28/09/2025
💉 بچوں کے لیے فلو ویکسین کیوں ضروری ہے؟
فلو یا انفلوئنزا حقیقت میں ایک خطرناک وائرس ہے جو بچوں میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری، نمونیا اور کبھی کبھار ICU تک کی نوبت لے آتا ہے۔ خاص طور پر وہ بچے جو پہلے سے کسی پرانی بیماری میں مبتلا ہیں، ان کے لیے فلو اور زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
🌟 کن بچوں کے لیے ویکسین لازمی ہے؟
یہ ویکسین ہر بچے کے لیے مفید ہے، لیکن درج ذیل بچوں کے لیے خاص طور پر ضروری ہے:
جنہیں دمہ (Asthma) ہے → فلو کا انفیکشن ان میں سانس کی تکلیف اور دمہ کے دورے کو بڑھا دیتا ہے۔
جنہیں نیفروٹک سنڈروم ہے → فلو انفیکشن ان کے گردوں کی بیماری کو بگاڑ دیتا ہے اور بار بار ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔
جنہیں کرونک ITP یا خون کی دیگر بیماریاں ہیں → فلو کے ساتھ ان میں خون کی کمی یا پلیٹ لیٹس مزید کم ہوسکتے ہیں۔
وہ بچے جو اسٹی رائیڈز (Steroids) یا امیونوسپریسینٹ دوائیں لمبے عرصے سے لے رہے ہیں → ان کی قوتِ مدافعت کمزور ہوتی ہے، اس لیے فلو انفیکشن ان کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتا ہے۔
❌ فلو انفیکشن کیوں خطرناک ہے؟
ایسے بچوں میں فلو وائرس نہ صرف بار بار بیمار ہونے کا سبب بنتا ہے بلکہ ان کی پرانی بیماری کو بھی مزید بگاڑ دیتا ہے۔
✅ ویکسین کے فائدے
بچہ بار بار فلو اور اس کی پیچیدگیوں سے بچ جاتا ہے۔
پرانی بیماری کنٹرول میں رہتی ہے اور بگڑنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
ہسپتال جانے کی ضرورت کم پڑتی ہے۔
والدین سکون میں رہتے ہیں کہ بچہ محفوظ ہے۔
📅 ویکسین کب لگانی چاہیے؟
یہ ویکسین ہر سال صرف ایک بار لگتی ہے، زیادہ تر اکتوبر میں، کیونکہ فلو کا وائرس ہر سال اپنی شکل بدل لیتا ہے اور نئے سیزن کے لیے نئی ویکسین تیار کی جاتی ہے۔
⚠️ سائیڈ ایفیکٹس؟
اس ویکسین کے کوئی بڑے نقصان نہیں ہیں۔ بعض بچوں کو صرف ہلکا بخار یا انجیکشن والی جگہ پر درد ہوسکتا ہے جو خود بخود ٹھیک ہوجاتا ہے۔
📌 اہم نوٹ:
جن بچوں کو انڈے سے الرجی (Egg Allergy) ہے وہ فلو ویکسین استعمال نہیں کر سکتے۔
👶 صحت مند بچہ، پر سکون والدین!