Health With Dr.Fawad PT,DPT

Health With Dr.Fawad PT,DPT |Physiotherapy| |Nutrition| |Child parenting|

28/07/2025

ہیپاٹائیٹس سے بچاؤ کا عالمی دن 28 جولائی 2025 ؛

100 میں سے 80 افراد یہ نہیں جانتے کہ وہ ہیپاٹائیٹس میں مبتلا ہے ۔
ہیپاٹائیٹس ایک جان لیوا مرض ہے بروقت تشخیص اور علاج سے زندگیاں بچائیں ۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(WHO) کے مطابق روازنہ کی بنیاد پر دنیا میں 3 ہزار لوگ ہیپاٹائیٹس کی وجہ سے مرتے ہیں ۔

ہمیں چاہیے کہ ؛
ویکسینیشن کو عام کریں ؛
استعمال شدہ سرنج کا دوبارہ استعمال نہ کریں ؛
حاملہ خواتین کو ہیپاٹائیٹس بی کی ویکسینیشن کروائیں ؛
غیر ضروری بلڈ ٹرانسفیوژن نہیں کریں ؛
حالاتِ جراحی کی سٹینڈرڈ Sterilization کریں ۔

نوٹ ؛ میڈیکل اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو اپنی ہیپاٹائیٹس بی ویکسینیشن ترجیحی بنیادوں پر کرنی چاہیے کیونکہ وہ سب سے زیادہ Prone ہوتے ہیں ؛

Health With Dr.Fawad PT,DPT
قلم کی جسارت ؛
ڈاکٹر_فواد_پی_ٹی_ڈی_پی_ٹی #

سر درد کیا ہے ؟ اسکے کتنے اقسام ہے ؟ کن وجوہات کی بنا پر سر درد ہوتا ہے ؟ اور اسکا علاج کیا ہے ۔سر درد سے تقریباً ہر انس...
16/07/2025

سر درد کیا ہے ؟ اسکے کتنے اقسام ہے ؟ کن وجوہات کی بنا پر سر درد ہوتا ہے ؟ اور اسکا علاج کیا ہے ۔

سر درد سے تقریباً ہر انسان کو واسطہ پڑتا ہے ،درد مختلف افراد کو مختلف طریقوں سے پریشان کرتا ہے سر میں چونکہ مغز ہے جو تمام احساسات کا مرکز و محور ہے اسلئے سر درد کو معمولی مسئلہ سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
بعض اوقات سر درد کی کوئی خاص وجہ معلوم نہیں ہوتی جسکو ہم پرائمری ہیڈک کہتے ہیں ۔
جبکہ اگر اسکی کوئی خاص وجہ معلوم ہو تو سیکنڈری ہیڈک کہتے ہیں ۔

سر درد کے تقریباً 150 سے زائد اقسام ہے جن میں سے بینادی چار درجہ زیل ہے ۔
1- ٹینشن ہیڈک ۔
یہ سب سے زیادہ ہونے والا درد ہے جو کہ کسی خاص زہنی دباؤ کی وجہ سے ہوتا ہے اسمیں انسان کا پورہ سر درد کرتا ہے ۔

2- درد شقیقہ (Magraine)-
یہ درد سر کی سب سے خطرناک قسم ہے جسمیں آدھا سر درد کرتا ہے اور انسان کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیساکہ کوئی اندر سے مار رہا ہو ۔

3- کلسٹر ہیڈک -
یہ سر درد کی وہ قسم ہے جسمیں ایک آنکھ کے گرد زور دار قسم کا درد ہوتا ہے اسکی وجہ سے انکھ میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہوتی ہے جیسا کہ انکھ کا سرخ ہونا ،انکھ سے پانی بہنا ،اور انکھ کا چھوٹا ہونا وغیرہ ۔

4- ساینس ہیڈک (Sinus Headache )
اسکا اثر ناک ماتھے اور چہرے کے کچھ حصے پر ہوتا ہے اسکی وجہ Nasal sinuses کی inflammation ہے ۔

عام طور پر سر درد کے یہ وجوہات ہوسکتے ہیں ۔

1-فضول بحث و مباحثہ کرنا
2-پریشانی اور ٹینشن میں رہنا
3-نیند پوری نہ ہونا
4-بلڈ پریشر کا کم یا زیادہ ہونا
5-جسم میں پانی کا لیول کم ہونا
6- نظر کا کمزور پڑ جانا
7- نزلہ زکام یا بلغم ہونا
8-فضائی آلودگی یا تمباکو نوشی
9- وقت پر کھانا نہ کھانا
10- سکرین ٹائم کا بڑ جانا

سر درد کا علاج ۔۔۔

سر درد کو پین کلرز سے دبانے کی بجائے معالج سے اپنا کیس تفصیلی ڈسکس کرے حسبِ ضرورت ڈاکٹر سٹی سکین یا ایم آر آئی کا مشورہ دے سکتے ہیں ۔
گھر پر آپ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق پینا ڈول ،بروفن یا اسپرین کا استعمال کرسکتے ہیں ۔

وہ غذائیں جو سر درد میں مفید ہے ۔

1-ہلدی اور لونگ کا استعمال
2-پتوں والی سبزیوں کا کثرت سے استعمال
3 - اخروٹ ،مونگ پھلی اور بادام
4- انگور ،کیلا اور گاجر
5 -انجیر کا استعمال
6-انڈے ،مچھلی اور ہر ان غذاؤں کا استعمال کریں جن میں وٹامن بی 2 اور میگنیشیم کا مقدار زیادہ ہو ۔

نوٹ ۔اکثر لوگ سر پر پٹی باندھتے ہیں،،، سر پر پٹی باندھنے سے خون کی رفتار مزید کم پڑ جاتی ہے جسکی وجہ سے آکسیجن صحیح طرح سے رگوں میں نہیں پہنچ پاتا جو کہ بہت زیادہ نقصان دہ ہےب

Health With Dr.Fawad PT,DPT

  بیڈ سور جنہیں Pressure Ulcers یا Decubitus Ulcers بھی کہا جاتا ہے، وہ زخم ہوتے ہیں جو جلد اور نیچے موجود ٹشوز میں دباؤ...
22/06/2025



بیڈ سور جنہیں Pressure Ulcers یا Decubitus Ulcers بھی کہا جاتا ہے، وہ زخم ہوتے ہیں جو جلد اور نیچے موجود ٹشوز میں دباؤ کی وجہ سے بنتے ہیں۔ یہ زیادہ تر ان مریضوں میں ہوتے ہیں جو طویل وقت تک بستر پر لیٹے رہتے ہیں اور اپنی پوزیشن تبدیل نہیں کر پاتے۔ بیڈ سور عام طور پر پیٹھ، کولہوں، ایڑیوں اور کہنیوں پر بنتے ہیں۔ ان سے بچاؤ کے لیے مریض کی باقاعدہ پوزیشن تبدیل کرنا، جلد کو صاف اور خشک رکھنا، اور مناسب غذائیت فراہم کرنا ضروری ہے۔ اگر بروقت علاج نہ ہو تو بیڈ سور خطرناک انفیکشن کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔



Health With Dr.Fawad PT,DPT

  ⚠️ Foodborne illnesses are caused by bacteria, viruses, parasites, or chemicals entering the body through contaminated...
21/06/2025



⚠️ Foodborne illnesses are caused by bacteria, viruses, parasites, or chemicals entering the body through contaminated food or water.

🧑‍🍳 Most foodborne illnesses are preventable and it starts in your kitchen.

🤢 Every year, unsafe food makes 600 million people sick. But the good news is there are simple, science-based habits to stay safe:

1️⃣ Keep clean – Wash hands, surfaces and utensils regularly.

2️⃣ Separate raw and cooked – Avoid cross-contamination.

3️⃣ Cook thoroughly – Especially meat, poultry, eggs and seafood.

4️⃣ Keep food at safe temperatures – Don’t leave food in the danger zone (5°C–60°C).

5️⃣ Use safe water and raw materials – Always check freshness and source.

🙌 These steps are especially important for children, pregnant women, and people with weakened immunity.
#

Health With Dr.Fawad PT,DPT

اخروٹ ایک مکمل غذا ہے جو نہ صرف فائبر فراہم کرتا ہے بلکہ آنتوں کی صحت، انسولین کے ردعمل اور جسم کی مجموعی حالت کو بہتر ب...
18/06/2025

اخروٹ ایک مکمل غذا ہے جو نہ صرف فائبر فراہم کرتا ہے بلکہ آنتوں کی صحت، انسولین کے ردعمل اور جسم کی مجموعی حالت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اخروٹ کھانے سے آنتوں کی سوزش کم ہوتی ہے اور موٹاپے کے مضر اثرات میں کمی آتی ہے۔ صحت مند زندگی کے لیے روزانہ اخروٹ کو غذا کا حصہ بنائیں۔




Health With Dr.Fawad PT,DPT

13/06/2025

ہر بچے کا جذباتی درجہ حرارت الگ ہوتا ہے
– ایک ہی اندازِ اصلاح سب بچوں پر یکساں اثر نہیں ڈال سکتا۔

ہیٹ اسٹروک کی علامات  بے ہوش ہو جانا چکر آنا شدید پیاس لگنا الٹی آنا گرم اور سرخ جلد ہوجانا احتیاطی تدابیر و اقدامات ؛ د...
13/06/2025

ہیٹ اسٹروک کی علامات

بے ہوش ہو جانا
چکر آنا
شدید پیاس لگنا
الٹی آنا
گرم اور سرخ جلد ہوجانا

احتیاطی تدابیر و اقدامات ؛
دھوپ میں سر کو ڈھانپ لیں اور چشمہ استعمال کریں ۔
پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔
ٹھنڈی اور پانی والی جگہوں پر رہیں ۔
بچوں کو بند گاڑی یا ایسی جگہوں پر اکیلا نہ چھوڑے ۔
ایمرجنسی کی صورت میں نزدیک ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

06/06/2025

گوشت کھانے کا مناسب وقت دوپہر کا کھانا (𝐿𝑢𝑛𝑐ℎ) ہے کیوں کہ اس وقت نظامِ ہضم زیادہ فعال ہوتا ہے اور جسم کے پاس گوشت ہضم کرنے کے لیے کافی وقت ہوتا ہے۔ خاص کر جب گوشت بھاری یا چکنائی والا ہو (جیسے بریانی، نہاری، یا قورمہ)۔

06/06/2025

عید کے ایام میں کچھ لوگ بدہضمی، اسہال، معدے اور چھوٹی آنت کی سوزش (𝑮𝒂𝒔𝒕𝒓𝒐𝒆𝒏𝒕𝒊𝒓𝒊𝒕𝒊𝒔) کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عام طور پر لوگ قربانی کے گوشت کو اچھی طرح نہیں دھوتے۔ جبکہ ہمارے ہاں غیرصحت بخش اور آلودہ ماحول میں قربانی اور گوشت بنایا جاتاہے۔

03/06/2025

بچوں کو خود مسئلہ سمجھنے کا موقع دینا سیکھنے کی اصل بنیاد ،فوری مداخلت سیکھنے کے عمل کو ادھورا کر دیتی ہے

  رات کی نیند قدرتی جسمانی نظام (سرکیڈین ردم) کے مطابق ہوتی ہے، جس سے ہارمونی توازن، دماغی کارکردگی، مدافعتی نظام اور دل...
02/06/2025


رات کی نیند قدرتی جسمانی نظام (سرکیڈین ردم) کے مطابق ہوتی ہے، جس سے ہارمونی توازن، دماغی کارکردگی، مدافعتی نظام اور دل کی صحت بہتر رہتی ہے۔
دن کی نیند (قیلولہ) صرف تھکاوٹ دور کرنے یا نیند کی کمی پوری کرنے کے لیے مفید ہے، لیکن مکمل نیند کا متبادل نہیں۔

Address

Peshawar

Telephone

+923430734032

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health With Dr.Fawad PT,DPT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Health With Dr.Fawad PT,DPT:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram