14/11/2025
آگاہی پیغامِ
📢 میزلز اور روبیلا (MR) ویکسینیشن مہم
🗓️ 17 نومبر تا 29 نومبر 2025
📍 ضلع کوہستان لوئر
محترم اہلِ کوہستان لوئر
آپ کے بچوں کی بہتر صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے میزلز اور روبیلا ویکسینیشن مہم پورے ضلع کوہستان لوئر میں 17 سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں آپ کے گلی محلوں، اسکولوں اور صحت مراکز میں آئینگی تاکہ ہر بچے تک یہ زندگی بچانے والی ویکسین لگائی جا سکے۔
آپ سے گزارش ہے کہ:
✔️ اپنے بچوں کو لازمی طور پر MR ویکسین لگوائیں۔
✔️ اپنی گلی محلے کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
✔️ صحت کارکنان کی رہنمائی پر عمل کریں—یہ آپ کے بچوں کے محافظ ہیں۔
یاد رکھیں، ایک ویکسین، ایک بچہ… اور ایک محفوظ مستقبل!
مل کر کوہستان لوئر کو حفاظتی ٹیکہ جات میں مضبوط بنائیں۔
آپ کا تعاون… ہمارے بچوں کی حفاظت!