All University Admissions and Scholarship

All University Admissions and Scholarship All University Admissions and Scholarship information about national and international University.

پی ایم ڈی سی کے مطابق اس سال تقریباً پورے ملک سے 2 لاکھ طلبہ ٹیسٹ میں شرکت کریں گے ۔ ایک بندے سے اگر 8 ہزار فیس لی جائے ...
04/08/2024

پی ایم ڈی سی کے مطابق اس سال تقریباً پورے ملک سے 2 لاکھ طلبہ ٹیسٹ میں شرکت کریں گے ۔ ایک بندے سے اگر 8 ہزار فیس لی جائے تو ٹوٹل 1 ارب 60 کروڑ روپیہ بنتا ہے ۔ میڈیکل ٹیسٹ دینے والے اکثر غریب لوگ ہوتے ہیں ۔ کیونکہ میڈیکل سٹڈی اور سختیاں برداشت کرنا ہر شخص کا کام نہیں ۔ مگر پھر بھی سہولیات دینے کی بجائے فیس بڑھائی جارہی ہے۔ یہی ٹیسٹ ، یہی انتظامات، یہی سہولتیں ETEA پانچ سو یا پھر ہزار روپے میں لیتا ہے ۔ یاد رہے ETEA اب بھی انجینرنگ کا ٹیسٹ 1000 روپے میں لیتا ہے ۔ حالانکہ سٹوڈنٹس کی تعداد بہت کم یعنی 8 ہزار ہوتی ہے ۔
پوری دنیا طلبہ کو سہولیات دیتی ہے ۔ وہ اپنے طلبہ پر ہر قسم کا بوجھ کم کرنا چاہتی ہے۔ جبکہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں طلبہ سے پیسہ کمایا جارہا ہے اور اسی پیسے سے اشرافیہ یعنی نالائق سیاستدانوں ، کرپٹ جرنیلوں اور نااہل افسران کے لیے بنگلے خریدے جاتے ہیں ۔ ملک ایسا نہیں چلایا جاتا ۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور اشرافیہ مزے کررہی ہے ۔ اگر حالات یونہی رہی تو یہ ملک بہت جلد ٹوٹ جائے گا ۔ ملک اس طرح ہی ٹوٹتا ہے ۔ اس ملک کی 60 فیصد ابادی نوجوان افراد پر مشتمل ہے اور نوجوان اسی طرح فیصلوں سے مایوس ہوچکے ہیں ۔

Matric Results update
04/08/2024

Matric Results update

04/08/2024

میڈیکل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) کی رجسٹریشن فیس 8000 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس پر اصل خرچ 2000 روپے سے بھی کم آتا ہے...
04/08/2024

میڈیکل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) کی رجسٹریشن فیس 8000 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس پر اصل خرچ 2000 روپے سے بھی کم آتا ہے۔ یہ فیس غریب طلباء کے لیے ناقابلِ برداشت ہے اور تعلیمی مواقع میں برابری کے اصول کی خلاف ورزی ہے۔ حکومت سے گزارش ہے کہ اس فیس کو کم کیا جائے یا مستحق طلباء کے لیے خصوصی رعایت دی جائے تاکہ ہر طالب علم کو اپنے خواب پورے کرنے کا موقع مل سکے۔


Khyber medical University Peshawar Centralized Admission test 2024KMU CAT
19/07/2024

Khyber medical University Peshawar Centralized Admission test 2024
KMU CAT

*پنجاب میں بی ڈی ایس پروگرام کا دورانیہ چار سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔* ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرا...
19/07/2024

*پنجاب میں بی ڈی ایس پروگرام کا دورانیہ چار سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔* ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرانا نصاب تبدیل کرنے کی اصولی منظوری۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس کے نئے ماڈیولر نصاب کا فریم ورک تیار کرلیا.
https://www.facebook.com/uhs.lhrofficial

*پنجاب یونیورسٹی لاہور نے 21 جولائی کو ہونے والے انڈرگریجویٹ پروگرامز کے دوسرے انٹری ٹیسٹ کی رولنمبر سلپس جاری کر دیں۔* ...
19/07/2024

*پنجاب یونیورسٹی لاہور نے 21 جولائی کو ہونے والے انڈرگریجویٹ پروگرامز کے دوسرے انٹری ٹیسٹ کی رولنمبر سلپس جاری کر دیں۔* نیچے دیے گئے لنک پر اپنا CNIC نمبر لکھ کر رولنمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
https://pu.edu.pk/splash/allied

*پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) نے ایف ایس سی پری میڈیکل کے طلباء و طالبات کو تمام انجینئرنگ پروگرامز میں داخلوں کی اجازت...
19/07/2024

*پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) نے ایف ایس سی پری میڈیکل کے طلباء و طالبات کو تمام انجینئرنگ پروگرامز میں داخلوں کی اجازت دے دی ہے۔* PEC کے آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل کے سٹوڈنٹس کو انٹری ٹیسٹ میں Math کی بجائے بائیولوجی کے سوالات حل کرنے ہوں گے۔
ان طلبہ کے لیے 8 ہفتوں پر مشتمل ایک پروگرام ترتیب دیا جائے گا جس میں Math کا deficient کورس پڑھایا جائے گا۔ کسی بھی یونیورسٹی میں موجود انجینئرنگ کی تمام سیٹوں میں سے 40% تک پری میڈیکل کے سٹوڈنٹس کو دی جا سکتی ہیں۔
تاہم داخلے کے لیے ایف ایس سی پری میڈیکل میں کم از کم 60 فیصد نمبر ہونے لازمی ہیں اور انٹری ٹیسٹ کو بھی 33 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ تین سال قبل NCEAC نے بھی پری میڈیکل کے سٹوڈنٹس کو تمام کمپیوٹر سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بیچلر پروگرامز میں داخلوں کی اجازت دے دی تھی۔

Address

Kurram
Parachinar
2600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All University Admissions and Scholarship posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram