17/10/2025
ریسکیو 1122 دیر بالا
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ محمد طیب عبداللہ اور ریجنل ڈائریکٹر ارشد اقبال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر دیر بالا شاہ ولی خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع دیر بالا میں سرکاری و نجی اداروں، سکول کالج یونیورسٹی اور لوکل کمیونٹی لیول کے پر عوام کیلئے ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے.
اس موقع پر ٹریننگ وینگ انچارج محمد رفیق سعاد نے اپنے ٹیم کی ہمراہ داروڑہ جی ایچ ایس سکول میں ایک روزہ تربیت پروگرام مکمل کر لیا جہاں پر تقریباً 800 طلباء کو ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تربیت فراہم کی گئی.تربیت کا مقصد ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کی اگاہی دینا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں وہ ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ کام کر کے بہتر و محفوظ پاکستان میں اپنا کردار ادا کریں۔
ابراہیم خان
ترجمان ریسکیو 1122 دیر بالا