under the supervision

22/10/2022

*سردیوں میں لگاتار 7 دنوں تک دودھ کے ساتھ انجیر کا استعمال کرنے کےزبردست فائدے جوآپ کی جنسی زندگی بدل کر رکھ دے*

انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے . قرآن مجید میں اللہ تعالی نے انجیر کی قسم یا د فرمائی ہے کہ قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طورسینا کی ( سورہ التین) . یہ کمزور اور دبلے لوگوں کے لئے بیش بہا نعمت ہے .ا نجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے . چہرے کو سرخ و سفید رنگت عطاکرتا ہے .انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے . پھگوڑی انجیر کو بنگالی میں آنجیر ، عربی میں تین اور انگلش میں فِگ ، یمنی میں بلس ، سنسکرت ، ہندی ، مرہٹی اور گجراتی میں انجیر اور پنجابی میں ہنجیر کہتے ہیں . اس کا نباتاتی نام فیک کیریکا ہے . عام پھلوں میں یہ سب سے نازک پھل ہے اور پکنے کے بعد خود بخودہی گرجاتا ہے اور دوسرے دن تک محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا . فریج میں رکھنے سے یہ شام تک پھٹ جاتا ہے .اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کرنا ہے . اسے خشک کرنے کے دوران جراثیم سے پاک کرنے کے لئے گندھک کی دھونی دی جاتی ہے اور آخر میں نمک کے پانی میں ڈبوتے ہیں تاکہ سوکھنے کے بعد نرم و ملائم انجیر کھانے میں خوش ذائقہ ہو . اس لئے ہر عمر کے لوگوں میں اسے پسند کیا جاتا ہے .

عرب ممالک میں خاص طور پر اسے پسند کیا جاتا ہے . ہمارے ہاں بھی بکثرت دستیاب ہے اور اسے ڈوری میں ہار کی شکل میں پرو کر مارکیٹ میں لاتے ہیں . یہ بنیادی طور پر مشرقی وسطی اور ایشیائے کو چک کا پھل ہے . اگرچہ یہ برصغیر پاک و ہند میں بھی پایا جاتا ہے . مگر اس علاقے میں مسلمانوں کی آمد سے پہلے اس کا سراغ نہیں ملتا .اس لئے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عرب سے آنے والے مسلمان اطباء یا ایشیائے کو چک سے منگول اور مغل اسے یہاں لائے . انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزاء شکر ، کیلشیم ، فاسفورس پائے جاتے ہیں . دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں ہوتے ہیں . وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں .ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے عام کمزوری اور بخار میں اس کا استعمال اچھے نتائج کا حامل ہوگا . انجیر کو بطور میوہ بھی کھایا جاتا ہے اور بطور دوا بھی استعمال کیا جاتاہے . یہ قابل ہضم ہے اور فضلات کو خارج کرتا ہے . مواد کو باہر نکال کر شدت حرارت میں کمی کرتا ہے .جگر اور تلی کے سدوں کو کھولتاہے . انجیر کی بہترین قسم سفید ہے . یہ گردہ اور مثانہ سے پتھری کو تحلیل کرکے نکال دیتا ہے . زہر کے مضر اثرات سے بچاتا ہے . انجیر کو مغر بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتا ہے اگر بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہوجاتاہوتو اس کا گود ہ منہ میں رکھنے سے یہ تکلیف رفع ہو جاتی ہے .اس کو نہار منہ کھانا بہت فوائد کا حامل ہے .اس کے علاوہ اس کے بے شمار فوائد ہیں .
▪انجیر کو دودھ میں پکا کر پھوڑوں پر باندھنے سے پھوڑے جلدی پھٹ جاتے ہیں .
▪ انجیر کو پانی میں بھگو کر رکھیں . چند گھنٹے بعد پھول جانے پر دن میں دوبار کھائیں ، دائمی قبض دور ہو جاتی ہے .
▪خشک انجیر کو رات بھر پا نی میں رکھ دیا جائے تو وہ تازہ انجیر کی طرح پھول جائے گا . اسے کھانے سے گلہ بیٹھ جانا یا بند ہوجانے کے امراض پیدا نہیں ہوتے .
▪سردی کے ایام میں بچوں کو خشک انجیردی جائے تو ان کی نشوونما کے لئے بے حد مفید ہے .
▪ انجیر زودہضم ہے اور دانتوں کے لئے بہترین ہے .
▪کم وزن والوں اور دماغی کام کرنے والوں کے لئے انجیر بہترین تحفہ ہے .
▪انجیر کھانے سے آدمی مرض قولنج سے محفوظ رہتا ہے .
▪ کھانے کے بعد چند دانے انجیر کھانے سے غذائیت حاصل ہونے کے علاوہ قبض کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے .
▪ کھانسی ، دمہ اور بلغم کے لئے بھی مفید ہے .
▪انجیر کھانے سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے .
▪انجیر کا باقاعدہ استعمال سر کے بالوں کو دراز کرتا ہے .
▪ انجیر کو سرکہ میں ڈال کر رکھ دیں. ایک ہفتہ بعد دو تین انجیرکھانے کے بعد کھانے سے تلی کے ورم کو آرام آجاتا ہے .
▪ انجیر کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے رنگت نکھر آتی ہے اور جسم فربہ ہوجاتا ہے .
▪ تازہ انجیر توڑنے سے جو دودھ نکلتا ہے اس کے دو چار قطرے برص پر ملنے سے داغ ختم ہو جاتے ہیں .
▪انجیر پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے .
▪ جن لوگوں کو پسینہ نہ آتا ہو ، ان کے لئے انجیر کا استعمال مفید ہے .
▪انجیر خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف کرتا ہے .
▪جن لوگوں کی ضعف دماغ ( دماغ کی کمزوری) کی شکایت ہو ، وہ اس طرح ناشتہ کریں کہ پہلے تین چار انجیر کھائیں ، پھر سات دانے بادام ، ایک اخروٹ کا مغز ، ایک چھوٹی الائچی کے دانے پیس کر پانی میں چینی ملا کر پی لیں .
▪کمر میں درد ہوتو انجیر کے تین چار دانے روزانہ کھانے سے درد سے نجات مل جاتی ہے .
▪بواسیر کی شکایت ہوتو انجیر کا استعمال نہایت مفید ہے . اس کے استعمال سے پرانی سے پرانی بواسیر کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے ۔
▪ میتھی کے بیج اور انجیر کو پانی میں پکا کر شہد میں ملاکر کھانے سے کھانسی کی شدت کم ہوجاتی ہے .
▪ انجیر تازہ اور نرم لینی چاہیے . کالی اور سوکھی انجیر میں بعض اوقات سفید کیڑے نظر آتے ہیں . ایسی انجیر بہت نقصان دہ وہوتی ہے.

*اپنی صحت کے متعلق کسی بھی قسم کے مشورے کے لئے نیچے دئیے گئے واٹس ایپ لنک پر کلک کریں۔*
https://wa.me/message/PTDAIHAXMQICD1..............................................
*YOUTUBE*
https://youtube.com/c/ArfiDarushifa..............................................
*WHATSAPP GROUP*
https://chat.whatsapp.com/GplnTTLsb4xBmfNoJLT0wx
*اگر گروپ فل آ رہا ہو تو نیچے دئیے گئے واٹس ایپ پر ایڈ لکھ کر سینڈ کریں۔*
03087914398..............................................
*FACEBOOK*
https://www.facebook.com/arfidarushifa/..............................................
*INSTAGRAM*
https://www.instagram.com/arfidarushifa/..............................................
*GMAIL*
madanidarushifa@gmail.com..............................................
*CALL,SMS & WHATSAPP*
03087914398

10/09/2022

*یورک ایسڈ کا شافی علاج*

تخم حرمل , بکھڑا دونوں ہم وزن باریک پیس کر دیسی گھی میں بریاں کرلیں چار رتی صبح شام ہمراہ تازہ پانی

مجرب ہے۔۔

پرہیز ۔۔۔ گوشت اور بادی اشیا

اپنی صحت کے متعلق کسی بھی قسم کے مشورے کے لئے نیچے دئیے گئے واٹس ایپ لنک پر کلک کریں۔
https://wa.me/message/PTDAIHAXMQICD1..............................................
YOUTUBE
https://youtube.com/c/ArfiDarushifa..............................................
WHATSAPP GROUP
https://chat.whatsapp.com/GplnTTLsb4xBmfNoJLT0wx
اگر گروپ فل آ رہا ہو تو نیچے دئیے گئے واٹس ایپ پر ایڈ لکھ کر سینڈ کریں۔
03087914398..............................................
FACEBOOK
https://www.facebook.com/arfidarushifa/..............................................
INSTAGRAM
https://www.instagram.com/arfidarushifa/..............................................
GMAIL
madanidarushifa@gmail.com..............................................
CALL,SMS & WHATSAPP
03087914398

Arfi Darushifa

23/08/2022
21/08/2022

*ٹانسلز کے 9آسان گھریلو علاج*

ٹانسلز بچوں میں ہونے والی عام بیماری ہے جبکہ اکثر بڑے بھی اس سے متاثر ہو جاتے ہیں۔ اکثر وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ٹانسلز بڑھ جاتے ہیں۔
ٹانسلز کی عام علامات میں گلے کی خراش، بخار، سوجن ہوجانا ، ناک بہنا، نگلنے میں تکلیف ہونا، سانس میں بدبو، کھانسی اور چھینکیں شامل ہیں۔
ٹانسلز کی بیماری کھانسی اور چھینکوں کے ذریعے ایک سے دوسرے کو لگتی ہے اس لیے اس کا فوری علاج ضروری ہوتا ہے۔ یوں تو ٹانسلز کے لیے اینٹی بایوٹکس کا استعمال کرایا جاتا ہے۔لیکن علامات ظاہر ہونے کے ساتھ ہی گھریلو علاج کے ذریعے بھی انفیکشن سے بچا سکتا ہے۔

1۔ *شہد*
ٹانسلز سمیت گلے کے کسی بھی مرض کے لئے شہد کا استعمال بے حد مفید ہے ۔ شہد کو گرم پانی میں ڈال اور کسی اور چیز کے بنا ایسے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ شہد گلے کی سوجن اور تکلیف کو کم کرتا ہے

*لیموں* :
لیموں میں موجود اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل خصوصیات انفیکشن سے بچاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی جسم کو انفیکشن سے بچنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔
۔ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس ، ایک چٹکی نمک اور ایک چائے کا چمچ شہد شامل کریں۔ دن میں دو مرتبہ اس پانی کو آہستہ آہستہ پیئیں۔

3۔ *تلسی کے پتے* :
تلسی کے پتوں میں اینٹی وائرل خصوصیات ہیں۔ یہ گلے کی خراش کو کم کرنے کے ساتھ سوجن اور درد کو بھی کم کرتے ہیں۔
۔ ڈیڑھ کپ پانی میں ۱۰۔ ۱۲ تلسی کے پتے ڈال کر جوش دے لیں۔
۔ دس منٹ تک پکا کر چھان لیں۔
۔ اس میں لیموں کا رس شامل کریں ۔ چاہیں تو ایک چائے کا چمچ شہد بھی شامل کر لیں۔
۔ دو، تین دن تک دن میں تین مرتبہ پیئیں۔

4۔ *ہلدی* :
ہلدی میں موجود اینٹی سیپٹک خصوصیات ٹانسلز کے انفیکشن کو ختم کرتی ہیں اور خراش میں آرام دیتی ہیں۔
۔ ایک گلاس گرم پانی میں ایک چمچ ہلدی پاؤڈر شامل کریں۔ چاہیں تو نمک بھی ملا لیں اور اس پانی سے دن میں کئی مرتبہ غرارے کریں۔ خاص طور پر رات کو سونے سے پہلے۔
۔ اس کے علاوہ ایک چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر اور ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ گرم دودھ کے گلاس میں ملائیں۔ دو، تین دن تک رات کو سونے سے پہلے پیئیں۔

5۔ *دار چینی* :
دارچینی کو بھی ٹانسلز کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دارچینی ٹانسلز میں بیکٹیریا کی نشونما کو روکتی ہے اور سوجن ، درد اور سوزش کو کم کرتی ہے۔
۔ ایک چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر ایک گلاس گرم پانی میں شامل کریں۔
۔ اس میں دو چائے کے چمچ شہد ڈالیں۔
۔ چھوٹے چھوٹے گھونٹ لے کر گرم ہی پیئیں۔
۔ ایک ہفتے تک دن میں دو مرتبہ پیئیں۔

6۔ *پودینہ* :
پودینہ ٹانسلز میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا اور وائرس کو ختم کرتا ہے۔ پودینے میں موجود مینتھول خراش کو ختم کرکے آرام پہنچاتا ہے۔
۔ ایک گلاس پانی میں مٹھی بھر پودینے کی پتیاں ڈال کر ابال لیں۔ اتنا پکائیں کہ پانی آدھا رہ جائے۔ چھان کر ایک چائے کا چمچ شہد شامل کریں اور گرم ہی پیئیں۔ کچھ دنوں تک دن میں دو سے تین مرتبہ پیئیں۔
۔اس کے علاوہ آپ پودینے کے ذائقے والے مائوتھ واش سے بھی غرارے کرسکتے ہیں۔

7 *۔میتھی دانہ* :
میتھی میں اینٹی بیکٹیریل صلاحیتیں موجود ہیں جو ٹانسلز کے بیکٹیریا کو ختم کرکے فوری آرام پہنچاتی ہے۔
۔ دو کھانے کے چمچ میتھی دانہ ۲ سے ۳ کپ پانی میں ڈال کر ۳۰ منٹ تک پکائیں۔
۔ چھان کر ٹھنڈا کرلیں۔
۔ اس پانی سے ۳۰ سیکنڈز تک غرارے کرکے کلی کردیں۔
۔ جب تک ٹانسلز ختم نہ ہوں دن میں دو مرتبہ کریں۔

8۔ *اجوائن* :
اجوائن بھی ٹانسلز کی علامات کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے اس میں اینٹی آکسیڈنٹ کے ساتھ وٹامنز اور منرلز بھی موجود ہیں جو ٹانسلز کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔
۔ ایک برتن میں چوتھائی چائے کا چمچ اجوائن ڈال کر اتنا بھونیں کہ یہ برائون ہوجائے۔
۔ ایک چٹکی ہلدی ڈال کر چند سیکنڈ ملائیں پھر اس میں ایک کپ گرم دودھ شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور دن میں دو تین مرتبہ روزانہ کھائیں۔

9۔ *انجیر* :
ٹانسلز کے علاج میں انجیر بھی بہت مفید ہے۔ ٹانسلز کی وجہ سے ہونے والے درد اور سوزش کو کم کرتی ہے۔
۔ ۳ عدد خشک انجیر پانی میں ابال کر نرم کرلیں ۔ انہیں میش کرکے ایک کھانے کا چمچ شہد ملائیں اور دن میں دو، تین مرتبہ روزانہ کھائیں۔
ٹانسلز ہونے کی صورت میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اگر انفیکشن ہو تو زیادہ آرام کریں اور جتنا ممکن ہو آہستہ بات کریں اور پانی اور دوسرے لکوئڈ کا زیادہ استعمال کریں

*اپنی صحت کے متعلق کسی بھی قسم کے مشورے کے لئے نیچے دئیے گئے واٹس ایپ لنک پر کلک کریں۔*
https://wa.me/message/PTDAIHAXMQICD1..............................................
*YOUTUBE*
https://youtube.com/c/ArfiDarushifa..............................................
*WHATSAPP GROUP*
https://chat.whatsapp.com/GplnTTLsb4xBmfNoJLT0wx
*اگر گروپ فل آ رہا ہو تو نیچے دئیے گئے واٹس ایپ پر ایڈ لکھ کر سینڈ کریں۔*
03087914398..............................................
*FACEBOOK*
https://www.facebook.com/arfidarushifa/..............................................
*INSTAGRAM*
https://www.instagram.com/arfidarushifa/..............................................
*GMAIL*
madanidarushifa@gmail.com..............................................
*CALL,SMS & WHATSAPP*
03087914398


Arfi Darushifa

08/08/2022

*آم کی گٹھلی*

آم کی گٹھلی پھینکنے سے پہلے یہ لازمی پڑھ لیں کہ یہ آپ کے لیے کس طرح فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے؟
آم کا موسم آجائے تو بس دل چاہتا ہے کہ روز آم کھائے جائیں، لیکن آم کھانے کے بعد اس کی گھٹلی نہ پھینکیں کیونکہ اس کے بے شمار فوائد ہیں، چلیں آج بھی جانیں تاکہ آپ بھی ان سے پورا فائدہ اٹھا سکیں۔
٭ دانت میں درد
دانت میں درد اور مسھوڑوں کی تکلیف ہوگئی ہے، دانتوں سے خون آرہا ہے تو آم کی گھٹلی کے اندر سے گری نکال کر اس کو سکھا لیں اور اس کا پاؤڈر بنا کر اس سے دانت صاف کریں یہ آپ کے مسھوڑوں کو مضبوط کرے گا۔
٭ کولیسٹرول
کولیسٹرول بڑھنے کی شکایت میں بھی آپ آم کی سوکھی ہوئی گھٹلی کا پاؤڈر بنا کر استعمال کریں یہ آپ کے کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔
٭ دل کی بیماری
دل کی بیماری میں ڈاکٹری علاج بے حد ضروری ہے ساتھ ہی اگر آپ اس طرح سوکھی گھٹلی کا پاؤڈر استعمال کریں گی تو یہ آپ کی صحت کے لئے مفید ہو گا۔
٭ سر کی جوئیں
سر میں جوئیں ہوگئی ہیں تو اسی پاؤڈر میں لیموں کا رس ڈال کر بالوں میں لگائیں اس کا ایک ہفتے استعمال آپ کی جوئیں ختم کرنے میں مدد دے گا۔
٭ وزن میں کمی
روزانہ نہارمنہ آپ کی گھٹلی کا یہ پاؤڈر وزن میں کمی کرنے کا اچھا ٹانک ہے۔
٭ قبض یا لوز موشن
قبض اور لوز موشن کی شکایت میں اسی پاؤڈر کا سادے پانی سے پھانکنا آپ کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

*اپنی صحت کے متعلق کسی بھی قسم کے مشورے کے لئے نیچے دئیے گئے واٹس ایپ لنک پر کلک کریں۔*
https://wa.me/message/PTDAIHAXMQICD1..............................................
*YOUTUBE*
https://youtube.com/c/ArfiDarushifa..............................................
*WHATSAPP GROUP*
https://chat.whatsapp.com/GplnTTLsb4xBmfNoJLT0wx
*اگر گروپ فل آ رہا ہو تو نیچے دئیے گئے واٹس ایپ پر ایڈ لکھ کر سینڈ کریں۔*
03087914398..............................................
*FACEBOOK*
https://www.facebook.com/arfidarushifa/..............................................
*INSTAGRAM*
https://www.instagram.com/arfidarushifa/..............................................
*GMAIL*
madanidarushifa@gmail.com..............................................
*CALL,SMS & WHATSAPP*
03087914398


Arfi Darushifa

22/06/2022
22/06/2022

جوڑوں کا درد!
Arfi Darushifa

01/06/2022

نکسیر!

31/05/2022

ہاتھوں کی خوبصورتی!

06/05/2022

سیب!

05/05/2022

خبردار!

Address

Gli#1
Pakpattan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arfi Darulshifa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Arfi Darulshifa:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram