Dr. Asad Ullah Yousafzai

Dr. Asad Ullah Yousafzai Doctor

یہ ایک نہایت سنجیدہ اور حساس موضوع ہے، اور اس پر بات کرنا آج کے وقت کی بڑی ضرورت بن چکا ہے۔ایم ڈی کیٹ کلئیر نہ ہونا ناکا...
02/01/2026

یہ ایک نہایت سنجیدہ اور حساس موضوع ہے، اور اس پر بات کرنا آج کے وقت کی بڑی ضرورت بن چکا ہے۔
ایم ڈی کیٹ کلئیر نہ ہونا ناکامی نہیں، مگر نوجوان اسے کیوں اذیت بنا لیتے ہیں؟
ہمارے معاشرے میں ایم ڈی کیٹ صرف ایک امتحان نہیں رہا، بلکہ اسے زندگی اور موت کا سوال بنا دیا گیا ہے۔ جیسے ہی رزلٹ آتا ہے، کچھ گھروں میں خوشی کے دیے جلتے ہیں اور کچھ گھروں میں خاموشی، شرمندگی اور آنسوؤں کا راج ہو جاتا ہے۔ ایک ہی امتحان، مگر اثرات اتنے مختلف کہ بعض نوجوان خود کو مکمل ناکام، بےکار اور بوجھ سمجھنے لگتے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ کلئیر نہ ہونا کسی کی ذہانت، صلاحیت یا مستقبل کی مکمل تصویر نہیں ہوتا، لیکن ہمارے سماجی رویے اسے ایسا بنا دیتے ہیں۔ والدین، رشتہ دار، اساتذہ اور معاشرہ مل کر ایک نوجوان کے ذہن میں یہ خیال بٹھا دیتے ہیں کہ اگر وہ ڈاکٹر نہیں بن سکا تو اس کی زندگی ختم ہو گئی۔ یہی سوچ آہستہ آہستہ ذہنی اذیت، ڈپریشن اور خود اعتمادی کی تباہی میں بدل جاتی ہے۔
ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ایک امتحان چند گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے، جبکہ زندگی برسوں پر پھیلی ہوتی ہے۔ ایک دن کا خراب پرفارمنس یہ ثابت نہیں کرتا کہ انسان ناکارہ ہے۔ مگر نوجوان جب خود کو دوسروں سے compare کرتے ہیں، جب سوشل میڈیا پر کامیاب چہروں کو دیکھتے ہیں، جب گھر میں طعنے سننے کو ملتے ہیں، تو وہ اپنی ذات پر ظلم شروع کر دیتے ہیں۔ کچھ خود کو کمرے میں بند کر لیتے ہیں، کچھ کھانا چھوڑ دیتے ہیں، کچھ اپنی نیند قربان کر دیتے ہیں اور کچھ انتہائی خطرناک حد تک خود کو نقصان پہنچانے کے خیالات میں گم ہو جاتے ہیں۔
ہمارا تعلیمی نظام بھی اس اذیت میں برابر کا شریک ہے۔ یہاں متبادل راستوں کی بات کم اور ایک ہی پیشے کو کامیابی کی معراج بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ سائنس، ریسرچ، تعلیم، بزنس، ٹیکنالوجی، آرٹس. یہ سب الفاظ ایم ڈی کیٹ کے شور میں دب کر رہ جاتے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ نوجوان کے پاس ایک ہی خواب بچتا ہے، اور جب وہ ٹوٹتا ہے تو سب کچھ ٹوٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
والدین کی نیت اکثر اچھی ہوتی ہے، مگر دباؤ غلط ہوتا ہے۔ “ہم نے تم پر اتنا خرچ کیا”، “لوگ کیا کہیں گے”، “فلاں کا بیٹا تو سلیکٹ ہو گیا”.یہ جملے کسی تیز دھار آلے سے کم نہیں ہوتے۔ نوجوان باہر سے خاموش رہتا ہے مگر اندر ہی اندر خود کو مجرم سمجھنے لگتا ہے۔ وہ یہ نہیں سوچتا کہ اس نے کوشش کی، وہ صرف یہ دیکھتا ہے کہ وہ کامیاب نہیں ہوا۔
اصل مسئلہ ایم ڈی کیٹ نہیں، بلکہ کامیابی کی ہماری تنگ تعریف ہے۔ ہم نے کامیابی کو ایک مخصوص سیٹ میں بند کر دیا ہے، اور جو اس میں فٹ نہ ہو، اسے ناکام قرار دے دیتے ہیں۔ یہی سوچ نوجوانوں کو خود اذیت دینے پر مجبور کرتی ہے۔ وہ اپنی قدر کو ایک رزلٹ کارڈ کے ساتھ جوڑ لیتے ہیں، اور جب اس پر مطلوبہ نمبر نہ ہوں تو اپنی زندگی کو بے معنی سمجھنے لگتے ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم نوجوانوں کو یہ سکھائیں کہ راستے ایک نہیں ہوتے۔ ناکامی آخری سٹاپ نہیں، بلکہ ایک موڑ ہوتی ہے۔ ایم ڈی کیٹ کلئیر نہ ہونا ایک حقیقت ہو سکتی ہے، مگر یہ کسی انسان کی مکمل کہانی نہیں ہو سکتی۔ ہر نوجوان کے اندر صلاحیت ہوتی ہے، بس اسے پہچاننے اور صحیح سمت دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
جب تک ہم امتحان کو انسان سے بڑا سمجھتے رہیں گے، نوجوان اسی طرح خود کو اذیت دیتے رہیں گے۔ اور یہ اذیت خاموش ہوتی ہے، آہستہ ہوتی ہے، مگر بہت گہری ہوتی ہے۔ ہمیں اس خاموش درد کو سننا ہوگا، ورنہ ہم صرف رزلٹ دیکھتے رہ جائیں گے اور انسان کھوتے رہیں گے۔

اسداللہ

موسمِ سرما خصوصاً پہاڑی خطوں میں انسانی جسم کے لیے ایک مکمل فزیولوجیکل چیلنج کی صورت اختیار کر لیتا ہے، اور سوات جیسے عل...
01/01/2026

موسمِ سرما خصوصاً پہاڑی خطوں میں انسانی جسم کے لیے ایک مکمل فزیولوجیکل چیلنج کی صورت اختیار کر لیتا ہے، اور سوات جیسے علاقے میں سردیوں کی شدت، برفباری، یخ بستہ ہوائیں اور دھوپ کی کمی اس چیلنج کو مزید گہرا کر دیتی ہیں۔ سرد موسم میں جسم اپنی اندرونی حرارت برقرار رکھنے کے لیے اضافی توانائی خرچ کرتا ہے، جس کے نتیجے میں میٹابولزم، دورانِ خون اور مدافعتی نظام میں واضح تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔ قوتِ مدافعت میں کمی کے باعث نزلہ، زکام، فلو، کھانسی، گلے کی سوزش، سینے کی انفیکشن، نمونیا اور سانس کی دیگر بیماریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے، جبکہ دمہ اور دائمی سانس کے مریضوں میں سرد ہوا علامات کو مزید شدید کر دیتی ہے۔ بچوں اور بزرگ افراد میں چونکہ مدافعتی نظام نسبتاً کمزور ہوتا ہے، اس لیے وہ اس موسم میں جلدی متاثر ہو سکتے ہیں اور معمولی انفیکشن بھی سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔ سردی کے اثر سے خون کی نالیاں سکڑنے لگتی ہیں، جس کی وجہ سے بلڈ پریشر میں اضافہ اور دل پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، اور یہی کیفیت دل کے مریضوں میں سینے کے درد، سانس کی قلت اور بعض اوقات ہنگامی قلبی مسائل کی صورت میں سامنے آتی ہے۔

سردیوں میں جسم میں پیاس کا احساس کم ہو جانا ایک عام مگر نظرانداز کیا جانے والا مسئلہ ہے، جس کے باعث پانی کا استعمال کم ہو جاتا ہے اور اس کمی کے نتیجے میں ڈی ہائیڈریشن، قبض، پیشاب کی نالی کے انفیکشن، گردوں کی کارکردگی میں کمی اور بعض اوقات پتھری جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ سرد اور خشک ہوائیں جلد کی قدرتی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچاتی ہیں، جس سے جلد کی خشکی، خارش، دراڑیں، ایگزیما اور ہونٹوں کے پھٹنے کی شکایات عام ہو جاتی ہیں، جبکہ ہاتھوں اور پاؤں کی جلد سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ اسی طرح سرد موسم جوڑوں اور پٹھوں میں اکڑاؤ پیدا کرتا ہے، جس کی وجہ سے گٹھیا، جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی سختی میں اضافہ ہو جاتا ہے، خاص طور پر ان افراد میں جو پہلے سے ان مسائل کا شکار ہوں۔

پہاڑی علاقوں میں سردیوں کے دوران دھوپ محدود ہونے کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی ایک اہم طبی مسئلہ بن جاتی ہے، جو ہڈیوں کی کمزوری، پٹھوں کے درد، تھکن، مدافعتی کمزوری اور بچوں میں نشوونما کی رفتار میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ سرد موسم میں جسم کو حرارت برقرار رکھنے کے لیے زیادہ کیلوریز درکار ہوتی ہیں، اسی لیے غذائی ضروریات میں بھی تبدیلی آتی ہے اور متوازن، غذائیت سے بھرپور خوراک کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ پروٹین سے بھرپور غذائیں، دودھ اور دودھ سے بنی اشیا، دالیں، سبزیاں، پھل اور قدرتی چکنائیاں جسم کو توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں کے خلاف مزاحمت بھی بڑھاتی ہیں۔

سردیوں میں گھروں کے اندر ہیٹر، انگیٹھی، لکڑی یا گیس جلانے کے مختلف ذرائع کا استعمال معمول بن جاتا ہے، مگر بند کمروں میں مناسب ہوا کی آمد و رفت نہ ہونے کی صورت میں یہ حرارتی ذرائع خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ کاربن مونو آکسائیڈ جیسی زہریلی گیس آہستہ آہستہ جسم میں داخل ہو کر سر درد، چکر، متلی، سانس کی کمی، بے ہوشی اور حتیٰ کہ جان کے ضیاع کا سبب بھی بن سکتی ہے، جس کے خطرات کو اکثر سردیوں میں نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ سرد موسم کے باعث جسمانی سرگرمیوں میں کمی اور گھروں تک محدود رہنے کی عادت ذہنی صحت پر بھی اثر ڈالتی ہے، جس کے نتیجے میں سستی، اداسی، ذہنی دباؤ، چڑچڑاپن اور توجہ کی کمی جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں، اور بعض افراد میں موسمی اداسی یا ڈپریشن کی کیفیت بھی پیدا ہو جاتی ہے۔

موسمِ سرما اپنی فطری خوبصورتی، خاموشی اور سکون کے باوجود انسانی جسم پر گہرے اور ہمہ جہت اثرات مرتب کرتا ہے، جن کا تعلق صرف ایک عضو یا نظام سے نہیں بلکہ پورے جسم اور ذہن سے ہوتا ہے۔ سردیوں میں ہونے والی یہ فزیولوجیکل تبدیلیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ موسم کس طرح انسانی صحت کو متاثر کرتا ہے اور کیوں اس دورانیے میں جسم کے تقاضے عام دنوں سے مختلف ہو جاتے ہیں، جسے سمجھنا طبی نقطۂ نظر سے نہایت اہم ہے۔

اسداللہ

.جب ڈاکٹر خاموش ہو جاتا ہےپاکستان میں اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ڈاکٹر بولتا کیوں نہیں، سچ سامنے کیوں نہیں لاتا، یا ہر الز...
01/01/2026

.جب ڈاکٹر خاموش ہو جاتا ہے

پاکستان میں اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ ڈاکٹر بولتا کیوں نہیں، سچ سامنے کیوں نہیں لاتا، یا ہر الزام کا جواب کیوں نہیں دیتا۔ مگر کوئی یہ نہیں پوچھتا کہ ڈاکٹر خاموش کیوں ہو جاتا ہے۔

شروع میں ڈاکٹر بولتا ہے۔ وہ سمجھانے کی کوشش کرتا ہے، مریض کو وقت دیتا ہے، رشتہ داروں کو حالات بتاتا ہے، نظام کی کمزوریوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ مگر آہستہ آہستہ وہ سیکھ لیتا ہے کہ یہاں بولنے کی قیمت بہت زیادہ ہے۔

اگر وہ سچ بولے تو ویڈیو بن جاتی ہے۔
اگر وہ تاخیر کی وجہ بتائے تو الزام آ جاتا ہے۔
اگر وہ نظام کی بات کرے تو کہا جاتا ہے بہانے بنا رہا ہے۔

یوں ایک وقت آتا ہے جب ڈاکٹر بولنا چھوڑ دیتا ہے۔

یہ خاموشی غرور کی نہیں ہوتی، یہ خوف کی ہوتی ہے۔ خوف کہ کہیں بات کو غلط نہ سمجھ لیا جائے۔ خوف کہ کہیں ہجوم نہ اکٹھا ہو جائے۔ خوف کہ کہیں ایک جملہ اس کے خلاف ثبوت نہ بن جائے۔

خاموش ڈاکٹر مریض سے کم بات کرتا ہے۔
وہ کم وضاحت دیتا ہے۔
وہ مشکل فیصلہ لینے سے پہلے کئی بار رک جاتا ہے۔

یہ سب اس لیے نہیں کہ اسے پرواہ نہیں، بلکہ اس لیے کہ اسے اپنی اور اپنے عملے کی حفاظت کی فکر ہوتی ہے۔

مگر اس خاموشی کا نقصان ہوتا ہے۔ مریض کو پوری بات سمجھ نہیں آتی۔ اعتماد کمزور ہوتا ہے۔ فاصلے بڑھتے ہیں۔ اور نظام مزید ٹوٹتا ہے۔

یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب علاج انسانوں کے درمیان نہیں رہتا، بلکہ فائلوں اور رپورٹس تک محدود ہو جاتا ہے۔

ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ڈاکٹر کی خاموشی مسئلہ نہیں، ایک علامت ہے۔ یہ علامت ہے ایک ایسے نظام کی جہاں بولنے والا غیر محفوظ ہو، اور خاموش رہنے والا محفوظ۔

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ڈاکٹر کھل کر بات کرے، سچ بتائے، اور بہتر فیصلے کرے، تو ہمیں اسے تحفظ دینا ہوگا۔ عزت دینی ہوگی۔ اور یہ یقین دلانا ہوگا کہ اس کی بات سنی جائے گی، اسے سزا نہیں دی جائے گی۔

یہ بات بطور ڈاکٹر نہیں، بطور شہری کہنی ضروری ہے:

خاموش ڈاکٹر خطرناک نہیں ہوتا،
مگر وہ نظام جو ڈاکٹر کو خاموش کر دے،
وہ سب کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔

صحت اعتماد سے چلتی ہے۔
اور اعتماد خاموشی میں نہیں، تحفظ میں جنم لیتا ہے۔

از قلم:
ڈاکٹر سید شکیل بادشاہ


ہمارے معاشرے میں نسوار اور پان کو معمولی عادت سمجھا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں چیزیں آہستہ آہستہ انسان کی صحت...
09/12/2025

ہمارے معاشرے میں نسوار اور پان کو معمولی عادت سمجھا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں چیزیں آہستہ آہستہ انسان کی صحت کو تباہ کر دیتی ہیں۔ ان کے مستقل استعمال سے مسوڑھوں کی سوزش (Gingivitis)، مسوڑھوں کا پیچھے ہٹ جانا (Periodontitis)، دانتوں کا ہل جانا (Tooth Mobility) اور بدبو دار سانس (Chronic Halitosis) جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ منہ کے اندر خطرناک تبدیلیاں، جیسے سفید دھبے (Leukoplakia)، منہ کا سخت ہونا (Oral Submucous Fibrosis – OSMF) اور مستقل زخم (Chronic Oral Ulcers) بھی پیدا ہو جاتے ہیں، جو آگے چل کر منہ کے کینسر (Oral Cancer)، گال کے کینسر (Buccal Mucosa Carcinoma) اور گلے کے کینسر (Pharyngeal Cancer) تک پہنچا سکتے ہیں۔ چند لمحوں کا مزہ پوری زندگی کی صحت چھین سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم نسوار اور پان سے دور رہیں اور اپنی زندگی، اپنے گھر والوں اور اپنی صحت کی حفاظت کریں۔

20/09/2025

😶🤐

19/09/2025

آج سوات، خصوصاً تحصیل مٹہ کے غیور عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ ہم پرامن، باشعور اور ذمہ دار قوم ہیں۔
ہم نفرت نہیں، امن کے علمبردار ہیں

افغانستان نے امریکہ کی بگرام ایئربیس پر واپسی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بڑے فضائی اڈے کو ...
19/09/2025

افغانستان نے امریکہ کی بگرام ایئربیس پر واپسی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بڑے فضائی اڈے کو دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش کی تھی، تاہم طالبان نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو عسکری موجودگی کے بغیر سیاسی سطح پر بات کرنی چاہیے۔ افغان وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار نے واضح کیا کہ کابل بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن ملک میں امریکی فوجی اڈوں کا دوبارہ قیام کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کا دل کی بیماریوں سے گہرا تعلق ہے؟  جب مسوڑھوں میں سوجن یا پیریوڈونٹ...
14/09/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت کا دل کی بیماریوں سے گہرا تعلق ہے؟ جب مسوڑھوں میں سوجن یا پیریوڈونٹائٹس جیسی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں تو یہ جراثیم صرف منہ تک محدود نہیں رہتے بلکہ خون کے ذریعے پورے جسم میں پھیل سکتے ہیں۔ یہ جراثیم اور ان کے پیدا کردہ زہریلے مادے دل کی رگوں کو کمزور کرتے ہیں، چکنائی جمنے (ایتھروسکلروسس) کو بڑھاتے ہیں اور نتیجے میں دل کے دورے یا بلڈ پریشر کے مسائل کا خطرہ زیادہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح دل کے مریض اکثر مسوڑھوں کی بیماری کا بھی شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ بعض دوائیاں منہ کو خشک کر دیتی ہیں یا مسوڑھوں کو متاثر کرتی ہیں۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ مسوڑھوں کی حفاظت دراصل دل کی حفاظت ہے ۔ روزانہ برش کرنا، دانتوں کی صفائی کا خیال رکھنا اور باقاعدہ ڈینٹل چیک اپ کروانا نہ صرف مسوڑھوں کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ آپ کے دل کو بھی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ یاد رکھیں: ایک صحت مند مسکراہٹ ایک صحت مند دل کی ضمانت ہے۔

Losec 950Rs/ pack >>>Multinational Oprim 165/pack>>> Local پختانه د جهالت په اخيره درجه کښې اوسي. که وس يو غريب ته يو ډا...
07/09/2025

Losec 950Rs/ pack >>>Multinational
Oprim 165/pack>>> Local

پختانه د جهالت په اخيره درجه کښې اوسي. که وس يو غريب ته يو ډاکټر Omeprazole د multinational کمپني وليکي نو هغه غريب خو د هسپتال ته دا راتلو چار نه لري نو دا دومره ګراني دواياني به سنګه اخلي. ډاکټران ړاڼده نه دي چي داسي غيرزمداري کوي. ګولي کار يو شانتي کوي. که سوک وس لري نو ورته وايي مونګ ته multinational brand والا اوليکي.

فولیکولائٹس، فرنکلز اور کاربنکلز پھوڑے پھنسیاں Folliculitis, Furuncles and Carbuncles فولیکولائٹس،  فرنکل (پھنسی) اور کا...
01/02/2025

فولیکولائٹس، فرنکلز اور کاربنکلز
پھوڑے پھنسیاں

Folliculitis, Furuncles and Carbuncles

فولیکولائٹس، فرنکل (پھنسی) اور کاربنکل (پھوڑے) ایک یا زیادہ بالوں کے انفیکشن کی اقسام ہیں۔ انفیکشن جلد پر کہیں بھی ہو سکتا ہے جہاں پر بال ہوں۔ وہ اکثر ایسے ہوتے ہیں جہاں رگڑنا اور پسینہ آ سکتا ہے۔ اس میں گردن کا پچھلا حصہ، چہرہ، بغلیں، کمر، رانوں، یا کولہوں کا حصہ شامل ہے۔

یہ 3 مختلف قسم کے انفیکشن ہیں:

1) فولیکولائٹس Folliculitis

یہ بالوں کی جڑوں کی سوزش کی سب سے سطحی قسم ہے۔ یہ گردن، سینوں، کولہوں، کمر، سینے اور چہرے پر ظاہر ہو سکتا ہے۔ سرخ یا سفید پس والے چھوٹے دانے نکلتے ہیں۔

2) فرنکل Furuncle

یہ ایک بال کی جڑ کا ایک انفیکشن ہے جو جلد کی گہری تہوں میں جاتا ہے اور پیپ والی پھنسی بن جاتا ہے۔ یہ اکثر کمر ، ٹانگوںکے بیچ ، کولہوں اور بازوؤں کے نیچے ہوتے ہیں۔ ایک سے زیادہ پس والی پھنسیاں بھی بن سکتی ہیں اور اگر بغلوں، ٹانگوں کے پیچ یا پیٹ اور سینے کے فولڈز میں بنیں تو اسے ہائڈریڈینائٹس سپوریٹیوا کہتے ہیں جو ایک جلدی بیماری ہے۔ (اس پر ہماری الگ پوسٹ موجود یے)

3) کاربنکل - Carbuncle

ایک سے زیادہ بالوں کی جڑوں کا انفیکشن مل کر بڑا اور گہرا پھوڑا بنائیں تو اسے کاربنکل کہتے ہیں۔ کاربنکلز اکثر گردن یا ران کے پچھلے حصے پر پائے جاتے ہیں۔

⬅️ سٹیفلوکوکس اورئیس نامی بیکٹیریا ان کہ سب سے عام وجہ ہے لیکن دوسری قسم کے بیکٹیریا بھی ان کا سبب بن سکتے ہیں۔

⬅️ کن افراد کو پھوڑے بننے کا زیادہ خطرہ ہے؟

کسی کو بھی ہو سکتے لیکن کچھ افراد کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے:

• ذیابیطس یا کمزور مدافعتی نظام۔

• جلد کے دوسرے انفیکشن ہوں تو۔

• جلد کے پھوڑے والے کسی سے قریبی رابطہ۔

• جلد کی چوٹیں ہوں، جیسے کھرچنا، کٹنا، یا کیڑے کے کاٹنے کے بعد۔
• آئی-وی دوا لے رہے ہوں، جیسے ڈرپ یا انجیکشنز۔

• گرم ٹب میں بیٹھنے سے جیسے sauna یا spa

⬅️ علامات

علامات ہر شخص میں کچھ مختلف طریقے سے ہو سکتی ہیں۔

• جلد پر ایک یا ایک سے زیادہ پیپ والے دانے (folliculitis)
• سفیدی مائل خونی سیال پھوڑے سے نکلتا ہے۔
•بخار
• تھکاوٹ
• درد

⬅️ علاج

علاج کا انحصار آپ کی علامات، آپ کی عمر اور آپ کی عمومی صحت پر ہوگا۔ یہ اس بات پر بھی منحصر ہوگا کہ حالت کتنی سنگین ہے۔
Folliculitis اور ہلکے پھوڑے بغیر علاج کے دور ہو سکتے ہیں۔

گرم کپڑے (hot compress) علامات کو کم کرنے اور تیزی سے شفا بخشنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

⬅️ علاج اور بچاؤ:

• متاثرہ جگہ کو صاف اور خشک رکھیں۔
• گرم پانی میں صاف کپڑا بھگو کر متاثرہ جگہ پر رکھیں (hot compresses)
• جلد کو بیکٹیریا سے بچانے کے لیے صابن پانی سے دھوئیں۔
• ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق متاثرہ جگہ پر اینٹی بائیوٹک کریم کا استعمال، جیسے میوپیروسن کریم یا فیوسیڈک ایسڈ کریم۔
• شدید صورتوں میں کھانے کے لئے اینٹی بائیوٹکس ۔
• اکثر بڑے پھوڑے کی صورت میں جلد پر کٹ لگا کر پس کو نکالا جاتا پے۔(incision and drainage)
• اگر مسئلہ فنگس کی وجہ سے ہو تو اینٹی فنگل ادویات۔
علاج کے دوران:
• اپنی جلد کو صاف رکھیں۔
• متاثرہ جگہ کو چھونے سے پہلے اور بعد میں 20 سیکنڈ تک اپنے ہاتھ دھوئیں۔
• کپڑے یا تولیے کا دوبارہ استعمال یا اشتراک نہ کریں۔ ان کو صابن اور گرم پانی سے دھو لیں۔
• پٹیاں اکثر تبدیل کریں۔ انہیں ایک شاپر میں رکھیں جسے بند کر کے باہر پھینکا جا سکے۔
اپنے ڈاکٹر سے تمام علاج کے خطرات، فوائد اور ممکنہ ضمنی اثرات کے بارے میں بات کریں۔

⬅️ ممکنہ پیچیدگیاں
ممکنہ پیچیدگیوں میں شامل ہیں:
• جسم کے دوسرے حصوں میں انفیکشن پھیلنا
• انفیکشن دوبارہ ہو جانا
• داغ اور دھبے
• انفیکشن خون میں پھیلنا

⬅️ کیا پھوڑے کو روکا جا سکتا ہے؟
ان انفیکشن کو روکنے میں مدد کے لیے:
• جلد کی کسی بھی چوٹ کو صاف رکھیں اور حفاظت کریں۔
• اپنے ہاتھ اکثر دھوئیں۔
• اپنے ناخنوں کو چھوٹا رکھیں۔
• اپنے چہرے کو صاف رکھیں، صاف ریزر استعمال کریں، اور باقدگی سے نہائیں۔
• ان لوگوں سے جلدی رابطہ نہ کریں جن کی جلد پر ایکٹیو زخم ہیں۔

Folliculitis, Furuncles, and Carbuncles

Boils and Pimples

Folliculitis, furuncles (pimples), and carbuncles (boils) are different types of infections that affect one or more hair follicles. These infections can occur anywhere on the skin where hair is present. They are most common in areas prone to friction and sweating, such as the back of the neck, face, underarms, back, thighs, or buttocks.

There are three different types of infections:

1) Folliculitis

This is the most superficial type of inflammation of the hair follicles. It can appear on the neck, thighs, buttocks, back, chest, and face. Small red or white pus-filled bumps develop.

2) Furuncle (Boil)

This is an infection of a single hair follicle that extends into the deeper layers of the skin, forming a pus-filled bump. It commonly occurs on the back, inner thighs, buttocks, and underarms.
Multiple pus-filled pimples can form, and if they appear in the underarms, between the thighs, or in skin folds of the abdomen or chest, it is called Hidradenitis Suppurativa, which is a skin condition. (We have a separate post on this topic.)

3) Carbuncle

When multiple infected hair follicles merge, forming a larger and deeper boil, it is called a carbuncle. Carbuncles are most commonly found on the back of the neck or thighs.

Causes

The most common cause is the Staphylococcus aureus bacteria, but other types of bacteria can also cause these infections.

Who is at Higher Risk of Developing Boils?

Anyone can develop these infections, but some individuals are at higher risk:

People with diabetes or a weakened immune system

Those with other skin infections

Close contact with someone who has boils

Having skin injuries, such as cuts, scrapes, or insect bites

Using IV medications, such as drips or injections

Sitting in hot tubs, saunas, or spas

Symptoms

Symptoms can vary from person to person.

One or more pus-filled bumps on the skin (folliculitis)

White or blood-tinged discharge from the boil

Fever

Fatigue

Pain

Treatment

Treatment depends on the symptoms, age, overall health, and severity of the condition.

Mild folliculitis and boils may resolve without treatment. Applying warm compresses can help reduce symptoms and speed up healing.

Treatment and Prevention

Keep the affected area clean and dry.

Apply a warm compress (clean cloth soaked in warm water) to the affected area.

Wash the skin with soap and water to prevent bacterial growth.

Use antibiotic creams like Mupirocin or Fusidic Acid as per the doctor's advice.

Oral antibiotics may be prescribed for severe cases.

Incision and drainage (cutting open the boil to remove pus) may be required for large boils.

If caused by fungal infection, antifungal medications may be needed.

During treatment:

Keep your skin clean.

Wash hands for 20 seconds before and after touching the affected area.

Do not reuse or share towels or clothing—wash them with soap and warm water.

Change bandages frequently and dispose of them properly in a sealed bag.

Talk to your doctor about risks, benefits, and possible side effects of the treatment.

Possible Complications

Potential complications include:

Infection spreading to other parts of the body

Recurring infections

Scarring and discoloration

Infection spreading into the bloodstream

Can Boils Be Prevented?

To help prevent these infections:

Keep wounds clean and protected.

Wash hands frequently.

Keep fingernails short and clean.

Maintain facial hygiene, use a clean razor, and bathe regularly.

Avoid close contact with people who have active skin infections.

Address

Peshawar

Telephone

+923243709502

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Asad Ullah Yousafzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category